
Khurram Iqbal
@khurram143 • 105,713 subscribers
Journalist l Peace seeker l Democratic I Tweets/Rt are personal opinion #Smile https://t.co/nmsH1CM0Ky
Shorts
Videos

مُحسن نقوی نے 25 نومبر کے دھرنے کے وقت عمران خان کے جیل سے ویڈیو پیغام کی ریکارڈنگ کی روداد سُنا دی۔۔!! 25 نومبر کو جب دھاوا بولا جا رہا تھا کہ ہم نے کہا کہ آپ(تحریک انصاف) کو جگہ دیتے ہیں، بات بھی کرتے ہیں، تحریک انصاف نے کہا کہ نہیں، ہماری عمران خان سے فون پر بات کرائی جائے تو دھرنے کو ملتوی کرینگے یا سنگجانی جائیں گے، فون پر بات کرائی، جب ہو گئی تو آدھی پارٹی نے کہا کہ ہم نہیں مانتے، پھر کہا جیل کے اندر سے ویڈیو میسج ریکارڈ کرا کے لائیں، پھر ہم مان جائیں گے، صدر، وزیراعظم نے کہا کہ کر دو، ہمیں ایک ایک بندہ عزیز ہے، یہ نادانی کر رہے ہیں لیکن کر دو، ہم نے بیرسٹر گوہر کو بلایا کہ ویڈیو میسج ریکارڈ کر لیں، 2 گھنٹے ہم انتظار کرتے رہے، ہم نے جب کہا کہ آپ (عمران خان) نے تو کچھ ریکارڈ کرانے کےلئے بلایا تھا، اُنہوں (عمران خان) نے کہا کہ میں کچھ لکھ رہا ہوں، 2 گھنٹے بعد اُنہوں(عمران خان) نے کہا کہ اچھا میں ریکارڈ کرتا ہوں، جیسے ہی ریکارڈنگ شروع ہوئی اُنہوں(عمران خان) نے شرط رکھی کہ گوہر کے موبائل سے ریکارڈنگ کریں، ہم نے کہا آپ(عمران خان) گوہر کے موبائل سے کر لیں، جیسے ہی ریکارڈنگ شروع ہوئی اُنہوں(عمران خان) نے کہا کہ نہیں، میں سلاخوں کے پیچھے سے ریکارڈنگ کرائوں گا، میں جیل میں ہوں، میں نے کسی سے نہیں پوچھا، کہا ٹھیک ہے سلاخوں کے پیچھے سے ریکارڈ کر لیتے ہیں، جب ہم سلاخوں کے پیچھے لے کر گئے، اُنہوں (عمران خان) نے کہا میں نے آج نہیں کرنا، کل کروں گا، کل میرے وکیلوں کو بلائیں میں اُس کے بعد ڈسکس کروں گا، اِن کے اپنے لوگ گواہ ہیں۔
Khurram Iqbal273,473 просмотров • 14 дней назад

جنرل مشرف نے 12 اکتوبر 1999 کو ایمرجنسی لگائی تھی، مسلم لیگ ن ہر سال 12 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر مناتی ہے، کیا ارادہ ہے کل بھی یومِ سیاہ منائیں گے؟، صحافی کا سوال یہ سبز کتاب پڑھ لیں، ہم 1973 کے آئین کو بڑے تقدس کے ساتھ دیکھتے ہیں، آئین نے ریاستِ پاکستان کو یکجا رکھنے کےلئے اور ہر شہری کے حقوق کے تحفظ کےلئے بہت سارے میکنزم دیئے ہیں، یہ ایمرجنسی آئینی میکنزم میں لگی ہے، وہ ایمرجنسی ایک آرمی چیف نے لگائی تھی اور وہ مارشل لا ایڈمنسٹریٹر کے طور پر آئے تھے، تھوڑا سا ہاتھ ہلکا رکھیں، بہت مہربانی آپ کی، اعظم نذیر تارڑ کا جواب
Khurram Iqbal219,686 просмотров • 16 дней назад
0:52
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

اسلام آباد کے سیکٹر جی 10 اور جی 11 کے درمیان گرین بیلٹ پر وہ مقام جہاں طالبہ لائبہ کی پھندہ لگی لاش ملی، یہی وہ درخت ہے جس سے ہونہار طالبہ کی لاش جھول رہی تھی، یہ ٹریفک پولیس کی چوکی ہے، میں یہاں گیا تو ایک وحشت کا ماحول تھا، ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا وہ دن 1 بجے ڈیوٹی پر چلے گئے تھے، اہلخانہ کے مطابق لڑکی دن 2 بجے گھر سے نکلی، 4 بجے کے قریب انہیں افسوسناک واقعے کی اطلاع ملی، یہ جگہ ویران نہیں، واکنگ ٹریک بھی یہاں موجود ہے، لوگوں کا گزر ہوتا رہتا ہے، ایسے مقام پر طالبہ کا دن کی روشنی میں آنا ، پھر درخت سے اپنا ہی دوپٹہ باندھ کر جھول جانا، یہ حیران کن ہے، اب ہونا تو یہ چاہئے کہ جو بھی اس طالبہ کی موت کا ذمے دار ہے، اسے بھی یہیں لا کر لٹکایا جائے۔۔!!
Khurram Iqbal103,869 просмотров • 17 дней назад
0:37
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

