
Majid Nizami
@majidsnizami • 43,109 subscribers
Journalist who talks about PMP: politics, militancy & military of Pakistan. Analysis for: @BBCUrdu @indyurdu @AJEnglish @geonews_english @thenews_intl
Shorts
Videos

پنجاب میں کریک ڈاؤن کے نام پر لوئر کلاس پشتونوں کے ساتھ کیا کیا ہوا۔۔۔ لڑیچر والا مقدمہ ہو تو جلدی رہائی، فنڈنگ والا، بارود والا مقدمہ ہو تو لمبی قید۔۔۔ ایک بچے کو ڈیڑھ سال بعد اسکے والدین ملنے پہنچ سکے۔ سعد ریاض Muhammad Saad اپنی جیل یاترا کی کچھ درد ناک کہانیاں سنا رہے ہیں
Majid Nizami50,803 görüntüleme • 2 ay önce

"ووٹ کو عزت دو" کے تابوت میں آخری کیل۔۔۔ میاں نواز شریف کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ، آپکے مطابق، عمران حکومت میں مریم نواز کو Smash کرنے کی دھمکی دینے والے ISI کے میجر جنرل عرفان ملک، آج کل ڈی جی ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے مریم نواز کے صوبے کے چیف سیکرٹری، خواجہ آصف کی وزارت کے سیکرٹری، ن لیگی ایم این ایز دانیال چوہدری، ملک ابرار کی ہمراہی میں راولپنڈی کی تعمیر و ترقی کے ایک منصوبے کو مکمل کر کے اسکا افتتاح کیا۔
Majid Nizami209,491 görüntüleme • 1 yıl önce

گزشتہ سال ستمبر میں جب لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیا تھا تو یہ سوال پیدا ہوا تھا کہ سال بعد ریٹائرڈ ہونے والے جنرل کیا محض 12، 13 ماہ کے لیے ہی ڈی جی ہوں گے یا مزید انتظام اسی وقت سوچ لیا گیا تھا۔۔۔ گزشتہ سال ندیم ملک صاحب کے پروگرام میں جنرل (ر) زاہد کا دعوی اور میری رائے
Majid Nizami142,222 görüntüleme • 10 ay önce
0:49
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

باخبر اینکر پرسن منیب فاروق نے تحریک انصاف کے خلاف آپریشن کی رات وسیم بادامی سے بات کرتے ہوئے ڈھکے چھپے الفاظ میں بتایا تھا کہ جو اصل میں ہوا ہے، آپ اسکا صرف 25 فیصد دیکھ رہے ہیں، ریاست نے شدت سے طاقت کا استعمال کیا ہے اور بلا مبالغہ اسکی گونج آنے والے دنوں میں سنائی دیتی رہے گی
Majid Nizami236,199 görüntüleme • 1 yıl önce

"آج بھی وہی کچھ ہو رہا ہے، نام بدل گئے ہیں۔ کل کسی سیاستدان کا، آج کسی دوسرے کا راستہ روک رہے ہیں۔ کل کوئی اور میجر جنرل تھا تو آج کوئی اور ہے، اسکا کیا تعلق ہے سیاست سے، کل بھی غلط تھا آج بھی غلط ہے، خدا کے لئے ملک پر رحم کریں، عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے دیں۔" صحافی Asif Bashir Chaudhry نے ڈاکومینٹری ’’پروجیکٹ عمران‘‘ میں دریا کوزے میں بند کر دیا۔ ویڈیو بشکریہ Osama أسامة Raftar
Majid Nizami41,864 görüntüleme • 4 ay önce

آج جو مسنگ پرسنز کی بات کرے، بلوچستان کے حق کی بات کرے، اسے آپ غدار اور انڈین ایجنٹ قرار دیں، مجھے یہ بتائیں کہ وہ شخص جو پاکستان سے پیار کرتا ہے اور بلوچستان کی بات کرتا ہے، وہ غداری کرتا ہے؟ بلوچستان کے لیے بات کرنے والے کو انڈین ایجنٹ کہتے ہیں۔۔۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
Majid Nizami90,319 görüntüleme • 1 yıl önce

لاکھ بیٹھے کوئی چھپ چھپ کے کمیں گاہوں میں خون خود دیتا ہے جلادوں کے مسکن کا سراغ صحافی سلیم شہزاد قتل پر 14 سال بعد سابق IG اسلام آباد طاہر عالم کے مطابق پولیس سلیم شہزاد کے "اغوا کاروں" کو مکمل ٹریس کر چکی تھی لیکن ٹریس کرنے کا کیا فائدہ، اگر ہم کچھ کر نہ سکیں شکریہ Azaz Syed
Majid Nizami103,375 görüntüleme • 1 yıl önce

