
Dr. Tariq Fazal Ch.
@DrTariqFazal • 109,999 subscribers
Official Twitter Account, Federal Minister Parliamentry Affairs, President PMLN Federal Capital, Islamabad.
Shorts
Videos

ایک چیز واضح ہونی چاہیے کہ یہ مہاجرین کی جن نشستوں کی بات ہورہی ہے یہ آزاد کشمیر کے مہاجرین نہیں ہیں بلکہ یہ مقبوضہ کشمیر کے مہاجرین ہیں جو پاکستان میں آباد ہیں اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیر کے مسئلے پر ابھی استصواب رائے ہونا ہے، تو ہم کیسے مقبضوبہ کشمیر کے مہاجریں کی نمائندگی ختم کردیں؟ آزاد کشمیر حکومت 60 ارب روپے سالانہ کماتی ہے، جبکہ 325 ارب روپے حکومت پاکستان دیتے ہے، اس سے زیادہ بھی ضرورت ہوئی تو دیں گے، یہ کوئی احسان نہیں کشمیر ہماری شہ رگ ہے آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، وہ وہاں عوامی مفاد میں جو بھی اصلاحات کرنا چاہیں ہم ان کے ساتھ ہیں جب بات چیت کے ذریعے مسائل حل ہورہے ہیں تو کیا فتنہ فساد کرنا ضروری ہے؟
Dr. Tariq Fazal Ch.12,151 görüntüleme • 7 gün önce

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان ، وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کے ساتھ میرپور آذاد کشمیر کیلئے بذریعہ خصوصی ہیلی کاپٹر روانگی۔ سابق صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مرحوم کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کریں گے۔ اس موقع پر مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی جائے گی۔
Dr. Tariq Fazal Ch.34,330 görüntüleme • 4 ay önce

ن لیگ کے اعلی سطحی وفد جس میں ، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری شامل ہیں کی بےنظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش آمد ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خوش آمدید کہا ، صدر آصف علی زرداری سے بھی ملاقات اہم قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال
Dr. Tariq Fazal Ch.23,861 görüntüleme • 5 ay önce

گزشتہ روز جب اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ ہورہا تھا تو ان کے معالج اور بیرسٹر گوہر کو آنے کی دعوت دی تھی لیکن علیمہ خان نے انہیں آنے کی اجازت نہیں دی جب میڈیکل رپورٹ مرتب ہوئی تب بھی رابطہ کیا گیا کہ پمز آں کر اس پر بریفنگ لے لیں، بیرسٹر گوہر اور راجہ ناصر عباس پمز آئے اور انہیں رپورٹ سے متعلق آگاہ کیا گیا، اس دوران بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج بھی بذریعہ آن لائن شریک تھے پی ٹی آئی کی جانب سے تینوں شرکاء رپورٹ سے بالکل مطمئن نظر آئے، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو دیے جانے والے ٹریٹمنٹ پر اطمینان کا اظہار کیا
Dr. Tariq Fazal Ch.11,798 görüntüleme • 3 ay önce

سہیل آفریدی کا بیان کہ افغانستان پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے تو اس کے ثبوت کیا ہیں انتہائی افسوسناک ہے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو کیا ثبوت چاہیے؟ دوحا،استنبول میں ہونےوالےمذاکرات میں افغانستان نےانکارنہیں کیا کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی نہیں ہورہی کیا وزیراعلیٰ کے پی کو افواج پاکستان کےافسران، جوانوں، سویلین افراد کی شہادتیں نظر نہیں آرہیں ہیں ایف سی ہیڈ کوارٹرز ، پولیس اور دیگر اداروں پر حملے ہورہے ہیں دہشت گردی کے واقعات میں افغان شہری ملوث نکلتے ہیں اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں خودکش حملہ کرنے والے کا تعلق بھی افغانستان سے ہے پاکستان افغانستان کا ہمیشہ سے حامی ملک رہا ہے اور آج بھی ہے کوئی بھی ملک اپنی داخلی سلامتی کی قیمت پر تعلقات نہیں بناتا پاکستان کی سلامتی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے ہم قومی سلامتی کے تحفظ کی اپنی ذمہ داری ادا کریں گے افغان حکومت یقینی بنائے کہ افغانستان کی سرزمین، پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو کوئی دہشتگرد تنظیم افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کارروائیاں کرے گی تو اس کی سرکوبی کریں گے افغانستان کو پیغام ہے کہ دہشت گردی کا گھناؤنا کھیل بند کرے
Dr. Tariq Fazal Ch.14,015 görüntüleme • 5 ay önce

مظفرآباد محض ایک شہر نہیں، بلکہ ایک احساس ہے۔ ایک ایسا احساس جو وابستگی، تاریخ، جدوجہد اور ثابت قدمی سے جڑا ہوا ہے۔ مظفرآباد کشمیری امیدوں کا نگہبان ہے، قربانیوں کا خاموش گواہ اور آنے والی نسلوں کے لیے حوصلے کا چراغ ہے۔ آج مجھے مظفرآباد کا یہ دلکش منظر دیکھنے کا موقع ملا، جو دل کو ہمیشہ یاد رہے گا ❤️❤️
Dr. Tariq Fazal Ch.19,936 görüntüleme • 8 ay önce

مظفرآباد سے کامیاب مذاکرات کے بعد اسلام آباد پہنچنے پر میڈیا سے خصوصی گفتگو عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے تین ادوار ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا کشمیریوں کے دلوں میں پاکستان کی محبت دیکھی ہے یہ معاہدہ امن، کشمیر کے عوام اور پاکستان کی جیت ہے ہماری قیادت کشمیر کے لیے ہمیشہ حاضر ہوگی کشمیر زندہ باد پاکستان پائندہ باد
Dr. Tariq Fazal Ch.18,390 görüntüleme • 8 ay önce
Daha fazla içerik yok.