Video wird geladen...

Video konnte nicht geladen werden

Zur Startseite

او ظالمو سانوں کس جرم اچ ماریا جے؟ او مسلمانو۔۔ اوے نماز پڑھنا جرم اے؟ شہدا کے لواحقین کی آہیں💔

49,750 Aufrufe • vor 7 Monaten •via X (Twitter)

0 Kommentare

Keine Kommentare verfügbar

Kommentare vom Original-Post werden hier angezeigt

Ähnliche Videos

اپنے شہید کو سر پر باندھ لو ۔۔۔۔!!! ایس ایچ او علاقے کا فرعون بن گیا ایک شہید کے والد کو ایسا طعنہ کہ پورے ضلع میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ۔۔۔ ضلع میانوالی کے علاقہ موچھ کے تھانے کے ایس ایچ او رانا توقیر کے حکم سے ماتحت ملازمین ایک بزرگ شہری کو اٹھا کر تھانے لے آئے ، شہیید کے والد نے اپنا تعارف کروایا : جناب میں ایک شہیید کا باپ ہوں ۔۔۔۔۔۔ایس ایچ او جواب میں بولا "اپنے شہیدوں کو سر پہ باندھو۔"ذرائع کے مطابق اس بزرگ کا جوان بیٹا 2018 میں شہیید ہوا تھا، جس کی شہا۔دت پورے خاندان کے لیے ایک بڑا صدمہ تھی۔واقفان حال کے مطابق بزرگ بے گناہ بے قصور ہے اس کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ ایک ہوٹل پر بیٹھے ہوئے تھے پولیس والے انہیں پکڑ کر لے گئے تش۔دد کا نشانہ بنایا اور دل چیر دینے والے یہ کلمات بھی ادا کیے ۔ ایس ایچ او رانا توقیر کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بے گناہ افراد کو بغیر کسی واضح وجہ کے تھانے میں بند کرنے، مبینہ تش۔دد کرنے اور ان سے ملاقات یا کھانا لے کر آنے والے افراد کے ساتھ بھی ناروا سلوک اسکی عادت ہے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق علاقے میں مبینہ طور پر سرِعام من۔شیات کی فروخت جاری ہے اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ۔۔ ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل اور آر پی او سرگودہا آصف خان سے اپیل ہے کہ شہیید کے والد کے ساتھ تھانے میں بدتمیزی کے اس واقعہ کی انکوائری کی جائے ۔اور اگر ایس ایچ او پر لگایا گیا الزام درست ہے تو موصوف خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے ۔۔۔۔۔ #FBLIFESTYLE

Israr Ahmed Rajpoot

41,062 Aufrufe • vor 1 Monat

#سب #سے #بڑی #خبر چونترہ کے علاقہ میں اپنے فارم ہاؤس میں واٹر سپلائی لائنز بچھوانے بعد مزدوری مانگنے پر ن لیگی ایم پی اے/ڈائریکٹر بلیو ورلڈ سٹی چوھدری نعیم اعجاز نے رانا طاہر نامی کنٹریکٹر کو غلیظ گالیاں اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں سوشل میڈیا پر ن لیگی ایم پی اے کی آڈیو کال لیک اس سے قبل بلیو ورلڈ سٹی کے مالک چودھری سعد نزیر اور نعیم اعجاز کے بھائی ندیم اعجاز نے Gulberg Greens Islamabad میں ڈیڑھ ڈیڑھ ارب مالیت کے اپنے دو فارم ہاؤسز بنانے والے کنٹریکٹر محمد سلیم کو بھی مزدوری طلب کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جس پر کنٹریکٹر نے لاہور کی عدالت میں ان خلاف دعویٰ دائر کر رکھا ہے واضع رہے چوھدری نعیم اعجاز خلاف راولپنڈی پولیس پاس قتل، اقدام قتل، دھشت گردی، زمینوں پر ناجائز قبضے، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، اغواہ، چوری، ڈکیتی و پولیس پر فائرنگ کے جرم میں 216 سے زائد مقدمات درج ہیں ستمبر 2025 میں چوھدری نعیم اعجاز کی ایماء پر انکے بھائی وسیم اعجاز، دو بھانجوں و دیگر گینگ ممبرز نے سہال کے مقام پر چوھدری حسنین نامی نوجوان کو قتل کر دیاتھا جس کا مقدمہ تھانہ چونترہ میں درج ہے لوئر کورٹ و لاہور ہائی کورٹ سے سابق سی پی او راولپنڈی خالد محمود ہمدانی و سابق ایس ایچ او تھانہ چونترہ انسپکٹر ثاقب عباسی سے ساز باز کر کے ن لیگی ایم پی اے اپنی و دیگر ملزمان کی قتل کیس میں ضمانتیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے مگر بعد ازاں مقتول کے لواحقین نے حسنین قتل کیس کے تمام ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کروانے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان میں پٹیشن دائر کر دی جس پر تین ممبر بینچ نے ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیے

