
Iqrar ul Hassan Syed
@iqrarulhassan • 7,117,766 subscribers
مِری زمین مِرا آخری حوالہ ہے۔۔۔۔🇵🇰 #AwaamRaaj
Shorts
Videos

ہنستے کھیلے بچے کو اچانک برین ٹیومر ہو گیا لیکن بیوہ ماں کے پاس ٹیسٹ کروانے اور اسپتال لے جانے کے بھی پیسے نہیں۔ ہم عادل کی ماں کا براہِ راست رابطہ نمبر، انہی کا بینک اکاؤنٹ، جیز کیش اور ایزی پیسہ ویڈیو میں شئیر کر رہے ہیں۔ آگے بڑھئیے اور ایک بیوہ ماں کا آخری سہارا بچا لیجئے۔
Iqrar ul Hassan Syed48,129 views • 10 days ago

مکمل ویڈیو: آپ کو آپ کی فیملی کے سامنے سیاسی اختلاف کی وجہ سے کوئی سرکاری افسر تضحیک اور تذلیل کا نشانہ بنائے تو آپ کیا کریں گے؟؟ حیرت ہے کہ پی ٹی آئی، ایف آئی اے کے اس افسر کی بدتہذیبی کا دفاع کر رہی ہے جس کے ہر کارکن، ہر یوٹیوبر اور اُن کی فیملیز کے ساتھ ہونے والی ہر ناانصافی پر ہم نے ہمیشہ مذمت کی۔ خان صاحب کی اہلیہ اور بہنوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کی۔۔۔ کوئی دوسرا ادارہ یونیفارم میں سیاست کرے تو بجا طور پر قابل مذمت لیکن اقرارالحسن کے خلاف یونیفارم میں کوئی کچھ بھی کہے اُس کا دفاع؟؟
Iqrar ul Hassan Syed543,368 views • 4 months ago

کشمیریوں پر ظلم ڈھانے والو !! ہوش کے ناخن لو۔ تم نے اس ملک میں وہ ماحول پیدا کر دیا ہے جہاں جمہوریت اور انسانیت شرمسار ہیں، ظلم اور جبر کی حکومت ہے اور مڈل کلاس اور غریب کا جینا عذاب ہو گیا ہے۔۔۔ لیکن یاد رکھنا فرعونوں کی حکومت بھی نہیں رہی، اور آپ نے بھی ہمیشہ نہیں رہنا۔
Iqrar ul Hassan Syed148,870 views • 1 month ago

اے آر وائی اور عوام راج تحریک میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا تھا سو میں نے عوام راج کا انتخاب کیا ہے۔ بہت ساری یادوں کے ساتھ اکیس سال کا شاندار سفر شاندار طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔ پروگرام سرعام کو اتنی محبتیں اور دعائیں دینے کا شکریہ۔ پاکستان زندہ باد عوام راج پائندہ باد
Iqrar ul Hassan Syed501,542 views • 4 months ago

سیاسی، نظریاتی اور ذاتی اعتبار سے جواد احمد عمران خان سے ہزار گنا بہتر ہے کیونکہ اس نے کبھی اپنی بیٹی کو تسلیم کرنے سے انکار نہیں کیا، کبھی کسی کی گھر جا کر اُس کی بیوی اور پانچ بچوں کی ماں کو گمراہ کر کے اسے طلاق نہیں دلوائی، کبھی فوجی ڈکٹیٹروں ووٹ نہیں دیا، کبھی کسی جرنیل کو جمہوری نہیں کہا، کبھی جرنیلوں کے تلوے نہیں چاٹے۔۔۔ سو مجھے جواد احمد سے ملائے جانے پر کوئی مسئلہ نہیں، مجھے جواد احمد کو ذلیل کہنے اور خود کو فیملی کی موجودگی میں تحقیر کا نشانہ بنائے جانے پر اعتراض ہے۔ ایسے موقع پر تحمل اور برداشت کا مطلب ہے کہ آپ اس شخص کو یہ حوصلہ دے رہے ہیں کہ وہ آئندہ ائیرپورٹ پر ہر نظریاتی مخالف کو ذلیل کرے اور اُس کی دیکھا دیکھی ایئرپورٹس، گلیوں اور بازاروں میں لوگ دوسروں کو فیملیوں کے ساتھ گالیاں دیتے رہیں۔
Iqrar ul Hassan Syed381,016 views • 4 months ago

میں عمران خان، اُن کی فیملی اور چاہنے والوں سے معافی مانگتا ہوں۔ آپ نے دو سال میری فیملی کو کیا کچھ نہیں کہا، میں نے برداشت کیا۔ آپ نے ان فالو اور بلاک کرنے کی مہم چلائی، کوئی فرق نہیں پڑا۔ لیکن آج میں خود اپنی مرضی سے، اپنی انا کی قربانی دے رہا ہوں۔ آئیں پاکستان کا سوچتے ہیں۔
Iqrar ul Hassan Syed267,012 views • 3 months ago

