
Jimmy Virk - Imranian 🇵🇰
@JimmyVirkk • 104,585 subscribers
Journalist | Writer ✍️ | and Imranian🇵🇰 Join me in the fight against global imperialism and media sellouts. Together, we can make a difference!
Shorts
Videos

اگر آپ نے جلدی بوڑھا ہونا ہے، چہرے پر جھریاں لانی ہیں، اپنے دل گردے جگر پتے کو جلدی ختم کرنا ہے تو ایک کام کیجئے۔ جتنا ہوسکے میٹھی چیزیں کھائیں۔ چینی کھائیں۔ گڑ کھائیں۔ (جعلی) شہد کھائیں۔ آئیس کریم اور کیک کھائیں۔ فریش جوس پیں۔ پیپسی سے لطف اندوز ہوں۔ حلوہ کھائیں۔ کھیر چخیں۔ جلیبیاں نوش جان فرمائیں۔ آپ جلد اپنا ہدف حاصل کر لیں گے۔ اور آسانی سے پندرہ بیس سال آگے چلے جائیں گے۔ دنیا کی مشہور گلوکوز ماہر sugar expert، فرانسیسی بائیو کیمسٹ جیسی انچاوسپے Jessie Inchauspé کی گفتگو کا خلاصہ یقین کریں مجھے اس کا کوئی اندازہ نہيں تھا کہ میٹھا اتنا تباہ کن ہے۔ 😢😢😢😢😢
Jimmy Virk - Imranian 🇵🇰189,108 görüntüleme • 1 gün önce

یونیسکو نے حسن صباح کے اس قلعہ الموت اور اس سے وابستہ قلعوں کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ تہران سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر البرز کے پہاڑوں میں واقع یہ وہی الموت کا قلعہ ہے جسے حسن بن صباح نے 1090 میں اپنے قبضے میں لیا اور نزاری اسماعیلی ریاست کا مرکز بنایا۔ اس قلعے سے اس نے ترکوں کی سلجوقی سلطنت کو چیلنج کیا۔ اس نے فدائیوں کے ذریعے اہم ترک امرا اور وزرا قتل کروائے، جن میں سب سے مشہور سلجوقی وزیر نظام الملک کا قتل تھا۔ The term “assassin” itself is believed to have originated from their name. حسن صباح نے اپنے فدائیوں کی ایسی تربیت کرتا تھا کہ اگر وہ انہيں کہتا کہ قلعے کی دیوار سے کود جاؤ تو وہ کود جاتے تھے۔ نہ سوچتے تھے نہ سمجھتے تھے۔ بس جو مشن ملتا تھا وہ انجام دیتے تھے۔ مجھے تو آج بھی کچھ حساس لوگ حسن صباح کے فدائی لگتے ہیں۔ پوچھیں تو کہتے ہیں بس آرڈرز ہیں۔
Jimmy Virk - Imranian 🇵🇰21,717 görüntüleme • 1 gün önce

جب لیڈی ڈائنا پاکستان آئی تھی تو اردلی پورا گنجا تھا۔
Jimmy Virk - Imranian 🇵🇰44,882 görüntüleme • 4 gün önce

سرکاری افسروں کی اولاد کی غریب کے ٹیکسوں پر عیاشیاں۔
Jimmy Virk - Imranian 🇵🇰160,287 görüntüleme • 23 gün önce

"لال لال لہرائے گا" والی لڑکی یورپ سے سامنے اگئی۔
Jimmy Virk - Imranian 🇵🇰181,706 görüntüleme • 1 ay önce

