
Awami National Party
@ANPMarkaz • 175,715 subscribers
Official X handle of Awami National Party, founded on July 26th, 1986
Shorts
Videos

اگر ریاست چاہے تو دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر سکتی ہے۔ ریاست کو ان میں سے ہر دہشت گرد کے بارے میں علم ہے؛ اس کا چہرہ، اس کا ٹھکانہ، کہاں سے آتا ہے اور کہاں جاتا ہے سب کچھ معلوم ہے۔ یہ لوگ باہر سے نہیں آئے، یہ انہی کے اپنے ہیں، جنہیں خود انہوں نے پالا پوسا ہے۔ آج یہ دہشت گرد پورے صوبے میں آزادانہ گھوم رہے ہیں، حتیٰ کہ حیات آباد جیسے حساس علاقے میں بھی ان کی ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں #ANP | #AimalWaliKhan
Awami National Party56,239 görüntüleme • 2 ay önce

کشمیر کے حوالے سے ڈرامے ختم کیے جائیں، کشمیر تین حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے، ایک پر پاکستان، دوسرے پر بھارت اور تیسرے پر چین کا قبضہ ہے۔ کشمیر میں مہاجرین کی نشستیں ختم ہونی چاہییں۔ اگر یہ نشستیں قانون کے مطابق درست ہیں تو پھر وزیرستان اور کوئٹہ کے بھی ہزاروں لوگ کراچی اور لاہور میں آباد ہیں، پختونوں کو بھی کراچی اور لاہور میں ایک ایک نشست دیں۔ ایک جانب کے مہاجر کے ساتھ یہ سلوک ہو رہا ہے تو دوسری جانب کے مہاجر کو ذلیل اور تباہ و خوار کیا، اس تفریق کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔ ایمل ولی خان مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی #ANP | #AimalWaliKhan
Awami National Party25,169 görüntüleme • 1 ay önce

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے شہید مولانا خانزیب کے ہمراہ شہید ہونے والے بہادر پولیس اہلکار، کنسٹیبل شیرزادہ شہید کے اہلِ خانہ اور بچوں سے ملاقات کی۔ یہ آنکھیں پکار رہی ہیں کہ دہشت گردی صرف ایک جان نہیں لیتی، بلکہ پورا گھر اُجاڑ دیتی ہے۔
Awami National Party179,562 görüntüleme • 1 yıl önce

میں تب مانوں گا کہ عمران خان کا واقعی کوئی اثرورسوخ باقی ہے، جب وہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کرسی سے ہٹا کر اپنی مرضی کا بندہ وہاں بٹھائے۔جب تک وہاں فوج کا بندہ بیٹھا ہے، عمران خان جیل سے باہر نہیں آئے گا۔ اس ملک میں حکومت غلام اپوزیشن بھی غلام اور سپریم فیلڈ مارشل کے مزے.
Awami National Party162,348 görüntüleme • 1 yıl önce

ہم پنجاب کی ترقی کو اُن نگاہوں سے دیکھتے ہیں جن نگاہوں سے ہمارے حقوق زندگی بھر غصب کیے گئے ہیں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم پر من و عن عمل کیا جائے اور صوبوں کو اُن کے اپنے اختیارات دیے جائیں۔ موجودہ صورتحال اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ پنجاب پاکستان ہے اور پاکستان پنجاب ہے۔ #AimalWaliKhan | #ANP | #MediaTalk
Awami National Party118,085 görüntüleme • 9 ay önce

افغان مہاجرین کے حوالہ سے نگراں حکومت اپیکس کمیٹی میں کس طرح فیصلے کرتی ہے؟ ان کا کام فوری طور پر صرف اور صرف شفاف انتخابات کرانا ہے۔ آپ کو اگر مہاجر سے تکلیف ہے تو پھر پالیسی سب کیلئے ایک بنائے۔ چلیں مانتے ہیں کہ افغان مہاجرین کو واپس بھیج دیں لیکن مہاجرین صرف افغانستان کے نہیں ہیں۔ اگر افغان مہاجرین کو یہاں رہنے کا حق نہیں تو پھر کشمیر اور ہندوستان کے مہاجرین کو بھی یہاں رہنے کا حق نہیں۔ پھر اسامہ بن لادن اور اسکے اولاد کو بھی یہاں رہنے کا حق نہیں۔ افغان مہاجرین کو مجبور کرکے یہاں لایا گیا۔ وہاں جو آگ لگی ہے اس کا آغاز جنرل ضیاء الحق نے کیا تھا۔ جب افغان مہاجرین یہاں آرہے تھے تو ریاست پھولوں کے ساتھ استقبال کررہی تھی کیونکہ اس وقت انکے نام پر پیسہ کمانا تھا۔ افغان قوم کو یہاں آئین اور قانون کے تحت زندگی بسر کرنے کا موقع دیا جائے۔ اگر نہیں دیں گے تو افغان قوم کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھانے والے ابھی زندہ ہیں۔ Aimal Wali Khan #Vote4Laltain
Awami National Party314,473 görüntüleme • 2 yıl önce

