Video wird geladen...

Video konnte nicht geladen werden

Zur Startseite

🚨اس ترمیم کے بعد اسٹیبلشمنٹ اب اور طاقتور ہو گئی ہے اور پارلیمنٹ کمزور۔۔۔ پارلیمنٹ نے اپنے ہاٹھ کاٹ کر اسٹیبلشمنٹ کے حوالے کردیے ہیں ۔۔مطیع اللہ جان

28,783 Aufrufe • vor 9 Monaten •via X (Twitter)

0 Kommentare

Keine Kommentare verfügbar

Kommentare vom Original-Post werden hier angezeigt

Ähnliche Videos

سیاسی تدبر یا آئین کے غداروں کی اعانت کاری؟ پی ٹی آئی کے راہنما ایڈوکیٹ سلمان اکرم راجہ نے جو آئینی ترمیم پر مزاکرات کے دوران مولانا فضل الرحمان کی گفتگو بارے انکشاف کیا ہے اُس سے دو باتیں سامنے آئیں ہیں: ۱) مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم میں اسٹیبلشمنٹ کے ماورا آئین کردار کا بھرپور ادراک تھا اور اُنکا مزاکراتی استدلال اُنکی اسٹیبلشمنٹ کے لئیے اعانت کاری کا کھلا اعتراف ہے جسکی وضاحت مولانا کو دینا ہو گی۔ ۲) پیپلز پارٹی کا دعوہ ہے کہ سال 2010 میں چودھری سپریم کورٹ نے حکومت اور پارلیمنٹ کو بلیک میل کر کے 19 ویں ترمیم کروا کر ججوں کی تعیناتی کرنے والے جوڈیشل کمیشن میں ججوں کی عددی برتری کروائی تھی، اور اب 2024 میں سب سے بڑی سیاسی جماعت چیخ رہی ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے اُسی حکومتی برتری کو بحال کرنے واسطے اب اسٹیبلشمنٹ پارلیمنٹ کو بلیک میل کر رہی ہے۔ حقیقت تو یہ ہے کہ اُسوقت جنرل کیانی کی اسٹیبلشمنٹ افتخار چودھری کی ڈوریاں ہلا رہی تھی اور آج کی اسٹیبلشمنٹ حکومت کی ڈوریاں ہلا رہی ہے۔ دونوں دفعہ بلیک میل کرنے والی اسٹیبلشمنٹ تھی اور بلیک میل ہونے والے عوام کے نام نہاد منتخب نمائندے تھے۔ یہ ن لیگ، پیپلز پارٹی اور انکے نام نہاد اتحادی یا تو خود بیوقوف ہیں یا پھر عوام کو بیوقوف سمجھتے ہیں۔

Matiullah Jan

206,831 Aufrufe • vor 1 Jahr