حِجاب رندھاوا H.R's banner
حِجاب رندھاوا H.R's profile picture

حِجاب رندھاوا H.R

@Hijab29392 • 11,469 subscribers

Journalist

Shorts

دفاعِ وطن... ناقابلِ تسخیر.. 23 ستمبر کو افغانستان کی جانب سے کوہاٹ کی سمت داغے گئے دو ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکام بنا دیے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے Soft-Kill ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے دونوں ڈرونز کو شہر سے تقریباً 7 کلومیٹر دور ہی ناکارہ کر دیا۔ پاکستان کا فضائی دفاع الرٹ ہے کسی بھی فضائی خطرے کا فوری توڑ موجود ہے

دفاعِ وطن... ناقابلِ تسخیر.. 23 ستمبر کو افغانستان کی جانب سے کوہاٹ کی سمت داغے گئے دو ڈرون ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکام بنا دیے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے Soft-Kill ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے دونوں ڈرونز کو شہر سے تقریباً 7 کلومیٹر دور ہی ناکارہ کر دیا۔ پاکستان کا فضائی دفاع الرٹ ہے کسی بھی فضائی خطرے کا فوری توڑ موجود ہے

24,059 views

طالبان انٹیلیجنس نے افغان شہری اختر محمد کو گرفتار کر لیا کیونکہ اُس نے ایک بھارتی سیاح کو بدبو کی وجہ سے گلے لگانے سے انکار کیا تھا اور یہ وڈیو بھارت میں وائرل ہو گئ تھی، طالبان نے گرفتاری کے بعد الزام لگایا کہ جو اختر محمد نے کیا وہ "دشمن کے بیانیے یعنی پاکستان کے ساتھ ہم آہنگ" ہے بھارتی ہندو ہمارے بھائی ہیں

طالبان انٹیلیجنس نے افغان شہری اختر محمد کو گرفتار کر لیا کیونکہ اُس نے ایک بھارتی سیاح کو بدبو کی وجہ سے گلے لگانے سے انکار کیا تھا اور یہ وڈیو بھارت میں وائرل ہو گئ تھی، طالبان نے گرفتاری کے بعد الزام لگایا کہ جو اختر محمد نے کیا وہ "دشمن کے بیانیے یعنی پاکستان کے ساتھ ہم آہنگ" ہے بھارتی ہندو ہمارے بھائی ہیں

51,878 views

کشمیری مہاجرین کے لیے مخصوص نشستیں ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے جرمنی میں مقیم کشمیری برادری کے رکن نے عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کو کشمیریوں کے حق پر ڈاکہ قرار دے دیا

کشمیری مہاجرین کے لیے مخصوص نشستیں ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے جرمنی میں مقیم کشمیری برادری کے رکن نے عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کو کشمیریوں کے حق پر ڈاکہ قرار دے دیا

14,918 views

Videos

Hijab29392's profile picture

حضرت عمر رضی اللہ عنہ جمعہ کے دن خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور لوگوں سے فرمایا کہ "سنو اور اطاعت کرو"، تو ایک صحابی (حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ) کھڑے ہوئے اور کہا کہ ہم آپ کی بات نہیں سنیں گے اور نہ اطاعت کریں گے جب تک آپ یہ نہ بتائیں کہ باقی سب کو ایک ایک چادر ملی جس سے کرتا پورا نہیں بنا، تو آپ کا قد لمبا ہونے کے باوجود پورا کرتا کیسے بن گیا؟ حضرت عمر نے ماتھے پر شکن لائے بغیر تفصیل سے جواب دیا فضل الرحمن خود کو اسلام کا محافظ قرار دیتے ہیں، امانت، صداقت دیانت کا درس دیتے ہیں ان کا ابائی گھر بمشکل پانچ مرلے کا تھا اج فضل الرحمن کئ کئ کنال کے اربوں روپے مالیت کے گھر میں رہتے ہیں، کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں میں گھومتے ہیں ایسے میں عوام سوال کرتی ہے کہ اپ کا درس اور زندگی ایک دوسرے سے مخالف سمت میں دوڑ رہے ہیں فضل الرحمٰن صاحب!اپ جواب دیں کہ آپ اور آپ کے خاندان کے ذرائع آمدن کیا ہیں؟ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران آپ کے خاندان کے بے نامی اثاثوں میں اربوں روپے کا اضافہ کیسے ہوا؟ اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس میں تین پرتعیش گھر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں متعدد مکانات کی خریداری کے لیے مالی وسائل کہاں سے حاصل کیے گئے؟ کیا ان جائیدادوں کی خریداری، ملکیت اور فنڈنگ کی مکمل تفصیلات عوام کے سامنے کیوں نہیں لاتے؟ جواب میں فضل الرحمن فرماتے ہیں یہ اسلام پر حملہ ہے میں تم لوگوں کی آنکھیں پھوڑ ڈالوں گا جس اسلام میں خلفاء راشدین سے سوال ہوے انبیاء سے سوال ہوے وہاں ایک امتی سے سوال کیوں نہیں پوچھ سکتے اور وہ جواب کیوں نہیں دیتا، جواب کے بدلے دھمکی دیتا ہے

