Loading video...

Video Failed to Load

Go Home

الوداع، الوداع پیاری بسنت الوداع ہم نے پوری عزت و احترام سے، حفاظت سے تمھاری مہمان نوازی کی، تمھارا خیال رکھا۔ تمہاری خدمت کی، بدلے میں تم بھی ہمیں خوشیاں دیے جا رہی ہو۔ سنووووو، دوبارہ ضرور آنا!!!!!

20,931 views • 6 months ago •via X (Twitter)

0 Comments

No comments available

Comments from the original post will appear here

Related Videos

آج ہم کوئٹہ پریس کلب میں فیملیز کی جانب سے بی وائی سی کے رہنماؤں کے کیسز اور ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ کی صحت کے حوالے سے پریس کانفرنس کرنا چاہتے تھے۔ لیکن آج صبح سے ہمیں پریس کلب کے سامنے کھڑا رکھا گیا اور کہا گیا کہ پہلے ڈی سی سے این او سی لے کر آئیں۔ حالانکہ ہمارے سامنے کئی دیگر فیملیز کو پریس کانفرنس کرنے کی اجازت دی گئی۔ جب ہم نے پوچھا کہ اُن سے این او سی کیوں نہیں مانگا جا رہا اور ہم سے کیوں، تو ہمیں جواب دیا گیا کہ “اوپر سے آرڈر ہے” کہ یہاں صرف اُن فیملیز کو پریس کانفرنس کی اجازت ہے جن کے بچے پہاڑوں پر گئے ہیں یا جن کا تعلق منشیات کے کیسز سے ہے۔ اس کے علاوہ مسنگ پرسنز کی فیملیز یا دیگر سیاسی جماعتوں کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ مجبوراً ہم نے کوئٹہ پریس کلب کی سیڑھیوں کے سامنے بیٹھ کر اپنی پریس کانفرنس شروع کی۔ اسی دوران پولیس کی بھاری نفری وہاں پہنچ گئی اور صحافیوں کو باہر نکالنے کی کوشش کی گئی تاکہ وہ ہماری پریس کانفرنس کو ریکارڈ نہ کریں۔ بلوچستان میں نااہل حکومت کی وجہ سے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ اب بولنے اور سوال کرنے کی بھی اجازت نہیں رہی #ReleaseBYCLeaderes

Nadia Baloch

32,329 views • 5 months ago

ہری پور میں بھی سہیل آفریدی کی سٹریٹ موومنٹ کا جنازہ نکل گیا! سہیل آفریدی نے وزارت اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد عوام کی خدمت کی بجائے زہنی مریض کی رہائی کیلئے سٹریٹ موومنٹ کا ڈرامہ شروع کیا پہلے پنجاب کا رُخ کیا تو عوام نے دھتکار دیا، پھر سندھ گیا تو وہاں کی عوام نے بھی مسترد کر دیا۔ دونوں صوبوں میں ذلالت سے بچنے کیلئے جھوٹا الزام لگایا کہ صوبائی حکومتوں نے لوگوں کو نکلنے نہیں دیا۔ اب سہیل آفریدی بتائے کہ کیا ہری پور بھی خیبرپختونخواہ سے باہر ہے؟ کیا وہاں کی عوام کو بھی پنجاب اور سندھ کی حکومتوں نے نہیں نکلنے دیا؟ حقیقت تو یہ ہے کہ تحریک انصاف اپنے انتشاری رویے کی وجہ سے دفن ہو چکی ہے، ناصرف پنجاب اور سندھ بلکہ خیبرپختونخواہ کی عوام بھی اب کارکردگی کی سیاست چاہتی ہے، انتشاری احتجاج اور فسادات کی سیاست کا خاتمہ ہو چکا۔ سہیل آفریدی تم خدا کو حاضر ناضر جان کر بتاؤ کہ کیا تمہارے لیے ہری پور کی عوام نکلی ہے؟ وہاں تو تل دھرنے کی جگہ نہیں ہونی چاہیے تھی مگر لوگ صرف 100 سے 150 تھے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ خیبرپختونخواہ کی عوام نے بھی تمہیں مسترد کر دیا ہے۔ خدارا شرم کرو اور سٹریٹ موومنٹ کے نام پر نکل کر مزید ذلیل و خوار ہونے کی بجائے عوام پر رحم کرو۔ صوبے میں کارکردگی دکھاؤ، کے پی کی عوام کو سہولیات دو #HaripurRejectsPTI

