
Sardar Mansoor Abbasi
@SardarMansoor3 • 2,730 subscribers
SVP North Punjab PTI | NA-51 |Coordinator PP 6 | Murree | Kotli Sattian | Kahuta | Kalar Sayedan |With Imran khan 🇵🇰| RTs≠Endorsements
Shorts
Videos

خیبر پختونخوا کے وزیرِاعلیٰ کے انتخاب میں سیکرٹری جنرل salman akram raja نے نامزدگی سے لے کر حلف تک ایک قائد، قانون دان اور نظریاتی سپاہی کا کردار ادا کیا۔ مشکل ترین حالات میں بھی عمران خان کے حکم پر پارٹی کا مقدمہ ہر فورم پر جرأت، دلیل اور وقار سے لڑا۔ان کی بصیرت، قانونی مہارت اور عزم نے تحریک انصاف کو متحد رکھا اور ہر حملے کا جواب آئینی راستے سے دیا۔ پنجاب سے Shaukat Basra ، Umer Dar ، Naeem Haider Panjutha ، Sardar Mansoor Abbasi جبکہ سپیکر بابر سلیم سواتی، صدر جنید اکبر، جنرل سیکرٹری علی اصغر اور تمام KPK ٹیم بھی خراجِ تحسین کی مستحق ہے جنہوں نے ایک نظریہ، ایک قیادت، ایک مشن کے ساتھ کھڑے رہنے کا ثبوت دیا۔
Sardar Mansoor Abbasi66,648 görüntüleme • 8 ay önce

شکریہ شمالی پنجاب اڈیالہ جیل کے باہر خان صاحب کی بہنوں سے اظہارِیکجہتی کے لیے صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود کی قیادت میں شمالی پنجاب کے تمام پارلیمنٹیرینز، ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدیداران کی بھرپور شرکت قابلِ تحسین ہے۔ آپ سب کی یکجہتی، عزم اور ثابت قدمی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اپنے قائد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور حق و انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی۔ اللہ آپ سب کو استقامت عطا فرمائے
Sardar Mansoor Abbasi21,225 görüntüleme • 3 ay önce

آج آپ کا رونا سمجھ نہیں آیا بی بی! آپ کے پاپا 40 سال اقتدار میں رہے، عوام نے شاہد خاقان اور راجہ اشفاق کو آپ کے پاپا کے نام پر بھر بھر کر ووٹ دیے، مگر ان دونوں نےبھی عوام دشمنی کی انتہا کی۔ مری کا اسپتال 1988، 1990، 1993، 1997، 2008 یا 2013 میں بن سکتا تھا، اُس وقت عوام کا درد کہاں تھا؟ 2007 میں سردار سلیم سابق ناظم ضلع مری نے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی سے 200 بیڈ اسپتال منظور کرایا، 300 کنال زمین ٹرانسفرکی گئی، 30 کروڑ فنڈ منتقل ہوا اور سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ مگر 2008 میں آپ کے چچا نے شاہد خاقان اور راجہ اشفاق کے کہنے پر صرف اس لیے یہ منصوبہ منسوخ کر دیا کہ یہ پرویز الٰہی اور سردار سلیم کا منصوبہ تھا۔ اور آج جس منصوبے کا افتتاح آپ کر رہی ہیں، وہ دراصل میرے قائد عمران خان کا دیا ہوا منصوبہ ہے۔ عوام کی صحت پر سیاست کا یہ انتقام مری اور کوٹلی ستیاں کے لوگ آج تک بھگت رہے ہیں
Sardar Mansoor Abbasi34,865 görüntüleme • 8 ay önce