حِجاب رندھاوا H.R

14,222 views • 1 day ago

Hijab29392's profile picture

سید کی دعا سے سید کی سپہ سالاری تک کا سفر‼️‼️ مخدوم سید صفدر بخاری لاہور کے مشہور بزرگ ہیں۔ اس نایاب وڈیو میں یہ بتا رہے ہیں کہ اسلام آباد کے مشہور صوفی بزرگ شاہ عبدلطیف کاظمی المعروف بری امام نے آج سے ساڑھے تین سو سال پہلے پیشن گوئی کی تھی کہ نورپور ایک دن اسلام کا قلعہ بنے گا۔ یاد رہے بری امام کا دور اورنگزیب عالمگیر کا دور ہے جو ایک طاقت ور مسلم بادشاہ تھے اور ان کا دارلخلافہ دہلی تھا۔ لیکن انہوں نے دہلی کی بجائے نور پور شاہاں کو اسلام کا قلعہ بننے کی پیشن گوئی کی۔ شاید وہ جانتے تھے مغل سلطنت نے ختم ہونا ہے اور اصل اسلام کا قلعہ جس کی میر عرب ﷺکو ٹھنڈی ہوا آئی تھی وہ آگے بننا ہے۔ الحمدللہ ان کی پیشن گوئی سچ ثابت ہوئی اور نور پور شاہاں کا نام تبدیل ہو کر اسلام آباد بنا اور وہ اسلام کے قلعہ پاکستان کا دارلخلافہ بن گیا۔ اللہ کے ولی کی بات سچ ثابت ہوئی۔ ہر اللہ والا اس پر فخر کرتا ہے لیکن کفار جو کل بھی اس پیشن گوئی سے خائف تھے وہ آج بھی اس قلعہ کو کمزور کرنے کی تدبیریں کر رہے ہیں۔ باہر کے دشمن جنگ کر کے اور اندر کے دشمن فتنہ و فساد کر کے اپنا مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ دشمن کا وار وہی پرانا ہے فرقہ واریت، لسانیت اور سیاست۔ اندرونی دشمن یہاں تک کھل کر سامنے آ گئے کہ اسی اسلام آباد کو سومنات بنانے کی خواہش ظاہر کر دی۔ ان تمام دشمنان اسلام اور پاکستان کے لیے اتنا کافی ہے کہ یہ ملک اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے اور اس کی حفاظت اللہ تعالی کرے گا۔ ہاں اس بار اللہ نے اپنے اس قلعہ کو بچانے کے لیے ابابیل نہیں چنے بلکہ یہ مقدس فریضہ شیردل پاک فوج کو دیا ہے۔ اس فوج کی کمان بھی شیر خدا علی المرتضی کی اولاد کو دی ہے۔ ہم رہیں نہ رہیں انشاءاللہ یہ وطن تا قیامت سلامت رہے گا۔ کیونکہ کل ایک سید نے کہا تھا کہ نورپور اسلام کا قلعہ بنے گا اور وہ بنا، اور آج ایک سید نے کہا ہے پاکستان ہمیشہ زندہ باد تو انشاللہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے گا 🇵🇰🇵🇰🇵🇰

