
Mian Dawood
@miandawoodadv • 93,797 subscribers
Only An Advocate
Shorts
Videos

جماعت اسلامی کے رہنمائوں کو شرم آنی چاہیئے کہ مرکزی فیروز پور روڈ لاہور مزنگ چونگی بند کر کے آپ کون سی قوم کی خدمت کر رہے ہیں؟ ہزاروں شہری آپ کی بھونڈی ڈرامے بازی کی وجہ سے سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔۔۔ دو ایمبولینس ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی ہیں، اگر مریضوں کی زندگیوں کو کچھ ہوگیا تو جماعت اسلامی کا کون سا ڈرامے باز رہنما ذمہ دار ہوگا؟ #Lahore
Mian Dawood84,108 просмотров • 16 дней назад

بالکل ایسا ہی ہے، بطور حوالہ اس ایک کیس کی مثال دے رہا ہوں، یہ امیر کبیر Rapists کیخلاف CCD کو کیوں سانپ سونگھ جاتا ہے؟ لاہور ماڈل ٹائون میں ایک ماہ قبل گھریلو ملازمہ کے ساتھ ایسا ہی افسوسناک واقعہ ہوا، گھریلو ملازمہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، اسکا اسقاط حمل کروایا گیا اور وہ جان سے گئی۔ ملازمہ نے ویڈیو بیان میں مالک مکان کے بیٹے اور ملازم کو نامزد کیا لیکن چونکہ مالکان کا تعلق شیعہ مسلک سے تھا اور دبا کر امیر تھے لہذا CCD پاس سے بھی نہیں گزری۔۔۔ ہے ہمت CCD میں یہاں پولیس مقابلے کی؟
Mian Dawood135,754 просмотров • 2 месяцев назад

ابھی کچھ دیر پہلے پبلک نیوز چینل کے افسر کی کال موصول ہوئی، کہتے ہیں کہ سر چیف سیکرٹری پنجاب کے گھر، کمشنر کے گھر کی تزئین و آرائش پر لاگت کی بابت خبر کا یہ سلمان حیدر صاحب والا کلپ ڈیلیٹ کر دیں کیونکہ پنجاب حکومت ہم پر بہت دبائو ڈال رہی ہے، ہم نے تو پبلک نیوز کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے یہ پورا کلپ ہٹوا دیا ہے۔ اب ہم پر دبائو ڈالا جا رہا کہ جن جن سوشل میڈیا صارفین نے کلپ اپ لوڈ کئے ہیں، انہیں ریکوسٹ کرکے بھی یہ کلپ ہٹوائیں۔۔۔ بحرحال میں نے معذرت کر لی اور ان گزارش کی کہ اگر چینل نہیں چلا سکتے تو یہ کریانہ کی دکان بند کر دیں۔ عوام اب مکمل کلپ انجوائے کریں کیونکہ پہلے شارٹ کلپ لگایا تھا، پنجاب حکومت کو ہم وکلاء عدالت میں خود ہی نمٹ لیں اگر یہ عدالت آتے ہیں۔ اصولی طور پر محترمہ مریم نواز صاحبہ اگر واقعی عوامی وزیر اعلی ہیں تو انہیں چاہیئے کہ ایک مرتبہ حقیقی عوامی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے گزشتہ 2 برسوں چیف سیکرٹری ہائوس اور آفس، کمشنر لاہور ہائوس اور آفس، ڈپٹی کمشنر لاہور ہائوس اور آفس کے اخراجات، بجٹ اور ٹینڈرز کی انکوائری تو کرائیں۔۔۔۔ Maryam Nawaz Sharif
Mian Dawood158,167 просмотров • 2 месяцев назад

میں نے 18/19 سال ان تاریخی کاغذات کو سنبھال کر رکھا۔ مستعفی جسٹس اعجاز الاحسن صاحب کا گرینڈ حیات سکینڈل کی بابت وہ تاریخی ڈاکومنٹ جو انہیں جیل تک لے جا سکتا ہے، بشرطیکہ یہ کہ حکومت اور ریاست نیک نیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قانون کی بالادستی قائم کرنا چاہے۔
Mian Dawood220,352 просмотров • 3 месяцев назад

یہ ہےوہ اصل خبر جس میں پنجاب کے عوام کے اربوں روپے عیاشیوں پر خرچ کرنے کا سکینڈل بے نقاب کیا گیا ہے۔ انور حسین سمرا لاہور کے معتبر صحافی مانے جاتے ہیں، حکومت دھمکیاں دینے کی بجائے ٹھوس دستاویزات کے ساتھ خبر کو رد کرے ورنہ تسلیم کرے کہ بیوروکریٹس عیاشیاں کر رہے ہیں۔ Anwer Hussain Sumra
Mian Dawood132,687 просмотров • 2 месяцев назад

ہزاروں طالبات کی خاطر مریم نواز صاحبہ کے سامنے ہاتھ جوڑنے پر مجبور ہوا ہوں۔۔۔ مریم نواز صاحبہ کے آگے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرنا ہم بے بس عوام کا آخری لیول ہے، امید ہے کہ مریم نواز صاحبہ اپنے اس فیصلے پر نظرثانی کریں گی۔ سیالکوٹ وومن یونیورسٹی نواز شریف صاحب کا منصوبہ تھا، پھر شہباز شریف صاحب نے اسے آگے بڑھایا، اب بیوروکریسی نے وزیر اعلی پنجاب کے سامنے جھوٹ بول کر، ریکارڈ چھپا کر، بد دیانتی کرتے ہوئے یونیورسٹی کی 200 ایکڑ اراضی میں سے 120 ایکڑ اراضی واپس لے کر وہاں بیوروکریسی کے دفاتر بنوانے کی منظوری کروائی ہے۔ یہی بیوروکریسی گزشتہ 20 برس سے عدالتوں میں اس اراضی کو بچانے کیلئے کیس لڑتی آ رہی ہے لیکن آج سیالکوٹ کے چند لینڈ مافیاز کے فرنٹ مین بنتے ہوئے بیوروکریسی نے اپنا مئوقف بدل لیا ہے۔ پاکستان میں جو لوگ بیٹیوں والے ہیں، لڑکیوں کی تعلیم کے حامی ہیں، ان سے بھی گزارش ہے کہ وہ اس مسئلہ پر آواز اٹھائیں تاکہ پنجاب حکومت لڑکیوں کی یونیورسٹی کی اراضی چھیننے کا کابینہ کا فیصلہ واپس لے Maryam Nawaz Sharif #Punjab #Woman #WomenRights #Education
Mian Dawood74,990 просмотров • 1 месяц назад

