
Pashtun National Jirga (پښتون قامي جرګه/عدالت)
@PashtunNJirga • 27,536 subscribers
Democratic assembly of the Pashtun people. Promoting peace, autonomy and development. Rejecting wars، militarization and colonialism. #Peace #PashtunRights
Shorts
Videos

مشر منظور پشتین نے خیبر جرگہ کے میدان میں شہداء کے جنازے کے دوران خطاب کرتے ہوئے پشتونوں سے اتحاد کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن پشتونوں کے اتحاد سے خوفزدہ ہے۔ سات سال تک پی ٹی ایم پر پابندی نہیں لگائی گئی، لیکن جب انہیں پتا چلا کہ جرگہ میں تمام پشتون آ رہے ہیں تو وہ خوف میں مبتلا ہو گئے اور پابندیاں لگا دیں۔ منظور پشتین نے مزید کہا کہ دشمن پشتونوں کی باتوں سے ہی اتنا خوفزدہ ہے، اگر پشتون فیصلہ کریں تو دشمن خوف کے مارے کراچی کے سمندر میں چھلانگ لگا دے۔ #په_خیبر_ننګ_وکړئ #PashtunNationalCourt11October #PashtunNationalJirga11Oct
Pashtun National Jirga (پښتون قامي جرګه/عدالت)211,227 görüntüleme • 1 yıl önce

جنوبی پشتونخوا کے ضلع دوکی میں کوئلے کی کان کے 20 پختون مزدوروں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ "نامعلوم" مسلح افراد نے کوئلے کی کانوں کے قریب اپنے کوارٹرز میں سوئے ہوئے مزدوروں کو نیند سے جگا کر قطار میں کھڑا کیا اور بے دردی سے قتل کر دیا۔ یہ نامعلوم مسلح افراد ہر کسی کو معلوم ہیں۔ پاکستان کی فوج کوشش کر رہی ہے کہ پختون مزدوروں کے قتل سے پشتونوں اور بلوچوں کے درمیان نفرت پیدا کرے، لیکن ہم دشمن کے ان چالوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ اس قسم کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ #StopPashtunGenocide #DukkiMassacre #Balochistan
Pashtun National Jirga (پښتون قامي جرګه/عدالت)162,266 görüntüleme • 1 yıl önce

کہا جاتا ہے کہ اسلام آباد کے خونی واقعے میں بھی زیادہ تر #پختون شہید کیے گئے، کیونکہ پنجاب اور سندھ کے قافلے ابھی وہاں نہیں پہنچے تھے۔ پشتون، چاہے کسی بھی جماعت میں ہو، میرے وجود کا حصہ ہے۔ ان اور دیگر قوموں کے افراد کے قتل پر ہم غمگین ہیں اور فوج کے اس عمل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ #ریاست کی پرانی روش ہے کہ پشتونوں کو ہر نام اور ہر جنگ میں مار ت ہیں۔ کابل سے لے کر اسلام آباد اور کشمیر تک ہر سڑک اور ہر وادی ان کے خون سے سرخ ہو چکی ہے۔ یہ ریاست اب پشتونوں کے لیے فٹ اور مناسب نہیں رہی۔ قومی تحریکوں کے علاوہ اب تحریک انصاف، جمعیت اور جماعت اسلامی میں بھی پشتون مارے جا رہے ہیں۔ لعنت ہو ایسے فاشسٹ ریاست پر جسے پشتون کسی بھی شکل میں قبول نہیں۔ #Islamabad_Massacre #IslamabadMassacre #DChowk #Islamanad #PakistanUnderMilitaryFascism
Pashtun National Jirga (پښتون قامي جرګه/عدالت)141,271 görüntüleme • 1 yıl önce

خیبر میں پشتون قومی عدالت کا افتتاح ہوا۔ مشر منظور پشتین نے کہا کہ پشتون نوجوانوں اور بزرگوں نے آپس کی نفرت ختم کر دی ہے اور ایک ہی خیمے کے نیچے اکٹھے ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی اب تک #PTM کی مخالفت کر چکا ہے، سب کو معاف کیا گیا ہے اور اب پشتونوں کے دل میں ایک دوسرے کے لیے کوئی دشمنی نہیں رہی۔ منظور پشتین نے کہا کہ یہ نوجوان ایک خواب لے کر آئے ہیں، اپنی جانیں قربان کی ہیں اور یہاں تک پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ نوجوان چاہیں تو پانچ گھنٹوں میں کسی کو اپنی سر زمین سے نکال سکتے ہیں۔ آخر میں کہا کہ جرگہ پختون قوم کے فائدے کے لیے فیصلہ کرے گا اور نوجوان اس فیصلے کا ساتھ دیں گے۔ #دپښتنو_یووالی_د_دښمن_ماتې #جرګه_دپښتنو_دود #Welcome2PashtunNationalJirga
Pashtun National Jirga (پښتون قامي جرګه/عدالت)132,327 görüntüleme • 1 yıl önce

