
میاں عامر 🦁
@LegiMian • 67,116 subscribers
social media influencer😎
Shorts
Videos

صحافی منصور علی خان سرحد یونیورسٹی واقع کے اصل حقائق منظرِ عام پر لے آئے۔ جو افسوسناک واقع سرحد یونیورسٹی میں پیش آیا یہ اچانک سے رونما نہیں ہوا بلکہ اسکا تعلق گزشتہ کئی روز سے چلنے والے یونیورسٹی کے اندرونی معاملات سےہے۔ چند روز قبل بنوں کے رہائیشی اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر جدون خان کو کرپٹ سروسز/ رشوت خوری اور طالبات کو ہراساں کرنے کے الزام میں عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور اسکی جگہ Miss Aina کو تعینات کیا گیا جو کہ جدون اور اسکے حواریوں کو ہضم نا ہوا۔ کچھ روز قبل جدون مس عینا کے دفتر گیا ان سے بدتمیزی کی اور دھمکیاں دی جسکے بعد Miss Aina نے 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دیکر جدون کیخلاف درخواست دی لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے ڈاکٹر جدون سے معافی نامہ لکھوا کر معاملہ رفع دفع کروا دیا۔ لیکن معطل شدہ HOD کی بحالی کے مطالبے پر طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے معطل HOD سمیت احتجاج شروع کردیا۔ ڈاکٹر آئینہ صورتحال کو سنبھالنے اور مظاہرین سے بات چیت کے لیے وہاں پہنچیں۔ بات چیت کے دوران تلخ کلامی ہوئی اور ایک طالب علم نے مبینہ طور پر ڈاکٹر آئینہ کے گریبان پر ہاتھ ڈالا اور انہیں دھمکیاں دیں۔ صورتحال بے قابو ہونے پر ڈاکٹر آئینہ نے اپنے شوہر، جو پاک فوج کے افسر ہیں، کو اطلاع دی جو تنہا یونیورسٹی پہنچے اور ان کے ساتھ کوئی فوجی دستہ یا جوان موجود نہیں تھا۔ ڈاکٹر آئینہ نے افسر کو اس نوجوان کی نشاندہی کی جس پر بدسلوکی کا الزام تھا۔ افسر اس نوجوان کی طرف بڑھے اور اسے سرزنش کی، جس کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی اور طلبہ کے ایک گروہ نے افسر کو گھیر لیا اور دھکم پیل کے بعد تشدد شروع کر دیا کشیدہ صورتحال میں افسر نے اپنا اسلحہ نکالا اور ہوائی فائرنگ کی۔ تاہم یہ معاملہ بھی باقاعدہ انکوائری اور قانونی جانچ کے تحت ہے کہ اس موقع پر طاقت کے استعمال کی نوعیت اور قانونی حیثیت کیا تھی۔ جبکہ دوسری طرف ویڈیوز اور دیگر شواہد کی بنیاد پر تقریباً 37 افراد پر افسر پر مبینہ حملے، جن میں کہنی، مکے اور لوہے کی راڈ کے استعمال کے الزامات شامل ہیں، کی نشاندہی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ اس کے علاؤہ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت تمام متعلقہ افراد کے کردار کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور شواہد کی بنیاد پر قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
میاں عامر 🦁61,272 次观看 • 1 个月前

کراچی میں میری بیٹی سکول جانے سے ڈرنے لگی تھی اس نے اپنی آنکھوں سے کراچی کی سڑکوں پر بہت کچھ ہوتے دیکھ رکھا اسلئے میں اپنی فیملی کو لیکر لاہور آ گیا مجھے پتہ یہاں میں 5 لاکھ لیکر بھی باہر نکلوں تو محفوظ ہوں کراچی میں 10 ہزار ہوں تو پیسے بھی چھین لیتے ہیں اور گولی بھی مار دیتے
میاں عامر 🦁24,650 次观看 • 27 天前

کہتے ہیں پنجاب لوٹ کر کھا گیا او بھائی پنجاب نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اس ملک کیلئے پنجاب سب سے بڑا امپورٹر ہے کاروبار سب سے زیادہ پنجاب میں ہیں پنجاب سب سے زیادہ بجلی کا بل دیتا ہے پنجاب سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے پنجاب کے حصے کا پانی سندھ لے جاتا ہے پاک فوج میں سب سے زیادہ شہید ہونے والے اور لڑنے والے فوجی پنجابی ہیں درحقیقت اس ملک کی ڈیفینس لائن ہی پنجاب ہے۔
میاں عامر 🦁10,428 次观看 • 11 天前