حِجاب رندھاوا H.R

101,875 views • 1 month ago

Hijab29392's profile picture

وفاق پر حملہ در حملہ کھلی بغاوت ‼️‼️ 🔺تاریک انتشار 2013 میں خیبرپختونخوا کی حکومت پانے کے بعد سے اب تک 6 بار مسلح جتھوں، سرکاری ملازمین، خیبر پختونخواہ پولیس، سرکاری کرینوں اور ریسکیو 1122 کی گاڑیوں سمیت وفاق پر حملہ کر چکی ہے۔ 🔺ہر بار خیبر پختونخواہ پولیس کو وفاق کی حفاظت پر معمور رینجرز اور اسلام آباد پولیس کے مدمقابل کھڑا کیا گیا ۔ جب ایک سرکاری فورس دوسری سرکاری فورس کے مقابل کھڑی کی جائے جو طاقت کا استعمال کرے، تو یہ ریاست کے اندر ریاست اور قانوناً بغاوت کہلاتی ہے۔ 🔺وفاق نے ان 6 حملوں میں کئی سو ارب کا نقصان اٹھایا ▪️2014 کے 126 دن کے دھرنے میں وفاق کو 547 ارب روپے کا نقصان ہوا، روپے کی قدر میں 4.3 فیصد کمی ہوئی اور سٹاک مارکیٹ گرنے سے 319 ارب روپے ڈوب گئے۔اسلام آباد کی سیکیورٹی پر 75 کروڑ 50 لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔ چینی صدر کا دورہ منسوخ ہوا، سرمایہ کار بھاگ گئے ▪️اسی طرح پھر 2016 کا اسلام آباد لاک ڈاؤن اربوں روپے کا نقصان .. ▪️مئی 2022 میں پی ٹی آئی کے اسلام آباد حملے میں ملک گیر سڑکوں کی بندش اور سپلائی چین متاثر ہونے سے معیشت کو 100 سے 150 ارب روپے روزانہ کا نقصان اٹھانا پڑا ▪️نومبر 2024 میں اسلام آباد پر حملے کے دوران تقریباً 600 ارب روپے کا نقصان ہوا، 15 کروڑ روپے سے زائد کی عوامی و نجی املاک تباہ ہوا 🔺تاریک انتشارکے تمام دھرنوں اور وفاق پر چڑھائیوں کے نقصانات کو جمع کیا جائے، تو پاکستان کو براہِ راست اور بالواسطہ (Indirect) 2ہزار ارب روپے سے زائد کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ 🔺موجودہ احتجاج کے باعث ملک کو روزانہ 120 ارب روپے (تقریباً 400 ملین ڈالر) کا معاشی نقصان ہونے کا خدشہ ہے 🔺یہ تمام معاشی نقصان کرنے کے بعد سب سے الارمنگ اور خطرناک ترین سچویشن یہ ہے کہ تاریک انتشار اب وفاق کو اکنامک ہوسٹیج ٹیکنگ" (معاشی یرغمال) بنانے کی دھمکیاں بھی دے رہی ہے 🔺تاریک انتشار کا ایم این اے اقبال آفریدی اور ایم پی اے فضل الٰہی نے خیبر پختونخوا میں واقع تربیلا ڈیم، ورسک ڈیم اور کرک کے گیس فیلڈز سے وفاق کو فراہم کی جانے والی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دی ہے جب کوئی سیاسی جماعت اپنے مطالبات منوانے کے لیے وفاق کے بنیادی ڈھانچے اور اس کے وسائل بند کرنے کو ہتھیار بنا لے، تو وہ آئینی حدود سے نکل کر کھلی بغاوت کے زمرے میں آ جاتی ہے۔ یہ "اکنامک ہوسٹیج ٹیکنگ" (معاشی یرغمالی) کا وہ بدترین ماڈل ہے جہاں سزا یافتہ قیدی کی رہائی کے لیے پورے ملک کی معیشت کو یرغمال بنا لیا جاتا ہے 🔺ان قومی لائف لائنز کا سوئچ بند کرنے کی دھمکی دراصل پورے ملک کے ہسپتالوں، صنعتوں، دفاعی تنصیبات اور کروڑوں گھروں کو تاریکی میں دھکیلنے کی سازش ہے جو "ریاست کا گلا گھونٹنا" (Strangling the State) کہلاتی ہے، 🔺عام طور پر بغاوتیں غیر ریاستی عناصر (Non-State Actors) کرتے ہیں، لیکن یہاں بدقسمتی یہ ہے کہ ایک آئینی صوبائی حکومت اپنے سرکاری اختیارات کو وفاق کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔ 🔺ایسے حالات میں جب کوئی صوبہ وفاق کے خلاف سیاسی و عسکری 'مورچے' کی شکل اختیار کر جائے اور وہاں کی صوبائی حکومت وفاق کی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ بن جائے، تو ملکی سلامتی کے تحفظ اور وفاقی رِٹ کی بحالی کے لیے آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 234 وفاداری اور آئینی تقاضوں کے تحت وفاقی حکومت کو گورنر راج (Governor's Rule) کے نفاذ کا غیر مبہم اور واضح اختیار دیتا ہے اور پاکستان کی عوام وفاق کو یہ اختیار استعمال کرنے کی اپیل کرتی ہے

