Загрузка видео...

Не удалось загрузить видео

На главную

”آزاد کشمیر میں بدترین قتلِ عام ہو رہا ہے۔ پارٹی ہدایت کے مطابق الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے- عوامی ایکشن کمیٹی کے جائز مطالبات ہیں ان کے ساتھ بات کرنے کے بجائے ان پر گولی چلا رہے ہیں،ہر مسلے کا حل مزاکرات ہے عوام پر گولی چلانے کے بجائے...

50,387 просмотров • 2 месяцев назад •via X (Twitter)

Комментарии: 0

Нет доступных комментариев

Здесь появятся комментарии из оригинального поста

Похожие видео

کشمیر کے عوام کے ووٹ کا احترام کرنا ہوگا۔ منصفانہ انتخابات ہونے دیں، جس کا ووٹ نکلے اسی کی حکومت بننے دیں۔ یہی جمہوریت کا اصول ہے اور یہی کشمیری عوام کا حق ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قومی مفاد کو مقدم رکھا ہے۔ ہم اسلام آباد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ ملک کو درپیش مسائل کا مقابلہ کیا جا سکے اور قومی معاملات کو ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکے۔ ہم آج بھی صبر کر رہے ہیں، کیونکہ ہمارے لیے پاکستان اور عوام کا مفاد سب سے اہم ہے۔ لیکن ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ اگر کوئی ہم سے لڑائی چاہتا ہے تو لڑائی چھیڑ لے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس تمام جمہوری اور آئینی آپشنز موجود ہیں، اور ہم احتجاج کرنا بھی جانتے ہیں۔ 10 اگست کو کشمیر کے عوام صرف پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے، بلکہ اپنے ووٹ کا تحفظ بھی کریں گے۔ کسی کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالے یا ان کے مینڈیٹ کو پامال کرے۔ اور میں آج واضح کر دینا چاہتا ہوں: اگر کشمیر کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہوئی، اگر ان کے ووٹ کے ساتھ ظلم ہوا، تو میں خود عوام کے ساتھ کھڑا ہوں گا، ان کے ساتھ بیٹھوں گا اور ان کے حق کے لیے احتجاج کروں گا۔ طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہے۔ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام ہی کریں گے۔

Bilawal Bhutto Zardari

53,392 просмотров • 1 месяц назад

آزادکشمیر میں اپناحق مانگنے والے کشمیری عوام کوریاستی تشددسے کچلنے کےلئے حکومت آزاد کشمیر اور ریاست پاکستان کی جانب سے جو کارروائیاں کی جارہی ہیں، میں ان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ۔ ریاست پاکستان نےکشمیر کی آزادی کے نام پرکشمیری عوام کو ہمیشہ اپنے مفادات کےلئے استعمال کیا ہےلیکن حقیقت میں ریاست نے کشمیری عوام کواپناغلام بنایا ہوا ہے۔آج آزاد کشمیر کے عوام اپنےحقوق کے حصول کے لئے پرامن جدوجہد کررہے ہیں،اپنے مطالبات کے حق میں ان کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل ہوچکی ہے، یہ افسوس کی بات ہے کہ کشمیری عوام کی آواز سننے کے بجائے انہیں فوج، ایف سی، رینجرز کی ریاستی طاقت سے کچلنےکی کوشش کی جارہی ہے،انکی گرفتاریاں کی جارہی ہیں، گھروں میں گھس کرکشمیری ماؤں بہنوں کی بے حرمتی کی جارہی ہے ۔ میں ان مظالم کی شدید مذمت کرتا ہوں اور جائز حقوق کی اس جدوجہد میں آزاد کشمیرکے عوام کے ساتھ ہوں۔ میں حکومت ِآزادکشمیر اورریاستِ پاکستان کے کرتا دھرتاؤں سےکہتا ہوں کہ وہ آزاد کشمیر کے عوام کے غم وغصہ کو سمجھنے کی کوشش کریں اور اس بات کوسمجھ لیں کہ اب طاقت اور جبرکے ہتھکنڈوں سے آزادکشمیر کے غیورعوام کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا،، وہ اب اپنےجائز مطالبات اور ا پنی حقیقی آزادی اور خودمختاری کے لئے اپنی جدوجہد سے دستبردارہونے کے لئے تیار نہیں۔لہٰذا وقت کا تقاضہ ہےکشمیریوں کی آوازکوطاقت کے ذریعے دبانے کی پالیسی ترک کی جائے، آزادکشمیر کے عوام کے جائز مطالبات کو تسلیم کیاجائے ،آزادکشمیر میں بجلی پر عائد کئے گئے ناجائز ٹیکسز ختم کئے جائیں،آٹے اوردیگراشیاء پر سبسڈی دی جائے اورآزادکشمیر کوحقیقی معنوں میں آزاد کیا جائے اورکشمیری عوام کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک بند کیاجائے #RightsMovementAJK

Altaf Hussain

22,212 просмотров • 2 лет назад

دلچسپ۔۔۔۔۔۔ راولپنڈی کے حلقہ PP-19 سے منتخب پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ پنجاب اسمبلی تنویر اسلم راجہ کا تعلق باغ، آزاد کشمیر سے ہے۔ وہ مہاجرِ کشمیری نہیں بلکہ آزاد کشمیر کے مستقل رہائشی ہیں اور ان کے پاس آزاد کشمیر اور پاکستان، دونوں کی شہریت موجود ہے، پنجاب اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران انہوں نے خود بتایا کہ ان کا ووٹ پنجاب میں بھی ہے اور آزاد کشمیر میں بھی، وہ پنجاب سے الیکشن لڑ کر رکنِ اسمبلی منتخب ہوئے۔ اب سوال یہ ہے اگر آزاد کشمیر کا ایک رہائشی پاکستان میں ووٹ ڈال سکتا ہے، الیکشن لڑ سکتا ہے اور صوبائی اسمبلی کا رکن منتخب ہو سکتا ہے، جس پر پنجاب کے لوگوں کو کوئی اعتراض نہیں تو پھر پاکستان میں مقیم مہاجرینِ کشمیر کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے حق پر اعتراض کیوں کیا جاتا ہے؟ نوٹ: تنویر اسلم راجہ نے پنجاب اسمبلی میں اپنی تقریر کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا مسلہ ووٹ کا نہیں بلکہ ووٹوں کے کم تناسب پر پاکستان سے منتخب ہوکر آزاد کشمیر اسمبلی کا ممبر منتخب ہونا ہے، پنجاب کی کوئی نشست آزاد کشمیر میں نہیں اسی طرح آزاد کشمیر اسمبلی کی کسی نشست پر پاکستان میں کیسے ووٹنگ ہوسکتی ہے۔

Shabbir Dar

21,505 просмотров • 3 месяцев назад