
Shahid Hussain
@ShahidHussainJM • 15,034 subscribers
Journalist as a Court Reporter worked @92newschannel @Jaagnews @Aapnews @BOLNETWORK working @92newschannel
Shorts
Videos

بریکنگ اپڈیٹ کراچی ڈیفنس کے علاقے چھوٹا بخاری کمرشل ایریا میں خواتین کے درمیان جھگڑے کے دوران زخمی ہونے والی خاتون نور العین کی اہم ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں نور العین کو زخمی اور خوفزدہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ نور العین کا کہنا ہے کہ میری ناک اور منہ سے خون نکل رہا ہے، آنکھ پر بھی زخم ہے، میرے بال نوچ دیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ڈیفنس خیابانِ بخاری کے فلیٹ میں خواتین کے جھگڑے کے معاملے کی نئی فوٹیج سامنے آگئی، واقعے کو 9 روز گزرنے کے باوجود پولیس کی جانب سے تاحال کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آسکا۔ نئی فوٹیج میں پولیس اہلکار ایک نوجوان کو گھسیٹتے ہوئے لے جاتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ موقع پر ایک سرکاری ویگو بھی موجود نظر آ رہی ہے۔
Shahid Hussain707,514 просмотров • 4 дней назад

کے ایم سی نے سلام کراچی عنوان سے نغمہ جاری کیا ہے۔۔۔ کیسا لگا؟
Shahid Hussain36,502 просмотров • 8 дней назад

کراچی ملیر سٹی پولیس کی مبینہ حراست میں میں نوجوان ہلاک 17 سالہ ارشاد آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا پولیس نے لاسی گوٹھ میں گھر پر چھاپہ مار کر ارشاد کو گرفتار کیا، اہل خانہ کا الزام ارشاد کو بجلی کا کرنٹ لگا کر قتل کردیا گیا، اہلخانہ کا الزام اہل خانہ اور اہل محلہ کا جناح اسپتال میں احتجاج متوفی کی لاش کے ہمراہ اہلخانہ کا پریس کلب کے باہر بھی احتجاج ملیر سٹی پولیس نے بدنام منشیات فروش ارشد کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تھا، ایس ایچ او ملیر سٹی منشیات فروش ارشد کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 55 گرام آئس برآمد کی گئی کارروائی کے دوران ملزم کا پڑوسی نوجوان ارشاد بھاگنے لگا گھروں کی چھتوں سے کودنے کے دوران بجلی کے تار سے الجھ گیا اور اسے کرنٹ لگا پولیس نے ارشاد کو تحویل میں لیا تو وہ بے ہوش تھا، ریاض بھٹو جناح اسپتال لایا گیا تو ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کی، ایس ایچ او ریاض بھٹو نوجوان ارشاد پولیس کی حراست میں تشدد سے ہلاک نہیں ہوا، ایس ایچ او کا دعویٰ ملزم ارشد کی گرفتاری کے دوران ارشاد نے ڈر کے مارے فرار کی کوشش کی اور کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا، پولیس کا دعوی
Shahid Hussain13,058 просмотров • 2 дней назад

کراچی میں ڈیڑھ سالہ بچی ایزل کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم منان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے ملزم کو بالغ افراد کی جیل بھیجنے کی درخواست بھی منظور کرلی، جبکہ ملزم اور مقتولہ کی ڈی این اے رپورٹس آنا ابھی باقی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم 4 اگست کو اپنے رشتے دار کی بچی کو چیز دلانے کے بہانے باہر لے گیا اور واپس لایا تو بچی بے ہوش اور اس کے کپڑے خون آلود تھے۔ بچی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس میں درج ہے۔
Shahid Hussain42,731 просмотров • 12 дней назад

شیخوپورہ: تھیٹر میں پرفارمنس کے دوران اسٹیج اداکارہ پر حملہ، نوجوان اسٹیج پر چڑھ آیا اور ہنگامہ برپا کر دیا۔ اسٹیج ڈانسر شمع ناز کا کہنا تھا کہ مجھے راجا زین نامی شخص سے جان کا خطرہ ہے ،راجا زین مجھ سے ناجائز تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے انکار پر مجھ پر )تشدد کیا گیا ۔شمع ناز کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنی فیملی کو پالنے کے لیے اسٹیج پر کام کرتی مگر یہ بدمعاش ہمارا روزگار ختم کر رہے جہاں مرضی نشے کی حالت میں داخل ہو کو اسٹیج تھیٹروں میں سرعام بدمعاشی کرتے ہیں۔ مجھے یا میری فیملی کو کچھ ہوا تو اسکا ذمہ دار راجا زین نامی شخص ہوگا۔
Shahid Hussain104,128 просмотров • 1 месяц назад

میر رضا علی کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ہونے کے بعد جبران ناصر ایڈووکیٹ کی میڈیا سےبات چیت
Shahid Hussain44,802 просмотров • 24 дней назад

