
Maryam Nawaz Khan
@maryamnawazkhan • 99,280 subscribers
Journalist! Covers International Affairs, Law, Human Rights, Internal Security, Climate Change & Education.
Shorts
Videos

جیو نیوز کے رپورٹ ایاز اکبر یوسفزئی نے وفاقی حکومت کے ایمرجنسی اور گورنر راج کو کچھ یوں بیان کیا: خیبرپختونخوا کی صوبائی قیادت اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے،وہ سمجھتے ہیں لانگ مارچ اس چیز کا حل ہے،وہ لانگ مارچ لیے پھر رہے ہیں، ابھی مردان میں ہیں صوابی کی طرف انہوں نے آنا ہے، ان کو نہیں فرق پڑ رہا کہ دہشتگردی ہو رہی ہے نہیں ہو رہی اسی ہٹ دھرمی کو دیکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے، لیکن کیونکہ سیاسی حکومت ہے، سیاست میں بات چیت ہوتی ہے اسلیے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمن کے ذریعے موقع دیا گیا! صوبے کے عوام خوشحال ہوں گے تو اس کا فائدہ صوبائی حکومت کو ہی ہو گا لیکن ابھی تک صوبائی قیادت کینٹینر پر چڑھ کر ایک ہی بات کر رہی ہے کہ ہم نے تو لانگ مارچ کرنا ہے ہم نے تو اسلام آباد پر دھوا بولنا ہے!
Maryam Nawaz Khan324,139 views • 16 days ago

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کیپٹن صفدر vs احسن بھون/میاں داؤد تنازعے میں اپنے گروپ کے ساتھ: جیو نیوز کے لیے میرے سوال کے جواب میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا: "کیپٹن ر صفدر محترم ہیں لیکن وکیل ہیں نا ہی بار کے رکن، کپٹن صفدر کو بار کے انتخابات اور معاملات سے دور رہنا چاہیے،اگر میں ڈاکٹر یا انجینئر نہیں ہوں تو مجھے پی ایم ڈی سی یا انجینئرنگ کونسل کے الیکشن یا معاملات پر غیر ضروری تنقید کرنی چاہیے، احسن بھون بڑے محترم آدمی ہیں اور ان کی وکلا برادری میں بڑی عزت ہے،پچھلے دس سال میں احسن بھون کے گروپ نے صرف ایک یا دو بار صرف الیکشن ہارا ہے،جو گفتگو احسن بھون کے بارے ہوئی یہ انتخابات کے دنوں میں چیپ اسٹنٹ ہوتا ہے"
Maryam Nawaz Khan119,543 views • 29 days ago

26 نومبر 2024 سے پہلے عمران خان سے کیا مکالمہ ہوا؟ وزیر داخلہ محسن نقوی کی زبانی سنیں: راجہ صاحب نے کہا کہ ہمیں جگہ کیوں نہیں دی احتجاج کی، آپ کو ایک قصہ سناتا ہوں، کیونکہ ماضی آپکو سکھاتا اور بتاتا ہے، 25 نومبر کو انہوں نے دھاوا بولنا چاہا تو رابطہ ہوا ہم نے کہا جگہ دیتے ہیں، انہوں نے کہا کال کر بات کرائیں، ہم نے وزیراعلی(علی امین گنڈاپور) کی بات کرا دی، جب بات ہو گئی تو انہوں نے کہا چیف منسٹر کی بات کرائی ہے بیگم کی بات کراو، ہم نے کہا بات کرانا تھی کرا دی ہے اب یہ کیا ہے کہ کس کی بات کراو، ہم نہیں مانتے! پھر انہوں نے کہا ہم مانیں گے جب اندر سے وڈیو میسج ریکارڈ کرائیں اور ہمیں لا کر دیں، وزیراعظم اور صدر نے کہا کر دو کیونکہ ہمیں ایک ایک بندہ عزیز ہے، یہ نادانی کر رہے ہیں مگر کر دو۔۔ ہم نے بیرسٹر گوہر صاحب کو بلایا کہ وڈیو میسج ریکارڈ کر لیں، ہم نے خود وڈیو ریکارڈ کرانا چاہی تو انہوں نے(عمران خان) کہا کہ میں اپنے پارٹی کے بندے سے ریکارڈ کراوں گا،گوہر صاحب گئے تو دو گھنٹے ہم انتظار کرتے رہے ہم نے کہا آپ نے بلایا تھا کہ ریکارڈ کرانا ہے تو کہتے ہیں "میں کچھ لکھ رہا ہوں"، ریکارڈنگ کرنے لگے تو کہتے ہیں نہیں گوہر کے موبائل سے ریکارڈ کرو، ہم نے کہا ٹھیک ہے، ریکارڈنگ شروع ہوئی تو کہتے ہیں نہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے سے ریکارڈ کراوں گا، ہم نے کہا یہ کیا ماجرا ہے ابھی تو سب ہو گیا، کہتے ہیں "نہیں میں جیل میں ہوں میرا سلاخوں کے پیچھے سے پیغام ریکارڈ کراو" میں نے کسی سے نہیں پوچھا میں نے کہا چلو کراو، جب سلاخوں کے پیچھے لے گئے تو کہتے نہیں میں کل ریکارڈ کراوں گا پہلے میرے وکیلوں سے ملاقات کراو، ہم نے کہا ادھر دھرنا ہے آپ کی پارٹی باہر ہے! اس صورتحال کے بعد بھی ہم نے مذکرات کیے پوچھیں راجا صاحب سے ہم نے مذکرات کے لیے رابطہ کیا یا انہوں نے کیا؟
Maryam Nawaz Khan50,918 views • 14 days ago

