
Khawaja Saad Rafique
@KhSaad_Rafique • 3,187,089 subscribers
Politician. Islamic ideology, Humanity, Democracy, Rule of law Social justice. Peace for all .stand with Kashmir & Palestine. Iqbalian یارسول اللّٰہ انظر حالنا
Shorts
Videos

میں ذاتی طور پر چھوٹے صوبوں کی تجویز کا حامی ھوں ، میرا ضاتی موقف ھے کہ صرف پنجاب کی تقسیم قبول نہیں ، سب کے ساتھ ایک جیسا سلوک کیا جاۓ ، سبھی صوبے بڑے ھیں ، بارہ کروڑ کا ھو یا چھ کروڑ کا، کسی کی آبادی زیادہ ھے کسی کا رقبہ ۔۔!! ھر بڑے صوبے میں چھوٹے صوبوں کا مطالبہ موجود ھے ، عام آدمی کو اپنے مسائل کے حل کیلئے لاھور ، کراچی ، کوئٹہ یا پشاور آنیکی ضرورت نہیں ھونی چاھئیے ، نئے صوبوں کے قیام کیلئے متعلقہ صوبائ اسمبلی کا کردار اگر تبدیل بھی کرنا ھے تو اسے ختم نہیں ھونا چاھئیے ، اس سے نىئ پیچیدگیاں جنم لے سکتی ھیں ، پہلے ھی بہت سی دراڑیں موجود ھیں ، ھمیں انھیں پاٹنا ھے ۔۔۔
Khawaja Saad Rafique94,789 просмотров • 17 дней назад

سب سے بڑا مسئلہ دھشت گردی ھے ، دھشت گردوں سے لڑیں لیکن ان کا خاتمہ صرف طاقت کے استعمال سے نہیں ھو گا ، جامع حکمت عملی بنانا ھو گی ، دھشت گردی سے نبٹنے کیلئے حکومت اپوزیشن اور ریاستی ادارے متحد ھونے چاھئیں ، اسکے لئے آپس میں بات کرنا ھو گی ، سیاسی جماعتیں آپس میں بات کریں ،سیاسی حقیقتیں دب جاتی ھیں مگر ختم نہیں ھوتیں ، سٹیک ھولڈرز کو نیا میثاق جمہوریت اور ایک میثاق معیشت کرنا ھو گا ،اگر ھم دشمنوں کی صلح کروا سکتے ھیں تو آپس میں بات کیوں نہیں کر سکتے ؟؟؟
Khawaja Saad Rafique26,543 просмотров • 17 дней назад

ھندوستان اور بنگلہ دیش ھم سے آگے کیسے نکل گئے ؟ جواھر لعل نہرو کو آزادی کے بعد 16 برس ملے مگرقائد اعظم 1 برس سے کم عرصہ جیے۔ قوم کو آزادی دلانے والا لیڈر بڑی تبدیلیاں لا سکتا ھے، سب اسکے سامنے جھک جاتے ھیں 4 مارشل لاؤں اور پانچویں نقاب پوش مارشل لأ نے ھمیں یہاں تک پہنچایا- جب ایسے حالات پیدا ھوں توعمران جیسے لوگ اقتدار کیلئے اپنی خدمات پیش کر دیتےھیں اور ریاست تلپٹ ھو جاتی ھے
Khawaja Saad Rafique459,934 просмотров • 2 лет назад

شاندار نور محل بہاولپور کا وزٹ ، خطے کی تہذیب ، عباسیہ طرز حکمرانی ، عوامی بہبود کے اقدامات اور پاکستان میں شمولیت کے عظیم فیصلہ کی جھلکیاں .. ایک پر شکوہ مقام جسے دیکھنا لازم ھے ... A visit to the magnificent Noor Mahal of Bahawalpur, highlights of the region's civilization, Abbasid style of governance, public welfare initiatives and the great decision to join Pakistan.... A must-visit place
Khawaja Saad Rafique42,454 просмотров • 2 месяцев назад

