
Punjab Police Official
@OfficialDPRPP • 1,291,295 subscribers
The official account of Punjab Police. For any Emergency dial 15 or for any complaint dial 1787.
Shorts
Videos

قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ "اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہاے پاس کوئی سی خبر لائے تو اس کی تحقیق کیا کرو، کہیں کسی قوم پر بے خبری سے نہ جا پڑو پھر اپنے کیے پر پشیمان ہونے لگو" لاہور میں سوشل میڈیا پر ایک نجی تعلیمی ادارے کے حوالے سے غیر مصدقہ واقعہ کو بنیاد بنا کر افواہوں کے ذریعے شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا کرنے اور درس و تدریس کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کی گئی، جس کی وجہ سے والدین میں بے چینی اور شہریوں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ خبر کیا تھی اور اس کے کیا اثرات پیدا ہوئے، جانیئے ایس ڈی پی او ڈیفنس شہر بانو نقوی کی اس ویڈیو میں #PunjabPolice #Students #Lahore #Reality
Punjab Police Official805,488 views • 2 years ago

"آپ نے سوشل میڈیا پر غیر ملکی سیاحوں کی جانب سے ایک وائرل ویڈیو دیکھی ہے۔ یہ تین سیاح سندھ سے پنجاب میں داخل ہو رہے تھے جن کے متعلق سندھ پولیس نے ہمیں آگاہ کیا۔ موجودہ صورتحال اور علاقائی حالات کے پیش نظر پنجاب پولیس نے انہیں سکیورٹی دینا چاہی۔ انکار پر اے ایس پی صادق آباد اور اے سی صادق آباد موقع پر پہنچے اور سیاحوں کو صورتحال کے متعلق آگاہ کیا۔ کچے کے آپریشن اور ہمسایہ ملک کی خاتون سیاح کی موجودگی کی وجہ سے انہیں سکیورٹی دینا ناگزیر تھا۔" ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کا رحیم یار خان میں سیاحوں سے پیش آنے والے واقعے بارے ویڈیو پیغام
Punjab Police Official1,000,441 views • 2 years ago

"میرا یہ اہم پیغام پوری پنجاب پولیس کیلئے ہے کیونکہ اسکا تعلق پوری فورس کے مورال سے ہے اور یہ مورال اس عزم کی بنیاد ہے جس پر ہم چوروں، ڈاکوؤں اور رہزنوں سے لڑتے ہیں۔ بہاولنگر میں ایک واقعہ پیش آیا جس کو لیکر سوشل میڈیا پر ایسا طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا جس سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ خدانخواستہ پاکستان آرمی اور پنجاب پولیس کے درمیان کوئی ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہو گئی ہو۔ یہ واقعہ کیوں پیش آیا، اس سے کیا تاثر گیا اور اس تاثر سے دشمن کیسے فائدہ اٹھا رہا ہے، میں اس پر آج بات کروں گا۔" آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بہاولنگر واقعہ، اس سے پیدا ہونے والے ماحول اور دشمن عناصر کی سازشوں کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام #PunjabPolice #Bahawalnagar #IGPunjab
Punjab Police Official832,902 views • 2 years ago

"سب کے گھروں میں مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں، ہماری آپ سے درخواست ہے کہ محض غلط خبر کی بنیاد پر والدین کے لئے ذہنی اذیت کا سبب نہ بنیں۔ کسی بھی ایسے واقعہ کی صورت میں پولیس خود اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرے گی مگر اس کے لئے ٹھوس شواہد اور مدعی کا موجود ہونا لازمی ہے لہذا موجودہ حالات میں والدین کا احساس کریں" پنجاب پولیس خواتین، بچوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کے خلاف ہونے والے جرائم کو بہت سنجیدگی سے دیکھتی ہے۔ لاہور میں سوشل میڈیا پر ایک نجی تعلیمی ادارے کے حوالے سے غیر مصدقہ واقعہ کو بنیاد بنا کر افواہوں کے ذریعے شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ اے ایس پی شہر بانو نقوی کے ہمراہ بچی کے والد اور چچا نے اینٹی ہراسمنٹ سیل تھانہ ڈیفنس بی سے اس پراپیگنڈا اور misinformation کی یکسر نفی کرتے ہوئے عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جبکہ والدین اور شہریوں کو اس حوالے سے کیا اہم پیغام دیا، جانیئے اس ویڈیو میں #PunjabPolice #Lahore #Fake #News #Students Government of Punjab
Punjab Police Official516,886 views • 2 years ago

