
Qasim Khan Suri
@QasimKhanSuri • 2,688,291 subscribers
Imran Khan Ka Sipahi. Former Deputy Speaker National Assembly of Pakistan.
Shorts
Videos

عمران خان کو عاصم منیر کی جیل میں جھوٹے بیگناہ مقدمات میں قید ہوئے 1034 دن اور بشریٰ بی بی کو 768 دن ہو چکے ہیں اور سات مہینوں سے عمران خان کو عاصم منیر نے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے۔ 7 جون کو گلگت بلتستان میں الیکشن نہیں 'سلیکشن' ہونے جا رہی ہے جس کا اعتراف بلاول زرداری اپنے جلسوں میں کر چکا ہے۔ #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri1,004,854 görüntüleme • 1 ay önce

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ریاست کے ایما پر بیگناہ قید سلمان رضا اور جنید سے متعلق نہایت تشویشناک اور ہولناک معلومات سامنے آئی ہیں، اطلاعات کے مطابق سلمان رضا کی کمر سے ایک زخم یا رسولی نکالنے کے لیے ان پر بے ہوشی کے بغیر سرجری کی گئی، حراست کے دوران سلمان کے بعض دانت شدید نقصان کا شکار ہوئے اور بعد ازاں نکال دیے گئے، دورانِ حراست انہیں برقی جھٹکے دیے گئے اور ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اہلِ خانہ سے ان واقعات کا ذکر نہ کریں۔ سلمان اور جنید پاکستان میں ریاستی جبر سے بچنے کے لیے بیرونِ ملک گئے تھے، عاصم منیر رجیم کے کہنے پر متحدہ عرب امارات میں تقریباً آٹھ ماہ تک ایک نامعلوم مقام پر رکھے جانے کے بعد انہیں جیل منتقل کیا گیا۔ ان کی رہائی کے لیے متعدد اپیلیں کی جا چکی ہیں، جبکہ ان کے اہلِ خانہ شدید ذہنی اذیت اور سنگین صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ #JusticeForJunaidAndSalman #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri66,738 görüntüleme • 19 gün önce

رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کو پاکستان تحریکِ انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کی رکنیت سے معطل کر کے انتہائی غلط کام کیا گیا ہے، اس وقت پارٹی کو عاصم منیر رجیم کے خلاف آپس میں بھرپور اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے، جو رکن درست طور پر اپوزیشن کے اسمبلی میں سب سے بڑے ہتھیار کورم کم ہونے کی نشان دہی کرتا ہے اور جعلی اسمبلی کو نہیں چلنے دیتا اسے معطل اور پریس کانفرنسز کرنے والے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین کو ساتھ بیٹھایا جاتا ہے، یہ سب عمران خان کی تحریک کو نقصان دے رہا ہے۔ #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri31,916 görüntüleme • 12 gün önce

عمران خان نے تہران میں پریس کانفرنس کر کے کہا تھا کہ ہم اپنی سر زمین سے کسی دہشتگرد گروپ کو ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے آپ بھی اپنی سر زمین سے ہمارے خلاف ہونیوالی دہشتگردی کو روکیں، یہ بات اس وقت کے DGISI عاصم منیر کو ناگوار گزری تھی۔ شجاع نواز
Qasim Khan Suri174,788 görüntüleme • 3 ay önce

عمران خان نے جنرل باجوہ کو رجیم چینج سے روکنے کی بہت کوشش کی، بتایا کہ معیشت بڑی مشکل سے میں نے سنبھالی ہے خدا کے لیے یہ کام مت کرو یہ تم مجھے نہیں نکال رہے پاکستان اس سے نیچے چلا جائے گا، جلسوں میں وہ کہتے رہے باجوہ کو سمجھاتے رہے، سٹاف کالج کوئٹہ میں عمران خان نے خطاب کرنا تھا جب خطاب کر کے واپس جہاز میں بیٹھے تو انہوں نے اپنے ایم ایس پر بڑے غصے کا اظہار کیا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے تو تم کیوں انگلش بولتے ہو، لکھو کہ آئندہ کسی بھی پروگرام میں میں گیا وہاں پہ انگلش نہیں بولی جائے گی وہاں پہ اردو میں بات ہوگی تمام فوجی بھی اردو میں بات کریں گے، باجوہ کو عمران خان کا شلوار قمیض پہننا اور اردو بولنا بہت برا لگتا تھا اس لیے کہ وہ امریکہ کی طرف یا یورپ کی طرف دیکھتے تھے خود وہاں جا کر رہتے ہیں ان کے بچے وہاں پڑھتے ہیں چائنا کی طرف نہیں دیکھتے تھے، عمران خان نے خارجہ پالیسی بیلنس رکھنے کی کوشش کی کہ آزاد خارجہ پالیسی بنائیں لیکن یہ غلام ذہنیت کے لوگ ہیں۔ #RegimeChangeInPakistan #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri181,741 görüntüleme • 3 ay önce