Muhammad Hanzala

30,466 views • 7 months ago

راولاکوٹ آزاد کشمیر میں آج جان کی بازی ہارنے والی یونیورسٹی لیکچرر خاتون کی آخری لمحات کی ویڈیو ، خاتون امریکہ سے اعلی تعلیم یافتہ تھی گاڑی کے دھندلے شیشے پر ہاتھ مارتی ہوئی یہ بہن جاتے جاتے بہت سارے سوالات کو جنم دے گئیں۔۔ پاکستان کے مختلف علاقوں میں ہم نے لوگوں کو تیز و تند دریاؤں میں چھلانگ مار کر لوگوں کی جانیں بچاتے دیکھا ہم یہ نہیں کہتے کہ اپنی جان کی حفاظت نا کریں لیکن یہاں تو کوشش تک بھی نہیں کی گئی۔۔ کوئی بہت بڑی ندی نالہ یا بہت گہرا تالاب تو نہیں تھا نہیں لیکن نہ جانے کیوں لوگوں کی بے حسی پہ دل سخت تڑپ اٹھا پانی کی گہرائی سے صاف اندازہ ہو رہا ہے کہ پانی چھ فٹ سے زیادہ گہرا نہیں تھا اور وہاں پر کم و بیش ہیں ادھا درجن لوگ بھی موجود تھے ویڈیو میں بہت ساری آوازوں کو واضح سنا جا سکتا،سب کچھ انتظامیہ پہ ڈال کر اپنی نااہلی، بزدلی، کمزوری پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا.. وہاں پہ کھڑے کسی بھی شخص کی اگر یہ بہن بیٹی ہوتی تو وہ بلا خوف و خطر پانی میں کود جاتا اور جب انسان ہمت کرتا ہے تو رب تعالی اس کی مدد بھی فرماتا ہے کاش کہ اج اس بہن کی زندگی بچائی گئی ہوتی۔۔۔ موت سے تو کسی کا انکار نہیں ...انا للہ وانا الیہ راجعون