ڈی این اے ٹیسٹ کے بغیر کسی مرد یا عورت کے حرامی ہونے کا پتہ کرنے کا انتہائی سادہ طریقہ دریافت
Mian Dawood228,963 просмотров • 5 месяцев назад

آپ نے اس ویڈیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عاجزی چیک کرنی ہے، کچھ تو ایسی ادائیں ہیں نا جس کی بدولت اللہ رب العالمین نے جنرل عاصم منیر کو ایسی عزتوں سے نوازا کہ پوری دنیا عاصم منیر زندہ باد کے نعرے لگاتی نظر آئی۔اللہ رب العالمین کی ایسی کرم نوازی کے مستحق یہ واحد پاکستانی آرمی چیف اور فیلڈ مارشل ہیں۔
Mian Dawood15,413 просмотров • 8 дней назад
1:47
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

ہسپتال پر بمباری کی بھی ہے تو کیا ہوا؟ مارا تو دہشتگردوں کو ہی ہے نا؟ تحریک انصاف کا حامی ہر دہشتگرد جہاں بھی ہو، وہاں مارنا چاہیئے
Mian Dawood169,152 просмотров • 5 месяцев назад

یہ چیز۔۔۔۔ زندہ باد حنیف عباسی صاحب موصوف وزیر صاحب بھی ان خوش قسمت وزراء کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جن کی بدولت محترم وزیر اعظم شہباز شریف اور پوری مسلم لیگ ن کو گندی گالیاں پڑ رہی ہیں۔ آپ بھی بچوں اور خواتین سے الگ ہو کر یہ کلپ سن لیں تاکہ کلپ سننے کے بعد آپکے منہ سے نکلنے والے فی البدیع الفاظ بچے اور عورتیں نہ سن لیں۔۔۔
Mian Dawood66,806 просмотров • 2 месяцев назад

یہ ہے حکمرانوں کی احکامات کی اوقات۔۔۔۔ محترم سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ صاحب آج لاہور ہائیکورٹ تشریف لائے، انکے ساتھ پروٹوکول کیلئے ایک ڈی آئی جی سمیت مختلف پولیس افسران اور اہلکار بھی عدالت تشریف لائے۔ سی سی پی او لاہور آفس سے لاہور ہائیکورٹ کا فاصلہ شاید آدھا کلومیٹر ہوگا تاہم پروٹوکول پر آئے افسران کی گاڑیاں آن رکھنے، ای سی چلا کر رکھنے وغیرہ وغیرہ پر شاید پانی خرچ ہوتا ہے، اس لئے انہیں پرواہ نہیں، اگر حکومت اپنے سرکاری افسران کی پروٹوکول عیاشی پر کفایت شعاری نہیں کروا سکتی تو عوام پر پیرافورس کی شکل میں غنڈا گرد فورس مسلط کرنے کا کیا جواز ہے؟ محترم سی سی پی او صاحب اکیلے تشریف لے آتے، یا چلیں کم از کم متعلقہ ایس پی اور ایس ایچ او تین بندے بھی کافی تھے لیکن اتنی فوج ظفر موج کیوں؟ لاہور ہائیکورٹ کے سکیورٹی اسٹاف کو بھی نکال دیا جائے، پھر بھی پروٹوکول کیلئے افسر و اہلکار غیر ضروری ہیں۔۔۔
Mian Dawood71,118 просмотров • 3 месяцев назад

اللہ و اکبر۔۔۔۔۔ سی این این کے انٹرنیشنل سفارتکاری امور کے ایڈیٹر نک رابرٹسن اسلام آباد سے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔۔۔
Mian Dawood90,320 просмотров • 4 месяцев назад

شکریہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم صاحبہ۔۔۔۔۔۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس پر عمل درآمد روکتے ہوئے چیف سیکرٹری سے کہا کہ چیف سیکرٹری صاحب حکومت کو بتائیے کہ یہ آرڈنینس رہ گیا تو آدھے گھنٹے میں جاتی امرا ہاتھ سے نکل جائے گا. #Punjab
Mian Dawood143,109 просмотров • 8 месяцев назад

آپ نے صرف حافظ سید عاصم منیر کا اعتماد اور باڈی لینگوئج چیک کرنا ہے۔۔۔۔ پھر ذرا غور کریں کہ آخر عاصم منیر اللہ کے گھر میں طواف کے دوران آسمان کی طرف دیکھ دیکھ کر اللہ رب العالمین سے پاکستان کیلئے کیا کیا مانگ رہے تھے؟ اسکے بعد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے کے اغراض و مقاصد پر غور کریں تو آپ کو خود بخود یقین ہو جائیگا کہ پاکستان کے حق میں سب کچھ اللہ کے حکم سے ہو رہا ہے۔۔
Mian Dawood183,369 просмотров • 11 месяцев назад