ہم محمود خان اچکزئی کو یہ بات سمجھا نہ سکے کہ اس گندگی سے دور رہیں۔ آج انہیں نہ بلوچستان کے پشتونوں کی فکر ہے، نہ بولان سے چترال تک پشتون اتحاد کا نعرہ یاد ہے۔ ان کی ساری سیاست قیدی نمبر 804 کے گرد گھوم رہی ہے۔ صوبائی حکومت کہتی ہے کہ ہم آپریشن کے ساتھ نہیں، تو پھر یہ کرسیاں کیوں؟ اختیار نہیں تو چھوڑ دیں۔ پشتون قوم پچاس سال سے ظلم، وسائل کی لوٹ مار اور جنگوں کی قیمت ادا کر رہی ہے۔ آئین ہمیں جینے کا حق دیتا ہے۔ دہشت گردی کے نام بدلنا اسلام اور قوم دونوں کے ساتھ مذاق ہے۔ ضیاء الحق سے لے کر عمران خان تک جتنے سہولت کار ہیں، سب کا احتساب ہونا چاہیے #ANP | #AimalWaliKhan
Awami National Party68,142 görüntüleme • 5 ay önce

پاکستان میں اتنے ٹول پلازے بن چکے ہیں کہ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ہم سڑکوں پر نہیں، بلکہ ٹول پلازوں کے درمیان سفر کر رہے ہیں۔ صرف لاہور کے ایک ٹول پلازے کی آمدن اگر شفاف طریقے سے استعمال ہو، تو وہ پورے پاکستان کو چلانے کے لیے کافی ہو سکتی ہے۔اگر اس بات کا احتساب کیا جائے .
Awami National Party109,150 görüntüleme • 1 yıl önce

میں گالیوں کا جواب گالی سے نہیں دوں گا، میں سیاسی بات کروں گا اور چاہوں گا کہ یہ سیاسی جواب دیں۔ میں ولی خان کا پوتا ہوں، اگر کوئی کہتا ہے کہ میں سیاسی ہوں تو میں سیاست کرتا ہوں، اگر کوئی کہتا ہے کہ میں جمہوری ہوں تو ہم جمہوریت کرتے ہیں، لیکن اگر کوئی کہتا ہے کہ میں بدمعاش ہوں تو فلور آف دی ہاؤس کہتا ہوں کہ پھر ہم سے بڑے بدمعاش کوئی نہیں۔ یہ رویئے ہم برداشت نہیں کرینگے۔ انکو اور لوگ جواب نہیں دے سکیں گے لیکن ہمارے پاس سو سالہ تاریخ ہے، جس پر مجھے فخر ہے۔ جس عمر میں، میں سیاست کررہا ہوں اس عمر میں انکا لیڈر جو کرتوت کرتا تھا وہ دنیا کے سامنے ہے۔ ماضی میں نہیں جاؤنگا، اسکی بنیاد حمید گل صاحب نے رکھی، 30 ستمبر 2011 مینار پاکستان پر جنرل پاشا نے جلسہ کرایا، 2014 دھرنا ظہیرالاسلام نے کرایا اور 2018 میں فیض حمید نے انتخابات جتوائے۔ ایمل ولی خان مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی
Awami National Party128,208 görüntüleme • 1 yıl önce

فیض حمید کو دی جانے والی سزا ناکافی ہے، کیونکہ چالیس ہزار دہشت گردوں اور 102 خطرناک دہشت گرد قیدیوں کی رہائی کا حساب ابھی باقی ہے۔ میرے اکلوتے بیٹے کے قاتل احسان اللہ احسان آج بھی آزاد گھوم رہا ہے۔ میرے ایک بیٹے کو شہید کر دیا گیا، اور میرا قصور صرف یہ تھا کہ میں دہشت گردی کے خلاف کھڑا تھا اور اپنی پشتون قوم کے ساتھ ہر محاذ پر موجود تھا۔ میاں افتخار حسین صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی #ANP | #ANPPakhtunkhwa | #MianIftikharHussain
Awami National Party49,792 görüntüleme • 6 ay önce

لیاقت باغ میں فائرنگ ہورہی تھی، ولی خان کے دائیں اور بائیں دونوں ساتھی شہید ہوگئے۔ پیر پگاڑا نے ولی خان کو آواز دی کہ خان صاحب آپ بیٹھ جائیں۔ ولی خان نے جواب دیا "میں بیٹھ گیا تو کھڑا کون ہوگا؟" سٹیج پر موجود سب لوگ فائرنگ سے بچنے کیلئے چھپ گئے تھے صرف ولی خان سٹیج پر کھڑے رہے۔ حسین شاہ یوسفزئی جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا
Awami National Party96,872 görüntüleme • 1 yıl önce