Yousaf Saeed

59,994 views • 1 year ago

وقت گزر جاتا ہے، مگر بچوں کی ہنسی، ان کی معصوم باتیں اور ان کے ننھے قدم دل کے کسی گوشے میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ آج ایک پرانی ویڈیو دیکھتے ہوئے احساس ہوا کہ زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں وہی ہیں جنہیں ہم اکثر معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ میرے نزدیک اللہ تعالیٰ کا انسان پر سب سے بڑا انعام اولاد، صحت اور محبت ہیں۔ میں خود کو بے حد خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ میرے رب نے مجھے یہ تینوں نعمتیں فراوانی سے عطا کیں۔ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر اپنی رحمتوں اور نعمتوں کی بارش ہمیشہ بے حساب کی ہے۔ اس نے مجھے زندگی میں توقعات سے کہیں بڑھ کر عزت، محبت، مواقع اور آسائشیں عطا کیں۔ لیکن ان تمام نعمتوں میں جو نعمت میرے دل کے سب سے قریب ہے، وہ میری اولاد ہے۔ ریان، بہرام اور میری پیاری بیٹی میری زندگی کا حاصل ہیں۔ یہ میری محبت، میری امید، میری خوشی اور میرے آنے والے کل کا سرمایہ ہیں۔ اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ میری سب سے قیمتی متاع کیا ہے، تو میرا جواب ہمیشہ یہی ہوگا کہ میری اصل دولت میرے بچے ہیں۔ میں ان کا قیدی ہوں، اور یہ وہ قید ہے جس پر مجھے فخر ہے۔ زندگی کے اس مرحلے پر میری سب سے بڑی خواہش نہ شہرت ہے، نہ دولت اور نہ کوئی منصب۔ میری دعا صرف یہ ہے کہ میں اپنے بچوں کی ایسی تربیت کر سکوں کہ وہ اچھے انسان، باکردار شہری اور معاشرے کے لیے باعثِ خیر بنیں۔ کیونکہ آخرکار انسان کی کامیابی کا پیمانہ اس کی اولاد کے کردار سے ہی ناپا جاتا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال حالات نے ہمیں مختلف ملکوں میں رکھا۔ میرے بچے دبئی اور برطانیہ میں رہے اور میں پاکستان میں۔ ان کی جدائی نے مجھے ہر روز یہ احساس دلایا کہ گھر دیواروں سے نہیں، بچوں کی موجودگی سے بنتا ہے۔ میں نے انہیں بے حد یاد کیا، شاید اتنا جتنا الفاظ بیان نہیں کر سکتے۔ اور آج، جب میرے بیٹے دبئی سے واپس آرہے ہیں اور میں انہیں لینے ایئرپورٹ جا رہا ہوں، تو دل کی کیفیت بیان سے باہر ہے۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے میری دنیا کا ایک گمشدہ حصہ دوبارہ اپنی جگہ لوٹ رہا ہو۔ اولاد دراصل اللہ تعالیٰ کی وہ زندہ دعا ہے جو ہماری آنکھوں کے سامنے پروان چڑھتی ہے۔ جتنا انہیں دیکھتا ہوں، اتنا ہی اپنے رب کا شکر ادا کرتا ہوں۔ ریان، بہرام اور میری بیٹی — تم میری کامیابی نہیں، میری دنیا ہو۔ ❤️ الحمدللہ، ہر نعمت پر، ہر آزمائش پر، ہر وصال اور ہر جدائی پر؛ اور سب سے بڑھ کر، تم پر۔ ✨