حالیہ دورہ افغانستان میں مولانا فضل الرحمان خلیل کے ہمراہی مشہور جہادی کمانڈر، شعلہ بیاں مقرر، آزاد کشمیر کے سابق وزیر اطلاعات عبداللہ شاہ مظہر ان گئے دنوں کا تذکرہ کر رہے ہیں جب وہ ''لاپتہ'' افراد میں شامل تھے اور ''نامعلوم افراد'' ان سے تفتیش کیا کرتے تھے۔۔۔
Majid Nizami31,528 görüntüleme • 5 ay önce

وزیراعلی مریم نواز کی امرود خریداری ویڈیو میں بطور صحافی میرے لیے اصل خبر یہ تھی کہ امرود بیچ کر 500 روپے روزانہ کمانے والی خاتون نہ صرف 'غربت' کے سطح سے نیچے بلکہ "شدید غربت" کے عالمی معیار سے بھی کہیں نیچے بدتر حالات میں زندگی گزار رہی ہے۔ Zaryab Rajput کے پروگرام میں اظہارِ خیال
Majid Nizami51,988 görüntüleme • 11 ay önce

یہ واقعی کوئی پہلی بار نہیں ہو رہا۔ اس سے پہلے بھی بہت "قابل" جج تھے۔ کیا "محمد بلال صاحب" وہی جج ہیں جن کے بارے میں گوجرانوالہ کے بدنام اشتہاری ننھو گورائیہ نے اپنے ویڈیو بیان میں دعوی کیا تھا کہ دبئی میں "محمد بلال صاحب" اشتہاری گورائیہ کے ساتھ مل کر "مینوں نوٹ وکھا میرا موڈ بنے" پر مجرے سے لطف اندوز ہوئے تھے اور فرمایا تھا کہ گورائیہ تو اشتہاری نہیں ہائی کورٹ کا جج ہے، بتاو تمہارے سارے مقدمے ختم کر دوں۔ ننھو گوارئیہ نے جوابا کہا تھا کہ ابھی میں نے اور بھی قتل کرنے ہیں۔۔۔ بعد میں ننھو گورائیہ نے "محمد بلال صاحب" ہیرے کا سیٹ اور راڈو گھڑی بھی تحفے میں دی تھی۔ یاد رہے کہ فیض رسول عرف ننھو گورائیہ کو گرفتاری کے صرف پانچ دن بعد پولیس مقابلے میں مار دیا گیا تھا۔
Majid Nizami46,398 görüntüleme • 1 yıl önce

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی محبت سے سرشار، سبز کپڑوں میں ملبوس ایک جذباتی لیگی کارکن رات گئے ڈیوس روڈ لاہور پر رقصاں ہے۔ اس کا مطالبہ ہے کہ آو پھر سے سنبھالو نواز شریف، یہ ملک بچا لو نواز شریف۔۔۔ شاید اسے ابھی بھی شک ہے کہ ملک میں مسلم لیگ ن کی حکومت نہیں۔۔۔
Majid Nizami42,410 görüntüleme • 1 yıl önce

شہیدانِ "وفا" کا خُوں بہا کیا!!! بنگلہ دیش جانا ہوا تو ریاست پاکستان کے کچھ گمنام محسنین کے نام ذہن میں جگمگانے لگے۔ انھی میں ایک میجر محمد اکرم شہید بھی تھے۔ 1971 کی پاک بھارت جنگ میں ہلی کے محاذ پر شہید ہوئے۔ نشان حیدر پایا۔ وہیں دفن ہوئے۔ ایسے کہ اب قبر کا نشان بھی نہیں ملتا۔ اس سفر میں، میں نے ڈھاکہ سے 200 کلومیٹر دور، بوگرہ کے ایک گمنام قبرستان کو تلاش کیا جہاں پاکستان کے پانچویں نشانِ حیدر میجر محمد اکرم کو دفن کیا گیا تھا۔ 55 سال گزرنے کے بعد قبر کا نام و نشان مٹ چکا ہے۔ اس قبرستان تک پہنچنا کارے دارد تھا لیکن اہم بھی تھا کہ یہاں شاید اب پاکستان سے کوئی نہیں آیا کرتا۔۔۔
Majid Nizami15,791 görüntüleme • 6 ay önce
Daha fazla içerik yok.