حِجاب رندھاوا H.R

53,021 views • 1 month ago

Hijab29392's profile picture

آج سے ٹھیک 44 سال پہلے، فروری 1982 میں، اسرائیل کے ایک عبرانی جریدے "کیوونیم" میں ایک مقالہ شائع ہوا تھا۔ لکھنے والا کوئی عام آدمی نہیں تھا، بلکہ اسرائیل کی وزارتِ خارجہ کا ایک سابق سینیئر اہلکار اور سٹریٹجک تجزیہ کار تھا۔ اس کا نام تھا اووڈ نیون (Oded Yinon)۔ اس مقالے کا عنوان تھا: "1980 کی دہائی میں اسرائیل کے لیے ایک حکمتِ عملی"۔ دنیا آج اسے "ینون پلان" کے نام سے جانتی ہے۔ اس منصوبے کا لبِ لباب صرف ایک تھا: "اگر اسرائیل کو مشرقِ وسطیٰ پر ہمیشہ کے لیے حکمرانی کرنی ہے، تو اسے اپنے اردگرد موجود تمام عرب ممالک کو نسلی، لسانی اور مسلکی بنیادوں پر ٹکڑے ٹکڑے کرنا ہو گا تاکہ 'گریٹر اسرائیل' کا خواب پورا ہو سکے" ۔اووڈ نیون کا استدلال بڑا سادہ لیکن ہولناک تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ پہلی جنگِ عظیم کے بعد برطانیہ اور فرانس نے "سائکس-پیکو معاہدے" کے تحت جو عرب دنیا بنائی، وہ ریت کی دیوار ہے۔ یہ ممالک اندر سے کھوکھلے ہیں کیونکہ ان میں مختلف مسالک، نسلیں اور قومیتیں زبردستی ایک سرحد کے اندر بند کر دی گئی ہیں۔ نیون نے لکھا کہ اسرائیل کا اصل ہدف یہ ہونا چاہیے کہ وہ ان اندرونی دراڑوں کو اتنی ہوا دے کہ یہ ممالک خود اپنے ہی اندرونی خلفشار سے تباہ ہو جائیں۔اس نے باقاعدہ ایک ایک ملک کا نام لے کر خاکہ پیش کیا۔ اس نے لکھا کہ عراق اسرائیل کے لیے سب سے بڑا فوجی خطرہ ہے، لہٰذا اس کے تین ٹکڑے کر دیے جائیں: شمال میں کُردوں کی الگ ریاست، وسط میں سنیوں کا علاقہ، اور جنوب میں شیعہ ریاست۔ اس نے لکھا کہ شام کو اس کی علوی، دروز اور سنی آبادی کی بنیاد پر چھوٹی چھوٹی کمزور ریاستوں میں بانٹ دیا جائے۔ اس نے لبنان کے بکھراؤ کی بات کی اور مصر کی معیشت کو اس حد تک توڑنے کی تجویز دی کہ وہ کبھی جزیرہ نما سینا پر اپنا حق نہ جتا سکے۔ آج 2026 میں، اگر ہم مشرقِ وسطیٰ کے نقشے پر نظر ڈالیں، تو کلیجہ منہ کو آتا ہے۔ اووڈ نیون نے 1982 میں جو کچھ کاغذ پر لکھا تھا، وہ آج ہمارے سامنے حقیقت بن کر ناچ رہا ہے۔ صدام حسین کا وہ طاقتور عراق کہاں گیا؟ آج وہ عملی طور پر تین حصوں میں بٹ چکا ہے۔ شام کا کیا حشر ہوا؟ پچھلے پندرہ سالوں سے جاری خانہ جنگی نے شام کو کھنڈر بنا دیا اور وہاں مختلف نسلی گروہ اپنی اپنی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ لیبیا، یمن اور لبنان کی صورتحال دیکھ لیں۔ کیا یہ سب کچھ اتفاقیہ ہے؟ جی نہیں! یہ اسی ینون پلان کی حرف بہ حرف تعمیل ہے جس پر مغربی طاقتوں اور اسرائیل نے مل کر کام کیا۔ عرب دنیا کا سب سے بڑا المیہ یہ رہا کہ انہوں نے کبھی اپنے دشمن کی سوچ کو پڑھنے کی زحمت ہی نہیں کی ۔ جب اسرائیل کے معروف دانشور اسرائیل شاہاک نے اس منصوبے کا انگریزی ترجمہ کر کے دنیا کے سامنے رکھا، تو عرب حکمرانوں نے اسے محض ایک "خیالی پلاؤ" کہہ کر مسترد کر دیا آج عرب دنیا کی آپسی نااتفاقی اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن اپنی سٹریٹجی میں کامیاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کو مسلمانوں سے لڑا کر، شیعہ سنی کی خلیج کو وسیع کر کے، اور نسلی تعصبات کو ابھار کر پورا خطہ بارود کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اسرائیل کی سٹریٹجی کو ناکام کرنے اور عرب دنیا کو متحد کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا یہی وجہ ہے کہ یہودیوں کے لیے کانٹا ہے

