Загрузка видео...

Не удалось загрузить видео

На главную

آپ سب نے اس وقت سٹریٹ موومنٹ کی تیاری پر پوری توجہ دینی ہے۔ اس کا پہلا مرحلہ یہ ہے کہ اپنی تمام تنظیمی ساخت کو مکمل اور منظم کیا جائے، کیونکہ سٹریٹ موومنٹ کی کامیابی سٹریٹ پاور سے ہی ممکن ہوتی ہے۔ ہماری اصل طاقت یہ ہے کہ...

23,356 просмотров • 8 месяцев назад •via X (Twitter)

Комментарии: 0

Нет доступных комментариев

Здесь появятся комментарии из оригинального поста

Похожие видео

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کراچی میں بلال محسود شہید کے رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں۔ بلال محسود کراچی اسٹریٹ موومنٹ کے دوران لیاری ایکسپریس وے پر پیش آنے والے حادثے میں شہید ہوئے تھے۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی، ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور بلال محسود کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے وہاں موجود لواحقین اور پارٹی کارکنان سے خطاب بھی کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں خیبر سے کراچی صرف تعزیت کے لیے آیا ہوں۔ یہی ہمارا نظریاتی رشتہ ہے جو ہمیں خیبر سے کراچی تک جوڑتا ہے۔ تحریکِ انصاف واحد قومی جماعت ہے، جس کا ہر ورکر عمران خان کے نظریے اور پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے ایک ہے۔ خیبر کا درد کراچی محسوس کرتا ہے اور کراچی کا دکھ خیبر۔ پی ٹی آئی کا ہر ورکر ہمارا قیمتی اثاثہ اور عمران خان کی امانت ہے۔ ہمیں اپنے کارکنوں کو گلے لگانا ہے، بچوں اور بھائیوں کی طرح ان کی حفاظت کرنی ہے۔ اگر آج عمران خان جیل میں ہے ، ہم نے انہیں تنہا چھوڑ دیا تو نہ قوم ہمیں معاف کرے گی اور نہ ہی عمران خان۔ نظریاتی کارکنوں کی بدولت اللہ نے ہمیں یہ مقام دیا ہے، اور میرا یقین ہے کہ جب تک یہ کارکن ہمارے ساتھ ہیں، یہ تحریک مزید مضبوط اور وسیع ہوتی جائے گی، اور حقیقی آزادی کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔ میں بلال محسود شہید اور پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں کے ساتھ دلی تعزیت کرتا ہوں۔ بلال محسود کے بچوں کی کفالت اور تعلیم کی ذمہ داری پی ٹی آئی سندھ نے لے لی ہے، اور ہم اس خاندان کے ساتھ ہر حال میں کھڑے رہیں گے۔

Shafi Jan

17,102 просмотров • 8 месяцев назад

آج بٹگرام کی سر زمین نے واقعی ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ جس بے لوث محبت، گرم جوشی اور والہانہ انداز میں آپ سب نے میرا جگہ جگہ استقبال کیا، اس نے ثابت کر دیا ہے کہ خیبر پختونخوا کا ہر غیور شہری عمران خان کے نظریے، حقیقی آزادی اور آئین و قانون کی بالادستی کی جنگ میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔ ​بٹگرام کے معزز بزرگوں، جذبے سے سرشار نوجوانوں اور ماؤں بہنوں کی اتنی بڑی تعداد میں آمد اور یہ لازوال محبت میرے اور پوری قیادت کے لیے باعثِ فخر اور مشعلِ راہ ہے۔ آپ کا ہر نعرہ، آپ کا ہر قدم اور آپ کے چہروں پر چمکتا ہوا عزم اس بات کی گواہی ہے کہ کپتان کا پیغام ملک کے کونے کونے تک پہنچ چکا ہے اور کوئی جابرانہ قوت اس جذبے کو شکست نہیں دے سکتی۔ ​یہ صرف ایک استقبال نہیں تھا، بلکہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف ایک شاندار عوامی ریفرنڈم تھا۔ آپ کی یہ محبت اور حلم ہماری ہمت اور حوصلوں کو مزید جلا بخشتی ہے۔ ​میں بٹگرام کے ہر ایک شہری، مقامی قیادت، اور تمام کارکنان کی تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے اس دورے کو یادگار بنایا۔ انشاء اللہ، جب تک حقیقی آزادی اور انصاف کا سورج طلوع نہیں ہوتا، ہم مل کر اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ ​بٹگرام، آپ کا بہت بہت شکریہ! ​— علیمہ خان