عمران خان کو عاصم منیر کی جیل میں جھوٹے مقدمات میں بیگناہ قید ہوئے 1058 اور بشریٰ بی بی کو 792 دن ہو چکے ہیں اور گزشتہ آٹھ ماہ سے عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی بدترین قید تنہائی میں ہیں، اس دوران عمران خان کی ایک آنکھ کی 85 فیصد بینائی ضائع ہو چکی ہے، عمران خان کو نہ ان کی فیملی، نہ ذاتی معالجین اور نہ ہی ان کے وکلاء سے ملنے دیا جاتا ہے، آج عمران خان کی غیر قانونی قید تنہائی کے خلاف ان کی بہن علیمہ خان کی درخواست اور بشریٰ بی بی کی قید تنہائی کے خلاف ان کی بیٹی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ میں لگی ہوئی ہے۔ #ReleaseImranKhan #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri15,728 görüntüleme • 10 gün önce

ایران یا خلیجی ممالک کی حمایت پر تبصرے آزادی اظہار رائے کے زمرے میں نہیں آتے آئین اس کی اجازت نہیں دیتا، ہم نے کس کا ساتھ دینا ہے اور کس کا نہیں، یہ ریاست (عاصم منیر) پہ چھوڑ دیں، ورنہ آپ کو اٹھا کے جیلوں میں پھینک دیا جائے گا۔ وزیرِ لاقانونیت عسکری رجیم
Qasim Khan Suri139,819 görüntüleme • 4 ay önce

سیکیورٹی فورسز والے ہماری مسجدوں میں کتے باندھتے تھے ہم کہتے تھے کہ یہ مسجد کی توہین ہے تو کہتے تھے کہ آپ اور یہ جو کتے ہیں ایک ہی بات ہے، اس کے بعد بھی ہمارا ظرف دیکھیں کہ ہم نے کتنا بڑا دل کیا ہوا ہے کہ ہم پھر بھی کہتےہیں فوج بھی ہماری یہ ملک بھی ہمارا۔
Qasim Khan Suri265,739 görüntüleme • 8 ay önce

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ پاکستان تحریکِ انصاف شاہدرہ، لاہور کے ورکر زاہد عباس کےگھر چھاپے کےدوران انکے والد محترم پر پنجاب پولیس کاتشدد، بزرگ دل کا دورہ پڑنے پر انتقال فرماگئے، یہ ظلم کی انتہا ہے اور جعلی وزیر اعلیٰ پنجاب اسکی زمہ دار ہے۔
Qasim Khan Suri637,044 görüntüleme • 1 yıl önce

جب روس اور یوکرین کی لڑائی ہوئی تو اس سے تیل اور اوپر چلا گیا، میں جب روس گیا تو ہم طے کر کے آ گئے تھے میں نے صدر پیوٹن سے طے کر لیا تھا کہ جس طرح ہندوستان کو سستا تیل دے رہے ہیں ہمیں بھی وہ سستا تیل دے، یہاں واپس آئے تو ہمارا آرمی چیف کہتا کہ نہیں روس کی مذمت کرو کیونکہ انہوں نے یوکرین پر حملہ کر دیا ہے، میں نے اس کو سمجھایا کہ ہندوستان تو مذمت نہیں کر رہا وہ تو امریکہ کا سٹریٹیجک اتحادی ہے ہمیں نیوٹرل رہنا چاہیئے جیسے ہندوستان رہ رہا ہے، دنیا میں تیل اوپر گیا، پاکستان میں افراطِ زر 12 فیصد تھی ہماری 12 فیصد سے افراطِ زر 30 فیصد پر چلی گئی کیونکہ ہم مہنگا تیل لے رہے تھے تیل کی قیمت اوپر چلی گئی۔ سابق وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان #ReleaseImranKhan #FascismUnderAsimLaw
Qasim Khan Suri141,241 görüntüleme • 4 ay önce

