
Iqrar ul Hassan Syed
@iqrarulhassan • 7,129,979 subscribers
مِری زمین مِرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔🇵🇰 #AwaamRaaj
Shorts
Videos

آفتاب اقبال علی الاعلان اعتراف کر رہے ہیں کہ انہوں نے فوجیوں کے کہنے پر رؤف کلاسرا کو نوکری سے نکالا اور اس بات کا باقی بدبختوں کو بھی پتہ تھا جن کا اس ویڈیو میں انہوں نے نام لیا ہے اور آج یہ سب انقلابی بنے ہوئے ہیں۔ باقی جو حکومت اسمبلیاں تک ایجینسیوں کے ذریعے چلاتی تھی اُس نے چینل بھی ایجینسیوں کے ذریعے ہی مینج کرنے تھے، ڈائریکٹ تھوڑی ناں کہنا تھا۔ میری اس بات سے اختلاف ہے تو اُس زمانے کے رؤف کلاسرا کے پروگرام اُٹھا کر تجزیہ کر لیں کہ وہ کس کے خلاف تنقید کرتے تھے، جس کی پاداش میں انہیں نوکری سے ہاتھ دھونے پڑے۔ کسی نے صحیح کہا تھا کہ جو ہو رہا ہے بالکل غلط ہو رہا ہے لیکن جن کے ساتھ ہو رہا ہے۔۔۔ بالکل ٹھیک ہو رہا ہے۔
Iqrar ul Hassan Syed209,931 görüntüleme • 5 gün önce

دنیا میں تیز ترین تھرو اور تیز باؤلنگ کے لیے جانے جانے والے وسیم اکرم کا شیطان کو پتھر مارنے کا انداز 😇
Iqrar ul Hassan Syed276,963 görüntüleme • 10 gün önce

میں عمران خان، اُن کی فیملی اور چاہنے والوں سے معافی مانگتا ہوں۔ آپ نے دو سال میری فیملی کو کیا کچھ نہیں کہا، میں نے برداشت کیا۔ آپ نے ان فالو اور بلاک کرنے کی مہم چلائی، کوئی فرق نہیں پڑا۔ لیکن آج میں خود اپنی مرضی سے، اپنی انا کی قربانی دے رہا ہوں۔ آئیں پاکستان کا سوچتے ہیں۔
Iqrar ul Hassan Syed264,927 görüntüleme • 9 gün önce

مکمل ویڈیو: آپ کو آپ کی فیملی کے سامنے سیاسی اختلاف کی وجہ سے کوئی سرکاری افسر تضحیک اور تذلیل کا نشانہ بنائے تو آپ کیا کریں گے؟؟ حیرت ہے کہ پی ٹی آئی، ایف آئی اے کے اس افسر کی بدتہذیبی کا دفاع کر رہی ہے جس کے ہر کارکن، ہر یوٹیوبر اور اُن کی فیملیز کے ساتھ ہونے والی ہر ناانصافی پر ہم نے ہمیشہ مذمت کی۔ خان صاحب کی اہلیہ اور بہنوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی۔۔۔ کوئی دوسرا ادارہ یونیفارم میں سیاست کرے تو بجا طور پر قابل مذمت لیکن اقرارالحسن کے خلاف یونیفارم میں کوئی کچھ بھی کہے اُس کا دفاع؟؟
Iqrar ul Hassan Syed538,850 görüntüleme • 1 ay önce

اے آر وائی اور عوام راج تحریک میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا تھا سو میں نے عوام راج کا انتخاب کیا ہے۔ بہت ساری یادوں کے ساتھ اکیس سال کا شاندار سفر شاندار طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔ پروگرام سرعام کو اتنی محبتیں اور دعائیں دینے کا شکریہ۔ پاکستان زندہ باد عوام راج پائندہ باد
Iqrar ul Hassan Syed500,019 görüntüleme • 1 ay önce

سیاسی، نظریاتی اور ذاتی اعتبار سے جواد احمد عمران خان سے ہزار گنا بہتر ہے کیونکہ اس نے کبھی اپنی بیٹی کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کیا، کبھی کسی کی گھر جا کر اُس کی بیوی اور پانچ بچوں کی ماں کو گمراہ کر کے اسے طلاق نہیں دلوائی، کبھی فوجی ڈکٹیٹروں ووٹ نہیں دیا، کبھی کسی جرنیل کو جمہوری نہیں کہا، کبھی جرنیلوں کے تلوے نہیں چاٹے۔۔۔ سو مجھے جواد احمد سے ملائے جانے پر کوئی مسئلہ نہیں، مجھے جواد احمد کو ذلیل کہنے اور خود کو فیملی کی موجودگی میں تحقیر کا نشانہ بنائے جانے پر اعتراض ہے۔ ایسے موقع پر تحمل اور برداشت کا مطلب ہے کہ آپ اس شخص کو یہ حوصلہ دے رہے ہیں کہ وہ آئندہ ائیرپورٹ پر ہر نظریاتی مخالف کو ذلیل کرے اور اُس کی دیکھا دیکھی ایئرپورٹس، گلیوں اور بازاروں میں لوگ دوسروں کو فیملیوں کے ساتھ گالیاں دیتے رہیں۔
Iqrar ul Hassan Syed376,185 görüntüleme • 1 ay önce