Aleema khan

16,626 просмотров • 1 месяц назад

وقت گزر جاتا ہے، مگر بچوں کی ہنسی، ان کی معصوم باتیں اور ان کے ننھے قدم دل کے کسی گوشے میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ آج ایک پرانی ویڈیو دیکھتے ہوئے احساس ہوا کہ زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں وہی ہیں جنہیں ہم اکثر معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ میرے نزدیک اللہ تعالیٰ کا انسان پر سب سے بڑا انعام اولاد، صحت اور محبت ہیں۔ میں خود کو بے حد خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ میرے رب نے مجھے یہ تینوں نعمتیں فراوانی سے عطا کیں۔ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر اپنی رحمتوں اور نعمتوں کی بارش ہمیشہ بے حساب کی ہے۔ اس نے مجھے زندگی میں توقعات سے کہیں بڑھ کر عزت، محبت، مواقع اور آسائشیں عطا کیں۔ لیکن ان تمام نعمتوں میں جو نعمت میرے دل کے سب سے قریب ہے، وہ میری اولاد ہے۔ ریان، بہرام اور میری پیاری بیٹی میری زندگی کا حاصل ہیں۔ یہ میری محبت، میری امید، میری خوشی اور میرے آنے والے کل کا سرمایہ ہیں۔ اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ میری سب سے قیمتی متاع کیا ہے، تو میرا جواب ہمیشہ یہی ہوگا کہ میری اصل دولت میرے بچے ہیں۔ میں ان کا قیدی ہوں، اور یہ وہ قید ہے جس پر مجھے فخر ہے۔ زندگی کے اس مرحلے پر میری سب سے بڑی خواہش نہ شہرت ہے، نہ دولت اور نہ کوئی منصب۔ میری دعا صرف یہ ہے کہ میں اپنے بچوں کی ایسی تربیت کر سکوں کہ وہ اچھے انسان، باکردار شہری اور معاشرے کے لیے باعثِ خیر بنیں۔ کیونکہ آخرکار انسان کی کامیابی کا پیمانہ اس کی اولاد کے کردار سے ہی ناپا جاتا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال حالات نے ہمیں مختلف ملکوں میں رکھا۔ میرے بچے دبئی اور برطانیہ میں رہے اور میں پاکستان میں۔ ان کی جدائی نے مجھے ہر روز یہ احساس دلایا کہ گھر دیواروں سے نہیں، بچوں کی موجودگی سے بنتا ہے۔ میں نے انہیں بے حد یاد کیا، شاید اتنا جتنا الفاظ بیان نہیں کر سکتے۔ اور آج، جب میرے بیٹے دبئی سے واپس آرہے ہیں اور میں انہیں لینے ایئرپورٹ جا رہا ہوں، تو دل کی کیفیت بیان سے باہر ہے۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے میری دنیا کا ایک گمشدہ حصہ دوبارہ اپنی جگہ لوٹ رہا ہو۔ اولاد دراصل اللہ تعالیٰ کی وہ زندہ دعا ہے جو ہماری آنکھوں کے سامنے پروان چڑھتی ہے۔ جتنا انہیں دیکھتا ہوں، اتنا ہی اپنے رب کا شکر ادا کرتا ہوں۔ ریان، بہرام اور میری بیٹی — تم میری کامیابی نہیں، میری دنیا ہو۔ ❤️ الحمدللہ، ہر نعمت پر، ہر آزمائش پر، ہر وصال اور ہر جدائی پر؛ اور سب سے بڑھ کر، تم پر۔ ✨

Sher Afzal Khan Marwat

91,594 просмотров • 2 месяцев назад

عمران خان کے صحت کے حوالے سے جو رپورٹ آئی ہے اس پر پوری قوم کو تشویشِ ہے اور ہماری تشویش تب ختم ہوگی جب عمران خان کو ان کی فیملی اور ذاتی معالجین کے روبرو بہترین ہسپتال میں شفٹ کیا جائے گا۔ کل چونکہ کیس لگا ہوا ہے تو ہماری عدالت سے یہ التجا، درخواست اور ڈیمانڈ ہے کہ عمران خان کو انصاف دیا جائے۔ ہم صرف انصاف چاہتے ہیں اور میرٹ پر۔ آپ کو یاد ہوگا جب نواز شریف جیل میں تھے اور بیمار تھے تو ہماری حکومت نے ان کو ہسپتال منتقل کیا، ان کو پوری سہولت دی۔ جتنی دیر وہ ہسپتال میں رہے، ہم نے اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ پھر اس کے بعد ان کا جو پلیٹ لیٹس کا مسئلہ آیا تو ایک رپورٹ آئی، آپ کو پتا ہے اس کی کیا پوزیشن تھی، لیکن اس کی بنیاد پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی سفارش پر، جو خود اس وقت بیمار اور جیل میں ہیں اور کینسر سے سروائیور ہیں، ان کی رپورٹ پر حکومت نے فیصلہ کیا کہ اگر عدالت فیصلہ کرتی ہے تو حکومت اس میں کوئی رکاوٹ نہیں بنے گی۔ اس وقت تو بدترین انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔ ہمارا مطالبہ تو یہ ہے کہ عمران خان کے جتنے بھی کیسز ہیں، ان میں انصاف کیا جائے۔

Asad Qaiser

12,344 просмотров • 1 месяц назад