
PTI North Punjab
@PtiNorthPunjab • 169,543 subscribers
(This Is Official Account OF PTI North Punjab) Politics under the Leadership of Imran Khan for #NayaPakistan
Shorts
Videos

قرآنِ مجید پر آپ بھی حلف دیں، میں بھی دیتا ہوں۔ مجھے یہ بات معلوم ہے کہ کون کون سے افسران جج صاحب کے پاس گئے اور ریکارڈ روم میں جا کر یہ کہا کہ “ہم نے انہیں ہر صورت میں نشانِ عبرت بنانا ہے، آپ ہماری مدد کریں۔” یہ قرآنِ مجید موجود ہے، آپ بھی آئیں اور حلف اٹھائیں، میں بھی اسی قرآنِ مجید پر حلف اٹھاتا ہوں۔ نو مئی کے حوالے سے لوگوں کو غداری کا سرٹیفکیٹ دیا جا رہا ہے، تو پھر قرآنِ مجید پر حلف لے کر فیصلہ کیا جائے۔ اور حقیقت واضح ہو جائے گی کہ کون سچا ہے اور کون جھوٹا۔ نو مئی، نو مئی، نو مئی کا یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔ صابر شاکر Sabir Shakir #May9th_FalseFlag #مئی9_یوم_جبر
PTI North Punjab77,641 Aufrufe • vor 1 Monat

عدالتوں میں انصاف مانگنے والے غریب لوگ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں، جبکہ حکومتی جبر ہر ادارے سے ٹپک رہا ہے۔ پنجاب پولیس ایک بے سدھ، نیم مردہ حالت میں شخص کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں گھسیٹ کر پیش کر رہی ہے۔ دو اہلکار اسے سہارا دے کر نہیں، بلکہ اٹھا کر لا رہے ہیں۔ صاف لگتا ہے کہ تشدد کیا گیا ہے اور انسانیت کو روند دیا گیا ہے۔ یہ منظر کسی مہذب ریاست کا نہیں، ظلم زدہ نظام کا چہرہ ہے۔ جہاں کمزور کو مارا جاتا ہے، غریب کو رلایا جاتا ہے، اور طاقتور قانون سے بالا تر بیٹھے ہوتے ہیں۔ انصاف کے ایوانوں میں اگر اس حال میں لوگ لائے جائیں تو پھر یہ عدالتیں نہیں، مظلوموں کی تذلیل گاہیں بن جاتی ہیں۔ فارم 47 کی حکومت کا جابرانہ چہرہ ہر ادارے میں نمایاں ہے۔ جب حکمران عوام کے ووٹوں سے نہیں بلکہ طاقت کے سہارے مسلط ہوں، تو انہیں نہ عوام کا درد محسوس ہوتا ہے، نہ جواب دہی کا خوف رہتا ہے۔ ایسے حکمران پتھر دل ہوتے ہیں، جنہیں صرف اقتدار عزیز ہوتا ہے، انسان نہیں۔ اللہ ان غریبوں پر رحم کرے، اور اس ظالمانہ نظام کو نیست و نابود کرے۔ #نااہل_حکمراں_عوام_پریشان #ShameOnJudges
PTI North Punjab102,118 Aufrufe • vor 2 Monaten