بلال غوری عادی مجرم ہے، وزیر مملک داخلہ طلال چوہدری کا سینئر صحافی بلال غوری کی گرفتاری کا بھرپور دفاع یقیناایسا دفاع گرفتار کرنے والے بھی نہیں کر سکیں گے، طلال چوہدری کہتے ہیں ان کو جب پتا ہے کہ اداروں کے خلاف بات کرو گے تو نوٹس ہوں گے تو پھر یہ جان کر کرتے ہیں عادی مجرم ہیں، یہ صحافی نہیں ہیں! شاہزیب خانزادہ کو ان کی مثال دی کہ آپ سے سخت پروگرام تو کوئی نہیں کرتا لیکن آپ کو نوٹس نہیں ہوتے تو شاہزیب خانزادہ نے یہ دعوی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار نوٹس ہو چکے، بلال غوری کو بھی نوٹس کرتے، ایسے گرفتار کیوں کیا؟ طلال چوہدری نے جواب دیا کہ گرفتاری سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک میں کوئی قانون موجود ہے
Maryam Nawaz Khan131,612 views • 1 month ago

ڈی جی آئی ایس پی آر نے وکیل ایمان مزاری کو باریک وارداتیا قرار دے دیا! ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا یہ (ایمان مزاری) خود کو ہیومن رائٹس ایکٹیویسٹ کہتی ہیں، ایک پروفیسر عثمان قاضی کی دہشتگردی پر سوشل میڈیا پر بیانیہ بنایا، ان سب کی ڈوریاں باہر سے چل رہی ہیں!
Maryam Nawaz Khan331,355 views • 9 months ago

عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمی خان کی پریس کانفرنس میں سارا قصہ بتا دیا! "فون آیا اڈیالہ پہنچ جائیں، ساڑھے 8 بجے اڈیالہ پہنچے، فون ہم سے لے لیا گیا، ہمیں عمران خان سے اڈیالہ میں ملنے نہیں دیا گیا، جنگل جیسی جگہ پر لے گئے پوچھا کہاں لائے ہو تو کہا پمز لائے ہیں، تب میں اندھیرے میں ٹارچ کی لائٹ سے گئی تو دیکھا آگے ایک کمرے میں خان صاحب بیٹھے تھے"
Maryam Nawaz Khan57,908 views • 2 months ago

ڈی جی آئی ایس پی آر نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کو براہراست گالی دے دی! پریس کانفرنس میں Hassan Ayub Khan نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پہلا سوال کیا: کچھ دن پہلے وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے الزام عائد کیا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، یہ مساجد میں کتے باندھتے ہیں اور ہم ان میں اور مساجد میں کتوں سے کوئی فرق نہیں کرتے، آپ نے ان کو ردعمل نہیں دیا، وزیراعلی آپ کو ٹارگٹ کرتے، پنجاب میں گھومتے ہیں جواب: جو کتا بھونک رہا ہو اس کے بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی، ان کی اور وہ جو اندر بیٹھا ہے ذہنی مریض اس کی obsession ہے فوج سے، ان کی پوری سیاست فوج کے اردگردہ گھومتی ہے تا کہ ان کی گورننس پر کوئی بات نا ہو تا کہ یہ اپنی لوٹ مار جاری رکھیں، انہیں لگتا ہے پاکستان کی عوام بہت بیوقوف ہے، انہوں نے بتایا کہ فوج لڑ نہیں سکتی صرف سیاست کرتی ہے لیکن ہم نے لڑ کر دکھایا!
Maryam Nawaz Khan216,626 views • 10 months ago
1:21
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

Horrible visuals. Question stays: Who allowed US marines to barbarically fire protestors?
Maryam Nawaz Khan136,734 views • 8 months ago

"ایک آدمی نے کہا بڑے لوگوں کو بچا رہے تھے، کیوں بڑے لوگ جل نہیں سکتے تھے؟ این آئی سی یو کو تالا کیوں لگایا؟ کسی ایک ڈاکٹر یا اسٹاف کو خراش نہیں آئی، میرا بچہ لا کر دو ورنہ یہاں سے نہیں اٹھوں گی" پمز اسپتال میں آتشزدگی سے 15 نولومود بچوں کے جاں بحق ہونے پر دکھی ماں غم سے نڈھال
Maryam Nawaz Khan33,256 views • 2 months ago