Загрузка видео...

Не удалось загрузить видео

На главную

جب ہلری کلنٹن سے deep state کے بارے میں پوچھا گیا تو ہلری کا کہنا تھا کہ یہ ٹرم پاکستان جیسے ملکوں کے لئے استعمال ہوتی ہے جہاں پر فوج اور انٹیلیجنس ایجنسی ہی تقریباً ملک چلاتی ہیں، بے شک آپ کو عوام نے ووٹ دیا ہے لیکن اگر...

175,617 просмотров • 2 лет назад •via X (Twitter)

Комментарии: 9

Фото профиля لقمان محمود پڈھیار ⁦🇵🇰 ⁩🇸🇦 🇴🇲
لقمان محمود پڈھیار ⁦🇵🇰 ⁩🇸🇦 🇴🇲2 лет назад

@dxbpak20 اس نے بالکل ٹھیک کہ تھا۔۔ تین چار سال پہلے پھر بھی ایک بھرم تھا پاکستانی عوام کو کہ فوج حکومت میں دخل انداز نہیں ہوتی ۔ لیکن اب دو سال سے جس طرح انہوں نے کیا ہے اب تو صاف نظر آتا ہے کہ فوج کی حکومت ہے۔۔ بس چہرے اگے اور ہیں

Фото профиля Ahsaan Jutt ⁱᴾⁱᵃⁿ
Ahsaan Jutt ⁱᴾⁱᵃⁿ2 лет назад

@OfficialDGISPR سر ہمت ہے ہلری کلنٹن کو جواب دینے کی ؟ ساری دنیا آپ کے بارے میں جان چکی

Фото профиля @KKhawaja iPians
@KKhawaja iPians2 лет назад

عمران خان کا فرمان. .آزادی گھر بیٹھے نہیں ملتی اسکے لئے جدوجہد کرنی پڑپی ھے پہلا مرحلہ قوم پار کرچکی ھے دوتہائی اکثریت سے سیٹین جتوا کر اب سوچنا یہ کہ انقالاب سری لنکا والا لائیں یا ترکی والا سوچو🇵🇰پاکستانیو #عوامی_فیصلہ_تسلیم_کریں #فاتح_قیدی_عمران_خان #ساڈا_حق_ایتھے_رکھ

Фото профиля Shahid Rafique
Shahid Rafique2 лет назад

ہمارے لوگوں نے اس کو سچ کرکے دکھایا ہے اور اب کسی کو کوئی شک نہیں کہ وہ سچ بول رہی ہے

Фото профиля Faizan Raheem
Faizan Raheem2 лет назад

Embarrassment & shameful @OfficialDGISPR you’re a lanat for 🇵🇰

Фото профиля Reyha A ❤️🇵🇰
Reyha A ❤️🇵🇰2 лет назад

اور ھم نے دفاع کیا تھا۔ غصہ کیا تھا

Фото профиля Shahab shahab
Shahab shahab2 лет назад

@tma5252 @786GHQ isly tu pakistan ko is halat tak jarnilo ny ponchaya hay

Фото профиля Raiz Yousafzai
Raiz Yousafzai2 лет назад

I won't call it deep state as deep state is hidden... A system like Pakistan is called parallel state where they openly do it.