پشاور میں بھی مٹھائیاں تقسیم، رپورٹنگ والے بھائی انگریزی میں صورتحال کو بیان کر رہے ہیں۔۔!!
Khurram Iqbal86,164 просмотров • 16 дней назад

27 ستمبر والا لفظ مجھے لا کر دو تا کہ میں ابھی یہاں سے اُٹھ جائوں، میں نے کہا لانگ مارچ ہو گا، ہر صورت ہو گا، وہ 4 اکتوبر کو ہو گا، میں نے 27۔۔۔۔۔۔۔۔۔جعلی مسلط حکومت کا رونا دھونا، اُن کی اور ٹائوٹ صحافیوں کی چیخوں سے پتہ لگا ہو گا کہ اِس میں کتنی بڑی حکمت تھی، سُہیل آفریدی
Khurram Iqbal151,053 просмотров • 1 месяц назад
1:38
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

آپ کہو میں نے 10 کروڑ لوگوں کا علاج کیا، میڈیا کہے گا جہاز، آپ کہو میں نے 2 لاکھ گھر بنائے، وہ کہے گا جہاز، آپ کہو میں نے 45 ہزار کلومیٹر سڑک بنائی،وہ کہے گا جہاز، میں نے وزیر اطلاعات کو کہا آپ یہ نہ سوچنا کہ لوگ جہاز کو بھول جائیں گے، لوگ کبھی جہاز کو نہیں بھولیں گے،مریم نواز
Khurram Iqbal79,507 просмотров • 25 дней назад

اسلام آباد ایکسپریس وے پر سانپ اور نیولے کی لڑائی۔۔!!
Khurram Iqbal258,384 просмотров • 2 месяцев назад

اب حد ہو گئی ، پانی سر سے گزر چکا ، بچے شہید ہو رہے ہیں اور آپ سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں کہ عمران خان کو کون سے اسپتال بھیجنا ہے، نہ اُس کی بیماری کا پتہ، کبھی کہتے ہیں صحتمند ہے، ساتھ کہتے ہیں اسپتال بھیج دو، تم کون لوگ ہو، کہاں سے آئے ہو، جنگلوں کا بھی دستور ہوتا ہے، عطا تارڑ
Khurram Iqbal90,220 просмотров • 29 дней назад

جو لوگ مذاکرات کے ساتھ تھے، اُن سے پوچھیں ٹیبل تک لانے کےلئے ہم نے کیا کچھ نہیں کیا، یہ آسان نہیں تھا، اوور نائٹ چیزیں نہیں ہوتیں، لانگ مارچ اسلام آباد آئے گا، اسلام آباد ہمارا ہے، پشاور سے خیبر، خیبر سے پیرودہائی آئے گا، کل پشاور میں سُہیل آفریدی سے ملوں گا، بیرسٹر گوہر
Khurram Iqbal54,355 просмотров • 20 дней назад

ایک طرف منتخب نمائندہ ہے جو ایک ایک ماہ سے دفتر نہیں جا رہا اور میٹنگ نہیں کر رہا اور ایک طرف وہ شخص ہے جو ایک گھنٹے کا بھی گیپ نہیں ڈال رہا اور عوام کےلئے کام کر رہا ہے، عوام دیکھے کیا اُن کے منتخب نمائندے اپنا ایک ایک منٹ اُن کےلئے وقف کر رہے ہیں یا منفی سیاست پر، محسن نقوی
Khurram Iqbal52,988 просмотров • 21 дней назад

کسی کیخلاف انتقامی کارروائی کرنے نہیں آئے، خیبرپختونخوا کے وسائل اور مال و دولت جن لوگوں نے بیدردی سے لوٹا، اُنہیں نہیں چھوڑیں گے، ثبوتوں اور شواہد کے ساتھ ہر کیس کو جانچا جائے گا، اگر کوئی ذمے دار پایا گیا تو اُسے عوام کے سامنے لا کر کڑی کارروائی کرینگے، ثمر بلور
Khurram Iqbal33,373 просмотров • 13 дней назад