یہ ملک ان کے باپ کی جاگیر ہے؟ یہ فتنہ، یہ خوارج اور یہ سب باتیں بھول جائیں گے۔ یہاں جو کچھ ہوگا، وہ بہت خطرناک ہوگا، بالکل فراڈ محسوس ہو رہا ہے کہ کوئی بہت بڑا منصوبہ ہے اور معاملہ خرابی کی طرف جا رہا ہے۔ یہ علاقہ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا، عنقریب بنتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ 10 اپریل کو ایک فہرست آئی تھی، اس کے بعد 17 مئی کو حتمی طور پر ایک فہرست بنی ہے۔تو اس وقت جب ہم ووٹر لسٹ چیک کرتے تھے تو ہر شخص کا نام اسی حلقے میں آتا تھا جہاں وہ رہائش پذیر تھا، لیکن اب لوگوں کے نام دوسرے حلقوں اور دوسرے اضلاع میں آ رہے ہیں۔ یہ کون ہے جو یہ سارے کام کر رہا ہے یہ ملک ان کے باپ کی جاگیر ہے؟ پتہ چل جائے گا کہ آگے کیا ہونے جا رہا ہے۔ یہ فتنہ اور خوارج کی باتیں بھول جائیں گے۔ یہاں جو کچھ ہوگا، وہ سب کے سامنے آ جائے گا۔ ہم عزت اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے، ایک شہری کی حیثیت سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ مگر یہ ہمیں کس طرف دھکیل رہے ہیں؟ یہ کون سا راستہ ہے جو یہ ہمیں اور ہماری نوجوان نسل کو دینا چاہتے ہیں؟ سابق رکن اسمبلی نواز خان ناجی #گلگت_بلتستان_کپتان_کا #خان_کے_سائے_سے_بھی_خوف
PTI North Punjab22,510 Aufrufe • vor 24 Tagen

مریم صفدر کے کمپلین سیل میں انصاف کی امید لے کر جانے والے ایک باپ کو شاید یہ اندازہ نہیں تھا کہ وہ دراصل ظلم کے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔ ایک ایسا نظام جہاں شکایت کرنا جرم بن چکا ہو، وہاں ایک معصوم بچے کی جان بھی محفوظ نہیں رہتی۔ یہ واقعہ صرف ایک خاندان کا المیہ نہیں بلکہ پورے نظام کی سفاکی اور بے حسی کا کھلا ثبوت ہے۔ ایک ڈاکٹر، جسے مسیحا ہونا چاہیے تھا، اگر انسانیت سے اس قدر گر جائے کہ ایک بچے کو تجربہ گاہ کا سامان بنا دے، تو پھر یہ صرف ایک فرد کا قصور نہیں رہتا بلکہ پورا نظام مجرم بن جاتا ہے۔ یہ وہی نظام ہے جس میں طاقتور کے لیے قانون ایک کھلونا اور کمزور کے لیے پھانسی کا پھندا بن چکا ہے۔ یہ ملک اب انصاف کا نہیں بلکہ طاقت اور بے رحمی کا اکھاڑا بن چکا ہے، جہاں حکمرانوں کے دل پتھر سے بھی زیادہ سخت اور ضمیر مردہ ہو چکے ہیں۔ ادارے، جو عوام کی حفاظت کے لیے تھے، اب ظلم کے سہولت کار بن گئے ہیں۔ انسانیت، اخلاق اور انصاف جیسے الفاظ صرف کتابوں میں رہ گئے ہیں۔ فارم 47 کی حکومت نے اس ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے جہاں مظلوم کی چیخ بھی دب جاتی ہے اور ظالم مزید مضبوط ہو جاتا ہے۔ عوام کی تکلیف ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی، کیونکہ اقتدار کی ہوس نے ان کی آنکھوں پر اندھے پن کی چادر ڈال دی ہے۔ ایسے حالات میں عوام کا غصہ اور مایوسی فطری ہے۔ لوگ ایک ایسی قیادت چاہتے ہیں جو ان کے درد کو سمجھے، انصاف بحال کرے، اور اس ظلم کے نظام کو توڑے۔ یہی وجہ ہے کہ عمران خان کی رہائی اور واپسی کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں، کیونکہ عوام کو ایک ایسے رہنما کی تلاش ہے جو کم از کم ان کی آواز سن سکے۔ یہ کہانی صرف ایک واقعے کا ردعمل نہیں بلکہ ایک پورے نظام کے خلاف فردِ جرم ہے ایک ایسا نظام جو اگر نہ بدلا گیا تو مزید کتنی زندگیاں اس کی بھینٹ چڑھیں گی، اس کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے۔ #نااہل_حکمراں_عوام_پریشان
PTI North Punjab17,272 Aufrufe • vor 19 Tagen