Фото профиля عوام ریاست ہے
عوام ریاست ہے2 лет назад

لیکن اس ڈیپ سٹیٹ کی پشت پناہی کون کرتا ہے؟؟؟؟؟

Похожие видео

اللہ کی فوج کے ساتھ لاکھ سپاہیوں سے دوسرا سوال: آپ کے ادارے کے سربراہ اس سدیوں میں پیدا ہونے والے لیڈر کو torture کر رہے ہیں۔ یہ وہ بندہ ہے جس سے آپ کے ملک کی پہچان ہے اور جب آپ یہ وڈیو دیکھیں گے تو مانیں گے کہ یہ سچ میں ہماری قوم کے غریبوں کے لیے درد رکھتا ہے! آپ سب فوج میں آکر شاید اپنے آپ کو عام پاکستانیوں سے الگ سمجھنے لگے ہیں، اس لیے شاید درد نہیں ہوتا آپ کے دل میں جب قوم کے لیڈر کو اس طرح ٹارچر کیا جارہا ہو ؛ آج آپ شاید محفوظ ہوں مگر یہ جو نانصافی اور ظلم ہے ، یہ آپ کے گھر تک بھی پہنچ سکتا ہے۔ بس پوچھنا یہ تھا کہ ادارے کے بڑوں کو خط یا WhatsApp بھیجنے کی اجازت ہے؟ اور اگر ہے تو کچھ گلہ کیا یا پھر یہ سمجھانے کی کوشش کی اتنا ظلم بےگناہوں پر نہیں کرنا چاہیے؟ اور اگر نہیں ہمت ہوئی یہ سب کہنے کی تو کس منہ سے اپنے بچوں کو بہادری اور حق بات کرنا سکھائیں گے؟ بندوق استعمال کرلینا بہادری نہیں ہوتی، وہ تو جنگ کے کچھ دنوں میں چلتی ہے، مگر روز مرہ زندگی میں تو اصولوں کی جنگ ہوتی ہے، کس منہ سے اصول سکھائیں گے؟ جب وہ بڑے ہو کر پچھلے تین سال کے واقعات پڑھ کر آپ سے پوچھیں گے کہ آپ کی ظالموں تک رسائی تھی مگر پھر بھی کچھ نہیں بولے ان کو! لوگوں کو بہت مان تھا آپ سب پر۔ ایک ظلم کو جھیلنے کا دکھ تو ہے ہی سب کو مگراس سے بڑا دکھ شاید مان ٹوٹنے کا ہے۔ کچھ کریں ناُ کریں، موقعہ ملے تو یہ ضرور پوچھیے گا اپنے بڑوں سے اور کچھ ساتھیوں سے کہ گولی کیوں چلائی اللہ کی فوج نے اللہ کے پر امن اور نہتے بندوں پر !

Jibran Ilyas

45,518 просмотров • 8 месяцев назад

ہندوستان کے اتنے بڑے دفاعی سسٹم کو چار گھنٹوں میں تباہ کردیا گیا لیکن ملک میں موجود مسلح گروہوں کو پچھلے چالیس سال سے ختم نہیں کیا جاسکا،اس وقت پورا ملک بدامنی کی لپیٹ میں ہے،پاکستان میں اگر کہیں کوئی رٹ ہے تو وہ مسلح لوگوں کی ہے تو پھر ہماری مسلح قوتیں کیا کر رہی ہے؟ اگر ان سے بات کی جائے تو کہتے ہیں ہم قربانیاں دے رہے ہیں آپ ہماری قربانیوں کو نہیں مانتے، جب آپ واقعی قربانی دیں گے تو ہم ایسے تسلیم کریں گے جیسے انڈیا کے مقابلے میں آپ نے چار گھنٹے قربانی دی اور ہم نے اس کو تسلیم کر لیا۔ اگر آپ عوام کے ووٹ چوری کرکے اقلیت کو اکثریت اور اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کریں گے اور عوام کو اس بات کا ادراک ہے کہ یہ الیکشن ہماری رائے کی مطابق نہیں، تو پھر جیسے فوج کو مارشل لاء لگا کر اقتدار پر قبضہ کرنے کا حق حاصل ہے تو عوام کو بھی اسلام آباد پر قبضہ کرنے کا حق حاصل ہے،ہمیں عوام کے ساتھ اسلام آباد آنے پر مجبور نا کیا جائے۔