مشرمنظور پشتین نے پشتون علاقوں سے فوج کے انخلا کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے جرگے کے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ فیصلہ کریں کہ فوجی اور طالبان دونوں کو علاقے سے نکلنا چاہیے کیونکہ ناامنی ان کی وجہ سے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون قوم کو فوج، ISI، MI ، "ګډ طالبان" اور "بیډ طالبان" ان پانچ کو دہشت گرد تنظیمیں ډیکلییر کریں. #PashtunNationalCourt11October #PashtunNationalJirga11Oct #11Oct_Unity_Day #جرګه_دپښتنو_دود
Pashtun National Jirga (پښتون قامي جرګه/عدالت)118,556 görüntüleme • 1 yıl önce

جرگے کے انتظامات کے بارے میں، مشر منظور پشتین نے اپنے تازہ پیغام میں کہا کہ انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔ تاہم، کچھ تاخیر اس وجہ سے ہوئی کہ حکومت نے راستے بند کر دیے تھے اور خیموں، اسکرین اور دیگر ضروری سامان کو جرگے کے مقام تک پہنچنے نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جرگہ تین دن جاری رہے گا اور آخری دن پختون قوم کی حتمی فیصلہ کا اعلان کیا جائے گا۔ #PashtunNationalCourt11October #جرګه_دپښتنو_دود #Welcome2PashtunNationalJirga
Pashtun National Jirga (پښتون قامي جرګه/عدالت)104,863 görüntüleme • 1 yıl önce

آج جرگے میں فوج کی جانب سے ڈالر ی جنگ کے دوران کیے گئے مظالم پر مبنی ڈاکیومنٹری دکھانے کے دوران جذباتی مناظر سامنے آئے۔ وہ منظور پشتین، جس نے اپنے قریبی دوست گیلہ من وزیر کی شہادت کے اعلان کے وقت آنسو نہیں بہائے، ڈاکیومنٹری دیکھتے ہوئے کئی بار اس کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ پشتونوں پر شدید ظلم ہوا ہے، اور ظلم پر ظلم یہ کہ مرنے والا بھی پشتون ہے اور قصوروار بھی پشتون کو ٹھرایا جاتا ہے۔ #PashtunNationalCourt11October #جرګه_دپښتنو_دود #Welcome2PashtunNationalJirga
Pashtun National Jirga (پښتون قامي جرګه/عدالت)103,656 görüntüleme • 1 yıl önce

پشتون قومی عدالت نے اپنی آخری فیصلے سنائے، جن میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج، داعش اور طالبان 60 دنوں کے اندر پشتون علاقوں سے نکل جائیں۔ دوسرا فیصلہ یہ کیا گیا کہ بجلی جو پشتون وطن میں پیدا ہوتی ہے، قبائلی اضلاع میں مفت ہوگی اور دیگر علاقوں میں فی یونٹ 5 روپے سے زیادہ نہیں ہوگی۔ تیسرا فیصلہ یہ کیا گیا کہ ډیورنڈ لائن پر آمدورفت اور تجارت کے جو طریقه 1893 سے 2010 تک تھے، وہ بحال کیے جائیں۔ چوتھا فیصلہ یہ ہے کہ ایک لویہ جرگہ پشتونوں کے مختلف علاقوں، جیسے کرم اور دیگر علاقوں کا دورہ کرے گی اور مقامی تنازعات اور جھگڑے ختم کرے گی۔ آخر میں، ہرقسم بته خوری کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ #PashtunNationalCourt11October #PashtunNationalJirga11Oct #11Oct_Unity_Day #جرګه_دپښتنو_دود
Pashtun National Jirga (پښتون قامي جرګه/عدالت)82,302 görüntüleme • 1 yıl önce

