#رہائی_کا_واحد_راستہ_مزاحمت

QaimKhanisays's profile picture

تحریک انتشار کیطرف سے چلائے جانے والے ٹرینڈ #رہائی_کا_واحد_راستہ_مزاحمت لاکھوں ٹوئٹس مکمل جعلی نکلے. لاکھوں ٹوئٹس کروانے کے لئے ٹوئٹر اکاؤنٹس فارمز اور فی ٹوئٹ 100 روپے دیکر پینل پر اپنا ہیش ٹیگ اوپر رکھنے کی پی ٹی آئی کی ابلاغی جعل سازی بے نقاب. اس ویڈیو میں وہ ثبوت موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ٹرینڈز عام سوشل میڈیا صارفين اور عوامی جذبات یا تحریک انتشار کے بیانیہ کی حقیقی حمایت کا نتیجہ نہیں بلکہ منظم computational propaganda تھا۔ تحقیق کے دوران مختلف واٹس ایپ گروپس کے اسکرین شاٹس سامنے آئے جن میں فی ٹویٹ 100 روپے تک کی آفر دی جا رہی تھی۔ ان گروپس میں واضح ہدایات دی جاتی ہیں کہ کون سا ہیش ٹیگ چلانا ہے، کتنی بار ٹویٹ کرنا ہے، اور کتنے اکاؤنٹس استعمال کرنے ہیں۔ یہ عمل مکمل طور پر ایک انجینئرڈ شدہ اور پیسے کہ عیوض چلایا جانے والا بیانیہ ہے، نہ کہ عوامی حمایت۔ مزید یہ کہ ٹرینڈز کو چلانے والے اکاؤنٹس میں سے بڑی تعداد پاکستان سے باہر کے ہیں جو تحریک انتشار کے کئی Twitter Accounts Farms میں سے ایک فارمنگ سیٹ اپ ہے. اس سیٹ اپ کا نام Team Insafians Power یا ٹیم ipains ہے. اس کا مرکزی اکاؤنٹ یورپ سے چل رہا یے اور اس اکاؤنٹ کا پرانا نام Pakhtoonkp@ اور Team KPK™ رہا ہے. یہ اکاؤنٹ خود اور اس منسلک اکاؤنٹس ہزاروں اکاؤنٹس جن کا کام صرف ٹرینڈ پر کام کرنا یے چند سیکنڈز میں تین سے چار ٹویٹ کرتے ہیں جنہیں واٹس ایپ پر ملنے والی ہدایات کے مطابق کاپی کرکے ڈرافٹس میں رکھا جاتا ہے اور بتائے گئے وقت پر ایکشن منٹ کے اندر اندر تین انہیں ٹویٹ کرنا ہوتا ہے، جس سے چند منٹس میں ہزاروں ٹویٹس ہوتے ہیں اور پینل پر ہیش ٹیگ اوپر چلا جاتا ہے. ان کا اصل کام صرف یہی ہوتا ہے کہ ہر دن دیے گئے ہیش ٹیگز کو ٹویٹ اور ری ٹویٹ کریں تاکہ مصنوعی طور پر ٹرینڈ کو اوپر لایا جا سکے۔ ان اکاؤنٹس کو ریپوسٹ کو چند منٹوں میں ہزاروں اکاؤنٹس سے ریپوسٹ کیا جاتا ہے. جھوٹی شہرت اور بیانیہ سازی کی یہ تمام کاروائی بوٹس، اکاؤنٹ فارمز اور پیڈ ٹیمز کے استعمال کی مرہون منت ہے. اس طریقے کو ابلاغیات میں Computational Propaganda کہا جاتا ہے، یعنی الگورتھمز، بوٹس اور پیسے سے چلنے والی ٹیموں کے ذریعے عوامی رائے کا تاثر بدلنا۔ یہی طریقہ تحریک مسلسل خاص طور پر 2022 سے استعمال کر رہی ہے تاکہ یہ دکھایا جا سکے کہ اس کا بیانیہ عوام میں بہت مقبول ہے، حالانکہ حقیقت بالکل مختلف ہے۔ ویڈیو میں شامل شواہد سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ ٹوئٹر/X پر پی ٹی آئی کے زیادہ تر ٹرینڈز مصنوعی طور پر چلائے جاتے ہیں۔ یہ ٹرینڈ نہ تو عوامی رائے کی نمائندگی کرتے ہیں اور نہ ہی انہیں حقیقی سیاسی حمایت کہا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر رائے سازی کو کرائے کے اکاؤنٹس، بوٹس اور جعلی سرگرمیوں کے ذریعے کنٹرول کرنا جمہوری عمل اور رائے سازی اور ابلاغی آزادی کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اصل اور مصنوعی شہرت، بیانیہ سازی اور ابلاغی دہشت گردی میں فرق پہچانیں

Qaimkhani

48,728 views • 8 months ago

No more content to load