Nasrullah Malik's banner
Nasrullah Malik's profile picture

Nasrullah Malik

@NasrullahMalik1 • 99,553 subscribers

Broadcast Journalist/ Analyst and Columnist Executive Director NEO NEWS. Program - live with Nasrullah Malik every Friday to Sunday 10 pm

Shorts

پاکستان میں سیاست کرنا چاہتے ہیں اور پارلیمنٹ کے رکن بن کر مزے کرتے ہیں اور افغانستان کے جھنڈے لہرا کر پاکستان کو مردہ باد کہتے ہیں۔ جاؤ افغانستان وہاں جا کر تمھیں پتہ چلے تمہاری اوقات کیا ہے۔

پاکستان میں سیاست کرنا چاہتے ہیں اور پارلیمنٹ کے رکن بن کر مزے کرتے ہیں اور افغانستان کے جھنڈے لہرا کر پاکستان کو مردہ باد کہتے ہیں۔ جاؤ افغانستان وہاں جا کر تمھیں پتہ چلے تمہاری اوقات کیا ہے۔

255,912 Aufrufe

Videos

NasrullahMalik1's profile picture

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دور اقتدار میں معدنیات کے شعبے میں تاریخ کی بدترین کرپشن اور لوٹ مار بے نقاب ہو گئی۔ سرکاری آڈٹ رپورٹ میں قرار دیا گیا کہ یہ محض بدانتظامی نہیں بلکہ منظم کرپشن ہےخیبرپختونخوا کے خزانہ کو صرف ایک سال میں 16 ارب 94 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی نگرانی میں صرف سال 2022 اور 2023 کے دوران غیر قانونی کان کنی کے ذریعے 8 ارب روپے سے زائد کی لوٹ مار کی گئی نادہندہ ٹھیکہ داروں سے 4 ارب 31 کروڑ روپے کے واجبات جان بوجھ کر وصول نہیں کیے گئے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کرپشن کو سرکاری سرپرستی حاصل تھی چیک پوسٹوں، انسپکٹرز اور محکمہ معدنیات کی موجودگی کے باوجود غیر قانونی مائننگ پورے صوبے میں جاری رہی، جس سے مزید 3 ارب 8 کروڑ روپے صوبائی خزانے سے نکال لئے گئے۔ شاہراہوں اور سمال ڈیمز کی تعمیر کے نام پر بجری اور ریت کے غیر قانونی طور پر نکالے جانے سے 3 ارب 7 کروڑ روپے ہڑپ کرلئے گئے۔ معدنیات پر عائد ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 54 کروڑ 72 لاکھ روپے وصول ہی نہیں کیے گئے، جبکہ کوئلہ، باکسائیٹ، لائم اسٹون اور سوپ اسٹون کی کانوں سے 81 کروڑ روپے سے زائد کے بقایاجات بھی معاف کر دیئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق پشاور میں محکمہ معدنیات کی زمین 10 ہزار روپے فی ایکڑ کے بجائے صرف 200 روپے فی ایکڑ پر دیکر 14 کروڑ روپے عوام کی جیب سے نکال لئے گئےکوہاٹ، نوشہرہ، صوابی، ہری پور اور دیگر اضلاع میں سمال ڈیمز کے واجبات کی عدم وصولی سے 53 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا، جبکہ مردان میں رائلٹی کی مد میں 6 کروڑ 36 لاکھ روپے بھی دبا لئے گئے۔

Nasrullah Malik

32,456 Aufrufe • vor 17 Tagen

NasrullahMalik1's profile picture

بہاولپور ایئرپورٹ پر ملکی پروازوں کا آغاز ہو گیا بہاولپور ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی پہلی ملکی پرواز کی آمد کے موقع پر افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کراچی سے آنے والی پہلی پرواز کے ایئرپورٹ پر استقبالیہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا سمیت ضلعی انتظامیہ، ایئرپورٹ حکام، کاروباری، سماجی اور صنعتی شخصیات نے شرکت کی۔نجی ایئرلائن نے کراچی، بہاولپور اور اسلام آباد کے درمیان باقاعدہ ملکی پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ بہاولپور پہنچنے کے بعد یہی طیارہ اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا۔شرکاء نے ملکی پروازوں کی بحالی کو جنوبی پنجاب کے لیے خوش آئند اور ترقی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔اس اقدام سے خطے میں سفر، تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ میں مدد ملے گی۔تقریب کے شرکاء نے مستقبل میں پروازوں کی تعداد بڑھانے اور دیگر بڑے شہروں تک فضائی آپریشن شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔مقررین نے کہا کہ فضائی رابطوں میں بہتری سے جنوبی پنجاب کے عوام کو جدید، محفوظ اور آسان سفری سہولیات میسر آئیں گی۔نجی ایئرلائن کے اس اقدام کو بہاولپور اور جنوبی پنجاب کی معاشی و سماجی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔

Nasrullah Malik

23,710 Aufrufe • vor 3 Monaten