یہ منظر کسی جنگ زدہ علاقے جیسا لگتا ہے، لیکن یہ اسلام آباد ہے۔ یہ نور پور شاہاں کا قدیم نوری باغ ہے، ایک ایسا مقام جس کی جڑیں سالوں پرانی ہیں، پاکستان کے قیام اور اسلام آباد کے وجود میں آنے سے بھی بہت پہلے کی تاریخ اپنے اندر سموئے ہوئے۔ یہ صرف مکانات یا ڈھانچے نہیں تھے، بلکہ ایک زندہ ورثہ تھے۔ وہ دیواریں جو نسلوں کی پرورش کی گواہ رہیں، خاندانوں کی کہانیوں کو سنبھالے ہوئے تھیں، اور وقت کے ساتھ خاموشی سے اپنی تاریخ رقم کرتی رہیں۔ یہ علاقہ مقامی لوگوں نے سالوں تک محفوظ رکھا، اپنی اصل حالت میں قائم رکھا، جب کہ جدید شہر اس کے گرد پھیلتا گیا۔ بہت سے گھر ایسے تھے جنہیں تاریخی ورثے کے طور پر محفوظ کیا جا سکتا تھا، اور نوری باغ کو آنے والی نسلوں کے لیے ایک اہم ثقافتی و تاریخی مقام کے طور پر ترقی دی جا سکتی تھی۔ مگر اس کے برعکس، اسے ختم کیا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ کچھ دعوؤں کے مطابق اسی زمین پر اعلیٰ افسران کے لیے ہوٹل کی تعمیر کا منصوبہ بھی زیر غور بتایا جا رہا ہے۔ سالوں پر محیط تاریخی ورثہ چند گھنٹوں میں ملبے کا ڈھیر بن گیا، اور اس کی جگہ خاموشی نے لے لی جو اب کنکریٹ کے سائے میں چھپ چکی ہے۔ یہ ترقی نہیں، بلکہ شناخت، ورثے اور انسانی جذبات کے ایک باب کا خاتمہ ہے۔ #نااہل_حکمراں_عوام_پریشان
PTI North Punjab39,648 Aufrufe • vor 2 Monaten

