
Mian Dawood
@miandawoodadv • 94,020 subscribers
Only An Advocate
Shorts
Videos

بالکل ایسا ہی ہے، بطور حوالہ اس ایک کیس کی مثال دے رہا ہوں، یہ امیر کبیر Rapists کیخلاف CCD کو کیوں سانپ سونگھ جاتا ہے؟ لاہور ماڈل ٹائون میں ایک ماہ قبل گھریلو ملازمہ کے ساتھ ایسا ہی افسوسناک واقعہ ہوا، گھریلو ملازمہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، اسکا اسقاط حمل کروایا گیا اور وہ جان سے گئی۔ ملازمہ نے ویڈیو بیان میں مالک مکان کے بیٹے اور ملازم کو نامزد کیا لیکن چونکہ مالکان کا تعلق شیعہ مسلک سے تھا اور دبا کر امیر تھے لہذا CCD پاس سے بھی نہیں گزری۔۔۔ ہے ہمت CCD میں یہاں پولیس مقابلے کی؟
Mian Dawood134,955 次观看 • 15 天前

ابھی کچھ دیر پہلے پبلک نیوز چینل کے افسر کی کال موصول ہوئی، کہتے ہیں کہ سر چیف سیکرٹری پنجاب کے گھر، کمشنر کے گھر کی تزئین و آرائش پر لاگت کی بابت خبر کا یہ سلمان حیدر صاحب والا کلپ ڈیلیٹ کر دیں کیونکہ پنجاب حکومت ہم پر بہت دبائو ڈال رہی ہے، ہم نے تو پبلک نیوز کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے یہ پورا کلپ ہٹوا دیا ہے۔ اب ہم پر دبائو ڈالا جا رہا کہ جن جن سوشل میڈیا صارفین نے کلپ اپ لوڈ کئے ہیں، انہیں ریکوسٹ کرکے بھی یہ کلپ ہٹوائیں۔۔۔ بحرحال میں نے معذرت کر لی اور ان گزارش کی کہ اگر چینل نہیں چلا سکتے تو یہ کریانہ کی دکان بند کر دیں۔ عوام اب مکمل کلپ انجوائے کریں کیونکہ پہلے شارٹ کلپ لگایا تھا، پنجاب حکومت کو ہم وکلاء عدالت میں خود ہی نمٹ لیں اگر یہ عدالت آتے ہیں۔ اصولی طور پر محترمہ مریم نواز صاحبہ اگر واقعی عوامی وزیر اعلی ہیں تو انہیں چاہیئے کہ ایک مرتبہ حقیقی عوامی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے گزشتہ 2 برسوں چیف سیکرٹری ہائوس اور آفس، کمشنر لاہور ہائوس اور آفس، ڈپٹی کمشنر لاہور ہائوس اور آفس کے اخراجات، بجٹ اور ٹینڈرز کی انکوائری تو کرائیں۔۔۔۔ Maryam Nawaz Sharif
Mian Dawood157,987 次观看 • 1 个月前

یہ ہےوہ اصل خبر جس میں پنجاب کے عوام کے اربوں روپے عیاشیوں پر خرچ کرنے کا سکینڈل بے نقاب کیا گیا ہے۔ انور حسین سمرا لاہور کے معتبر صحافی مانے جاتے ہیں، حکومت دھمکیاں دینے کی بجائے ٹھوس دستاویزات کے ساتھ خبر کو رد کرے ورنہ تسلیم کرے کہ بیوروکریٹس عیاشیاں کر رہے ہیں۔ Anwer Hussain Sumra
Mian Dawood132,521 次观看 • 1 个月前

جیسا کہ ہر ذی شعور اور قانون پسند پاکستانی کا ہمیشہ مئوقف رہا ہے کہ CCD جیسے ادارے، پولیس، ریاست اور اشرافیہ کے مفادات کیلئے قائم ریاست کے دیگر ادارے جیسے ہمیشہ اشرافیہ کے خاندانوں کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں، ان کیلئے کام کرتے ہیں، بالکل ایسا ہی اس کیس میں ہوگا، ماڈل ٹائون لاہور میں گھریلو ملازمہ کو Rape کے بعد قتل کرنے والے طاقتور اور امیر ملزموں کو چھوڑنے سے لے کر ڈیفنس سی کے اس واقعہ تک پوری قوم دیکھے گی کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کے مبینہ رشتہ دار کو نہ صرف بچایا جائیگا بلکہ یہاں تک ثابت کیا جائیگا کہ Rape ان غیر ملکی لڑکیوں کے ساتھ نہیں ہوا بلکہ ان غیر ملکی لڑکیوں نے دراصل طاقتور پاکستانی افراد کا Rape کیا ہے۔ یہی اگر غریب ملزمان ہوتے تو اب تک ماورائے عدالت قتل کئے جا چکے ہوتے لیکن چونکہ یہ امیروں کے بچے ہیں، اس لئے ان کے ساتھ قانون مطابق ناک کی موم طرح کا سلوک کیا جائے گا تاکہ بچوں کو گرمی نہ لگے۔
Mian Dawood27,561 次观看 • 7 天前