وضاحت — کل شام 6.54 پر میرے فون پر لطیف کھوسہ صاحب کی ایک مس کال تھی جبکہ 6.58پر انکی گرفتاری کے حوالہ سےایک طنزیہ میسیج موصول ھوا،میں نےیہ پیغام 7.20 پر دیکھے اور بلا تاخیر انھیں فون کیا۔انہوں نےخود ریسیو کیا اور بتایا کہ وہ تھانہ ساؤتھ کینٹ میں گرفتار ھیں -مجھے کہا کہ سپیکر صاحب کو مطلع کروں کہ انکو بتاۓ بغیرMNA صاحب کوکیوں گرفتار کیاگیا ھے؟ میں نے عرض کی کہ اپنی گرفتاری کی مبارک مجھے نہ دیں کہ میرا ان معاملات سےقطعاً کوئ تعلق نہیں ،یہ بھی کہا کہ ایسا نہیں ھونا چاھئیےتھا- ازاں بعد متعلقہ حکام سے رابطہ کیااور انھیں انکی ، سلمان اکرم راجہ صاحب و دیگر کی رھائ کی درخواست کی۔ مجھے بتایا گیاکہ سب لوگ کچھ دیر تک رھا ھو جائینگے، یہی اطلاع میں نے دوبارہ فون کر کے کھوسہ صاحب کو دیدی ۔ کھوسہ صاحب ! یاد رھے آپ جیتے ھیں ، میں تو ھارا ھوا ھوں ،مجھ پر غصہ نکالنے کی کوئ ضرورت نہیں ، آپ نے میڈیا پر اصلیت کی بات کی ،افسوس ھوا کس کی اصلیت کیا ھے سب اچھے سے جانتے ھیں ؟ آپکا میرے بارے یہ الفاظ استعمال کرنا نامناسب عمل ھے - مجھے آپ سے نہیں اُلجھنا چنانچہ اصلیت کی بحث میں نہ ھی پڑیں تو بہتر ھو گا۔ آپ بات کو میڈیا پر نہ لاتے تو مجھے بھی اس وضاحت کی ضرورت نہ پڑتی 🙏
Khawaja Saad Rafique396,364 просмотров • 2 лет назад

آج شب گلستان کالونی دھرمپورہ میں ملک یوسف کے گھر کے نیچے مسلم لیگ ن کے دفتر کے سامنے فحش نعرہ بازی ، موجود کارکنان سے مارپیٹ اور دفتر میں گھُس کر توڑ پھوڑ شرمناک اور قابل مذمت اقدام ھے۔ پی ٹی آٸ اس زیادتی کا ازالہ کرے مسلم لیگ ن کا کوئ کارکن بدلہ لے گا نہ جھگڑا کریگا قانون کے مطابق کاروائ کروائ جائیگی پارٹ (۲)
Khawaja Saad Rafique388,692 просмотров • 2 лет назад

پاکستانی RSS (تاریک انصاف ) کا پولیس پر پٹرول بموں سے حملہ
Khawaja Saad Rafique506,070 просмотров • 3 лет назад

جناب عمران نیازی خوف کے بت توڑتے ھوۓ ایسا بزدل دیکھا نہ سُنا
Khawaja Saad Rafique485,534 просмотров • 3 лет назад
1:28
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

اے میرے دیار وفا و یقیں خوش حال سدا ، آباد سدا تیری سرخیِ لب شاداب سدا تیرے بازو گجرے لال سدا
Khawaja Saad Rafique309,959 просмотров • 2 лет назад

جھامرہ ( تاندلیانوالہ ) — نیلی بار سے ساندل بار تک وسیع و عریض خطے میں انگریزی استعمار کیخلاف علم ِ بغاوت بلند کر کے برٹش راج کی بنیادیں ھلا دینے والے عظیم پنجابی مزاحمت کار راۓ احمد خان کھرل شھید کے یوم شھادت کے موقع پر انکے مزار ِ مبارک پر حاضری ، فاتحہ خوانی ، پھولوں کی چادر یں چڑھائ گئیں راۓ احمد خان کھرل شھید کے خاندان کے افراد سے ملاقات ۔۔ میاں اکرم انصاری ، علی گوھر خان بلوچ ، غلام حسین شاھد ، امجد جاوید ، شیخ یوسف ، یٰسین سوھل ، ملک انور ، رانا منور ، جمیل فریدی ، سردار خالد ملک ، نعمان نعیم ، میاں اطہر ، کرامت وٹو ھمراہ تھے ۔۔
Khawaja Saad Rafique113,811 просмотров • 8 месяцев назад

لاھور - حافظ میاں نعمان ایم این اے کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب ( پارٹ 2 ) - پاکستان ایک مشکل دور سے گزر رھا ھے ، سامنے ھندوستان ھے، افغان حکمرانوں سے مراسم کشیدہ ھو چکے ھیں ، وہ افغان دھرتی سے پاکستان آنیوالے دھشت گردوں کو روکنےمیں ناکام ھیں ، اندرون ملک دھشت گرد حملہ آور ھیں ، افواج پاکستان اور سیکیورٹی ادارے اپنا خون دیکر ھماری حفاظت کر رھے ھیں ، چنانچہ پاکستان میں درجۂِ حرارت نیچے لانے کی ضرورت ھے ، اداروں کا احترام کرنا ھوگا ، اداروں کو بھی احترام کرنا ھوگا ، جتنا مرضی لڑ لیں ، بلا آخر آپس میں بات ھی کرنا پڑے گی ۔ بھوک غربت ناانصافی کروڑوں کا پاکستانیوں کا مقدر نہیں ھے
Khawaja Saad Rafique78,793 просмотров • 6 месяцев назад