#عوام_راج

“عوام راج” ایک ایسی سیاسی جماعت کے قیام کی تحریک ہے: 1. جو عام لوگوں کی ملکیت ہو۔ 2. جس میں جمہوریت ہو۔ 3. عام آدمی اور مڈل کلاس نوجوان کو قابلیت کی بنیاد پر انٹرنل الیکشن سے آگے لائے۔ 4. میرے پاس اس کا کوئی عہدہ یا اختیار نہ ہو۔ 5.شخصیات کی بجائے عوام راج لے کر آئے۔ #عوام_راج
Iqrar ul Hassan Syed63,400 views • 8 months ago

نیو کراچی سیکٹر 5 میں عوام راج تحریک کی گلی گلی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ۔ سیاسی جماعتوں میں جمہوریت اور میرٹ کے ذریعے عام لوگوں اور مڈل کلاس نوجوانوں کو اقتدار میں لانے کی جدوجہد شروع ہو چکی ہے۔ شخصیات پرستی اور موروثیت کا راج ختم ہونے کو ہے۔ #عوام_راج
Iqrar ul Hassan Syed49,159 views • 6 months ago

ہمارے ٹیکس کے پیسوں سے سڑکیں اور اسپتال بنا کر سیاسی ڈکٹیٹر اپنے نام کی تختی اور تصویریں کیوں لگاتے ہیں؟ ان کے جعلی احسانوں سے نکلیں، عوام کی قسمت تب بدلے گی جب “عوام راج” لگے گا۔ ورنہ اٹھہتر سال کی طرح ان امیرزادوں کی تختیاں اور تصویریں ہی بدلتی رہیں گی۔ #عوام_راج
Iqrar ul Hassan Syed29,997 views • 8 months ago

اگر سیاستدانوں کا مقصد عوام کی خدمت ہے تو یہ الیکشن جیت کر جشن کیوں مناتے ہیں جیسے لاٹری نکل آئی ہو؟؟ سیاست امیرزادوں کا کاروبار ہے جس میں تمہاری حیثیت چند سکوں کے علاوہ کچھ نہیں۔ عام لوگو !! مڈل کلاس والو !! ان امیرزادوں کے گندے دھندے سے باہر نکلو۔۔ #عوام_راج
Iqrar ul Hassan Syed21,665 views • 8 months ago

اگر اقرارالحسن آپ سے ووٹ مانگ رہا ہے تو ضرور بحث کیجئے کہ وہ اچھا انسان ہے یا بُرا انسان ہے۔ وہ تو کہہ رہا ہے کہ میرٹ اور انٹرنل ڈیموکریسی پر مبنی ایسا نظام بنائیے جس کے ذریعے عام لوگ آگے آئیں، مڈل کلاس نوجوان لیڈر بنیں۔۔۔ کسی کی چاپلوسی سے نہیں بلکہ اپنی قابلیت سے۔ #عوام_راج
Iqrar ul Hassan Syed12,900 views • 7 months ago