خیبر پختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلی کے انتخاب کے بعد عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نثار باز کی میڈیا سے گفتگو: صوبے میں پچھلے چار دنوں سے جو صورتحال جاری ہے، اس سے معاملات آئینی بحران کی طرف بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ گورنر نے گزشتہ رات وزیراعلی کے استعفی پر اعتراضات لگا کر واپس کیا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی میں آج نئے وزیراعلی کا انتخاب ہوا۔ ایک طرف صوبے میں وزیرستان سے لے کر باجوڑ تک بدامنی ہے تو دوسری جانب ڈیورنڈ لائن پر بھی پاکستان اور افغانستان کے بیچ تناؤ ہے۔ موجودہ حالات سے صوبہ بھر میں بیوروکریسی غیر فعال ہے۔ اس قسم کے فیصلوں سے عوام اور صوبے کو نقصان ہوگا۔ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنا موقف بہت پہلے واضح کیا تھا کہ ہم کسی بھی غیر جمہوری عمل اور ہارس ٹریڈنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ہمارا اصولی موقف ہے کہ جس پارٹی کے پاس ایوان میں اکثریت ہے ان کو اپنا وزیراعلی منتخب کرانے کا حق ہے۔ لیکن اب جو صورتحال بنی ہے یہ انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیراعلی اور گورنر کے بیچ لڑائی میں نقصان پختونخوا کے عوام کا ہوگا۔ ہم کسی بھی غیر آئینی اقدام کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پختونخوا میں نت نئے تجربات سے صوبے کا عوام متاثر ہورہے ہیں، صوبے میں بدامنی، بے روزگاری، غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ گورنر کہہ رہا ہے کہ میں نے استعفی منظور نہیں کیا ہے مگر نئے وزيراعلی کا انتخاب ہوگیا۔ ان حالات میں صوبے کا نظام اور مشینری کس طرح چلے گی؟
Awami National Party44,503 görüntüleme • 9 ay önce

القادر ٹرسٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، 9 مئی کیس کا فیصلہ اس سے بھی سخت ہوگا۔ آج کا فیصلہ اگر اعلی عدالتوں میں چیلنج ہوا اور جج سمجھدار ہوا تو یہ فیصلہ بدلنے کا کوئی چانس نہیں۔ یہ فیصلہ بہت جلد آجانا چاہیئے تھا لیکن دیر آید درست آید۔ یہ کیس نہ ہی سیاسی تھا اور نہ ہی انتقام، یہ چوری تھی۔ ایمل ولی خان مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی
Awami National Party71,677 görüntüleme • 1 yıl önce

اٹک کے اُس پار الگ ملک لگتا ہے اور اِس پار الگ ملک۔ اٹک کے اُس پار آگ ہے، دھماکے ہیں، جبکہ اٹک کے اِس پار کچھ بھی نہیں ہر طرف امن ہی امن ہے۔ فارم 45 اور 47 میں بھی وہی نتیجہ آیا وہاں مریم کو جتوایا گیا اور یہاں ہمیں بدر منیر تھما دیا گیا۔ بارہ سال سے ہمارا نظام کمپرومائز ہے، اور اسی کمپرومائز نظام میں رہتے ہوئے پختونخوا تباہ و برباد ہو گیا ہے۔ کرپشن کا بازار گرم ہے، ہر طرف لوٹ مار ہے۔ بی آر ٹی سے لے کر اب تک پچاس، ساٹھ اور سو ارب سے اوپر کے سکینڈل آتے رہے، اور عوام کی خدمت کہیں نظر نہیں آتی۔ یہ تلخ حقیقت ہے کہ پختونخوا کی اصل حکومت وزیراعلیٰ ہاؤس میں نہیں بلکہ فیصل آمین کی بیٹھکوں میں چلتی ہے، جہاں گریڈ 1 سے گریڈ 21 تک کھلی سودے بازیاں ہوتی ہیں، نرخ لگتے ہیں اور نوکریاں، پوسٹنگ اور ٹرانسفر پیسوں کے عوض بیچے جاتے ہیں۔ پختونخوا میں جو تعلیمی ادارے قائم کیے گئے تھے، انہیں بند کیا جا رہا ہے۔ جو سرکاری ہسپتال عوام کی خدمت کے لیے تھے، انہیں پرائیوٹائز کیا جا رہا ہے۔ مرکزی صدر اے این پی، سینیٹر ایمل ولی خان #AimalWaliKhan | #ANP | #MediaTalk
Awami National Party45,013 görüntüleme • 9 ay önce