9 مئی کا واقعہ مجھے لگتا ہے کہ مکمل طور پر پری پلان تھا۔ وہاں کچھ لوگ اکسا رہے تھے کہ ہمیں کور کمانڈر ہاؤس کی طرف جانا چاہیے۔ میں نے وہاں جو سب سے اہم چیز نوٹ کی، وہ یہ تھی کہ جو ورکرز تھے، ان کو کسی چیز کا علم نہیں تھا۔ وہ صرف روڈ بلاک کرنے اور نعرے بازی کرنے کے لیے موجود تھے۔ جو لوگ کور کمانڈر ہاؤس کی طرف اکسا رہے تھے، وہ ورکرز سے بالکل ہٹ کر تھے۔ ان کی باڈی لینگویج اور ان کا فزیکل اپیئرنس بالکل مختلف تھا۔ تو مجھے تھوڑی سی تشویش ہوئی کہ کیا کرنا چاہیے، پھر میں فوراً کور کمانڈر ہاؤس پہنچا۔ انہوں نے جو ڈنڈے پکڑے ہوئے تھے، وہ وہی تھے جو پولیس کے پاس ہوتے ہیں، لیکن وہ سول وردی میں تھے۔ اس کے علاوہ، میں اس سلیکشن سینٹر میں موجود تھا جب وہ جل رہا تھا۔ وہاں میں نے ریکارڈنگ کی، کیونکہ میڈیا کو بین کیا گیا تھا اور انہوں نے کوریج نہیں کرنی تھی۔ تو میں وہاں اُس وقت پہنچا جب وہ آگ لگا رہے تھے، اس کو جلا رہے تھے یا لوگوں کو اکسا رہے تھے۔ میں نے ان کی کوریج کی، جو توڑ پھوڑ کر رہے تھے، ان کی بھی کوریج کی، کیونکہ وہاں میڈیا موجود نہیں تھا۔ جب میں وہاں سے ویڈیو بنا کر باہر نکلا تو مجھے تین، چار بندوں نے گھیر لیا۔ وہ بالکل مختلف تھے۔ ان کی باڈی لینگویج، ان کے بولنے کا انداز اور ان کی مینٹیلٹی مختلف تھی۔ ان میں سے ایک بندے نے مجھے کہا کہ آپ ہماری ویڈیو ڈیلیٹ کریں۔ میں نے کہا کہ میں کیوں ڈیلیٹ کروں؟ اور میں سمجھتا ہوں کہ جو ورکر ہوتا ہے، وہ خود ویڈیو میں آنے کی کوشش کرتا ہے اور اپنی پارٹیسپیشن دکھاتا ہے۔ انہوں نے میرا کیمرہ مجھ سے چھین لیا اور اسے پھینکنے کی کوشش کی۔ اس کے بعد میں نے بہت اصرار کیا کہ بھائی، آپ کیوں توڑ رہے ہیں؟ آپ ایسا کریں کہ میرا کیمرہ نہ توڑیں، صرف ویڈیو ڈیلیٹ کر لیں۔ تو ان میں سے ایک اور آدمی نے کہا کہ میں آئی ٹی کا بندہ ہوں اور مجھے پتا ہے کہ یہ دوبارہ ریکور ہو جائے گی۔ آپ ایسا کریں، یا تو اپنا کیمرہ مجھے دے دیں، یا پھر کیمرے میں سے جو کارڈ ہے وہ نکال کر دے دیں۔ میں نے بڑی کوشش کی کہ میں انہیں نہ دوں، لیکن وہ چار، پانچ بندے تھے اور کوئی ورکر نہیں تھے، کوئی اور لوگ تھے۔ اس کے بعد انہوں نے کارڈ لیا اور جلا دیا۔ اس صحافی کی ویڈیو سب کچھ واضح کر دیتی ہے۔ اس ویڈیو کو عمران خان نے بھی شیئر کیا تھا۔ 9 مئی کے فالس فلیگ آپریشن کی حقیقت، عینی شاہد صحافی انس نواز کی زبانی۔ Anas Nawaz انس نواز #May9th_FalseFlag
PTI North Punjab27,889 Aufrufe • vor 1 Monat

میری عمران خان صاحب سے جو آخری ملاقات ہوئی تھی، اُس میں حضرت یوسف علیہ السلام کا ذکر آیا۔ حضرت یوسف علیہ السلام کے پاس لوگ آئے اور خواب کی تعبیر پوچھی۔ حضرت یوسف علیہ السلام نے ایک شخص کو کہا کہ اپنے مالک کے پاس جا کر میرا ذکر کرنا کہ مجھے جیل میں رکھا ہوا ہے۔ لیکن شیطان نے اسے بھٹکا دیا اور وہ یہ بات یاد نہیں رکھ سکا۔ اس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر تمہارے پاس سفارش کرنے والا بھی ہو، تو بھی میری مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہوگا۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت یوسف علیہ السلام کو سات سال جیل میں رکھا۔ خان صاحب نے مجھے کہا کہ یہ آیت مجھے یاد ہے: “میرا توکل صرف اللہ پر ہے،مجھے صرف اللّٰه پر بھروسہ ہے اور اللہ ہی مجھے مشکل سے نجات دلائے گا۔ علامہ راجہ ناصر عباس Senator Allama Raja Nasir #توکل_اللہ_پر #اللہ_پر_بھروسہ
PTI North Punjab47,142 Aufrufe • vor 5 Monaten