After years long legitimate but in vain calls for a stop to war, terror, enforced disappearances, tortures and extrajudicial killings, we had to take this drastic step of calling for the #PashtunNationalCourt11October, a heavy organ indeed. The Jirga will take decisions that are in the interest of Pashtuns, irrespective what that means to others. #جرګه_دپښتنو_دود #Welcome2PashtunNationalJirga #PashtunNationalJirga11Oc
Pashtun National Jirga (پښتون قامي جرګه/عدالت)69,279 görüntüleme • 1 yıl önce

پختونوں کے روایتی جرگہ گراونڈ پر قبضہ اور مشینری کے ذریعے اسے تباہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ نہ صرف پختونوں کے حقوق پر حملہ ہے بلکہ ان کی صدیوں پرانی روایات کو مٹانے کی کوشش بھی ہے۔ ریاست کو یہ سمجھنا ہوگا کہ امن اور حقوق کی بات کرنا جرم نہیں، یہ ہر شہری کا حق ہے۔ پختون قوم اپنے حقوق کے لیے ہر صورت میں کھڑی رہے گی، اور جرگہ ہمیشہ سے ان کی طاقت اور اتحاد کی علامت رہا ہے۔ پشتون قوم کے ساتھ ہونے والی یہ ناانصافی قابل قبول نہیں ہے، ہم ہر صورت میں اپنا جرگہ منعقد کریں گے! #StateDeclaresWarOnPashtuns #په_خیبر_ننګ_وکړئ
Pashtun National Jirga (پښتون قامي جرګه/عدالت)67,340 görüntüleme • 1 yıl önce

یہ ملک نہیں بلکہ فوجی جرنیلوں نے اسے بدمعاشی کا اڈہ بنا دیا ہے۔ جرنیلوں نے یہاں ہر چیز منظم طاقت کے ذریعے کنٹرول میں لے رکھی ہے۔ پارلیمنٹ کٹھ پتلی ہے اور عدالتیں واٹس ایپ کے ذریعے چلائی جاتی ہیں۔ مشر Manzoor Pashteen کی ایک منٹ تقریر کا یہ👇 حصہ ضرور سنیں۔ #StopPersecutingPashtuns #StateTerrorismContinues #ReleasePTMActivists #StopPersecutingPTMActivists #StateDeniesPashtunsJustice #WeStandWith11OctJirga #IslamabadMassacre #Islamabad #DChowk #PakistanUnderMilitaryFascism
Pashtun National Jirga (پښتون قامي جرګه/عدالت)63,092 görüntüleme • 1 yıl önce

#مفتی_منیر_شاکر کے بیٹے نے کہا کہ ان کے والد کو لاحق خطرات کے بارے میں کئی بار حکومت کو آگاہ کیا گیا، لیکن #پختونخوا حکومت نے نہ صرف انہیں تحفظ فراہم کرنے سے انکار کیا بلکہ اسلحے کا قانونی لائسنس بھی اس بہانے سے تجدید نہیں کیا کہ مفتی صاحب کا نام شیڈول فور میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست نے ان کے والد کے لیے تمام راستے بند کر دیے، یہاں تک کہ بالآخر انہیں شہید کر وا دیا۔ انہوں نے مفتی صاحب کے چاہنے والوں اور تمام #پشتونوں سے اپیل کی کہ اس مشکل وقت میں ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہوں تاکہ حکومت سے مفتی صاحب کے خون کا حساب لیا جا سکے۔ مزید تفصیل ان کے بیٹے کی ویڈیو میں دیکھیں۔ #StateKilledMuftiMunirShakir #PashtunLivesMatter #StopPersecutingPashtuns #StateTerrorismContinues #StopPersecutingPTMActivists #StateDeniesPashtunsJustice #ptmunderattack
Pashtun National Jirga (پښتون قامي جرګه/عدالت)52,098 görüntüleme • 1 yıl önce

جنرل عاصم منیر کے سپاہیوں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان کہتا ہے: "آج میں زخمی ہوں اور اسپتال میں ہوں، کل آپ کا بھی یہی حال ہوگا۔ اگر آج ہم ایک نہ ہوئے تو بابڑہ سے لے کر آج تک ہمارے قاتل ہماری موت سے سیر نہیں ہوئے، اور اسی طرح ہمیں مارتے رہیں گے۔" #StateDeclaresWarOnPashtuns #په_خیبر_ننګ_وکړئ
Pashtun National Jirga (پښتون قامي جرګه/عدالت)62,731 görüntüleme • 1 yıl önce