Sher Afzal Khan Marwat

91,385 views • 1 month ago

آج پہلے فرید قریشی ، اسد ملک اور مغل نے سلمان اکرم راجہ کی میڈیا ٹاک میں مجھے ناصرف کارنر کرنے کی کوشش کی بلکہ میرے سوال پوچھتے وقت بولنا شروع کر دیتے تھے پھر جب لاسٹ میں میں سوال کرنے کی کوشش کی تو بھی مرزا اخلاق سے نعرے لگوا کر مجھے روکنے کی کوشش کی میں نہایت صبر کیساتھ سب برداشت کیا اور تحمل کیساتھ برداشت کرتے ہوئے سوال پوچھ کر دم لیا پھر سب میڈیا والے نیچے چلے گئے اور مرزا اخلاق بھی نیچے پہنچ گیا ان سب کیساتھ بیٹھ کر اظہر جاوید کو برا کہا گیا اور تحریک انصاف کے کارکن مرزا اخلاق نے اظہر جاوید کی والدہ کو گالیاں دیں مجھ سے برداشت نہیں ہوا اسی وقت اظہر جاوید کو فون کر کے بتایا کہ آپکی والدہ کو گالیاں دی جا رہی ہیں اور رپوٹرز بیٹھ کر سن رہے ہیں کیونکہ میں سب کے سامنے اظہر جاوید کو فون کر کے بتا رہی تھی اسکے بعد شوکت ڈار اتے ہیں میں ہم لوگ باہر چلے جاتے ہیں میں جب دوبارہ ریسٹورینٹ میں داخل ہوتی ہوں یہ لوگ کھانا کھانے میں مصروف تھے اور میں شوکت ڈار صاحب سے کہا کہ میں ٹویٹ کرنے لگی ہوں کہ ہزار سور ملکر بھی شیر کو نہیں ڈرا سکتے اتنے میں اس ملک نے شوکت ڈار کو مجھے گالی دیتے ہوئے کہا اسے کہیں اپنا منہ بند کر لے میں نے کہا تمہیں کیوں تکلیف ہو رہی میں تمہیں سور نہیں کہہ رہی اسکے بعد اس نے گالیاں دیتے ہوئے کہا کہ میں چغل خور ہوں اور پھر میں نے بھی گالیوں کے جواب میں گالیاں ہی دیں اس نے مجھے دھمکی دی کہ تم مجھے جانتی نہیں ہو ہم تمہارے گھر ائیں گے خیر میں ایسے گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والی نہیں جو شخص اپنے گھر کی عورتوں پر تشدد کرنے کا عادی ہو اسکا مطلب یہ نہیں کہ باہر بھی گالی دے گا سن لی جائے گی میں نے پولیس میں ان لوگوں کے خلاف رپورٹ کروا دی ہے فرید قریشی کے خلاف پہلے ہی پولیس میں کمپلئین ہیں آج دوسرے گینگ ممبرز کا بھی اضافہ ہو گیا ہے میں نے ARY اور Hum والوں کو شکایات کیں تھیںیہ سلسلہ پچھلے ایک سال سے جاری ہے جان بوجھ کر تحریک انصاف کے لوگوں کو میرے خلاف چھوڑا جاتا ہے اور کئی مرتبہ جانی نقصان بھی پہنچانے کی کوشش کی گئی ایسڈ اٹیک تک کروایا گیا لیکن میں نا تب ڈری تھی نا اب ڈروں گی کوئی مرد اٹھے اور مجھے گالی یا میری ماں کو گالی دے گا میں اس سے ڈبل گالی اسکی گھر کی عورتوں کو دونگی اور جتنی چیخیں مارنی ہے مار گالی تو ڈبل ہی ملے گی

Safina Khan

60,764 views • 1 year ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت ٹیوٹا کا اہم اجلاس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں نوجوانوں کی فلاح، اسکل ڈویلپمنٹ اور روزگار کے مواقع سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ حکومت نوجوانوں کی ترقی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے، لہٰذا اس کے واضح اور عملی نتائج سامنے آنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ ہنر اور روزگار فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ نے اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ پروموشن پروگرام پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے تحت 42 ہزار نوجوانوں کو اوسطاً 73 ہزار روپے فی کس اسٹارٹ اپ گرانٹ فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ اب تک 5,445 نوجوانوں میں 39.7 کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ پشاور میں 750 تربیت یافتہ نوجوانوں کو ملازمتوں کے مواقع تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ مجموعی طور پر 25 ہزار نوجوانوں کی انٹرن شپ اور پلیسمنٹ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ احساس ہنر پروگرام کے تحت تین ارب روپے کی لاگت سے نوجوانوں کو پانچ لاکھ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ اب تک 1,211 درخواست گزاروں میں 58.5 کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ ٹیوٹا کے تحت نوجوانوں کی مہارتوں میں اضافے کے لیے خصوصی پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے، جس میں فی ٹرینی 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جا رہا ہے۔ اب تک 88 نوجوانوں کو مختلف صنعتی یونٹس میں آن جاب ٹریننگ فراہم کی گئی ہے جبکہ 560 نوجوانوں کی 85 صنعتی یونٹس میں کامیاب پلیسمنٹ ہو چکی ہے۔ ضم اضلاع کے لیے 685 ملین روپے کی لاگت سے تیز رفتار اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 3,000 نوجوانوں کو مالی و تکنیکی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت 800 نوجوانوں کی تربیت مکمل ہو چکی ہے، جبکہ 520 نوجوانوں کی نیشنل لاجسٹکس سیل (این ایل سی) اور 1,400 نوجوانوں کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں پلیسمنٹ یقینی بنائی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام پروگرامز پر ٹھوس حکمت عملی کے تحت عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں۔

