Загрузка видео...

Не удалось загрузить видео

На главную

آج ہم نے خیبر پختونخوا کی تمام سیاسی قیادت کو خیبر پختونخوا امن جرگے میں مدعو کیا ہے کیونکہ ہمارے لیے امن سیاست سے بالاتر ہے۔ ہم اس جرگے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے متفقہ قومی پالیسی تشکیل دیں گے۔ خیبر پختونخوا کے عوام بدامنی سے تنگ...

25,132 просмотров • 9 месяцев назад •via X (Twitter)

Комментарии: 0

Нет доступных комментариев

Здесь появятся комментарии из оригинального поста

Похожие видео

خیبر پختونخوا میں شادی کی ایک تقریب پر ڈرون حملہ ہوا ہے، اور یہ اُس وقت ہوا جب ہمارے صوبے میں ایک بڑے قومی امن جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام سمیت صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت، سول سوسائٹی، قبائلی مشران اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے تمام افراد نے مل بیٹھ کر 15 نکاتی اعلامیہ جاری کیا۔میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا خیبر پختونخوا کے عوام اس ملک کے باشندے نہیں ہیں. اگر وہ اس ملک کے باشندے ہیں اور وہ ایک قومی جرگہ سے متفقہ اعلامیہ جاری کرتے ہیں تو وفاقی حکومت اس کو کوئی اہمیت کیوں نہیں دیتی.میں یہ بھی پوچھنا چاہتا ہوں کہ آپ کے نمائندے وہاں موجود تھے، تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے بیٹھے تھے۔ یہ خیبر پختونخوا کے عوام کی توہین ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام اس کا حساب لیں گے۔ ہمیں کسی صورت ڈرون حملے قبول نہیں، اور نہ ہی ہمیں Collateral Damage قابلِ قبول ہے۔

Asad Qaiser

73,272 просмотров • 9 месяцев назад

ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا ہے، کیونکہ اس وقت امن و امان ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ خیبر پختونخوا میں وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث بدامنی ہے، جبکہ بلوچستان اور آزاد کشمیر کی صورتِ حال بھی سب کے سامنے ہے۔ عوام محسوس کر رہے ہیں کہ انہیں اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے۔ ایسی صورتِ حال میں ملک کیسے چلے گا۔ موجودہ اسمبلی میں عوام کے لیے ایک بھی قانون نہیں بنایا گیا۔ ہم نے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملائیں گے۔ اگر عوام آزاد عدلیہ، مضبوط پارلیمنٹ، مہنگائی کا خاتمہ اور خودمختار پاکستان چاہتے ہیں تو انہیں اٹھنا ہوگا۔ پاکستان ہمارا ہے، ہم کسی سے بھیک نہیں مانگتے۔ ہمیں پاکستانی کی حیثیت سے باعزت زندگی گزارنی ہے۔ کسی کو اختیار نہیں کہ وہ ہمیں ڈکٹیشن دے یا ہمارے فیصلے کرے۔ پاکستان کے فیصلے اس ملک کے عوام کریں گے۔ سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ تھا، آپ نے اسے نہیں مانا۔ وہ دن دور نہیں جب عمران خان جیل سے باہر ہوگا۔

Asad Qaiser

21,969 просмотров • 13 дней назад

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی پولیس لائن ٹانک آمد! وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی پولیس لائن ٹانک پہنچے، جہاں انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے، سلامی پیش کی اور دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے علاقائی مشران اور شہدائے پولیس کے ورثاء سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے علاقائی عمائدین اور شہدائے پولیس کے ورثاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں کے خلاف فرنٹ لائن پر بہادری سے لڑ رہی ہے اور پولیس کے تمام مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موت حق ہے، مگر وطن اور قوم کے عظیم مقصد کے لیے شہادت پانا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، پولیس، سیکیورٹی فورسز اور خیبر پختونخوا کے عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ خیبر پختونخوا کے عوام نے ملک میں امن کے لیے بے مثال قربانیاں دیں اور پوری قوم نے ہر مشکل گھڑی میں لبیک کہا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ یہ جنگ ہماری نہیں تھی، ہمیں زبردستی اس میں دھکیلا گیا۔ بدقسمتی سے گزشتہ بیس برسوں سے خیبر پختونخوا مسلسل قربانیاں دے رہا ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مل کر 80 ہزار سے زائد شہداء پاکستان اور خطے میں امن کے لیے قربان کیے۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ حکومتِ خیبر پختونخوا شہدائے پولیس کے ورثاء کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ حوصلہ نہیں ہارنا چاہیے، وہ وقت قریب ہے جب خیبر پختونخوا میں مکمل امن قائم ہوگا۔

Shafi Jan

19,429 просмотров • 7 месяцев назад