
Fakhar Durrani
@FrehmanD • 170,220 subscribers
Investigative Journalist at The News Jang Group, World Fellow @Yale, former fellow #Fulbright/Humphrey, @CheveningFCDO , @ICFJ . Views are personal.
Videos

را کی خبر پر ایک اور سوال ۔۔ کہ یہ سب ڈرامہ ہے اور اب کیوں خبر چھاپی؟ مجھے اپروچ کیا گیا 19 نومبر کو ۔ ہیلو ہائی ۔ رسمی بات کے بعد 21 نومبر کو اس اکاؤنٹ نے کہا ہم ایک PR ایجنسی ہیں Matrix Consultancy کے نام پر دبئی میں۔ ہم آرٹیکلز چھپوانے کے لیے مختلف لوگوں کو engage کرتے ہیں۔ ہمارے کچھ کلائنٹ ہیں جو کہ کچھ نیوز سٹوریز رن کروانا چاہتے ہیں PTI کے حق میں۔ میری یہ بطور صحافی روٹین ہے کہ اگر کسی سے ملنے جانا ہو یا بات کرنی ہو تو اسکے متعلق پہلے بنیادی معلومات انٹرنیٹ پر ضرور چیک کرتا ہوں کیونکہ اس سے آسانی ہو جاتی ہے اگر آپکے پاس اس سے متعلق کوئی تھوڑی بہت معلومات ہوں۔ میں نے گوگل کرکے matrix consultancy یا PR سرچ کیا تو اس سے پتہ چلا کہ اسکی ٹاپ مینجمنٹ میں کوئی گورے اور انڈینز تھے۔ (ثبوت: ویڈیو 1) میں نے اسے انکار کیا اور جان چھڑانے کے لیے کہہ دیا میں کوئی اور صحافیوں سے پوچھوں گا اگر وہ کرنا چاہیں گے تو آپکو بتا دوں گا۔ اس اکاؤنٹ سے بار بار رابطہ کیا گیا تو میں نے اپنی میجمنٹ کو بتایا کہ ایسے مجھ سے کوئی رابطہ کرکے آرٹیکلز چھپوانا چاہ رہے ہیں۔ جسکے بعد 13 دسمبر 2025 کویہ فیصلہ کیا گیا کہ اسکو کہو ٹھیک ہے میں کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔ ہمارا مقصد یہ تھا کہ اس پورے پراسس کو ریکارڈ کریں کہ یہ کون لوگ ہیں اور انکا طریقہ کار کیا ہے۔ جب میں نے ہاں کہی تو اسکے بعد پیسوں اور content کی بات ہوئی۔ (ثبوت: ویڈیو 2)۔ بہرحال یہ معاملہ نومبر 2025 سے چلتا رہا۔ اس دوران انہوں نے تین آرٹیکلز بھیجے ہم نے چھاپا ایک بھی نہیں۔ اور نہ ہی یہ مقصد تھا۔ اصل مقصد ان سب چیزوں کو بطور ثبوت ڈاکیومنٹ کرنا اور اپنی خبر کے لیے استعمال کرنا ہے۔ 8 مہینے کے بعد اب اس لیے چھاپی کیونکہ ہمارے پاس خبر کرنے کے لیے اب تمام ثبوت پورے ہوگئے مالی ٹرانزکشن، انکے تین آرٹیکلز، 8 مہینوں کی بات چیت کا ریکارڈ، انکے آڈیو کالز کی ریکارڈنگز اور آخر پر ان سے یہ بھی پوچھا کہ آپ را ہیں تاکہ انکا موقف بھی ساتھ ہو۔
Fakhar Durrani126,280 просмотров • 2 месяцев назад

ڈپٹی کمشنر لیہ خالد پرویز نے اپنے ویڈیو بیان میں شامی صاحب کی طرف سے کیے گئے دعوے کی تردید کردی۔ ایک طرف شامی صاحب کہتے ہیں انکو دھمکیاں دی گئی لیکن انہوں نے پھر بھی نتائج میں گڑبڑ کرنے سے انکار کردیا۔ دوسری طرف حامد میر صاحب شامی صاحب کے حوالے سے کہہ رہے ان پر دباو ہے اس لیے خبر کی تردید کررہے ہیں۔ اگر کوئی بندہ نتائج میں ردوبدل نہیں کرتا تو وہ خبر کی تردید کے لیے دباو میں آجائے گا؟ کوئی لاجک والی بات تو ہونی چاہیے۔
Fakhar Durrani341,598 просмотров • 2 лет назад