ایک صحابی جنگ کے دوران جب ایک کافر کو مارنے لگے تو اس نے لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ کہہ دیا۔ اس کے باوجود انہوں نے اسے مار دیا۔ تین دن تک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے بات نہیں کی اور فرمایا، کیا تم نے اس کا دل چیر کر دیکھا تھا کہ وہ سچ بول رہا ہے یا نہیں۔ یعنی یہ اختیار انسان کو دیا ہی نہیں گیا کہ ہم خود فیصلہ کر دیں کہ فلاں کافر ہے۔ ہم سب عاشق رسول ہیں, ان کے راستے پر چلیں۔ سوال یہ ہے کہ ان کا راستہ کدھر ہے اور قوم کس طرف جا رہی ہے۔ عمران خان Imran Khan #عاشقِ_رسول_ﷺ
PTI North Punjab27,750 Aufrufe • vor 3 Monaten

مالٹے نہ دینے پر ہیڈ کاسٹیبل عدنان کی جانب سے بزرگ شہری کو تھپڑ مارنا اور اس کے بعد یہ کہنا کہ ویڈیو بنا لو، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اپنی طاقت کے غلط استعمال سے بالکل بے نیاز ہیں۔ جب حکومت کی بنیادیں غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہوں تو نیچے کے عملے میں بھی یہی رویہ اپنایا جاتا ہے۔ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ اوپر کے عہدے ناجائز طریقے سے سمبھالے گئے ہیں، اور اس لیے ان کے خلاف کوئی کارروائی ممکن نہیں۔ یہ نظامی خرابی اہلکاروں کو شتر بے مہار کر دیتی ہے اور ان کے رویے میں بے حیائی اور ظلم کا عنصر پیدا ہو جاتا ہے #نااہل_حکمراں_عوام_پریشان
PTI North Punjab25,275 Aufrufe • vor 3 Monaten

عید کی آمد آمد ہے اور حکومت نے پیٹرول کی قیمت بڑھا دی ہے۔ اب غریب بندہ پیٹرول ڈلوائے، روٹی کھائے، دوائی لے، یا بچوں کو پڑھائے؟ پیٹرول کی قیمت ایک روپیہ بھی بڑھ جائے تو ابا جی کے آنسو نکل آتے ہیں ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ آج پچپن روپے بڑھ گئے ہیں تو عوام کے غم میں آج پاپا جی کا کیا ہوا ہوگا؟ #نااہل_حکمراں_عوام_پریشان
PTI North Punjab15,499 Aufrufe • vor 3 Monaten

اڈیالہ جیل کے باہر افطاری کے مناظر اس حقیقت کی گواہی دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کو بے شمار لوگوں کی مدد کا وسیلہ بناتا رہا ہے۔ قید کے باوجود یہ سلسلہ جاری ہے۔ شوکت خانم، نمل یا صحت کارڈ یہ سب خدمت خلق کی مثالیں ہیں۔ بھوکے کو کھانا، بیمار کو علاج اور مستحق کو سہارا۔ یہی وہ خدمت ہے جو دلوں میں عزت پیدا کرتی ہے، اور یہ عزت اللہ ربّ العزت نے عمران خان کو عطا فرمائی ہے۔ #ImranKhanHealthRedAlert
PTI North Punjab14,791 Aufrufe • vor 3 Monaten

انصاف یوتھ ونگ ایبٹ آباد کے نوجوانوں نے کوہالہ میں کشمیر پختونخوا کی سرحد پر فوجی گاڑی کو سڑک پر روک کر اس کے آگے لیٹ کر بھرپور احتجاج کیا اور گاڑی کو آگے بڑھنے سے روکا۔ یہ اقدام اس بات کی علامت ہے کہ نوجوانوں کے دلوں میں خوف کی دیواریں اب ٹوٹ چکی ہیں اور عوامی جذبہ کھل کر سامنے آ رہا ہے۔ نوجوانوں کی ہمت اور یکجہتی نے واضح پیغام دیا کہ وہ اپنی آواز بلند کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کو تیار ہیں۔ #مزاحمت_خان_کی_رہائی_تک #گھبرانا_نہیں_ہے
PTI North Punjab15,551 Aufrufe • vor 4 Monaten