"بیلہ چاو" ایک مشہور تاریخی اور انقلابی گیت ہے جو دوسری جنگ عظیم کے دوران اٹلی کی مزاحمتی تحریک کی جانب سے گایا گیا تھا۔ یہ گیت ان لوگوں کے ساتھ منسلک ہے جو فاشزم اور ہٹلر کی نازی طاقتوں کے خلاف لڑ رہے تھے۔ اس گانے کا پیغام آزادی، مزاحمت، اور قربانی کے بارے میں ہے۔ اٹالین زبان کا یہ گیت عالمی سطح پر انقلابی مزاحمت کی ایک علامت بن چکا ہے اور اسے کئی زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ پختون گلوکار کبیر امیری نے اس گانے کا پشتو ورژن پیش کیا ہے۔ امیری نے اس گانے میں مزاحمت اور آزادی کا پیغام پشتون ثقافت سے منسلک کر کے نہایت تخلیقی انداز میں پیش کیا ہے۔ #BellaCiao #PashtunNationalCourt11October #PashtunNationalJirga11Oct #په_خیبر_ننګ_وکړئ
Pashtun National Jirga (پښتون قامي جرګه/عدالت)58,589 görüntüleme • 1 yıl önce

پشتون قومی عدالت میں اورکزئی سے آئے ہوئے ایک شخص نے بتایا کہ اس کے والد کو 14 سال پہلے فوجیوں نے گھر سے اٹھایا تھا اور وہ ابھی تک لاپتہ ہیں۔ اس کا کہنا تھا کہ جب سے اس کے والد کو فوجیوں نے گرفتار کیا ہے، ان کے گھر میں مسلسل پریشانی اور غم کا ماحول ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کے سامنے بے بس ہے کیونکہ حکومت طاقتور ہے، لیکن کم از کم اتنا تو بتایا جائے کہ اس کا والد زندہ ہے یا قتل کر چکا ہے اور اسے کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے؟ #11Oct_Unity_Day #PashtunNationalCourt11October #جرګه_دپښتنو_دود #Welcome2PashtunNationalJirga
Pashtun National Jirga (پښتون قامي جرګه/عدالت)56,671 görüntüleme • 1 yıl önce

فاشسٹ ریاست جنہوں نے کل رات اسلام آباد میں خون کی ندیاں بہا دیں، ان عناصر نے چار ماہ پہلے اسلام آباد ہی میں پشتون ملی شاعر، گلہ من وزیر، کو دن دیہاڑے شہید کر چکے ہیں۔ وزیر صرف شاعری کرتے تھے اور فوج کی جانب سے پشتون قوم پر کیے جانے والے ظلم کو بیان کرتے تھے۔ #IslamabadMassacare #StopPersecutingPashtuns #StateTerrorismContinues #ReleasePTMActivists #StopPersecutingPTMActivists #StateDeniesPashtunsJustice #westandwith11octjirga #Islamabad_Massacre #Islamabad #DChowk
Pashtun National Jirga (پښتون قامي جرګه/عدالت)52,299 görüntüleme • 1 yıl önce

افغانستان کے #برمل ضلع میں گزشتہ رات پاکستانی فوج کی بمباری میں ایک گھر کے 13 لوگ، جن میں عورتیں اور بچے شامل تھے، جان سے گئے۔ صرف دو لوگ زندہ بچ سکے۔ ایک زندہ بچا ہوا شخص اپنی کہانی سناتا ہے۔ ویڈیو میں تباہ شدہ کچے مکان دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ لوگ اسی علاقے کے رہنے والے تھے۔ اگر کوئی #پشتو سمجھتا ہے تو وہ خود سن سکتا ہے کہ فوج نے برمل میں کیا ظلم کیا ہے۔ فوج مسلسل جنگی جرائم کر رہی ہے اور #پشتونوں کی نسل کشی جاری ہے، چاہے وہ #افغانستان میں ہو یا پشتونخوا میں۔ ریاست ہر طریقے سے پشتونوں کے خلاف دشمنی کر رہی ہے۔ #PakistanUnderMilitaryFascism #StopPersecutingPashtuns #StateTerrorismContinues #ReleasePTMActivists #StopPersecutingPTMActivists #StateDeniesPashtunsJustice #WeStandWith11OctJirga #ReleaseAliWazir #Afghanistan
Pashtun National Jirga (پښتون قامي جرګه/عدالت)46,823 görüntüleme • 1 yıl önce