کل رات سے سوشل میڈیا پر 24 چینل کے کئی سال سے قومی اسمبلی کی کوریج کرنے والے بیٹ صحافی اویس کیانی کی شادی میں لی گئی دو صحافتی ٹاؤٹس کے ساتھ میری ایک تصویر گردش کر رہی ہے اس شادی میں 1000 سے زیادہ سیاسی شخصیات، صحافی اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے بیشمار لوگوں نے میرے ساتھ تصاویر کھینچوائیں اور یہ ان میں سے ایک تصویر تھی، اس تصویر کا میرے سیاسی نظریے اور پچھلے 26 سال کیطرح انشاء اللہ آخری دم تک عمران خان کے ساتھ دل و جان سے کھڑے ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے یہ تصویر ایک دوست کی شادی میں کھینچی گئی کئی تصاویر میں سے ایک ہے اور یہ میری ایک نادانستہ غلطی ہے کہ جلدی میں ان صحافتی ٹاؤٹس کی فرمائش پر دوسرے بیشمار لوگوں کیطرح ان کے ساتھ تصویر کھینچوا گیا، تحریکِ انصاف اور اپنے چاہنوں والوں کی نادانستہ طور پر دلی آزاری کے لیے معذرت خواہ ہوں انسان ہوں لغزش ہو ہی جاتی ہے۔
Qasim Khan Suri1,069,153 görüntüleme • 3 yıl önce

مجھے بھی بہت آفرز دی گئیں کہ تمہیں ایم این اے بنا دیں گے تمہیں وزیر بنا دیں گے تم کیا چاہتے ہو یہ پاکستان کا جھنڈا ہمیشہ رہے گا عمران خان ہمیشہ نہیں رہے گا اس سے پہلے بھی جو آئے وہ بھی چلے گئے تم شخصیت پرستی چھوڑ دو تم پاکستان کو دیکھو فوج ہمیشہ رہے گی، یہ (ملٹری اسٹیبلشمنٹ) اس طرح کی باتیں ہر ایک کو کرتے ہیں انہوں نے بہت کوشش کی کہ کسی طرح میں ان کی باتوں میں آ جاؤں لیکن مجھے پتہ ہے کہ یہ لوگوں کو صرف اور صرف خریدتے ہیں، بازار میں جس کی قیمت لگ جائے تو اس کی کوئی حیثیت نہیں رہتی یہ ہمیشہ سے عمران خان نے ہمیں سمجھایا ہے اور سکھایا ہوا تھا، میں نے ایک نظریہ کی وجہ سے سیاست شروع کی اور آج اللہ کا شکر ہے کہ اسی نظریہ پر کھڑا ہوں چاہے جلا وطنی میں ہوں جتنی بھی مشکلات گزری ہیں لیکن جب عمران خان کو دیکھتا ہوں کہ ایک ہزار اکتیس دن ہو گئے ہیں وہ شخص جو پاکستان کا سب سے مقبول ترین لیڈر ہے تمام مسلمان امہ انہیں چاہتی ہیں ان کے لیے دعائیں کرتی ہیں وہ اتنی مصیبت میں ہیں قید تنہائی کاٹ رہے ہیں بجلی نہیں ہوتی ٹیلیویژن نہیں ہوتا خبروں تک رسائی نہیں ہے لوگوں سے نہیں ملنے دیا جا رہا انہیں آنکھ کی تکلیف ہے گند میں مکھیاں مچھروں میں وہ رہ رہے ہیں لیکن ٹوٹ نہیں رہے عاصم منیر کی جو یزیدیت ہے اس کے آگے وہ سر نہیں جھکا رہے تو یہ ہمیں حوصلہ دیتی ہے، میری خیبر پختونخواہ کے تمام ایم پی ایز سے گزارش ہے کہ خدا کے لیے عمران خان کے نام پر تمہیں ووٹ پڑے ہیں تم ایم پی اے بن گئے ہو وزیر بن گئے ہو اور اللہ نے عزت دی ہے تو یہ آپس کی چھوٹی چھوٹی لڑائیوں کو چھوڑ کر آپ سب کو چاہیے کہ ایک ایجنڈے پہ آئیں اور وہ ہے عمران خان کی رہائی۔ #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri46,778 görüntüleme • 1 ay önce

