
Maryam Kulsoom Akram
@Maryam_Kalsoom1 • 3,615 subscribers
Mrs.Akram Usman D/o MahmoodUrRasheed Mission:ServingHumanity&Pakistan. President:M²;PakistaniAmericanSkilledWomenOrganisation.CJM;MA ENG Lit;M-Phil ELT.Kinnaird
Shorts
Videos

سی ایم کے پی کے کی کیبنٹ اور تمام وفد کے قیام وطعام کے سارے انتظامات کیے گئے ان کو کثیر تعداد میں میل سٹاف فراہم کیا گیا اس کے بعد طلوع افتاب سے پہلے میں اپنے بچوں اور فیمیل اسٹاف کو لے کر اپنی والدہ کے پاس چلی گئی ۔صبح میں نے اپنی گاڑی کی ڈگی میں کھانا لوڈ کروایا کیونکہ ایک دن قبل کیٹرنگ کے ٹرک اور دیگوں کو پولیس نے اپنی حراست میں لے کر سارے عملے کو گرفتار کر لیا تھا۔پولیس نے میرے گھر کے باہر سخت ناکے لگائے ہوئے تھے مجھے میرے بچوں سمیت میرے ہی گھر میں داخل ہونے نہیں دیا جا رہا تھا میں ایک ناکے سے دوسرے ناکے تک پیدل چلتی رہی طویل وقت تک میں اپنے بچوں کے ساتھ اپنے ہی گھر کے آگے مین روڈ پر ذلیل و خوار ہوتی رہی اور راہگیر یہ سب تماشہ دیکھتے رہے ۔مجھے اور میرے بچوں کو نہایت ہی شرمندگی اور جبر کا سامنا کرنا پڑا ۔ Sohail Afridi salman akram raja
Maryam Kulsoom Akram38,835 Aufrufe • vor 4 Tagen

لاہور میں گزشتہ پانچ دنوں سے جاری کریک ڈاؤن، گھروں پر ریڈز اور گرفتاریوں کے باوجود ہمارے حوصلے نہیں ٹوٹے۔ والدہ کو زخمی کیا گیا، ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی اور میرے بھائی کو مسلسل ہراساں کیا گیا ۔ میرے شوہر میاں اکرم عثمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے باوجود ہم نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ،ان کی کیبینٹ اور تمام وفد کو اپنے گھر ویلکم کیااور ٹھہرایا۔بھرپور میزبانی اور مہمان نوازی کی ۔ پولیس نے گھر کو چاروں طرف سے گھیر لیا، کیٹرنگ ، لائٹوں ،کرسیوں اور کھانا لانے والوں تک کو گرفتار کیا گیااور سارا سامان تک اپنی تحویل میں لے لیا گیا ۔ کیا ایسے ظلم اور بربریت کی مثال کہیں ملتی ہے ؟ میں نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو جرات ،بہادری اور لاہور میں کامیاب ترین موبیلائزیشن پر زبردست خیراج تحسین پیش کیا وزیر اعلیٰ کی لاہور میں سٹریٹ موبیلائزیشن پر عوامی نمائندے اور کارکن اپنے مؤقف پر ڈٹے رہےاور تمام ریکارڈ توڑ دیئے ۔ یہ ہمارے خاندان کی قربانی ضرور ہے، لیکن لاہور کی عوام کی بھرپور ثابت قدمی بھی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کے لاہوریوں نے خوف کے بت توڑ دیئے ۔اور تاریخ رقم کی ۔ ظلم، گرفتاریوں اور دباؤ کے باوجود لاہور پیچھے نہیں ہٹا۔یہ جدوجہد صرف ایک خاندان کی نہیں، عوام کے حق اور جمہوری مینڈیٹ کی جدوجہد ہے۔ عمران خان زندہ باد! پاکستان پائندہ باد ! Sohailafridiofficial salman akram raja
Maryam Kulsoom Akram49,271 Aufrufe • vor 6 Tagen

یا اللّٰہ اشتیاق احمد کو زندگی اور صحت عطا فرما ۔ (اشتیاق بھائی پولیس ریڈ کے دوران گرم گرم تیل میں گر کر بری طرح جھلس گئے اور ہسپتال میں جان کی بازی لڑ رہے ہیں) ان کا یہ حال کرنے والوں کو اللہ نیست و نابود کرے ۔ مطلوبہ پولیس کو اس کیس پر ضرور کیفرے کردار تک پہنچانا چاہئے ۔
Maryam Kulsoom Akram83,892 Aufrufe • vor 13 Tagen

سی ایم کے پی کے صاحب کے لاہور میں قیام کے دوسرے دن پارلیمنٹیرینز کے ساتھ میٹنگ کے بعدان کا میری والدہ کی طرف خیریت دریافت کرنے کا وزٹ ری سکیجوئل کروا کر اس کی جگہ غلام محی الدین دیوان صاحب (جی ایس لاہورجو ابھی بھی جیل میں ہیں)کی رہائش گاہ کا وزٹ سکیجوئل کروایا ۔جہاں پر میں نے وومن وِنگ کی خواتین کی سی ایم صاحب کے ساتھ خصوصی میٹنگ بھی ارینج کروائی۔ اس کے بعد سہیل آفریدی پارلیمنٹیرینز اور تمام وفد کے ہمراہ لاہور سٹریٹ موبیلائزیشن کے لیے نکل گئے ۔جس کا آغاز انہوں نے مین فیروز پور روڈ اور اچھرہ سے کیا ۔ Sohail Afridi salman akram raja
Maryam Kulsoom Akram14,887 Aufrufe • vor 3 Tagen
Keine weiteren Inhalte verfügbar