مسلم لیگ نواز کا مارشل لاء لگانے اور بنیادی آئینی حقوق معطل کرنے کا بل اسمبلی میں پیش (تحریر:- میاں دائود ایڈووکیٹ) مسلم لیگ نواز کی طرف سے "دی کنٹرول آف عادی مجرم اور انسداد سماجی رویہ ایکٹ 2026" کیلئے بل پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے، اس بل کی دفعہ 6 میں 30 کے قریب انسانی حرکات، اعمال، وقوعہ جات کو انسداد سماجی رویہ کی تعریف میں شامل کیا گیا اور سرکاری افسروں کو یہ اختیار بھی دیا گیا ہے کہ جس بھی عمل کو وہ چاہیئں، اس انسداد سماجی رویہ کی تعریف میں شامل کرسکتے ہیں۔ دفعہ 7 کے تحت طریقہ کار بتایا گیا ہے جس کے تحت پولیس سمیت سرکاری افسران ہی کسی شہری کیخلاف شکایت کنندہ ہو سکتے ہیں یا عام شہری بھی درخواست دے سکتا ہے۔ شکایت کے بعد سرکاری افسران کی ہی دوسری کمیٹی ملزم شہری کو سماعت کے بعد انسداد سماجی رویہ کا جرم ثابت ہونے پر سزا دے سکتی ہے جس کے تحت شہری کو ضمانتی مچلکہ جمع کرانا ہوگا، اس کا نام PNIL لسٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے تاکہ وہ جہاز پر سفر نہ کر سکے، پاسپورٹ ضبط کرنے، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے، سوشل میڈیا اکائونٹ بند کرنے، موبائل ضبط کرنے، لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر ضبط کرنے، اسلحہ لائسنس منسوخ کرنے یا ضبط کرنے، بینک اکائونٹ منجمند کی سفارش کر سکتی ہے اور کسی شہری کی ہر قسم کی جائیداد ( کار، موبائل وغیرہ اور زمین وغیرہ) مجسٹریٹ کی منظوری سے منجمد کر سکتی ہے اور ملزم شہری پر کو ماڈرن ڈیوائس باندھ کر اسکی مانیٹرنگ کر سکتی ہے۔ دفعہ 9 کے تحت ہر وہ شخص عادی مجرم ہوگا جس کیخلاف ایک بھی مقدمہ درج ہوا اور چالان جمع ہوگیا، کوئی ملزم دو مرتبہ کسی مقدمہ یا مقدمات میں گرفتار ہوا یا ایسا شخص جو مسلسل انسداد سماجی رویہ میں تعریف کردہ جرائم میں بار بار ملوث پایا۔ دفعہ 9 میں تعریف کردہ عادی مجرموں کو مجسٹریٹ سمری ٹرائل کے بعد عادی مجرم قرار دے گا اور اس عادی مجرم کو بھی 3 ماہ کیلئے ماڈرن الیکٹرانک ڈیوائس باندھی جائیگی۔ عادی مجرم اگر الیکٹرانک ڈیوائس باندھنے کی کسی بھی شرائط کی خلاف ورزی کرے گا تو پہلی مرتبہ اسے 3 ماہ سے 3 سال تک سزا ہو سکتی ہے، اگر ڈیوائس کو نقصان پہنچائے گا تو 1 سال سے 3 سال تک سزا ہوسکتی اور ساتھ 10 لاکھ جرمانہ لازمی ہوگا۔ عادی مجرموں کا DNA ریکارڈ بنایا جائیگا، مزید خلاف ورزیوں کو مزید جرمانے اور مزید سزائیں بھی ہونگی۔ فنگر پرنٹس، تصویری ریکارڈ وغیرہ کا ریکارڈ بنایا جائیگا۔ مسلم لیگ نواز کا پنجاب میں یہ بل آئین میں دیئے گئے کم 13 بنیادی آئینی حقوق یعنی 13 آرٹیکل بنیادی حقوق سے متعلق کی خلاف ورزی ہے، اگر یہ قانون لاگو ہو گیا تو یہ آئین کا آرٹیکل 4 یعنی (مساوی قانونی تحفظ)، آرٹیکل 9 (زندگی اور آزادی کا حق) آرٹیکل 10 (غیرقانونی گرفتاری اور نظربندی سے تحفظ)، آرٹیکل 10 اے (فیئر ٹرائل)، آرٹیکل 13 ( دوہری سزا)، آرٹیکل 14 ( عزت نفس کا تحفظ) آرٹیکل 15 (نقل و حرکت کی آزادی) آرٹیکل 16 (اکٹھے ہونے کی آزادی) آرٹیکل 17 ( سیاسی سرگرمیوں کی آزادی) آرٹیکل 18 (کاروبار کی آزادی) آرٹیکل 19 (اظہار رائے کی آزادی) آرٹیکل 23 اور 24 ( جائیداد خریدنے، استعمال کرنے کا حق) کی عملی طور پر معطلی ہوگی۔ بنیادی حقوق ہمیشہ تب معطل ہوتے ہیں جب مارشل لاء لگایا جاتا ہے ورنہ کبھی بھی بنیادی حقوق معطل نہیں کئے جاتے، کسی قانون کے ذریعے تو بنیادی حقوق معطل ہو ہی نہیں سکتے۔ اس لئے یہ مجوزہ بل پنجاب میں مارشل لاء لگانے کے مترادف ہوگا۔ بنیادی آئینی حقوق کے آرٹیکلز کے علاوہ یہ مجوزہ بل آئین کے آرٹیکل 175 سب آرٹیکل 3 ( عدلیہ اور انتظامیہ کو الگ کرنا) کی بھی خلاف ورزی ہے۔ بشکریہ:- میاں دائود ایڈووکیٹ
Mian Dawood25,422 次观看 • 11 天前

