
Nawabzada Jamal Khan Raisani
@JamalRaisani • 87,463 subscribers
🇵🇰 Youngest parliamentarian & minister in Pakistan’s history | Former pro footballer |MNA 264| PPPP| Proud Son of Shaheed Siraj Raisani.
Shorts
Videos

شہداء کے لواحقین میرے اپنے ہیں جنہیں میں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتا۔ دھرنے میں موجود اُس ماں کو انصاف کون دے گا جس کی سات لختِ جگر میرے والد کیساتھ ایک ہی دھماکے میں شہید ہوئے۔ اُس بچی کو کون انصاف دے گا جس کے والد کی لاش ُاس کے گھر بھیجی گئی، کئی بچوں کو یتیم کیا گیا۔ہمارا مطالبہ صرف شہدائے بلوچستان کیلئے انصاف ہے۔
Nawabzada Jamal Khan Raisani669,715 просмотров • 2 лет назад

I am Jamal Raisani and I am against BLA.
Nawabzada Jamal Khan Raisani331,245 просмотров • 1 год назад

حامد میر صاحب آپ نے مسنگ پرسنز کا مسئلہ اُٹھایا، ہمیں اُس سے مسئلہ نہیں۔ پر آپ فُرصت نکال کر ہمارے کیمپ میں بھی تشریف لائیں اور ہمارے کیمپ میں بھی موجود ماؤں بہنوں اور مرد حضرات سے ملیں جنہیں دہشتگردوں نے ٹارگٹ کیا۔ پورے پورے خاندان ختم کردیے۔ ہمارے کیمپ میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جن کے خاندان کے 30 سے زائد لوگوں کو شہید کیا گیا، میں بھی یہاں موجود ہوں۔ کیا شہیدوں کے وارث آپ کی سپورٹ کے مستحق نہیں ؟
Nawabzada Jamal Khan Raisani241,283 просмотров • 2 лет назад

افسوس کیساتھ کچھ نام نہاد قوم پرست رہنما ایک پچیس سالہ نوجوان سے گھبرا کے اپنی سیاست چھوڑ کر مجھ پر زاتی حملے کرنے میں مصروف ہیں، شاید وہ بلوچ رسم و رواج بھول چُکے ہیں۔ میں اپنی والدہ پر فخر کرتا ہوں جو اپنا ملک چھوڑ کر پاکستان آئیں اور پاکستان کیلئے اپنے بیٹے اور شوہر کو پاکستان پر قربان کیا
Nawabzada Jamal Khan Raisani105,696 просмотров • 2 лет назад

ہم بلوچستان حکومت کا مطالبہ تسلیم کرتے ہیں اور دھرنے میں موجود خواتین کو موسم کی خرابی کے باعث واپس بھیجنے پر رضامند ہیں۔ ہم اپنی ماؤں بہنوں کو سڑکوں پر زلیل نہیں کرنا چاہتے، اُنکا بھائی/بیٹا/ شہداء کا وارث جمال رئیسانی زندہ ہے۔ میں اُن کا مقدمہ خود لڑ رہا ہوں۔ ہمارا دھرنا اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک وفاقی حکومت اپنے وفد کو دھرنے پر بھیج کر ہمارے مطالبوں کو تسلیم نہیں کرتی۔ ہم صرف بلوچستان کے شہداء نہیں بلکہ پورے پاکستان کے شہداء کی نمائندگی کرنے اسلام آباد آئے ہیں #BalochistanShuhadaProtest
Nawabzada Jamal Khan Raisani103,031 просмотров • 2 лет назад

Spent the day in meaningful discussions with Balochistan's social media activists. Their concerns are valid, and it's time to rewrite the narrative. We've crafted a strategy to uplift and support Balochistan's youth - no more neglect. Together, we'll make a difference.
Nawabzada Jamal Khan Raisani96,177 просмотров • 2 лет назад

The weakening political forces in Pakistan and Balochistan are alarming. I warned about banned groups recruiting our youth in Balochistan, but these warnings were ignored. The recent attacks highlight this grave issue. We must urgently develop a strategy to stop this manipulation and reclaim our youth.
Nawabzada Jamal Khan Raisani53,492 просмотров • 1 год назад

قومی اسمبلی میں آج خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے بزدلانہ حملے پر بات کرتے ہوئے، میں نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی۔ یہ حملہ صرف معصوم بچوں پر نہیں، بلکہ ہماری تہذیب، ہماری ثقافتی میراث، اور ہمارے مستقبل پر حملہ ہے۔بلوچ میار ہمیں سکھاتا ہے کہ معصوموں اور کمزوروں کا تحفظ غیرت و عزت کا نشان ہے۔ہم اس قوم سے ہیں جہاں اگر عورت جنگ کے دوران دوپٹہ ڈال دے تو تلواریں نیام میں چلی جاتی ہیں ،پھر ہم اُن درندہ صفت عناصر سے کیسے مذاکرات کریں جو ہماری بچیوں کو نشانہ بناتے ہیں؟ یہ بزدلانہ کارروائیاں نہ صرف ہمارے قومی وقار بلکہ ہمارے صبر و برداشت کو بھی چیلنج کر رہی ہیں۔ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستانی قوم، خصوصاً بلوچستان کے غیرتمند عوام،ان سازشوں کو ہر محاذ پر ناکام بنائیں گے۔ ہم اپنے شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ یہ سرزمین مقدس ہے اور اس کا دفاع ہم ہر قیمت پر کریں گے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد🇵🇰
Nawabzada Jamal Khan Raisani33,602 просмотров • 1 год назад