لاہور میں افسوسناک صورتحال سامنے آئی جس کی وجہ ڈس انفارمیشن تھی۔ ہمیں یہ سننے کو ملا کہ ایک نجی کالج کی طالبہ جس کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی اسے نجی ہسپتال میں لے جایا گیا ہے۔ ہم جس سرکاری ہسپتال میں موجود ہیں ہم نے نا صرف اس ہسپتال کا ریکارڈ چیک کیا بلکہ اس نجی ہسپتال کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ اس سے یہ بات سامنے آئی کہ زیادتی کا شکار کسی بھی لڑکی کو اس ہسپتال میں داخل نہیں کیا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس نجی ہسپتال کا نام لیا جا رہا ہے وہاں میڈیکولیگل کیسز ڈیل نہیں کئے جاتے بلکہ اس ہسپتال کی ایمرجنسی میں بھی ایسا کیس ڈیل نہیں کیا گیا۔ اس ہسپتال کی تمام منازل کو چیک کرنے کے بعد بات سامنے آتی ہے کہ مبینہ متاثرہ بچی اس نجی ہسپتال میں نہیں گئی۔" ایس ڈی پی او ڈیفنس لاہور اے ایس پی شہر بانو نقوی کا لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس کے حوالے سے دیکھئے حقائق پر مبنی ویڈیو پیغام #PunjabPolice #Lahore #Fake #News #Students #FakeNews #Hospital
Punjab Police Official480,466 views • 2 years ago

والدین اپنے بچوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچائیں۔ شرپسندی میں ملوث نوجوانوں کو پولیس ویریفکیشن سرٹیفکیٹ اور کیریکٹر سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر مستقبل میں ملازمت ، ویزے اور امیگریشن سمیت کن مسائل کا سامنا رہے گا ۔ تفصیلات جانیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی اس خصوصی گفتگو میں
Punjab Police Official759,483 views • 3 years ago

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سوشل میڈیا پر پولیس اہلکار کی وائرل ویڈیو بارے اہم پیغام، ویڈیو میں نظر آنیوالا کانسٹیبل نفسیاتی بیماری کا شکار ہے جسکا علاج کروایا جا رہاہے۔ 02 لاکھ سے زائد پولیس فورس کی ہیلتھ سکریننگ کے بعد 10 بیماریوں کا علاج معالجہ تکمیل کے مراحل میں ہے، اس فلاحی اقدام کے ساتھ ساتھ مختلف نفسیاتی عوارض کا شکار پولیس ملازمین کی سائیکالوجیکل پروفائلنگ کے بعد طبی ماہرین سے ان کے علاج معالجے کے لئے پنجاب پولیس کیا اقدامات کرنے جارہی ہے، جانیئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون ڈاکٹر انعام وحید کے اس ویڈیو پیغام میں۔۔ #PunjabPolice #IGPunjab
Punjab Police Official698,056 views • 3 years ago

آئی جی پنجاب عبدالکریم کے حکم پر کرپٹ افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی، لاہور کے 42 سمیت پنجاب بھر سے 210 افسران و اہلکار عہدوں سے برخاست، عہدوں سے ہٹائے جانے والوں میں کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک کے افسران و اہلکار شامل، سب سے زیادہ 41 کرپٹ افسران و اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹایا گیا، افسران کو کرپشن پر معطل، سخت سزائیں اور کلوز لائن کیا گیا، دیگر کرپٹ افسران کیخلاف خفیہ رپورٹس پر کارروائیاں ہوں گی، آئی جی پنجاب کی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ (IAB) کو بروقت کارروائیوں کی ہدایت، محکمہ اینٹی کرپشن بھی کرپٹ ملازمین کیخلاف مقدمات کا اندراج کر رہا ہے... #PunjabPolice #IGPunjab
Punjab Police Official51,729 views • 2 months ago

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی عید الاضحی کے موقع پر ظل شاہ کے گھر آمد، ظل شاہ کی والدہ، بچوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی، عید کی مبارکباد پیش کی۔ ظل شاہ کی فیملی سے مسلسل رابطے میں ہوں، کسی موقع پر تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور #PunjabPolice #EidMubarak #AtYourService #عید_الضحی
Punjab Police Official694,346 views • 3 years ago

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ جس میں جھوٹ اور من گھڑت دعوی کیا گیا کہ ایک سٹوڈنٹ کو پولیس کی گاڑی نے ہٹ کیا تھا کی CCTV فوٹیج سامنے آ گئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹوڈنٹ موٹر سائیکلز پر سوار ہو کر گروپ کی شکل میں ریس لگا رہے تھے کہ خود ہی آپس میں ٹکرانے سے اسد اللہ نامی سٹوڈنٹ گر کر زخمی ہو گیا جسے ہمراہی چھوڑ کر وہاں سے فرار ہوگئے۔ اور ایک راہ گیر نے زخمی کو اٹھا کر اپنی کار میں ہسپتال شفٹ کیا۔ ویڈیو میں نہ تو کوئی پولیس اہلکار اور نہ ہی پولیس کی گاڑی نظر آ رہی ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی بھی پروپیگنڈا کا حصہ نہ بنیں ۔ بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Punjab Police Official407,429 views • 2 years ago