Maulana Fazl-ur-Rehman

43,276 просмотров • 1 год назад

عجیب بات ہے جرم بھی کرتے ہیں اور چونچ بھی اونچی رکھتے ہیں اور کہتے ہیں ہمارے اوپر تنقید نہ کرو تم پاک ہو تو ہم آپ کو پاک کہیں گے۔ ہندوستان نے حملہ کیا، آپ نے جواب دیا، ہم نے آپ کو سراہا ہے، اگر آپ نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی ہے ہم نے آپ کو سپورٹ کیا ہے ،ہم اپنے خطے میں جنگ نہیں چاہتے، لیکن یہ سوال ضرور اٹھاتے ہیں کہ ہماری پالیسیاں کون بناتے ہیں؟ ہمارے پالیسی ساز کون ہیں؟ ہمارے پالیسی ساز کیا پالیسیاں بنا رہے ہیں؟ یہ ہماری عقل ہے، یہ پاکستان کا مفاد ہے کہ ہندوستان کا بارڈر مکمل بند، افغانستان کا بارڈر مکمل بند، مغرب کی طرف بھی آپ تجارت نہیں کرسکتے، کاروبار نہیں کرسکتے، مشرق کی طرف بھی آپ کاروبار نہیں کرسکتے اور ایک چین کا چھوٹا سا کوریڈور ہے وہ بھی آپ نے بند کر رکھا ہوا ہے، اس پر بھی کوئی فعالیت ادھر نہیں آرہی، ایران جن حالات میں ہے وہ آپ کے نہ اچھے کا نہ برے کا، ہر طرف آپ نے پاکستان کو غیر محفوظ بنا دیا ہے، محصور کر دیا ہے، یہ کون سی عقل کی پالیسی ہے کہ آج پاکستان ایک محصور مملکت کی شکل اختیار کر گیا ہے؟ یہ کون سی سیاست ہے؟ یہ کون سی پالیسی ہے دہشتگردی کی خلاف ہم جنگ لڑ رہے ہیں تو دہشتگردی تو بڑھ رہی ہے، تو دہشتگردی کی خلاف تو تین چار دہائیوں سے آپ لڑ رہے ہیں، آپ نے سوات سے لے کر پورے خیبر پختونخوا میں کتنے آپریشنز کیے اور ہر آپریشنز کے نتیجے میں آپ ملک کے لئے لڑ رہے ہیں اور ہم شاید ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی، کس کس بات کو روئے ہم آپ کے؟ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا پشین میں خطاب

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

10,420 просмотров • 2 месяцев назад

تین گھنٹوں پر مشتمل افواج پاکستان کے نمائندے کی پریس کانفرنس کا خلاصہ میری باتوں کا جواب تھا،آج میں دس لاکھ بندوں کے ساتھ میدان میں کھڑا ہوں تو کسی دلیل کے ساتھ کھڑا ہوں ، کہا کہ الیکشن کے حوالے سے فوج کا کوئی کردار نہیں ہے، یہی بات ہم بھی کہتے ہیں کہ پاکستان کے آئین اور قانون کے میں فوج کے سیاست میں مداخلت پر کوئی رولز نہیں ہیں ، لیکن سارا رولا ہی سیاست میں مداخلت کا ہے۔ پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ فوج پر تنقید بغاوت ہے ، لیکن آپ جب سیاست میں مداخلت کر کے آرٹیکل کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو پھر آپ بھی فوجی نہیں رہتے ، اس لئے ہم بھی آپ پر تنقید کرتے ہیں ، ہم نے اندھی سیاست نہیں کی ہے، میں افواج پاکستان کے آرمی چیف اور دیگر سربراہان کو جانتا ہوں ، میرا دعویٰ یہی کہ فوج سیاست میں مداخلت کرتی ہے، جب آپ سیاسی بنیں گے تو پھر مجھ پر آپ کا احترام لازم نہیں ہے، اپنے معاملات درست کریں، ہم آپ کا احترام کریں گے۔ پاکستان کے قیام میں فوج کا کوئی رول نہیں ہے ،پاکستان کا جھنڈا ہم نے لہرایا ہے ، لیکن فوج کا کردار پاکستان کو توڑنے میں ہے ، سن 1971 میں 90 ہزار فوج ایک ہندو کے سامنے سرنگون ہوئی ، جس سے پوری قوم کا سر جھک گیا ، تم اگر وردی پہن کر رعب جمانا چاہتے ہیں تو پھر آپ سب مل کر میرے جسم کو چھو نہیں سکتے۔ میں قو م کی تائید سے یہ بات واضح کرتا ہوں کہ اب قبائل سے فوج کو واپس جانا چاہئے ، آپریشن کے نام پر قبائل پر ظلم ڈالے گئے، قبائل کے اونچے شملے نیچے کردئے گئے، اور 2010 سےیہ آپریشن چل رہا ہے ، ہم نے اس وقت بھی قبائل کا جرگہ بنا کر مؤقف دیا تھاکہ یہ آپریشن درست نہیں ہے، آج ہمارا مؤقف درست نکلا ، اگر ہمارا مؤقف درست نہیں تھا تو پھر آج دہشت گردی ختم کیوں نہیں ہوئی؟