PTI

11,269 views • 5 months ago

کور کمانڈر پشاور عمر احمد بخاری کا شمار آرمی کے ٹاپ جرنیلوں میں ہوتا ہے، اور یہ بھی ممکن ہے کہ مستقبل میں انہیں فور اسٹار جنرل بنایا جائے۔ آج کور کمانڈر پشاور عمر احمد بخاری نے چترال کے مشہور پولو پلیئر اور لیجنڈ اظہار علی خان سے ان کے گھر جا کر ملاقات کی۔ چترال کے اس عظیم پولو لیجنڈ کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کے گھر جانا ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔ ہم کور کمانڈر پشاور کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس طرح اظہار علی خان جیسے پولو لیجینڈ کو عزت دی وہ واقعی اس اعزاز کے مستحق تھے۔ اظہار علی خان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے شندور میں گلگت کے خلاف ایک میچ میں 9 گول اسکور کیے تھے۔ وہ گزشتہ دو دہائیوں سے شندور میں چترال اے ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہیں “مسٹر شندور” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ جب سے اظہار علی خان، اصرار ولی اور شہزاد احمد شاہ جی چترال اے کی نمائندگی کر رہے ہیں، گزشتہ 20 سالوں میں گلگت کی ٹیم صرف دو مرتبہ کامیاب ہو سکی ہے، جبکہ باقی تمام میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 2011 سے چترال اے ٹیم شندور میں ناقابلِ شکست رہی ہے، اور گلگت نے آخری بار 2011 میں چترال کو ہرایا تھا، جس کے بعد سے شندور میں اسے مسلسل شکست ہو رہی ہے۔ #نوٹ اس سال شندور میں بہت اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا پشاور میں جیتنے کے بعد گلگت کی ٹیم کے حوصلے بلند ہونگے اس سال شندور کے لیے فورسز اور سولین پر مشتمل اچھی ٹیم سلیکٹ کر کے شندور بھیجنا ہوگا #Chitral #Polo

Khalid Hussain Taj

107,208 views • 4 months ago

شکریہ چوہدری پرویز الٰہی ابھی کچھ دیر پہلے دفتر سے گھر آتے ہوئے بارش کے پانی کے قریب سڑک پر کسی کو گرے دیکھا۔ گاڑی موڑی اور واپس جا کے دیکھا تو وہ ایک عورت تھی۔ اسے اٹھانے کی کوشش کی مگر وہ گر پڑی۔ مجھے لگا کہ یہ ذہنی مریض ہے، یہ بھی لگا کہ نشہ کیا ہے اور یہ بھی کہ کسی نے خود یہاں بھیک کے لئے چھوڑا ہے مگر پھر سوچا کہ شدید سردی ہے، یہ مر گئی تو ذمے دار کون ہو گا، میں؟ میں نے اسے مناسب رقم بھی دی مگر مجھے اس کی باتیں بھی سمجھ نہیں آ رہی تھیں، بس اتنی سمجھ آئی کہ ٹکر لگی ہے اور چوٹ۔ دس پندرہ منٹ کی ادھیڑ بن کے بعد پھر یہی خیال آیا کہ 1122 کو کال کروں کہ لوگ قریب سے اجنبیت سے گزرتے جا رہے تھے۔ کال کی اور دس بارہ منٹ میں ہی گاڑی آ گئی۔ کچھ لوگ جمع ہوئے جھگیوں کی رہائش بارے بتایا۔ پھر جو ہوا کچھ اس کی ریکارڈنگ دیکھ لیجئے اور دل میں پہلا خیال آیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کروں اور شہبازشریف کا بھی جنہوں نے سیاسی مخالفت کو چھوڑ کر اس منصوبے کو پنجاب بھر تک پھیلا دیا۔ ریسکیو سٹاف فرسٹ ایڈ کے بعد اس کا گھر ڈھونڈنے اور پہنچانے چلا گیا۔۔

Najam Wali Khan

159,079 views • 2 years ago