حِجاب رندھاوا H.R

36,213 views • 1 month ago

Hijab29392's profile picture

فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی 'میٹا' پر 48 امریکی ریاستوں کے حالیہ مقدمے اور میٹا پر 16.68 ارب ڈالر کے تاریخی جرمانے نے اس صدی کے سب سے ہولناک سکینڈل سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ یہ صرف ایک مالیاتی جرمانہ نہیں ہے، یہ انسانی تاریخ کے سب سے بڑے کارپوریٹ جرم کا اعتراف ہے۔ جس طرح امریکی ریاستوں نے یہ ثابت کیا کہ میٹا نے بچوں کو ذہنی مریض اور عادی بنانے کے لیے اپنے ایلگورتھم کا استعمال کیا، بالکل اسی طرح پاکستان میں فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو نوجوانوں میں شدید سیاسی پولرائزیشن (سیاسی نظریاتی تقسیم اور نفرت) پیدا کرنے کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔تحقیقات اور ماہرین کے مطابق، فیس بک کے ایلگورتھم نے پاکستانی نوجوانوں کی نفسیات کا فائدہ اٹھا کر ملک میں "سیاسی عدم برداشت" کو کیسے فروغ دیا، اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں ڈیوائیڈ اینڈ رول ایلگورتھم (سنسنی خیزی کا کاروبار)فیس بک کے مصنوعی ذہانت (AI) کے ایلگورتھم کا صرف ایک ہی مقصد ہے: صارف کو زیادہ سے زیادہ وقت تک ایپ پر روک کر رکھنا۔ نفسیاتی طور پر انسان پرسکون یا معلوماتی مواد کے مقابلے میں غصہ، نفرت، اور سنسنی خیزی پھیلانے والے مواد پر زیادہ ردعمل (Engagement) دیتا ہے۔ فیس بک کے ایلگورتھم نے ایسی ویڈیوز اور پوسٹس کو لاکھوں نوجوانوں کی فیڈ پر وائرل کیا جو مخالف سیاسی جماعتوں کے خلاف زہر اگلتی تھیں، کیونکہ اس سے لوگ کمنٹس میں لڑتے تھے اور فیس بک کا ٹریفک بڑھتا تھا۔ ۲۔ ایکو چیمبرز (Echo Chambers) اور فلٹر ببلز کا قیام جب ایک پاکستانی نوجوان فیس بک پر کسی خاص سیاسی رہنما یا جماعت کی پوسٹ کو لائک کرتا ہے یا اس پر رک کر ویڈیو دیکھتا ہے، تو فیس بک کا نظام اسے فلٹر ببل میں بند کر دیتا ہے۔اس کے بعد اسے صرف اور صرف اسی جماعت کے حق میں اور مخالفین کے خلاف مواد نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔نوجوان کو یوں لگتا ہے جیسے پوری دنیا ہی اس کے پسندیدہ لیڈر کے ساتھ ہے اور مخالفین سراسر جھوٹے اور غدار ہیں۔ اس عمل سے سماج میں دوسرے کا نقطہ نظر سننے کا مادہ ختم ہو گیا۔ پاکستان میں میٹا نے ڈیجیٹل خواندگی (Digital Literacy) کی کمی کا پورا فائدہ اٹھایا گیا۔ فیس بک پر سیاسی جماعتوں کے باقاعدہ "سوشل میڈیا سیلز" قائم ہوئے جنہوں نے مخالفین کی جعلی ویڈیوز (Deepfakes)، سیاق و سباق سے ہٹائی گئی آڈیوز اور جھوٹی خبریں وائرل کیں فیس بک کے کمنٹ سیکشنز نے پاکستانی معاشرے کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ جیسے مغرب میں میٹا کو معصوم بچوں کی ذہنی صحت برباد کرنے پر کٹہرے میں کھڑا کیا گیا، پاکستان میں بھی فیس بک نے یہاں کی نوجوان نسل (جو کہ آبادی کا 60 فیصد سے زائد ہے) کو اپنی کاروباری لالچ اور پولیٹیکل انجینئرنگ کے لیے ایندھن کے طور پر استعمال کیا ہے۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کی بے لگام آزادی نے پاکستان کے سماجی تانے بانے کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اغواء، غیرت کے نام پر قتل و غارت بڑھی امریکی ریاستوں نے تو میٹا پر مقدمہ کرکے اسے ایپس کا نظام بدلنے پر مجبور کیا اگر اپ اپنے بچوں کو اس لت سے بچانا چاہتے ہیں انھیں دماغی طور پر تندرست اور جرائم پیشہ زندگی سے دور رکھنا چاہتے ہیں تو ان کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر نظر رکھیں ان کا موبائل ٹائم محدود کریں