یہ چیز۔۔۔۔ زندہ باد حنیف عباسی صاحب موصوف وزیر صاحب بھی ان خوش قسمت وزراء کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جن کی بدولت محترم وزیر اعظم شہباز شریف اور پوری مسلم لیگ ن کو گندی گالیاں پڑ رہی ہیں۔ آپ بھی بچوں اور خواتین سے الگ ہو کر یہ کلپ سن لیں تاکہ کلپ سننے کے بعد آپکے منہ سے نکلنے والے فی البدیع الفاظ بچے اور عورتیں نہ سن لیں۔۔۔
Mian Dawood66,752 次观看 • 1 个月前
1:47
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

محترمہ حنا پرویز بٹ صاحبہ۔۔۔ جھوٹ پر جھوٹ بول کر پنجاب حکومت کیلئے داد سمیٹنے کی بجائے منتہا مرڈر کیس میں ملوث تمام پانچوں کے پانچوں ملزمان کو کٹہرے میں لائیں۔ جب موقع کا عینی شاہد مقتولہ کا چچا گواہی دے رہا ہے 5 ملزمان کو نامزد کر رہا ہے، جب قانون کہتا ہے کہ اگر female جس جائیداد میں قتل ہوگی وہ مالک قتل سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا، جب قانون کہتا ہے کہ female کیخلاف جرم ہوتا دیکھ کر خاموش رہنے والا بھی بری الذمہ نہیں ہو سکتا تو پھر پولیس اور پنجاب حکومت کون ہوتی ہے ایک ملازم کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرکے یہ کہنے والی کہ بس انصاف ہوگیا، بات ختم؟ ملک بھر کے عوام تمام ملزمان کو کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ عوام یہ ویڈیو خود سن لیں
Mian Dawood26,588 次观看 • 15 天前

یہ ہے حکمرانوں کی احکامات کی اوقات۔۔۔۔ محترم سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ صاحب آج لاہور ہائیکورٹ تشریف لائے، انکے ساتھ پروٹوکول کیلئے ایک ڈی آئی جی سمیت مختلف پولیس افسران اور اہلکار بھی عدالت تشریف لائے۔ سی سی پی او لاہور آفس سے لاہور ہائیکورٹ کا فاصلہ شاید آدھا کلومیٹر ہوگا تاہم پروٹوکول پر آئے افسران کی گاڑیاں آن رکھنے، ای سی چلا کر رکھنے وغیرہ وغیرہ پر شاید پانی خرچ ہوتا ہے، اس لئے انہیں پرواہ نہیں، اگر حکومت اپنے سرکاری افسران کی پروٹوکول عیاشی پر کفایت شعاری نہیں کروا سکتی تو عوام پر پیرافورس کی شکل میں غنڈا گرد فورس مسلط کرنے کا کیا جواز ہے؟ محترم سی سی پی او صاحب اکیلے تشریف لے آتے، یا چلیں کم از کم متعلقہ ایس پی اور ایس ایچ او تین بندے بھی کافی تھے لیکن اتنی فوج ظفر موج کیوں؟ لاہور ہائیکورٹ کے سکیورٹی اسٹاف کو بھی نکال دیا جائے، پھر بھی پروٹوکول کیلئے افسر و اہلکار غیر ضروری ہیں۔۔۔
Mian Dawood71,102 次观看 • 1 个月前

مسلم لیگ نواز کے مجوزہ کالے قانون کے تحت حکومتی افسران کو دفعہ 7 کی ضمنی دفعہ 3 کے تحت دیگر آمرانہ اختیارات میژ ایک یہ آمرانہ صوابدیدی اختیار بھی دیا گیا ہے کہ اگر کمیٹی چاہے تو وہ کسی شہری کو بغیر شنوائی کے بھی منفی سماجی رویے والی شہری قرار دے کر ایک یا ایک سے زائد غیر آئینی سزائیں دے سکتی ہے، سزائوں کی سفارش کر سکتی ہے۔ پروگرام لائیو ود جامی میں میاں دائود ایڈووکیٹ کی گفتگو
Mian Dawood16,330 次观看 • 10 天前