انتہائی افسوس ناک اور قابلِ مذمت، 27 ویں رمضان المبارک کی بابرکت رات کابل میں نشے کے عادی افراد کے ہسپتال کو پاکستانی فضائیہ نے ڈکٹیٹر عاصم منیر کے حکم پر بمباری میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بدقسمتی سے 400 افغان مسلمان بھائی شہید ہوئے جس کہ عام شہری تھے، عاصم منیر نے کابل میں اسرائیل کا وہی ظلم دہرایا ہے کہ جب جنگی جنونی نیتن یاہو نے غزہ میں ایک ہسپتال پر بمباری کر کے 500 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا، بڑی سے بڑی جنگ میں بھی ہسپتالوں کو نشانہ نہیں بنایا جاتا یہ سیدھا جنگی جرم ہے، افغانستان سے ایک غیر ضروری جنگ پاکستانی عوام کی اجازت کے بغیر افغانستان میں ٹی ٹی پی کو ختم کرنے کے نام پر شروع کی گئی اور نشانے ہسپتالوں کے لیے جا رہے ہیں، مناب ایران کے ایلیمنٹری اسکول میں 180 بچیوں کو بمباری کر کے شہید کرنے والے امریکہ و اسرائیل اور پاکستان میں کیا فرق رہ گیا ہے؟ مشرف کی مغربی آقاؤں کی فون کال پر لیٹنے کی پالیسیوں کی قیمت پاکستان 1 لاکھ سے زائد پاکستانی شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شہادت، ہزاروں افراد کے زخمی ہونے اور مالی نقصانات کے ساتھ بدترین معیشت کی شکل میں کئی سالوں تک ادا کر چکا ہے، دو ہمسایہ برادر اسلامی ممالک کے درمیان نفرت کے جو بیج اس مرتبہ عاصم منیر نے بوئے ہیں یہ کئی دھائیوں تک سرحد کے دونوں طرف معصوم زندگیاں کھا جائیں گے اور زیادہ نقصان پاکستانی عوام کا ہونا ہے، دو جنگی جنونیوں نیتن یاہو اور عاصم منیر کے ہوتے ہوئے اس خطے میں امن ناممکن ہے۔
Qasim Khan Suri120,111 görüntüleme • 3 ay önce

اگر انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ گلگت بلتستان ہم نے اس پارٹی کو دینا ہے یا ان لوگوں کو فارم 47 دینا ہے اور کشمیر میں ہم نے دوسری کسی جماعت کو الیکشن جتوانا ہے اور ان لوگوں کو فارم 47 دینا ہے جو ان کی مرضی کے ہیں تو یہ الیکشن والا تماشا اس ملک سے بند کر دینا چاہیے، انہیں لوگوں کو ویسے ہی ایک نوٹس ایک آرڈر ایشو کردینا چاہیے کہ یہ لوگ یہ ایم این ایز اور ایم پی ایز ہیں اور عوام کے ووٹ اور عوام صرف اور صرف یہاں پہ پسنے کے لیے اور غربت کی لکیر کے نیچے زندگی گزارے کے لیے ہیں، یہاں پہ عوام تابعداری کرے نوکری کرے غلامی کرے ان جاگیر داروں، سیاستدانوں اور اشرافیہ کی، عوام کا پانچ سال بعد ووٹ ڈالنے کا حق اگر آپ وہی ان سے چھین لیتے ہیں تو پھر عوام نے یہاں پہ کیا کرنا ہے؟ اگر آپ انہیں اس ووٹ ڈالنے والے سسٹم کا حصہ ہی نہیں بننے دیتے اور ان کی مرضی کے لوگوں کو چننے ہی نہیں دیتے تو وہ کیسے عوام سمجھے گی کہ یہ نظام ہماری وجہ سے کھڑا ہے؟ یہ بہت ضروری ہے اور یہ ملک کے لئے بڑا ضروری ہے کہ عوام کو واقعی اپنے آپ کو شیئر ہولڈر سمجھنا چاہیے کہ یہ جو لوگ چنے گئے ہیں یہ ہماری وجہ سے ہیں اور یہ جو نظام ہے یہ ہماری وجہ سے کھڑا ہے، آج ان کے وزیر وہاں (جی بی) جا کے کہتے ہیں میں یہاں پہ دو سو میگا واٹ بجلی دے دوں گا یہاں پہ اتنے ڈیم بنا دوں گا اور جو ملک کے اندر پہلے ہی چھالیس ہزار میگا واٹ آپ نے بجلی لگا دی ہے اس کا کیا کرنا ہے؟ ایم این اے چوہدری مبین عارف جٹ #FascismUnderAsimLaw #PakistanUnderMartialLaw
Qasim Khan Suri39,135 görüntüleme • 1 ay önce

لڑکی: میں اس ریپ کی گواہ نہیں وہاں پر کوئی اور گواہ موجود تھی اور وہ زور زور سے چلا رہی تھی تفتیشی مریم نواز: (فوراً مائیک بند کرتے ہوئے) کوئی گواہ تھا ہی نہیں کیونکہ ایسا واقعہ ہوا ہی نہیں زینب کیس میں بچی کے والد محترم کا مائیک اس کے چچا نے بند کیا تھا
Qasim Khan Suri477,097 görüntüleme • 1 yıl önce