مریم نواز میرے ساتھ آ کر بیٹھ کر بات کریں۔ بی بی، آپ ہیں کون؟ آپ تو کونسلر نہیں بن سکتی۔ آپ کی یہ اوقات ہے۔ جس حلقے کو آپ کہتی ہیں کہ میرا حلقہ ہے، اُس حلقے میں آپ داخل بھی نہیں ہوتی، کیونکہ اُس حلقے کے اندر جو آپ کے کارنامے ہیں، آپ نے وہاں لوگوں کی تضحیک کی ہے۔ کسی کو کہتی ہیں آٹے کی بوری پر بک جاتا ہے، اور لاہوریوں کو آپ جانور کہہ چکی ہیں۔ ان کا طرزِ گفتگو ہی اب یہ ہے، اس طرح سے یہ راجکماری گفتگو فرماتی ہیں عظمی بخاری لگتا ملکہ پکھراج کی کنیز نے پھر گرگٹ کی طرح رنگ بدل لیا ہے کیونکہ ایسی باتیں تو خانہ بدوش ہی کرتے ہیں جو اپنے ٹھکانے بدلتے رہتے ہیں۔ #نااہل_حکمراں_عوام_پریشان
PTI North Punjab17,640 Aufrufe • vor 5 Monaten

سابق وزیراعظم عمران خان صاحب نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر کہا اے اقوامِ عالم، تم اس بات کو کیوں نہیں سمجھتے کہ ہم اپنے دل کی گہرائیوں سے رسول اللہ ﷺ سے پیار کرتے ہیں، اور جب تم ان کے خلاف بات کرتے ہو تو ہمارے دل کو درد ہوتا ہے۔ اور ان کا یہ جملہ کہ آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ دل کا درد سارے دردوں سے زیادہ تکلیف دہ ہوتا ہے۔ مفتی حنیف قریشی صاحب #اسلاموفوبیا_ڈے_شکریہ_خان
PTI North Punjab10,059 Aufrufe • vor 3 Monaten

ٹک ٹاکر نالائقِ اعلی نے اتنی مشکل سے انگریزی کے رٹے رٹائے چار لفظ یاد کرنے اور بولنے کے لئے جتنی ناکام کوشش کی ہے کاش صیح وقت پر پڑھائی پر توجہ دی دی ہوتی تو یہ زلالت کے دن دیکھنا نا پڑتے Spectacular تو ایسا بولا جیسے گلے کا گئیر ہی کہیں پھنس گیا ہو فلمسٹار میرا کی یاد تازہ کر دی #نااہل_حکمراں_عوام_پریشان
PTI North Punjab11,091 Aufrufe • vor 6 Monaten

عمران خان کی رہائی تکے لئیے چلائی جانے والی تحریک کے بارے میں آئندہ لائحہ عمل کے لئیے تحریک انصاف شمالی پنجاب متحرک! پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر ملک تیمور مسعود کی زیر صدارت میں شمالی پنجاب راولپنڈی ریجن کا ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں کپتان کی کال اور فروانی ایکٹویٹیز سے متعلق اہم امور پر پلاننگ کی گئی۔ #ڈٹ_جاو_حسین_کے_انکار_کیطرح
PTI North Punjab16,989 Aufrufe • vor 11 Monaten

ڈاکٹر شہباز گل نے مینڈیٹ چور وزیراعلیٰ کی ایک اور کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا مریم نواز GCU فیصل آباد گئی جس سے یونیورسٹی خزانے کو 40000000 روپے کا ٹیکا لگا دیا گیا 1000000 روپے نقدی لوٹ کر لے گئے 36500000 روپے مریم کی ڈینٹنگ پینٹنگ پر اڑوا دیے گئے 2500000 روپے روٹیاں توڑی گئیں جبکہ 24500000 روپے کا اسکالر شپ دیا گیا #ThiefMinister
PTI North Punjab13,781 Aufrufe • vor 1 Jahr
Keine weiteren Inhalte verfügbar