Maulana Fazl-ur-Rehman

135,773 просмотров • 2 лет назад

ایک سادہ سوال ہے جو ہمیں دنیا کے سامنے، ہم سب کے درمیان، نرم مگر واضح الفاظ میں رکھنا ہوگا: کیا پاکستان فوج کے لیے ہے یا فوج پاکستان کے لیے؟ اگر پاکستان فوج کے لیے ہے، تو پھر فیصلہ ہو چکا—آپ جانیں اور آپ کا ملک جانے۔ لیکن اگر فوج پاکستان کے لیے ہے تو پھر مہربانی کیجیے۔ ہم اتنے جاہل نہیں کہ فوج کی اہمیت نہ سمجھتے ہوں۔ پچیس کروڑ انسانوں کے اس بڑے ملک کی فوج نہ ہو، یہ پاگل پن ہوگا۔ فوج ہونی چاہیے، بہترین فوج ہونی چاہیے۔ خفیہ ادارے بھی ہوں—آئی ایس آئی، ایم آئی اور دیگر سویلین ایجنسیاں۔ کوئی بھی ملک افواج اور اداروں کے بغیر نہیں چل سکتا۔ ایجنسیاں آئین اور قانون کے مطابق کام کریں۔ ہم دعا گو ہیں کہ ہماری سویلین اور ملٹری ایجنسیاں سی آئی اے، موساد اور دنیا کے بہترین اداروں سے بھی زیادہ قابل ہوں۔ لیکن ہماری افواج جتنا جلد ممکن ہو، اپنے لیے بھی، ہم سب کے لیے بھی اور پاکستان کے لیے بھی احسان کریں۔ مہربانی کر کے وہی راستہ اختیار کریں جو امریکہ، چین اور روس کی افواج اختیار کرتی ہیں—آئینی دائرے میں رہ کر۔ آپ نے حلف اٹھایا ہے، اور حلف وعدہ ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ وعدے کے بارے میں پوچھ گچھ ہوگی۔ جب آپ حلف لیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے۔ سپاہی سے لے کر جنرل تک، سب نے یہ وعدہ کیا ہے۔ اس وعدے کو نہ توڑیں۔ ہم آپ کو سلام کریں گے، عزت دیں گے، بہترین تعلقات رکھیں گے۔ کوئی پاگل ہی ہوگا جو اس ادارے کی عزت نہ کرے جو ملک کے لیے لڑتا ہے، جان دیتا ہے اور قربانیاں دیتا ہے۔ لیکن جب حلف توڑا جاتا ہے اور آئینی راستے کے بجائے کوئی اور راستہ اختیار کیا جاتا ہے، تو پھر ہمارے اور آپ کے درمیان رشتے خراب ہو جاتے ہیں۔