حِجاب رندھاوا H.R

29,240 views • 2 months ago

Hijab29392's profile picture

عظمی خان کی آج کی پریس کانفرنس پی ٹی آئی کے تمام بیانیوں پر خودکش حملہ تھی پی ٹی آئی کے لونڈے لپاڑوں نے بیانیہ بنایا عمران خان ڈٹ کر کھڑا ہے اس نے ہسپتال جانے سے انکار کر دیا، لونڈے لپاڑے عمران خان کے ہسپتال جانے سے انکار کا بیانیہ اس لیے بنارہے ہیں تاکہ ان کا ڈٹ کر کھڑا کپتان کا جو بیانیہ وڑ چکا ہے کم از کم اس کی تھوڑی سی بحالی کر سکیں مگر کیا کیجیے اس عظمی خان کا جس نے پریس کانفرنس کر کے بتایا کہ عمران خان شفاء ہسپتال جانے پر بہت خوش تھے بار بار مجھ سے پوچھ رہے تھے ہم پمز سے شفاء ہسپتال کب جائیں گے یوتھی ولاگرز اور طفیلیے روز بتاتے تھے عمران خان کا بی پی ہائی، آنکھ ضائع ہو گئ عظمی خان نے پریس کانفرنس کرکے بتایا عمران خان کا بی پی میں نے چیک کیا وہ بےحد نارمل تھا اور وہ مکمل فٹ تھے اب پی ٹی آئی بیانیے کے ٹکڑے سمیٹنے اور عظمی خان کی پریس کانفرنس کے آفٹر شاکس ختم کرنے کے لیے سہیل آفریدی کو آگے کر رہے ہیں جو بتا رہے ہیں عمران خان کی صحت ٹھیک نہیں لیکن عوام بھی فوراً ہی سوال کرتی ہے تمھیں کیسے پتا عمران خان کے ساتھ تو عظمی خان تھی جو کہہ رہی ہے وہ مکمل صحت مند اور فٹ ہے

حِجاب رندھاوا H.R

17,778 views • 2 months ago