Israr Ahmed Rajpoot

53,586 Aufrufe • vor 1 Monat

سندھ ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے کو سی ای او رفتار فرحان ملک اور پروڈیوسرحافظ منہاج افضل کیخلاف طاقت کے استعمال سے روک دیا جسٹس سلیم جیسر اور جسٹس عبدالحمید بھرگڑی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے این سی سی آئی اے کے نوٹس سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنایا این سی سی آئی اے نے پیپلزلائرز فورم کے طارق محمود خٹک کی شکایت پر فرحان ملک اور حافظ منہاج افضل کو 20 اگست کی طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے بدنیتی کی بنیاد پر جاری کیا گیا نوٹس قانون کے مطابق بھی نہیں ہے، پیشی کے موقع پر گرفتاری کا خدشہ ہے، وکیل رفتار معیز جعفری ایڈووکیٹ این سی سی آئی اے کےانویسٹی گیشن آفیسر طارق حسین نے جس شکایت کی بنیاد پر نوٹس جاری کیا اس سے آگاہ ہی نہیں کیا ہے، وکیل رفتار معیز جعفری نوٹس اور شکایت میں یہ بھی نہیں بتایا گیا ہے کہ رفتار کی ڈاکیومینٹری کے کس حصے پر پیپلزلائرزفورم کے طارق محمود خٹک کو اعتراض ہے، وکیل رفتار معیز جعفری آئینی بینچ نے این سی سی آئی اے اور تفتیشی افسر سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی

Raftar

30,475 Aufrufe • vor 1 Monat

🚨🚨راولپنڈی کا ایک بڑا منصوبہ رنگ روڈ ایک بار پھر متنازعہ ہوگیا ہے، ذرائع بتاتے ہیں کہ منصوبہ کے ڈیزائن میں مبینہ تبدیلی کا معاملہ سامنے آنے پر پنجاب حکومت نے تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں،حکام کی جانب سے راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے رنگ روڈ منصوبے کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا گیا جسکے بعد ابتدائی رپورٹ حکومت پنجاب کو پیش کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں بے ظابطگیوں کی نشاندھی پر معاملہ اینٹی کرپشن کے سپرد کیا جائے گا، پنجاب حکومت کیجانب سے رنگ روڈ کیس میں جے آئی ٹی بنانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے راولپنڈی رنگ منصوبہ کے این او سیز، منظور شدہ نقشوں، ایکسیس روڈ اور دیگر قانونی منظوریوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق نجی سروس ایریاز کو رسائی دینے کے لیئے جاری این او سیز بھی تحقیقات کے دائرے میں آ گئے ہیں، 28 جنوری 2026 کے مبینہ این او سی کی قانونی حیثیت اور سرکاری ریکارڈ کی جانچ شروع ہے، آر ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سروس ایریا کو رسائی دینے سے منظور شدہ ڈیزائن اور ٹریفک نظام متاثر ہوتا ہے۔۔ این او سی، ایکسیس روڈ، لینڈ یوز، بلڈنگ پلان اور پٹرول پمپ منظوریوں کا ریکارڈ بھی چھان بین کے عمل میں شامل ہے۔ کئی حکام جیسے کے ڈی سی حسن وقار چیمہ، اے ڈی سی آر شہریار شیرازی،سابق کمشنر عامر خٹک،اے سی حاکم خان اور سابق ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ پہلے ہی تبدیل کیئے جاچکے۔ پی ٹی آئی دورِ میں بھی حکومت میں رنگ روڈ ڈیزائن میں مبینہ تبدیلی کا معاملہ سامنے آیا تھا جس پر اس وقت کے وزیراعظم نےکمشنر کیپٹن (ر) محمد محمود، ڈپٹی کمشنر انور الحق سمیت دیگر افسران کے خلاف کارروائی کی تھی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے رنگ روڈ منصوبے میں مبینہ طور پر دوسری بار ڈیزائن تبدیلی کے ہر پہلو کی تحقیقات جاری ہیں۔

Azaz Syed

103,337 Aufrufe • vor 2 Monaten