Sensitive content

This media may contain sensitive content.

Video wird geladen...

Video konnte nicht geladen werden

Zur Startseite

اسلام آباد میں ایک نوجوان کو اغوا کے بعد کے ہی میں قتل کیا جا چکا ہے جبکہ دوسرا نوجوان تھانہ آبپارہ کی حدود سے اغوا ہو کر کچے کے ڈاکوؤں کے پاس پہنچ گیا درجنوں پولیس ناکے کروڑوں روپے مالیت کےسیف ستی کیمرے اور تھوک کے حساب سے...

31,312 Aufrufe • vor 3 Monaten •via X (Twitter)

0 Kommentare

Keine Kommentare verfügbar

Kommentare vom Original-Post werden hier angezeigt

Ähnliche Videos

اسلام آباد پولیس کی ترجیحات۔ ایک طرف رات کے بارہ بجے دو ہزار سپاہی کانسٹوٹیشن ون پر وزیرداخلہ لے گئے کہ ابھی خالی کرو صبح قیامت آنی ہے۔ دوسری طرف ایف سکس ون سیکٹر میں تین مسلح افراد نے رات بارہ بجے سوات سے آکر والد کے سامنے نوجوان اغوا کیا، فائرنگ کی،ہمسائوں نے اطلاع 15 پر دی۔ پولیس حرکت میں نہیں آئی۔اگلے دن آئی جی کو سفارش کرائی گئی تو تفتیش شروع ہوئی اور لاش ہی واپس آئی۔ پی پی پی دور میں 150 ملین ڈالرز کا کمرشل قرضہ چین سے لے کر سیف سٹی کیمرے لگے تھے۔ ایف سکس ون سے موٹر وے تک ان کیمروں کے نیچے نوجوان اغوا کر کے مردان جا کر قتل کر دیا۔ وہ کیمرے کس کام کے یا پولیس ون فائیو کا آپ نے اچار ڈالنا ہے اگر اگلے دن آئی جی کو سفارش کرانی پڑے اور اتنی دیر میں سوات سے آئے کرائے کے قاتل بندہ اغوا کر کے اسے پورے اسلام آباد سے گاڑی میں ڈال کر مردان موٹر وے پر قتل کر کے لاش نیچے پھینک کر جا چکے ہوں؟ اب آپ اس سے اندازہ کر لیں اسلام آباد کی پولیس کتنی حد تک سنجیدہ، پروفیشنل ہے یا خطرے کے وقت ری ایکٹ کر کے انسانی جانیں بچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ مکمل پروگرام لنک 👇 via YouTube Neo News Fawad Ahmed Nasrullah Malik Rabeea Shehbaz Sharif Islamabad Police Mohsin Naqvi Ishaq Dar

Rauf Klasra

10,171 Aufrufe • vor 3 Monaten

گوادر میں فوج کے ہاتھوں اپنے ہی اہلکار قتل | ✅ گوادر میں ہلاک ہونے والے دو مسلح افراد کے معاملے میں ڈرامائی موڑ ، پاکستانی ملٹری انیلیجنس (MI) نے اپنے ہی ایجنٹوں کو گرفتار کرنے کے بعد تعش میں آکر قتل کردیا اصل واقعہ: گزشتہ روز گوادر پولیس نے دو زیرِ حراست افراد، عدنان اور عبداللہ، کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کی نشاندہی پر ایک روز قبل پولیس سے چھینا گیا سرکاری اسلحہ برآمد کرنے کے لیے کارروائی کی گئی، جہاں مبینہ طور پر مسلح افراد نے پولیس پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس نے فائرنگ کی۔ تاہم، دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حقائق اس سرکاری مؤقف سے مختلف ہیں۔ ذرائع کے مطابق، عدنان اور عبداللہ دونوں مبینہ طور پر پاکستانی فوج کے ملٹری انٹیلیجنس (MI) سے وابستہ ایجنٹ تھے۔ ہلاک ہونے والے عبداللہ کا بھائی، فاروق، گوادر میں ایک مسلح گروہ کی سربراہی کرتا ہے، جسے مقامی سطح پر "ڈیتھ اسکواڈ" کہا جاتا ہے۔ فاروق اور اس کا گروہ پاکستانی فوج کی معاونت کرتے ہوئے گھروں پر چھاپوں، جبری گمشدگیوں اور دیگر کارروائیوں میں کردار ادا کرتا رہا ہے، جبکہ عدنان اور عبداللہ بھی ان سرگرمیوں میں شامل رہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق، دونوں افراد نے اپنی موٹر سائیکل ضبط کیے جانے کے ردعمل میں پولیس کا سرکاری اسلحہ چھین کر اپنے ٹھکانے پر منتقل کر دیا تھا۔ بعد ازاں، مبینہ طور پر اسلحے میں موجود ٹریکنگ چپ کی مدد سے اسی رات ان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا، دونوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اسلحہ ٹھکانے کی چھت سے برآمد کیا گیا۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جیونی میں ہونے والے حملے کے بعد پاکستانی خفیہ اداروں نے غصے میں آ کر اپنے ہی دونوں مبینہ ایجنٹوں کو پولیس کے ذریعے ایک ڈرامائی مقابلے کی صورت میں فائرنگ کروا کر ہلاک کر دیا #Balochistan #BalochistanFacts

Balochistan Facts

42,834 Aufrufe • vor 1 Monat

بچی روتے روتے دروازہ پیٹتی رہی لیکن کسی نے نہیں کھولا ۔۔ اکثر سانحات مائوں کی غفلت لاپرواہی سے ہوتے ہیں اسلام آباد: کمسن بچی کو مبینہ اغوا کرنے کی کوشش ناکام، شور مچانے پر مشتبہ شخص فرار اسلام آباد (رجب علی رپورٹ): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں واقع غلام حسین ٹاؤن ٹینکی اسٹاپ کے قریب ایک کمسن بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم بچی کی حاضر دماغی کے باعث مشتبہ شخص اپنے مذموم ارادے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے دوران بچی نے زور زور سے شور مچایا، جس پر مشتبہ شخص گھبرا کر موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، تاہم اس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ والدین نے بچوں کی حفاظت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تاحال اسلام آباد پولیس کی جانب سے اس واقعے کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ غلام حسین ٹاؤن ٹینکی اسٹاپ اور اطراف میں نصب سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لے کر مشتبہ شخص کی شناخت اور گرفتاری کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔

Ahmed Bhatti

68,911 Aufrufe • vor 1 Monat