ہمارا احتجاج کا مقصد شہداء کے لواحقین کو انصاف دلوانا ہے، اس بوڑھی ماں کے آنسو میرےکندھوں پر بوجھ ہیں جس کے بیٹے دہشتگردی میں شہید ہوئے۔ اس ماں کو انصاف کب ملے گا،کب ان کےبیٹوں کے قاتل گرفتار ہوں گے۔ ہم پر الزام لگانے والے ہمارے کیمپ کا دورہ کریں تاکہ حقیقت جان سکیں۔
Nawabzada Jamal Khan Raisani57,197 просмотров • 2 лет назад

میرے والد شہید سراج رئیسانی کی یہ ویڈیو اُس وقت کی ہے جب بلوچستان میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانا جرم بن چُکا تھا اور نعرہ لگانے والے کو شہید کر دیا جاتا تھا، پر آج میرے والد، بڑے بھائی اور ہمارے ساتھیوں کی قربانیوں کی بدولت بلوچستان کے ہرگھر میں پاکستان کا جھنڈا لہراتا ہے۔
Nawabzada Jamal Khan Raisani58,621 просмотров • 3 лет назад

اپنے کندھوں پر اپنے والد شہید سراج رئیسانی، بڑے بھائی سمیت سینکڑوں شہداء کے جنازے اٹھانے کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ شہداء فورم بنایا جائے تاکہ شہداء کے لواحقین کی مدد کی جا سکے۔ اللہ کے فضل و کرم سے شہداء فورم کے ہیڈ آفس کا افتتاح کردیا گیا ہے،اس فورم کے تحت شہدائے پاکستان کے لواحقین کی ہر طرح سے مدد کی جائے گی۔ اس پلیٹ فارم میں خود کو رجسٹر کروا کر ہمارے مشن میں ہمارا ساتھ دیں۔ شکریہ
Nawabzada Jamal Khan Raisani46,283 просмотров • 2 лет назад

آج میرے والد، شہید نوابزادہ سراج خان رئیسانی کی ساتویں برسی ہے۔انہوں نے نہ صرف بلوچستان کو پاکستان سے جوڑنے کا بیڑا اٹھایا،بلکہ فتنۂ ہندستان اور علیحدگی پسند بیانیے کے خلاف سینہ تان کر کھڑے رہے۔ میں اپنی قوم سے وعدہ کرتا ہوں کہ اُن کے لہو سے جلایا گیا یہ چراغ بلوچستان کی سرزمین پر کبھی بجھنے نہیں دوں گا۔اُن کا نظریہ، اُن کا مشن، اور یہ مملکتِ پاکستان میری آخری سانس تک میری پہچان رہیں گے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد 🇵🇰 #شہید_وطن_سراج_رئیسانی
Nawabzada Jamal Khan Raisani20,799 просмотров • 1 год назад

سیاست کسی کے باپ کی جاگیر نہیں! ہمیں اب اس سوچ سے نکلنا ہو گا کہ صرف نواب اور سردار ہی سیاست کرسکتے ہیں۔ سیاستدان بننےکا کوئی پیمانہ نہیں۔ سیاسی شعور ہرکسی کےپاس ہوتا ہے۔سیاست میں سب برابر ہیں کوئی کم عمر یا بڑا نہیں۔ ریڑھی والا بھی سیاستدان بن سکتاہے اور سردار کے برابر پارلیمنٹ میں جاکر بیٹھ سکتاہے۔ ہمیں کام کرنےدیا جائےتاکہ عوام سےکیے وعدےپورے کرسکیں
Nawabzada Jamal Khan Raisani37,266 просмотров • 2 лет назад

ہمارے احتجاج میں موجود اس ماں کی کون داد رسی کرے گا، کون اس ماں کے زخموں پر مرہم رکھے گا۔ کون ان کے شہید بچے کے قاتلوں کو کٹہرے میں لائے گا۔ ہمارے احتجاج میں سینکڑوں ایسی داستانیں موجود ہیں جن کے پورے کے پورے گھر اُجڑ گئے۔ ان سب کیلئے انصاف کی جنگ جاری رہے گی۔
Nawabzada Jamal Khan Raisani36,155 просмотров • 2 лет назад

بلوچستان کے مسائل کا حل مزاکرات کے زریعے ہی ممکن ہے، اگر ناراض بلوچ مفاہمت کی راہ پر گامزن ہیں اور مزاکرات کے زریعے امن کا رستہ چُننا چاہتے ہیں تو میں اور میرا قبیلہ اس عمل کو مکمل سپورٹ کریں گے، پر عام معافی کا اعلان اُن کیلئے نہیں ہونا چاہیے جنہوں نے ہمارے لوگوں کو شہید کیا۔
Nawabzada Jamal Khan Raisani40,561 просмотров • 3 лет назад

ہمارا احتجاج صرف اپنے شہداء کیلئے نہیں بلکہ بلوچستان کی سرزمین پر بہنے والے ہر معصوم کے خون کیلئے ہے۔ ہم ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہداء کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں خواہ صحافی ہوں، سول سوسائٹی، فورسز، سویلین یا مزدور، ہم سب کیلئے انصاف مانگ رہے ہیں۔ ہمارے کیمپ میں موجود شہداء کے خاندان اپنی کہانیاں لیے انصاف کے منتظر ہیں۔ #BalochistanShuhadaProtest
Nawabzada Jamal Khan Raisani28,415 просмотров • 2 лет назад