ایف آئی اہلکاروں کا بیٹے کے سامنے باپ کو تھپڑ۔۔۔۔ کیا جواب میں بیٹے اور دکانداروں کو ردِعمل ٹھیک تھا؟؟
Iqrar ul Hassan Syed141,891 görüntüleme • 20 gün önce

عمران خان سے میرا کوئی مقابلہ نہیں۔ وہ مجھ سے دوگنی عمر کے ایک ایسے شخص ہیں جنہوں نے پاکستان کے لیے بہت کام کیا اور اُن کی سیاست سے مجھے اختلاف بھی ہے۔۔۔ میں خان صاحب کے برعکس خود وزیراعظم سمیت کسی بھی عہدے امیدوار نہیں، میں تو شخصیت پرستی کے متبادل ایک جمہوری ادارہ بنانے کی جدوجہد کر رہا ہوں جس کے ذریعے میں نہیں، پاکستان کے عام لوگ اور مڈل کلاس اقتدار میں آئے۔
Iqrar ul Hassan Syed92,579 görüntüleme • 15 gün önce

ایف آئی اے اہلکار جس طرح تھپڑ مار کر ان شہریوں کی عزت نفس مجروح کر رہے ہیں، کون سا قانون اس کی اجازت دیتا ہے؟ ایک بیٹے کے سامنے اُس کے کاروباری باپ کو تھپڑ مارنا ساری زندگی باپ اور بیٹے کے ذہن سے نہیں نکل پائے گا۔۔۔ لیکن اگر ان فرعونوں کے سامنے کوئی اونچا بولے تو سیاسی جتھوں کو تکلیف ہوتی ہے۔
Iqrar ul Hassan Syed103,345 görüntüleme • 21 gün önce

ایف آئی اے افسر کی معطلی کی ٹوئیٹ کرنے والے صحافی دوست سے پوچھا کہ آپ کو یہ خبر کہاں سے ملی تو انہوں نے جواب میں میری ویڈیو بھیج دی جس میں مجھ سے پوچھا گیا کہ خبر ہے کہ ایف آئی اے افسر کو معطل کر دیا گیا ہے تو میں نے کہا کہ میں یہ ہرگز نہیں چاہتا۔ خبر ابھی تک غیر مصدقہ ہے۔
Iqrar ul Hassan Syed141,828 görüntüleme • 1 ay önce

پچیس سال پارٹی کے لیے قربانیاں دینے والی شازیہ مری کی حیثیت ایک پرچی پر چیئرمین بننے والے بلاول کے سامنے غلاموں سے بھی بدتر ہے۔۔۔ عوام راج تحریک سیاسی ڈکٹیٹروں کی اسی فرعونیت کا خاتمہ کرنے کی تحریک ہے۔ عوام راج تحریک ایک ایسی پارٹی کے قیام کی تحریک ہے جہاں کوئی ایک امیرزادہ پارٹی کا مالک نہیں ہو گا، جہاں عام لوگ اور عام کارکن پارٹی کے مالک و مختار ہوں گے۔
Iqrar ul Hassan Syed85,831 görüntüleme • 22 gün önce

میں اپنے بھائی صدیق جان سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے ساتھ امام حسین کے روضے پر چلے اور امام کی ضریح پر ہاتھ رکھ کر بتائے کہ جس وقت وہ فوج اور جرنیلوں کی حمائیت میں یہ ویڈیوز بنا رہا تھا کیا اُسے اسٹیبلشمنٹ اور جرنیلوں کی حقیقت نہیں پتہ تھی؟ عام آدمی کو چھوڑیں، کیا عمران ریاض اور عمران خان کو واقعی اسٹیبلشمنٹ اور جنرل باجوہ معصوم لگتے تھے۔۔۔ آئیں ایک ہی بار یہ طے ہو جائے کہ جرنیلوں کے پالتو کون تھے جو آج بھی صرف اپنے حصے کی ہڈی کے لیے لڑ رہے ہیں، کسی اصول یا نظریے کے لیے نہیں۔ Siddique Jan
Iqrar ul Hassan Syed283,574 görüntüleme • 2 ay önce