مری و کوٹلی ستیاں کا استحصال مری کچھ ماہ پہلے 55کروڑ سے مری مال روڈ سجائی گئی، اب 5.9 ارب روپے لگا کر اُسی جگہ کو گرانے کا فیصلہ! جب آج بھی مری میں معیاری ہسپتالوں کی کمی، پانی کا بحران، زبوں حال تعلیم اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں عوام کے لیے اذیت بن چکی ہیں،جبکہ کوٹلی ستیاں اب بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ تو یہ اربوں کا تماشہ کس منطق سے؟ یہ عوام کا پیسہ ہے، ذاتی جاگیر نہیں! آخر اس عوامی پیسے کے ضیاع کا جواب کون دے گا؟ Report by Arsalan Ayaz ARY news 👇 #Murree #KotliSattian #PunjabGovt #PublicMoney #BadGovernance
Sardar Mansoor Abbasi28,956 görüntüleme • 8 ay önce

میاں محمد اظہر مرحوم نے این اے 129 کے عوام کے مینڈیٹ اور عمران خان سے آخری وقت تک وفا نبھائی۔ وفات سے صرف ایک ماہ پہلے، شدید بیماری کے باوجود وہ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج میں موجود تھے، جہاں پولیس کے پتھراؤ سے بری طرح زخمی ہوئے۔ آج، اسی نشست پر چوہدری ارسلان 23 نومبر کے الیکشن میں عمران خان کے امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں۔ آئیے! اپنا ووٹ قائد عمران خان کی حقیقی آزادی کے نام پر رجسٹر کریں اور میاں اظہر صاحب مرحوم کی جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کریں۔
Sardar Mansoor Abbasi20,052 görüntüleme • 7 ay önce

NA 51 🔴 صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود کی ہدایت پر: سردار منصور عباسی، سینئر نائب صدر شمالی پنجاب و کوآرڈینیٹر PP-6 کی قیادت میں پولیس گردی اور دھمکیوں کے باوجود کوٹلی ستیاں میں گھر گھر مہم بھرپور انداز میں جاری رہی۔ صفدر زمان ستی (جنرل سیکریٹری ضلع مری)، تحصیل صدر نبیل ستی، حاجی شمیم ستی (جنرل سیکریٹری کوٹلی ستیاں) اور خان کے ٹائیگرز بھی ہمراہ تھے۔ عوام جاگ چکی ہے، اب کوئی زمینی طاقت نہیں روک سکتی۔
Sardar Mansoor Abbasi24,663 görüntüleme • 11 ay önce

NA 51 تحصیل مری یونین کونسل پوٹھہ شریف میں اہم ملاقات میں سردار منصور سلیم عباسی (سینئر نائب صدر شمالی پنجاب و کوآرڈینیٹر PP-6) نے عہدیداران، اسٹیک ہولڈرز اور معززینِ علاقہ سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد حقیقی آزادی کی تحریک اور عمران خان کی رہائی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر مشاورت تھا
Sardar Mansoor Abbasi24,348 görüntüleme • 1 yıl önce

NA 51 مری ملک تیمور مسعود (صدر شمالی پنجاب) کی قیادت میں سردار منصور عباسی نے مری سے عمران خان کی رہائی و حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز کر دیا! ریاستی جبر کی انتہا: کارکن گرفتار، گھروں پر چھاپے، سردار منصور اور ان کے ساتھیوں پر جھوٹی FIR ہم نہ جھکیں گے، نہ رکیں گے۔ یہ تحریک دلوں سے نکلی ہے، اب رکنے والی نہیں
Sardar Mansoor Abbasi22,174 görüntüleme • 1 yıl önce

ملک تیمور مسعود صدر شمالی پنجاب کی ہدایت پر اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین عمران خان کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تحریک انصاف شمالی پنجاب کی قیادت اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ظلم کے سامنے خاموشی نہیں، ہم اپنے قائد اور اُن کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں!
Sardar Mansoor Abbasi20,969 görüntüleme • 11 ay önce