کانسٹیبل شاہد جٹ کی اپنے بچوں کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات، آئی جی پنجاب نے شاہد جٹ کی خیریت دریافت کی، اور پولیس سپاہ کو درپیش مسائل بارے دریافت کیا۔۔۔ مزید کیا گفتگو ہوئی جانئے اس ویڈیو میں۔۔۔ #PunjabPolice #ShahidJutt #AtYourService #Family #IGP
Punjab Police Official474,602 views • 3 years ago

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا دانش سکول جڑانوالہ میں اقلیتی خاندانوں کیلئے قائم حفاظتی کیمپ کا دورہ، مسیحی خاندانوں کو مکمل تحفط اور انصاف کی یقین دہانی کروائی۔ گرجا گھروں اور مسیحی رہائش گاہوں اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مسیحی برادری کے متاثرین جڑانوالہ سے والہانہ محبت کا اظہار #JaranwalaIncident #IGPunjab
Punjab Police Official433,377 views • 3 years ago

"Leap of Faith" Achievements and Initiatives of Punjab Police taken in the year 2023...!! پنجاب پولیس نے شہریوں کی حفاظت، انفراسٹرکچر، سروس ڈیلیوری، سہولیات کی فراہمی اور آئی ٹی بیسڈ سمارٹ پولیسنگ میں جدت لانے کیلئے سال 2023ء میں کیا اقدامات اٹھائے اور ان سے کیا شاندار کامیابیاں حاصل ہوئیں، دیکھئے ان کامیابیوں کا احاطہ کرتی یہ مفصل ویڈیو۔۔۔ #PunjabPolice #IGP #2023yearofchange
Punjab Police Official370,144 views • 2 years ago

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق اب خواتین اور بچوں پر تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا، انہیں حراساں نہیں کیا جائے گا۔ پنجاب پولیس کرائم کنٹرول کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کو بھی تحفظ فراہم کرے گی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کا واضح پیغام
Punjab Police Official341,542 views • 2 years ago

موبائل فون اور ٹیبلٹ چوری کی صورت میں ریکور کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ اس سلسلے کو آسان بنانے کے لیے پنجاب پولیس نے PITB کے ساتھ مل کر e-gadget ایپ بنائی یہ اب تک کتنے چوری کے موبائل ریکور کرکے لوگوں کو واپس لٹا چکی ہی تفصیلات جانیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے اس ویڈیو پیغام میں۔ eGadget app link
Punjab Police Official392,641 views • 3 years ago

1787 آئی جی پی کمپلینٹ سنٹر تھانہ کے تعمیراتی کام کے بل کی ادائیگی میں تاخیر کی شکایت دور۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او سرگودھا کو کانفرنس کال پر لے کر ٹھیکیدار کا مسئلہ حل کروا دیا ۔ ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری، شہری کے گھر جا کر معافی بھی مانگے گا۔ مزید کیا ہوا جانیں اس ویڈیو میں
Punjab Police Official386,494 views • 3 years ago

"بائی پولر ڈس آرڈر قابل علاج مرض ہے، ایسے مریض کو میمزوار (memes war) کا حصہ بنانے کی بجائے اس کی صحتیابی کیلئے دعا کریں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کانسٹیبل شاہد زوہیب کا علاج بہترین ماہرین نفسیات کی زیر نگرانی جاری ہے اور وہ تیزی سے روبصحت ہے، آئندہ ایسے مریض کی اطلاع قریبی پولیس تحفظ مراکز میں دیں تاکہ ان کا مناسب علاج کروایا جا سکے۔" آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کے دورہ کے موقع پرکانسٹیبل شاہد ذوہیب،اس کی والدہ، عزیز و اقارب اور معالجین سے ملاقات، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ماہر نفسیات ڈاکٹر اسد سے کانسٹیبل شاہد کی ریکوری کے حوالے سے کیا گفتگو ہوئی، جانیئے اس اہم ویڈیو پیغام میں۔۔ #PunjabPolice #AtYourService #BuildingForBetter
Punjab Police Official339,695 views • 3 years ago

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈرائیونگ لائسنس سسٹم اپ ڈیٹ نہ ہونے پر تنقیدی ٹک ٹاک بنانے والے معروف ٹک ٹاکر زنیر کمبوہ کو اپنے دفتر بلا لیا۔ ٹک ٹاکر زنیر کمبوہ کا کہنا ہے کہ "سافٹ ویئر نہیں بلکہ پولیس سسٹم اپ ڈیٹ ہو گیا"۔ اگر آپ بھی پنجاب پولیس کے سسٹم میں کہیں کوئی کوتاہی یا خامی دیکھیں تو 1787 پر اطلاع دیں۔ پنجاب پولیس اس خامی کو دور کرے گی۔ دو دن پرانی ویڈیو: #PunjabPolice #BuildingForBetter
Punjab Police Official338,217 views • 3 years ago