
PTI Islamabad
@PTIOfficialISB • 405,150 subscribers
The Official Twitter Account of #PTI Islamabad.
Shorts
Videos

اسلام آباد پولیس نے غنڈوں کیطرح عامر مغل کے گھر دھاوا بول کر بزرگوں، خواتین کیساتھ بدسلوکی کی اور فرنیچر کی توڑ پھوڑ کی۔ اسلام آباد پولیس عوام کی محافظ بننے کی بجائے، چوروں کی ترجمان بن کر اپنے کیے گئے کالے کارناموں کو بےشرمی سے جھٹلا رہی ہے، حالانکہ انکی غنڈہ گردی کے سارے ثبوت ویڈیوز کی شکل میں موجود ہیں۔ #انسانی_حقوق_کا_احترام
PTI Islamabad562,158 views • 3 years ago

”ہمارے پاس عمران خان سے 2 یا 3 ملاقاتیں رہ گئی ہیں، اگر کل کیس لگتا تو میں یہاں ہی آؤں گی۔ میں انہیں خود کو گرفتار کرنے آنے سے تو روک نہیں سکتی۔ میرے وارنٹ گرفتاری تیسری دفعہ نکلے ہیں۔ وکلاء آگاہ کرچُکے ہیں کہ اتنے کیسز ہیں، یہ جب چاہیں گرفتار کرسکتے ہیں۔“ علیمہ خان
PTI Islamabad97,472 views • 7 months ago

یو اے ای میں جشن یوم آزادی کے مناظر، کپتان نے ہجوم کو قوم بنا دیا ہے #غلام_نہیں_آزاد_پاکستان
PTI Islamabad338,889 views • 2 years ago

”خان صاحب نے کہا کہ چیف منسٹر تبدیل ہوتے رہتے ہیں، یہ ایک آئینی پراسس ہے، لیکن اگر کسی نے اس میں مداخلت یا دیر کرنے کی کوشش کی تو ہم بھرپور احتجاج کریں گے۔ انہوں نے واضح کہا کہ نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تمام کارروائی مکمل کریں اور جلد از جلد اپنا عہدہ سنبھالیں۔“ بیرسٹر علی ظفر #عمران_احمد_خان_نیازی
PTI Islamabad90,464 views • 7 months ago

”آج عمران خان نے سب سے پہلے تو نئے وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مبارکباد دی اور اُمید کی کہ وہ انشاءاللّٰہ کے پی میں ایک نیا انقلاب لائیں گے، جسکے ہم منتظر ہیں۔ عمران خان نے علی امین کیلئے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ انہوں نے بہت وقار سے حکومت ٹرانسفر کی۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی، 26 نومبر، کشمیر اور مریدکے کے قتلِ عام پر جوڈیشل کمیشن فوراً بننا چاہیئے۔ میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ اس پر بار بار آواز اُٹھائے۔“ نورین نیازی
PTI Islamabad87,613 views • 7 months ago

”قوم نے مُشکلات کے باوجود ووٹ ہتھیار کیطرح استعمال کیا۔ اپنی مرضی سے اُس پارٹی کو ووٹ دیا، جِسکا بیلٹ پیپر پر نام و نشان نہ تھا اور کامیابی سے نمبر 1 پر لے آئے۔ پاکستانی تاریخ میں ایسا انوکھا معاملہ پہلی دفعہ ہوا ہے۔ دوسری بات، یہ پہلے انتخابات ہیں جو سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئے، کیونکہ اُس پارٹی کو کِسی انتخابی سرگرمی کا موقع نہیں دیا گیا۔“ مشاہد حسین #ووٹ_پر_ڈاکہ_نامنظور
PTI Islamabad240,359 views • 2 years ago

”عمران خان نے جب اپنی سزا سُنی تو وہ آج بھی مسکرا رہے تھے، لیکن حیران تھے کہ وکلاء کا بھی انتظار نہیں کیا اور سزا سنا دی، کم از کم جج صاحب کو ٹرائل تو مکمل کر لینا چاہیئے تھا، فیصلہ جو بھی تھا آئین کے تقاضے ہی پورے کر دیتے۔ عمران خان نے ہمیشہ رول آف لاء کی بات کی ہے، اُنہوں نے ہدایت کی کہ میری اہلیہ اور میری طرف سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کریں۔“ بیرسٹر سلمان صفدر #رسائی_نہیں_خان_کی_رہائی
PTI Islamabad58,147 views • 5 months ago

”عمران خان جو کر رہا ہے، ملک و قوم کیلئے کر رہا ہے، اللّٰہ اُسے رہائی نصیب کرے۔ ہمیں صرف اللّٰہ کا ڈر ہے، کسی پولیس کا نہیں۔“ گزشتہ ہفتے راولپنڈی لیاقت باغ سے گرفتار ہونے والی 80 سالہ حوصلے اور جرات کی علامت، روشن بی بی نے ہر رکاوٹ کو روندتے ہوئے ایک بار پھر ڈی چوک میں قدم رکھ دیا۔ #خان_آزاد_کرواکر_رہیں_گے
PTI Islamabad161,348 views • 1 year ago

”عمران خان نے آج انتہائی دُکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ میں 2 سال سے جیل میں ہوں اور باہر میری فیملی کے خلاف کمپین چلائی جا رہی ہے۔ یہ سب میرا پیغام باہر پہنچانے کی وجہ سے کیا جا رہا ہے، جس کا بوجھ میری بہن کے سوا کوئی نہیں اٹھا سکا۔ انہوں نے کہا کہ بہنوں کا سیاست یا پارٹی میں کوئی انٹرسٹ ہی نہیں، اس قسم کی بات نہیں ہونی چاہیئے۔“ علیمہ خان
PTI Islamabad73,346 views • 8 months ago

”پہلے گیٹ کے سامنے روکتے تھے، پھر آدھا کلومیٹر دُور، پھر 1 کلومیٹر اور اب 40 کلومیٹر پیچھے ہی روک دیا ہے۔ اس طرح پہلے 6 لوگ ملتے تھے، پھر 5، 4 اور اب تو میری بہنیں بھی 1 مہینے سے ملاقات نہیں کر پا رہیں۔ انہوں نے اس طرح سے آہستہ آہستہ عمران خان کو آئسولیٹ کیا ہے، ہم اس پر آپ کی توجہ دلانا چاہ رہے ہیں۔ ہم کچھ بھی غیر قانونی نہیں کررہے، یہ حکومت ہے جو ہر قانون توڑ رہی ہے۔“ علیمہ خان #ReleaseImranKhan
PTI Islamabad87,571 views • 10 months ago