را کی خبر بارے مزید ثبوت 3 جولائی کو را کی مبینہ ایجنٹ سے 36 منٹ تفصیلی بات ہوئی جس میں اس نے Pegasus پراجیکٹ اور پاکستان بارے اپنے کردار کا ذکر کیا۔ ساتھ ہی اس نے تفصیلاً DW ، The Sun اور ایک فرانسیسی اخبار کے لیے یہاں سپیس لینے کا ذکر کیا کہ وہ چاہتے ہیں یہاں DW اور باقی ان دو اخباروں کامواد بھی یہاں چلے۔ پہلی تصویر: را کے مبینہ ایجنٹ سے 36 منٹ کی کال ریکارڈ ویڈیو1 میں آپ سن سکتے ہیں کہ کیسے وہ DW اور The Sun کے مواد کی یہاں رسائی چاہتے ہیں۔ ویڈیو 2میں آپ سن سکتے ہیں کہ مبینہ را کا ایجنٹ کہہ رہا ہے کہ ہم یہاں کوئی احتجاج وغیرہ نہیں بس اتنا چاہتے ہیں کہ انکے content کو بھی access ملے۔ ویڈیو 3میں آپ سن سکتے ہیں وہ Pegasus میں اپنے کردار بارے بتا رہا ہے۔
Fakhar Durrani31,208 просмотров • 2 месяцев назад

وزیرستان میں مارے جانے والے جنوبی پنجاب کےباشندوں میں سے بچ جانے والے اس بچے کی دردناک کہانی سنیں۔اسکے مطابق دکھ اس بات کا ہے کہ پچھلے 6-7سالوں سے یہ وہاں کام کررہے تھے لیکن جب پوری مارکیٹ والوں کے سامنے انکو اٹھایا گیا کوئی انکی مدد کو نہیں آیا۔ پختون کلچر ایسا تو کبھی نہ تھا۔
Fakhar Durrani253,417 просмотров • 2 лет назад

یہ آسٹریلیا کی ورلڈ کپ وننگ ٹیم کا کپتان پیٹ کمنگ ہے۔ورلڈ کپ جیتنے کےبعد اپنے ملک واپس پہنچا ہے۔ملک کی باگ ڈور سنبھال دینا تو دور کسی نےآفیشلی ویلکم تک نہیں کیا۔ہم نے ایک کپتان کو سر پر چڑھایا اور وہ ملک کو تباہی کےدہانے پر لےآیا۔لگتاہےآسٹریلینز نے ہمارےبھیانک انجام سےسبق سیکھا ہے کہ انکو زیادہ سر پر نہیں چڑھانا۔
Fakhar Durrani214,805 просмотров • 2 лет назад

شہزاد اکبر صاحب معذرت تاخیر سے جواب دینے کے لیے۔ میں دراصل اسی انتظار میں تھا کہ جب جیو پر یہ حقائق چلیں گے تو تب ہی آپ کو جواب دوں گا۔ امید ہے آپ اب جیو کیخلاف برطانوی عدالت جائیں گے اور مجھے بھی اس میں پارٹی بنائیں گے۔چلیں اسی بہانے کچھ شغل لگ جائے گا۔ ویسے یہ حقائق تو اس وقت صرف میں نے بتائے تھے اب پورے پاکستان کے میڈیا نے بھی رپورٹ کیے ہیں۔ زیادہ پیسے کمانے کے لیے باقیوں کو بھی لے چلیں عدالت۔ کیا خیال ہے شہزاد اکبر صاحب؟
Fakhar Durrani134,877 просмотров • 1 год назад

