
Qaiser Ahmed Raja
@qaiseraraja • 60,157 subscribers
A father, a husband. An astute critic of Atheism, Feminism, Marxism and Liberalism (particularly Pak version)
Shorts
Videos

جیو نیوز نے محرم کے پروگرام کے دوران پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خاکے بنا کر امت کی جذبی احساسات کو شدید انداز میں مجروح کرنے کی کوشش کی ہے۔ دی ریویولسٹس اور نظریہ پاکستان موومنٹ نے اس بات کا نوٹس لے لیا ہے اور اس معاملے کو نہ صرف پیمرا میں اٹھایا جائے گا، بلکہ ایف آئی آر بھی کرائی جائے گی اور قانون میں موجود ہر رستہ اپنایا جائے گا۔ اگر آج اس بے باکی کو چھوڑ دیا گیا تو کل یہ روایت بن جائے گی۔ یہ بات طے شدہ ہے کہ پاکستان میں توہین جرم رہے گی، روایت نہیں بنے گی۔
Qaiser Ahmed Raja74,073 次观看 • 26 天前

ضبط ڈرامے پر جیو کی معذرت: ہم جیو کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے اس معاملے کی حساسیت کو سمجھا اور معذرت پیش کی۔ کیا یہ معذرت شرعی اور قانونی طور پر قابلِ قبول ہے؟ اس کا فیصلہ شرعی اور قانونی ادارے کریں گے۔ ہمارا مؤقف واضح ہے کہ یہ معذرت ناکافی ہے۔ ہم اپنے قانونی ماہرین سے رابطے میں ہیں اور جلد اپنی سفارشات پیش کریں گے کہ پیمرا اور پی ٹی اے کو اپنے دائرہ اختیار کے مطابق کیا کاروائی کرنی چاہیئے۔ لیکن دریں اثناء۔۔۔ جن اداکاروں، سیٹ ڈیزائینرز، ڈائریکشن اور پروڈکشن ٹیموں وغیرہ نے یہ جرم کیا ہے، ان کو جیو سے ہمیشہ کے لئیے فارغ کیا جائے۔ ان پر ہم علیحدہ سے قانونی گرفت کریں گے، ان شاء اللہ۔ اگر مذکورہ بالا لوگ جیو کے ساتھ منسلک رہتے ہیں تو پھر جیو خود بھی اسی جرم میں شریک تصور کیا جائے گا۔ ہم یہ ماننے کو تیار ہیں کہ یہ جرم جیو کی پالیسی کے مطابق نہیں بلکہ اس کے خلاف ہوا ہے، لیکن جیو نے بھی ان سب کو فارغ کر کے اس بات کا عملی مظاہرہ کرنا ہے۔
Qaiser Ahmed Raja19,043 次观看 • 11 天前

جیو پھر بھی باز نہ آیا ۔ عوام اور علماء اگلی جنگ کے لیئے تیار رہیں! جیو نیوز نے اگرچہ معذرت جاری کر دی ہے اور پیمرا نے بھی اس کا لائسنس 15 دن کے لیے معطل کر دیا ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ اگر واقعی اپنی غلطی کا احساس ہے تو پھر اس کی نشریات یوٹیوب پر کیوں جاری ہیں؟ اگر یہ صرف اس بنیاد پر جاری ہیں کہ یوٹیوب پیمرا کے براہِ راست دائرۂ اختیار میں نہیں آتا، تو یہ معافی کی روح کے مطابق نہیں۔ ہم اس معاملے پر متعلقہ اداروں سے قانونی اور آئینی طریقے سے رابطے میں ہیں، اور ہمارا واحد رستہ یہی ہے کہ مسئلہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حل ہو۔ اگر ضرورت پیش آئی تو ہم علماء کی قیادت میں عوام کو PTA اور دیگر مجاز فورمز، تک اپنی شکایات مہذب، پُرامن اور قانونی طریقے سے پہنچانے کا طریقۂ کار بھی فراہم کریں گے۔ بہ الفاظِ دیگر، پیمرا کے پاس ہزاروں درخواستیں پہنچانے کے لیئے ذہنی طور پر تیار رہیں۔ جاگیرِ مصطفیٰ میں عزتِ مصطفیٰ پر کوئی سمجھوتہ نہیں (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم آپ کو ہر پیش رفت سے بروقت آگاہ کرتے رہیں گے۔
Qaiser Ahmed Raja27,821 次观看 • 25 天前

موبائل فون سے 78 صفحات کی فورانزک رپورٹ نکلی جس میں سیدنا علی بن ابی طالب کی صاحبزادی (جن کا میں احتراماً نام نہیں لکھ رہا) سمیت کئی ایک نفوسِ قدسیہ کی گستاخی کی گئی اور ان کے نام جسم کے ایسے حصوں پر لکھے گئے کہ میں یہاں بیان بھی نہیں کر سکتا۔ فیصل آباد میٹنگ میں اس فیملی نے وعدہ کیا کہ فورانزک رپورٹ کو عدالت میں چیلنج کریں گے لیکن وہاں سارے ثبوت تسلیم کر لئیے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر جذباتیت اور ہیجان خیزی پھیلا رہے ہیں۔ پرویز ہودبھوئے کو بھی شرم آنی چاہیئے کہ اپنا پلیٹ فارم ایسے قبیح پراپیگنڈہ کے لئیے دیا ہوا ہے۔
Qaiser Ahmed Raja126,413 次观看 • 9 个月前
1:08
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

الحمد للہ! تمام تعریفیں اللہ عزوجل کے لیے ہیں۔ الحمد للہ، پیغمبرِ اسلام حضرت محمد ﷺ کے خاکہ نما بصری مواد نشر کرنے پر پیمرا نے جیو نیوز کا لائسنس 15 دن کے لیے معطل کر دیا ہے۔ ہم پاکستان بھر کے تمام معزز علماء کرام کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بروقت قیادت فراہم کی اور آئینی و قانونی دائرے میں رہتے ہوئے مؤثر عوامی دباؤ پیدا کیا۔ اسی طرح پاکستان بھر کے لاکھوں بلکہ کروڑوں افراد کا بھی شکریہ، جنہوں نے اپنی آواز بلند کی اور سوشل میڈیا پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا۔ گزشتہ رات ہم مختلف قانونی راستوں کا جائزہ لیتے رہے، پاکستان بھر کے علماء سے مسلسل مشاورت جاری رہی، اور عوام سے بھی رابطہ رہا۔ اللہ تعالیٰ نے اس محنت کو قبول فرمایا، اور اس رات کے بعد آنے والی یہ فجر یقیناً حوصلہ افزا ہے۔ یہ جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی۔ آئندہ قانونی پیش رفت سے بھی آپ کو مسلسل آگاہ کرتے رہیں گے۔ والحمد للہ رب العالمین۔
Qaiser Ahmed Raja14,398 次观看 • 25 天前
0:31
Sensitive content
This media may contain sensitive content.

Sheikh Asrar Rashid Official educating Razi how to debate. Even the Qadiyani moderator had to correct Razi. Interesting enough that the moderator corrected him AND advised him to say the same thing in different way. Not a moderator’s job. All the same, Sheikh educated these kids about the form and substance of a debate! Excellent job sir 🫡
Qaiser Ahmed Raja13,574 次观看 • 1 个月前
