
Sarfraz Bugti
@PakSarfrazbugti • 164,225 subscribers
Chief Minister Balochistan & Chief of Bugti
Shorts
Videos

الحمدللہ، بلوچستان میں صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات کے مثبت اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔ سول سنڈیمن پروانشنل اسپتال کوئٹہ کے شعبہ امراض قلب میں موجودہ رکن صوبائی اسمبلی اور محکمہ صحت کے سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح بلوچ کی کامیاب اینجیو پلاسٹی ہوئی۔ یہ امر حوصلہ افزا ہے کہ بلوچستان کے خاص و عام فرد کو اب اپنے ہی صوبے میں معیاری علاج کی سہولیات میسر آ رہی ہیں اور انہیں علاج کے لیے دیگر شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت کم ہو رہی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے ہر شہری کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات اس کے اپنے شہر اور صوبے میں دستیاب ہوں۔
Sarfraz Bugti90,834 Aufrufe • vor 1 Monat

الحمداللہ ، بلوچستان کی پہلی ماس ٹرانزٹ ٹرین، جناح پیپلز ٹرین، عوام کی خدمت کے لیے تیار ہے۔ 32 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن صرف 120 روز میں مکمل کی گئی، جبکہ منصوبے پر تقریباً 3 ارب روپے لاگت آئی ہے۔ ٹرین کے روٹ پر 7 اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں کچلاک، بلیلی، شیخ ماندا، جی او آر، کوئٹہ، لور کاریز اور سریاب شامل ہیں۔ جناح پیپلز ٹرین کوئٹہ اور گردونواح کے شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور کم خرچ سفری سہولت فراہم کرے گی یہ منصوبہ عوامی سفری سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
Sarfraz Bugti36,554 Aufrufe • vor 1 Monat

شہید شبیر بلوچ محض ایک باوردی اہلکار نہیں تھے بلکہ وہ کسی ماں کے لختِ جگر، کسی بہن بھائی کے سہارے اور اپنے دوستوں کے ایک مخلص و وفادار ساتھی تھے۔ انہیں جس بے رحمی اور سفاکیت کے ساتھ پتھر مار مار کر شہید کیا گیا، وہ ایسا دلخراش سانحہ ہے جو انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ دینے کے لیے کافی ہے ان کی معصوم ماں نے انصاف کے حصول کے لیے دو طویل برس صبر اور استقامت کے ساتھ انتظار کیا بالآخر قانون نے اپنا راستہ اختیار کیا عدالت نے حقائق کی بنیاد پر فیصلہ سنایا اور قاتلوں کو سزا ہوئی یہ وہ لمحہ تھا جب ایک غمزدہ اور دکھی ماں کے دل کو برسوں بعد کسی حد تک سکون اور قرار نصیب ہوا اور اسے یہ احساس ملا کہ انصاف میں تاخیر ضرور ہوئی، مگر انصاف ملا ضرور۔
Sarfraz Bugti63,053 Aufrufe • vor 4 Monaten

بلوچستان کے طلبہ و طالبات کے لیے دنیا کی 100 سے زائد بہترین جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس کے تحت تعلیم حاصل کرنے کے لیے رواں سال کی درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں۔ اپنے نوجوانوں کی تعلیم و تحقیق میں سرمایہ کاری، بلوچستان کے روشن مستقبل میں ہماری اجتماعی سرمایہ کاری ہے۔ بلوچستان کا مستقبل بندوق تھام کر پہاڑوں میں چھپنے والے نہیں، بلکہ علم و تحقیق کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے ہمارے نوجوان تعمیر کریں گے۔
Sarfraz Bugti19,610 Aufrufe • vor 1 Monat

بلوچستان میں ڈیجیٹل ہیلتھ کے فروغ کے لیے محکمہ صحت بلوچستان اور یونیورسٹی آف اوسلو کے ایچ آئی ایس پی سینٹر کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اہم پیش رفت ہے۔ ڈی ایچ آئی ایس ٹو کے مؤثر نفاذ، پرائمری ہیلتھ کیئر کی ڈیجیٹلائزیشن، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، تحقیق اور مقامی اختراعات کے فروغ سے صوبے کے نظامِ صحت کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ جدید ٹیکنالوجی، ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی اور بین الاقوامی علمی و تکنیکی تعاون کے ذریعے بلوچستان میں صحت کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحات کا عمل جاری رکھا جائے گا۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی کاوشوں سے یہ معاہدہ طے پایا۔
Sarfraz Bugti10,696 Aufrufe • vor 1 Monat
1:40
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

🚨آپریشن ردّ الفتنة🚨 یہ آپریشن بلوچستان میں خونریزی اور انتشار پھیلانے والوں کے لیے واضح پیغام ہے۔ بی ایل اے ایک فتنہ ہے، ایسا فتنہ جو معصوم شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بناتا ہے اور ہندوستان کے ایماء پر پاکستان کی ترقی کی راستے میں حائل ہے۔ پاکستان اپنی وحدت، ترقی اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ فتنہ انگیزی کی ہر کوشش کا مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ریاست الحمدللہ مضبوط ہے، قوم متحد ہے، اور پاکستان کے خلاف اٹھنے والا ہر ہاتھ قانون کے مطابق اور پوری طاقت سے نا صرف روکا جائے گا بلکہ ہمیشہ کے لئے توڑ دیا جائے گا۔ انشاء اللّٰہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد! 🇵🇰🇵🇰
Sarfraz Bugti27,230 Aufrufe • vor 9 Monaten

بلوچستان میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے بلوچستان بورڈ آف انوسٹمنٹ کے ساتھ میٹنگ میں توانائی، معدنیات، زراعت اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ بلوچستان حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں ہر ممکن سہولت دینے کے تیار ہے۔
Sarfraz Bugti16,800 Aufrufe • vor 9 Monaten

آج مجھے بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوئٹہ سے اب تک 1.5 لاکھ ٹن کچرا اٹھایا جا چکا ہے، ماہ اگست سے کوئٹہ شہر سے کچرا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اٹھایا جائے گا۔اگرچہ میں گزشتہ دو ماہ کی کارکردگی سے مطمئن ہوں تاہم شفافیت اور اچھی مثال قائم کرنے کے لئے آڈٹ کروایا جائے گا۔ کمشنر کوئٹہ Pakistani اور PDMA Balochistan نے جس تندہی اور جانفشانی کے ساتھ میرے احکامات پر کوئٹہ کو صاف اور خوبصورت بنانے کی کوشش کی ہے وہ قابل ستائش ہے، ہم کوئٹہ کو خوبصورت سے خوبصورت تر بنانے کی مہم جاری رکھیں گے!
Sarfraz Bugti29,605 Aufrufe • vor 2 Jahren

What a great qualifier of #FIFAWorldCupQualifiers it was between #pakisan & #Tajikistan our boys played well better luck next time, had a privilege to meet the ambassador of #Tajikistan Pakistan Embassy Tajikistan what a lovely crowd it was let’s support #sports & #peace 🇵🇰 🇹🇯
Sarfraz Bugti27,620 Aufrufe • vor 3 Jahren

جب تک پاکستان میں ایسے باپ زندہ ہیں جس کا ایک زخمی بیٹا ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں ہو اور دو شہید بیٹیوں کو دفنانے جا رہا ہو لیکن پھر بھی ہمت اور حوصلے کی مثال بنا ہو، دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتی۔ ہم کوئی شہادت بھولیں گے نہیں اور بلوچستان میں دہشت گردوں اور ان کے تمام ہمدردوں کو کیفرِکردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔ ان شاء اللہ
Sarfraz Bugti13,136 Aufrufe • vor 1 Jahr