را کی خبر بارے مزید ثبوت کچھ لوگ یہ کہہ رہے کہ کیا گارنٹی ہے کہ یہ را ہی ہے؟ اسکے لیے یہ دو کلپس غور سے دیکھیں اور سنیں۔ پہلا کلپ واٹس ایپ کی conversation ہے۔ 27 فروری سے پہلے تک بات ہورہی تھی پہلا آرٹیکل چھپوانے کی جو کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کیخلاف تھا۔ میں پورے فروری کے مہینے ان سے پیسوں کا تقاضا کرتا رہا کہ پیسے ایڈوانس دیں تاکہ فنانشل ٹرانزکشن کا ثبوت آئے۔ یہ آج اور کل پر ٹال رہے تھے۔ پھر 27 کو ایک بڑا امپورٹنٹ ایونٹ ہوتا ہے۔ پاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں ہوتی ہیں۔ اسی دن یہ ایڈوانس پیمنٹ کی رقم ایزی پیسہ کے ذریعے بھیجتے ہیں اور اسکے ساتھ ہی ایک اور کام کرتے ہیں۔ مجھ سے کہتے ہیں کہ کوئی current situation کے متعلق معلومات اگر ہیں تو وہ شہیر کریں۔ وہ معلومات ویڈیوز تصاویر جو میڈیا پر نہ ہوں۔ یہ بارڈر کی صورتحال کا اور جنگ کا ایک PR فرم سے کیا تعلق۔ دوسرا کلپ میری واٹس ایپ کال کی ریکارڈنگ کا ہے (یہ کال پہلے 8 مہینوں کے مسلسل رابطے کی بعد خبر چھاپنے کی وقت کی) جب ہم نے اپنے خبر مکمل کرلی تو انکو confront کرنے کے لیے فیصلہ کیا کہ اب ان کو صاف صاف بتاتے ہیں کہ ہمیں پتہ ہے آپ PR فرم نہیں بلکہ را ہیں ایک تو اس سے انکا موقف آ جائے گا دوسرا انکی حقیقت بھی سامنے آجائے گی کہ وہ اصل میں کون ہیں۔ اس کلپ میں آپ سن سکتے ہیں کہ پہلے اس نے کہا نہیں ہم PR ہی جب میں نے یہ کہا میں بچہ نہیں تو اسکے بعد وہ برطانیہ شفٹ کرنے اور دوسری آفرز پر آگئی۔ نوٹ: جو حقیقی صحافت کرتے اور سمجھتے ہیں انکو ان ثبوتوں سے سمجھ آجائے گی باقی جنہوں نے نہیں سمجھنا انکے سامنے سو ثبوت بھی رکھ دیں انہوں نے نہیں ماننا۔ اس لیے میں اپنا مزید وقت اس پر لگانے کی بجائے اب اگلی خبر پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔ جن دوستوں نے سپورٹ کیا انکا تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔
Fakhar Durrani20,240 просмотров • 2 месяцев назад

سنیں عمران خان نے فرانسیسی سفیر کو نہ نکالنے کے کیا کیا بہانےبنائے۔ امت مسلمہ کا لیڈر کہتا ہے کہ 50مسلمان ممالک ہیں وہاں تو فرانس کے خلاف کوئی احتجاجی مظاہرے نہیں ہوئے۔ ہم نے اگر فرانسیسی سفیر کو نکالا تو یورپی یونین ہم سے ناراض ہو جائے گی۔ پتہ نہیں لوگ کیسے انکو امت مسلمہ کا لیڈر کہہ دیتے ہیں۔وہ کہتے ہیں نہ آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل خان کی ساری خامیاں انکے سوشل میڈیا پراپیگنڈا سے چھپادی جاتی ہیں۔ ورنہ انکےطدور میں نہ گورننس بہتر تھی نہ مسلمان ممالک سمیت کسی دوست ملک سے مراسم اچھے رہے اور نہ ہی دکھانے کو پرفارمنس۔ ہاں البتہ اپنے لوگوں پر خان نے مظالم خوب ڈھائے۔
Fakhar Durrani78,611 просмотров • 2 лет назад

جن دنوں پاکستان کی بھارت کیساتھ جنگ ہورہی تھی پی ٹی آئی کا چیف ٹرال شہباز گل بھی مصروف تھا پاکستان کی افواج کو بزدل ثابت کرنے میں۔اور بار بار یہ باور کروا رہا تھے کہ یہ صرف اپنی عوام پر ظلم کرسکتے ہیں۔ کہیں یہ ٹویٹ ڈیلیٹ نہ کردیں حفظ ماتقدم میں نے ان ٹویٹس کا سکرین ریکارڈ کرلیا۔
Fakhar Durrani43,465 просмотров • 1 год назад