میرے گھر بھوربن ہاؤس مری پر پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ چھاپہ مارا۔ یہ سب اس لیے کیونکہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ سن لو! نہ چھاپے، نہ مقدمے، نہ جبر ہمیں جھکا سکتے ہیں۔ میں کل بھی خان کے ساتھ تھا، آج بھی ساتھ ہوں اور انشاءاللّٰہ آخری سانس تک ساتھ رہوں گا۔
Sardar Mansoor Abbasi19,586 görüntüleme • 10 ay önce

صدر شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود کا دبنگ فیصلہ! مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی کے چیلنج کوصدر پاکستان تحریکِ انصاف شمالی پنجاب ملک تیمور مسعود نے قبول کر لیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو باقاعدہ 30 جنوری 2026 سرگودھا میں جلسے کے لیے درخواست جمع کرا دی گئی۔ اب بھاگنا نہیں۔ ہم بھی جلسہ کریں گے، آپ بھی کریں گے، اور فیصلہ ہوگا عوام کے سامنے، میدان میں۔ تیار رہو سرگودھا ✊
Sardar Mansoor Abbasi10,084 görüntüleme • 4 ay önce

NA 51 مری آج مری میں سابق ناظم ضلع مری سردار سلیم خان اور سینئر نائب صدر شمالی پنجاب و کوارڈینیٹر PP 6 سردار منصور عباسی کی قیادت میں قائد عمران خان کی رہائی اور پاکستان زندہ باد کے لیے بھرپور ریلی نکالی گئی۔ کارکنان نے ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کی اور ہر رکاوٹ کو پامال کر دیا۔
Sardar Mansoor Abbasi20,421 görüntüleme • 1 yıl önce

مری کی فضاؤں نے خوف کا بت توڑ دیا 23 مارچ سینئر نائب صدر شمالی پنجاب سردار منصور عباسی کی قیادت میں یومِ پاکستان ریلی، ظلم و جبر و پولیس گردی کے سائے میں بھی نعرہِ حق بلند! کارکنان کا ایک ہی مطالبہ: “قائد عمران خان کو رہا کرو!” یہ تحریک نہیں، انقلاب ہے!
Sardar Mansoor Abbasi18,100 görüntüleme • 1 yıl önce

NA 51 ضلع مری ملک تیمور مسعود (صدر شمالی پنجاب) کی ہدایت پر، سردار منصور عباسی (سینئر نائب صدر شمالی پنجاب و کوآرڈینیٹر PP-6) کی قیادت میں مری میں خوف کے بت توڑتے ہوئے جشنِ آزادی ریلی 🇵🇰کا انعقاد کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے جانثار کارکنان، عوام اور تنظیمی ذمہ داران نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ کارکنان اور عوام کے فلک شگاف “پاکستان زندہ باد” اور “عمران کو رہا کرو” کے نعروں سے مری کی فضا گونج اُٹھی۔
Sardar Mansoor Abbasi11,727 görüntüleme • 10 ay önce

مری میں ورکرز کنوینشن کو روکنے کی کوشش! سردار سلیم خان کی رہائشگاہ کو پولیس نے گھیرے میں لے رکھا ہے، شمالی پنجاب کی قیادت اندر موجود ہے۔ صدر شمالی پنجاب ملک تیمور صاحب کٹھن راستوں سے گزر کر کنوینشن کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔ انشاءاللّٰہ! فسطائیت اور ریاستی جبر کے باوجود کنوینشن ہر صورت ہو گا
Sardar Mansoor Abbasi12,834 görüntüleme • 1 yıl önce

اج القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کے موقع پر سینئر نائب صدر شمالی پنجاب سردار منصور عباسی، جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی ضلع مری صفدر زمان ستی، سینئر ایڈوکیٹ کمانڈر اجمل ستی، صدر کوٹلی ستیاں نبیل ستی، اسد رشید ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ضلع مری ،بیرسٹر فصیح، اور رمیض ستی عدالت میں موجود رہےز
Sardar Mansoor Abbasi12,901 görüntüleme • 1 yıl önce