کراچی نوجوان تاجر میر رضا کا قتل، پولیس کو ایک اور سی سی ٹی وی مل گئی، فوٹیج میں میر رضا کو دراز سے اسلحہ نکال کر گاڑی میں رکھتے دیکھا جا سکتا ہے جسکے بعد میر رضا دوبارہ کچن میں چلا گیا مقامی رپورٹر کی مطابق اس رات کے آخری پہر جب میر رضا لگ بھگ چار بجے آن لائن ٹیکسی کرکے نکلا تو والد کے اکاونٹ میں رقم منتقل اور اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس ڈیلیٹ کرچکا تھا میر رضا کی سی سی ٹی وی پولیس کو مل چکی ہے جسمیں وہ اپنی دوکان سے گارڈ کا رکھا گیا پستول لیکر نکل رہا تھا دوکان بند ہوتے وقت گارڈ پستول وہیں رکھ کر جاتا اور پستول اسی گارڈ کے نام پہ ہے ٹیکسی میں سفر کے دوران میر رضا بلند آواز میں گانے سن رہا تھا اسوقت فجر کی اذانیں ہورہی تھیں ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ میں نے نوجوان سے کہا کہ گانے بند کردے کیونکہ اذانیں ہورہی ہیں تو میر رضا نے کہا خیر ہے جس پہ ڈرائیور خاموش ہوگیا اگلی ویڈو میں شارٹس پہنے نوجوان گلستان بلاک ون یونیورسٹی روڈ کے قریب نرسری جھاڑیوں اور قدرے بلندی کیطرف جاتا دکھائی دیتا ہے اور یہ تنہا ہوتا ہے ، میر رضا کو لگنے والی گولی سینے پہ رکھ کر ماری گئی اسکا پاوڈر بھی سینے پہ پھیلا ہوا ہےمگر ابھی تک پولیس کو پستول ملا نہ ہی خول البتہ پستول ہولسٹر مل گیا تھا مگر جس آلے سے موت ہوئی وہ غائب ہے اور خود کشی ثابت کرنے کے لئیے ان شواہد کی موجودگی لازم ہے
Shahid Hussain51,191 просмотров • 1 месяц назад

اہم اور حیران کن انکشاف ۔۔۔۔! سوشل میڈیا پر ویڈیو اپلوڈ کرنے پر پاکستانی شہری نوید انور کو دبئی حکومت نے ایک سال سات مہینے قید کی سزا دی، اگست 2025 کو ڈی پورٹ کیا تو ائیرپورٹ سے لاپتا ہوگیا، تفتیشی افسر نے عدالت میں انکشاف کیا کہ ائیرپورٹ حکام کے پاس صرف 25 روز کی سی سی ٹی وی ویڈیو محفوظ رکھنے کی صلاحیت موجود ہے تاہم درخواست گزار نے 9 مہینے کے بعد عدالت سے رجوع کیا ہے اس لیے شہری کی واپسی کی سی سی ٹی وی بھی نہیں مل سکتی۔۔۔!
Shahid Hussain158,499 просмотров • 4 месяцев назад

سرگودھا کی تاریخ کا نام نہاد پولیس مقابلہ متنازع بن گیا سی سی ڈی کے ہاتھوں مارے جانیوالے فیصل شفقت بھٹی کے بیٹے کی والد کے مارے جانے سے پہلے اور بعد کی وڈیوز وائرل وڈیوز میں فیصل شفقٹ بھٹی کا بیٹا بتا رہا کہ والد کے پاس حفاظتی ضمانت تھی انہیں سول کپڑوں میں ملبوس افراد نے اسلام آباد سے اغواء کیا اور بعد میں مقابلے میں مار دیا وڈیو میں فیصل شفقت بھٹی کا بیٹا ان افراد کے نام بھی بتا رہا جنہوں نے ، اس کے بقول، والد کو اغواء کیا
Shahid Hussain227,372 просмотров • 6 месяцев назад

ملک گیر پٹرول پمپ ہڑتال آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے 22 جولائی رات 12 بجے سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے پٹرول پمپ بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم سے مذاکرات مارجنز میں اضافے اور روزانہ قیمتوں کے نفاذ کے معاملے پر ناکام رہے۔ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کراچی میں آل پاکستان پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما شعیب خان نے بھی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان کے پیٹرولیم ریٹیلرز اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور جائز مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔ #Petrol #Pakistan #Strike #PetrolPumps
Shahid Hussain56,424 просмотров • 1 месяц назад

کراچی کے سرکاری دفتر میں جنات کا سایہ.....ویڈیو وائرل
Shahid Hussain163,955 просмотров • 5 месяцев назад

میر رضا کی فیملی نے بھی جوڈیشل کمیشن کے قیام پر تحفظات کا اظہار کردیا
Shahid Hussain13,125 просмотров • 9 дней назад