امریکیوں نے مجھے دھمکیاں دینا شروع کیں تو میں نے ہلکا سا تبسم کیا اور اسٹیو ویٹکوف سے پوچھا: کیا تم کسی ایسے جلسے میں گئے ہو یہاں پر ہر وقت بمباری کا خدشہ ہو کہ کب دشمن مذاکرات کی میز کو اڑا دے؟ کیا تم ہر میٹنگ سے پہلے اپنی فیملی کو کال کر کے خدا حافظی کرتے ہو اور کہتے ہو کہ شاید یہ آخری بار گفتگو ہو، کہا سنا معاف کر دینا؟ پھر میں نے ویٹکوف سے کہا کہ ہم ان حالات میں مذاکرات کر رہے ہیں۔ ہمیں دھمکی نہ دو۔ ہم ایرانی ان دھمکیوں کی پرواہ نہیں کرتے۔ ہم اپنے لوگوں کے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی
Jimmy Virk - Imranian 🇵🇰208,904 görüntüleme • 1 ay önce

اللہ تعالی قران میں کہتا ہے میں نے شہد کی مکھی کو وحی کی ہے اور اسے اس کا کام بتایا ہے کہ پھولوں سے اس کا ست nectar نکال کر کیسے شہد بنانا ہے۔ مجھے یقین ہے قدرت کے ان حسین کاریگروں پر بھی اللہ کی طرف سے وحی نازل ہوئی ہے ورنہ کوئی کیسے اتنا پرفیکٹ ہوسکتا ہے۔ 🩶🩶🩶
Jimmy Virk - Imranian 🇵🇰28,354 görüntüleme • 6 gün önce

بشری جی، "ستلج" کہانی ہے پنجاب کی۔ چڑھدے اور لہندے دونوں پنجاب کی۔ کہانی ہے بلوچستان کی۔ کہانی ہے کشمیر کی۔ دوسرا آپ نے پوچھا کہ "ستلج" کے ہیرو جیسے لوگ اب کہاں ہیں؟ عرض ہے کہ اس سے کہیں بڑا ہیرو اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہے۔ میں دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ جمہوریت، اور عوام کے حقوق کا ایسا چیمپین ہندوستان کے حالیہ اہتہاس میں نہيں ملتا۔
Jimmy Virk - Imranian 🇵🇰141,742 görüntüleme • 1 ay önce

اس پائین نے ایک سال پہلے ہی بتا دیا تھا کہ پاکستان میں انتہائی خوبصورت، انتہائی دلکش، انتہائی دیدہ زیب آمرانہ نظام آ رہا ہے جسے ایک خلیفہ چلائے گا۔ پھر اس نے بتایا کہ یہ خوبصورت آمرانہ نظام عمران خان کی دیے ہوئے جمہوری شعور کی وجہ سے ممکن ہوگا۔ آمرانہ نظام عمران خان کے دئے ہوئے جمہوری شعور کی وجہ سے؟؟؟ اس پائین کی ایسی جارج آرولین گفتگو سن کر ساتھ بیٹھیں ڈاکٹر عروبہ بھی پریشان ہو گئیں حالانکہ وہ کبھی پریشان ہوتی نہيں ہیں۔ اس کی بڑی بڑی متضاد گفتگو خوشدلی سے پی جاتی ہیں۔
Jimmy Virk - Imranian 🇵🇰75,754 görüntüleme • 1 ay önce

یہ گارڈن تہران میں ہمارے گھر کے پاس ہے۔ دن کا بیشتر حصہ یہاں گزرا۔ گارڈن کی جھیلوں میں پانی واپس آچکا ہے۔ درختوں پر پرندے لوٹ آئے ہیں۔ سارا دن چہچہاتے ہیں۔ درخت سبز ہوچکے ہیں۔ پھول کھل چکے ہیں۔ زندگی واپس لوٹ رہی ہے۔ دعا ہے کہ دوبارہ جنگ شروع نہ ہو اور نہ امریکہ کی weather modification technology خلیجی ممالک میں دوبارہ انسٹال کی جائے جس نے تہران کا پانی خشک کر دیا تھا۔ جھیلیں خالی ہوگئی تھیں۔ ہوا میں زہر بھر دیا تھا۔ پرندے چلے گئے تھے۔ اب سب کچھ مختلف ہے۔ جیسے اللہ تعالی نے شیطانوں جہنم میں قید کر دیا ہو۔ اور بہشت کے در کھول دیے ہوں۔
Jimmy Virk - Imranian 🇵🇰208,732 görüntüleme • 4 ay önce