بھارت میں جین زی اپنے حقوق کے لیے نئی تاریخ رقم کر رہی ہے۔ پاکستانی جین زی کب دوسروں کی کرسی کی لڑائی چھوڑ کر اپنا حق مانگے گی؟ سب سے پہلے اپنے لیڈروں سے سیاسی جماعتوں میں میرٹ اور انٹرنل الیکشن کے ذریعے آگے آنے کا برابر کا موقع مانگو، طلباء تنظیموں کے ذریعے سیاست اور قیادت کا حق مانگو، بلدیاتی نظام کے ذریعے گلی محلے کی قیادت کرنے اور مسائل حل کرنے کا اختیار مانگو۔ نظام سے لڑنا ہے تو پہلے اپنا ایک جمہوری نظام بنانے کی جدوجہد کرو، سسٹم کے سامنے سسٹم بناؤ۔۔۔ تمہاری تقدیر صرف تم بدلو سکتے ہو، کوئی شخصیت یا خاندان نہیں۔
Iqrar ul Hassan Syed117,563 views • 1 month ago

آفتاب اقبال علی الاعلان اعتراف کر رہے ہیں کہ انہوں نے فوجیوں کے کہنے پر رؤف کلاسرا کو نوکری سے نکالا اور اس بات کا باقی بدبختوں کو بھی پتہ تھا جن کا اس ویڈیو میں انہوں نے نام لیا ہے اور آج یہ سب انقلابی بنے ہوئے ہیں۔ باقی جو حکومت اسمبلیاں تک ایجینسیوں کے ذریعے چلاتی تھی اُس نے چینل بھی ایجینسیوں کے ذریعے ہی مینج کرنے تھے، ڈائریکٹ تھوڑی ناں کہنا تھا۔ میری اس بات سے اختلاف ہے تو اُس زمانے کے رؤف کلاسرا کے پروگرام اُٹھا کر تجزیہ کر لیں کہ وہ کس کے خلاف تنقید کرتے تھے، جس کی پاداش میں انہیں نوکری سے ہاتھ دھونے پڑے۔ کسی نے صحیح کہا تھا کہ جو ہو رہا ہے بالکل غلط ہو رہا ہے لیکن جن کے ساتھ ہو رہا ہے۔۔۔ بالکل ٹھیک ہو رہا ہے۔
Iqrar ul Hassan Syed212,054 views • 3 months ago

اگر آج عمران خان وزیر اعظم ہوتے تو کم سے کم یہ ضرور پوچھتے:
Iqrar ul Hassan Syed956,531 views • 1 year ago

جب تک شریف اور زرداری نسلیں اس ملک پر مسلط رہیں گی۔ جب تک اس ملک میں ایک ایسا وزیراعظم بننے کا راستہ ہموار نہیں ہو گا جس نے بسوں اور ویگنوں میں دھکے کھائے ہوں، جس نے غربت، بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ دیکھی ہو۔۔۔ جو عام آدمی ہو، جو عوام میں سے ہو۔۔۔ تب تک اس ملک کا کوئی مستقبل نہیں۔
Iqrar ul Hassan Syed47,021 views • 23 days ago

غلطی میری ہے کہ میں عمران ریاض بھائی سے پاکستان سے محبت کی توقع کر رہا تھا، عمران بھائی تو اپنے یو ٹیوب ویوز کے حساب سے عشقِ رسولﷺ کا معیار بھی تبدیل کر لیتے ہیں۔ (اللہ کی قسم اس سے کہیں سخت الفاظ لکھنے کا جی چاہ رہا ہے۔۔ بس دُعا ہے کہ آپ دولت کی ہوس میں اپنا ایمان خراب نہ کریں) وضاحت: دونوں ٹوئیٹس خان صاحب کے دورِ حکومت کی ہیں۔ لیکن تب تک حکومتی جماعت اور اسٹیبلشمنٹ انِ عُشّاق سے متنفر نہیں ہوئے تھے۔ پھر جیسے ہی عمران ریاض بھائی کو حکم ملا، بھائی نے بیان بدل لیا)
Iqrar ul Hassan Syed1,912,739 views • 3 years ago

میں اپنے بھائی صدیق جان سے درخواست کرتا ہوں کہ میرے ساتھ امام حسین کے روضے پر چلے اور امام کی ضریح پر ہاتھ رکھ کر بتائے کہ جس وقت وہ فوج اور جرنیلوں کی حمائیت میں یہ ویڈیوز بنا رہا تھا کیا اُسے اسٹیبلشمنٹ اور جرنیلوں کی حقیقت نہیں پتہ تھی؟ عام آدمی کو چھوڑیں، کیا عمران ریاض اور عمران خان کو واقعی اسٹیبلشمنٹ اور جنرل باجوہ معصوم لگتے تھے۔۔۔ آئیں ایک ہی بار یہ طے ہو جائے کہ جرنیلوں کے پالتو کون تھے جو آج بھی صرف اپنے حصے کی ہڈی کے لیے لڑ رہے ہیں، کسی اصول یا نظریے کے لیے نہیں۔ Siddique Jan
Iqrar ul Hassan Syed283,723 views • 5 months ago