
Naeem Haider Panjutha
@NaeemPanjuthaa • 357,027 subscribers
Spokesman To Imran Khan on Legal Affairs /Member Core Committee PTI
Shorts
Videos

ظلم جبر اور فسطائیت کی انتہا نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹ کے گھر پہلے بجلی کاٹی گئی آج گھر کو توڑنے کے بعد سیل کر دیا گیا ،. چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنا، گھروں کو توڑنا اور خاندانوں کو خوفزدہ کرنا فسطائیت کی بدترین شکل ہے۔ میرا گھر توڑ سکتے ہو، میرا حوصلہ نہیں۔سامان توڑ سکتے ہو، عمران خان سے میری وفا نہیں۔ظلم کی ہر حد پار کر لو، ہم نہ جھکیں گے، نہ پیچھے ہٹیں گے۔ ان شاء اللہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں .
Naeem Haider Panjutha292,646 次观看 • 1 个月前

رجسٹرار سے ہم نے کہا کہ عمران خان کا بال بھی بانکا ہوا تو اس کا ذمہ دار کون ہو گا ؟ کیا آپ گارنٹی لیتے ہیں عدالت لیتی ہے ؟ کہا گیا نہیں ، نواز شریف کی گارنٹی مانگنے والی عدالت کدھر گئی ؟ عمران کی صحت والی جلد سماعت کی درخواست کو خارج کر دیا گیا اور کہا گیا کہ 94 اس نوعیت کی درخواستیں التوا ہیں جب کہ اس طرح کی نہ حکم عدولی ہوئی نہ ایسی نوعیت کی کوئی ہیلتھ متعلق کوئی درخواست ہے ،جبکہ سپریم کورٹ کے ایس او پیز کے مطابق اس نوعیت کی درخواست یا اسی ہفتے یا اس سے اگلے ہفتے لگائی جاتی ہے .
Naeem Haider Panjutha83,708 次观看 • 1 个月前

کدو 240 روپے کا ،ٹماٹر 300 روپے ، شملہ مرچ 300 کی ،گھی 580 روپے کا ،تھوم 480 روپے ،پیاز 220 روپے ،دودھ 220 روپے کلو، روٹی 20 روپے کی ایک ،گھر کے افراد 1200 روپے مزدوری پر کیسے گزارا کریں گے جواب دیں تو ورنہ استعفی دیں ،یہاں بات ہوگی تو غریب آدمی جواب دینا ہوگا.
Naeem Haider Panjutha393,295 次观看 • 1 年前

جو کہہ رہے ہیں کہ توپیں عدالت کی ڈرخواست وقت پر دائر کیوں نہیں کی ان کو جواب توہین عدالت کی درخواست دائر پر لیگل ٹیم کی طرف سے یہ طے کیا گیا تھا کہ جب تک بہنیں بات نہیں کرتیں ہم ایک تو کوئی آفیشل موقف نہیں دیں گے جب وہ بات کریں گی تو جو وہ باتیں بتائیں گی اور اس کو پٹیشن میں ہم نے شامل کرنا ہے تو جب انہوں نے پریس ٹاک کی اس کے بعد ان تمام چیزوں کا ٹرانسکرپٹ بنایا گیا اور ایک ایک چیز کو پٹیشن کے اندر اس کو دیکھ کے مینشن کرنا تھا شواہد اکٹھے کیے گئے جن ٹاوٹس نے ہمارے خلاف بیانات دیے تھے جن لوگوں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ شفٹ نہیں ہوں گے ہمارے بیانات جو ہم لوگوں کو روکتے رہے کہ شفا نہ جائیں ساری چیزیں اکھٹی کی گئی ، کس کس کے خلاف کروائی کروانی سب بات سے طے کیا گیا ابھی پٹیشن تیار ہو چکی ہے ،لاہور سے پٹیشن نے اسلام آباد پہنچنا ہے رات کو اور صبح دائر ہو جاۓ گی ایک مفصل پٹیشن تیار کرنی ہوتی ہے تو اس کے لیے آپ کو ٹائم درکار ہوتا ہے آج جمعے کا دن تھا ویسے ہی گیارہ بجے چھٹی ہو جاتی آدھا دن ہوتا ئے ،ہماری میڈیا ٹاک 12 بجے ختم ہوئی ،
Naeem Haider Panjutha64,391 次观看 • 1 个月前

سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست کو لگانے کے لیے تمام پارلیمنٹرینز اور وکلا ہم سب جائیں گے۔ اور یہ کیس اسی بینچ کے پاس جائے گا کیونکہ آخری آرڈر کے اندر لکھا ہوا ہے کہ This matter shall be treated as part-heard. تو یہ کیس ابھی التوا ہے،یہ کیس ڈسپوز آف نہیں ہوا، نیا بینچ نہیں بن سکتا. ایران اور امریکہ کے مذاکرات کے درمیان جب ریڈ زون سیل کیا گیا تھا تو اس وقت ویڈیو لنک کے ذریعے تمام سماعتیں کی گئی تھیں،تو عمران خان کی صحت کا معاملہ ہے، چیف جسٹس صاحب اختیار استعمال کرتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کو ارینج کرائیں۔ دو ججز اسلام آباد کے اندر ہیں، ایک جج جسٹس شاہد وحید لاہور ہیں تو وہ لاہور سے ویڈیو لنک کے اوپر سماعت کا حصہ بن جائیں تاکہ کہ انصاف فراہم ہو سکے۔ اور توہین عدالت کی کارروائی کر کے عدالتی حکم کی توہین کرنے والوں کو سزا دی جائے اور عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے اندر شفٹ کر کے میڈیکل بورڈ بنا کے ان کا پراپر ٹریٹمنٹ اور ایگزامینیشن کیا جائے اور تمام رپورٹس عدالت اور فیملی کو جمع کروائی جائیں تاکہ ان کا علاج مکمل ہو سکے اور فیملی سمیت پوری قوم کو اطمینان ہو سکے .نعیم حیدر پنجوتھہ .
Naeem Haider Panjutha50,623 次观看 • 1 个月前

ڈاکٹر فیصل کو عمران خان بنا کر گاڑی میں گھماتے رہے، کہیں پر دیکھا کہ ڈاکٹر فیصل کی گاڑی پر کوئی حملہ ہوا ہو، کوئی رکاوٹ بنی ہو یا کوئی لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہوئی ہو،؟ اس کی گاڑی کے ارد گرد، ؟ ۔ نون لیگی رہنما کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے لوگ شفا کے باہر نہیں تھے، اس کے باوجود یہ بہانا ایک جھوٹی بات ہے۔ سپریم کورٹ کا آرڈر تھا کہ عمران خان کا معائنہ کیا جائے، ان کے ٹیسٹ ہوں، ان کا پراپر ٹریٹمنٹ ہو، بورڈ بنے رپورٹیں عدالت جمع ہونگی ، نہ ٹریٹمنٹ ہوا نہ ٹیسٹ ہوئے، نہ بورڈ بنا، نہ کچھ ہوا، نہ شفا میں لے کے گئے، تو توہینِ عدالت کے یہ مرتکب ٹھہرے ہیں۔ ہم بھرپور طریقے سے کارروائی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں اور عمران خان کے پراپر علاج کا شفا کے اندر بورڈ بنا کے کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
Naeem Haider Panjutha42,675 次观看 • 1 个月前