Tehreek-e-Tahafuz-e-Ayin-e-Pakistan

41,738 просмотров • 6 месяцев назад

ایک ماہرنگ کو قید کیا ہے آج بلوچستان کا ہر فرد ہر عورت وہی بات کر رہی یے جو ماہرنگ کیا کرتی تھی ۔ آپ کیوں اتنے نااہل اور کمزور اور بذدل ریاست ہیں کہ ہر دوسرے دن آپکی عوام روڈوں پہ رل رہی ہوتی ہے لاشیں پڑی ہوئی ہوتی ہیں وہ رو رہے ہوتے ہیں،انصاف کی بھیک مانگ رہے ہوتے ہیں ۔ ان بچوں کو بچانا ریاست اور فوج کی ذمہ داری ہے ۔ اگر آپ ہمارے بچوں،ہمارے گھروں کو تحفظ نہیں دے سکتے تو پھر آپ یہ وردی پہننے کے حقدار بھی نہیں ہیں۔ جب تک آپ عوام کو تحفظ نہیں دے سکتے آپ کسی ٹائٹل حقدار نہیں ہیں یہ وردی اس بات کی گارنٹی ہے کہ آپکی عوام محفوظ ہے کیونکہ انکے پاس فوج ہے۔ اگر اس فوج اور ایف سی کے باوجود میرے جوان بچوں کے جنازے پڑے ہوئے ہیں تو یہ فوج یہ ایف سی کسی کام کے نہیں ۔ جب وہ چار تھے آپ نے انکو کیوں نہیں مارا؟ جب وہ چار سے بارہ ہوئی آپ نے انکو کیوں نہیں پکڑا؟ اب وہ بار سے چار سو ہو گئے ہیں ابھی بھی وہ بھاگ گئے ہیں۔ یہ آپشن کسی صورت میں قابل قبول نہیں ہے کہ آپ زمین چھوڑ کر چلے جاؤ۔اتنی ساری فوج ایف سی کس لیے ہے اگر وہ اس زمین کو محفوظ نہیں بنا سکتے۔ ہمارااپنی زمین پہ جینا حرام ہے۔ یہ ہجرت اور آپریشن والا آپشن ہی کیوں ہے ؟ آپکے پاس اس بات کی گارنٹی ہے کہ وہ دوبارہ نہیں آئیں گے ؟ اور وہ بول کے گئے ہیں کہ ہم دوبارہ آئیں گے انکی یہ اسٹمنٹ آپکی نااہلی ، نالائقی کے منہ پہ طمانچہ ہے ۔ اگر یہ آرمی جو ہمیں بلوچستان میں تحفظ نہیں دے سکتی وہ اس ملک میں کہیں بھی تحفظ نہیں دے سکتی ہم صرف آپ سے زندہ رہنے کا حق مانگ رہے ہیں ۔

Rodium-A

27,638 просмотров • 1 месяц назад

احمد رضا ڈار پر آپ نے ریپ کا کیس نہیں ڈالا، اسے بچا لیا گیا ہے، اور اسے ریپ کے الزام سے بچایا گیا ہے؟ میری تمام انویسٹیگیٹو جرنلسٹس سے گزارش ہے کہ ہمارے پاس ان خواتین کے رابطہ نمبرز موجود ہیں۔ آپ ان خواتین سے بھی بات کر سکتے ہیں اور ان کے والدین سے بھی بات کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو پاکستان کے اداروں پر یقین نہیں ہے، تو شاید آپ کو بیرونِ ملک موجود ان افراد کی بات پر زیادہ یقین ہو۔ آپ ان سے بھی بات کر لیں۔ہم نے ان خواتین کو ایک ایک ملزم کی تصویر دکھائی تھی، اور انہوں نے جو بیان جج کے سامنے دیا، اس میں ایک خاتون کا چار صفحات پر مشتمل بیان ہے جبکہ دوسری خاتون کا بیان تین صفحات پر مشتمل ہے۔ 164 کا بیان اور میڈیکل کسی کی مرضی کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ جب جج 164 کے تحت بیان ریکارڈ کر رہا ہوتا ہے تو وہ بار بار یہ پوچھتا ہے اور سرٹیفکیٹ پر دستخط بھی کرواتا ہے کہ آپ جو بیان دے رہے ہیں، وہ بعد میں آپ کے خلاف بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ Muzamal Suharwardy Lahore Police Official

Muzamal Suharwardy Team

28,871 просмотров • 1 месяц назад

اقرار الحسن سے عوام نے جو سوالات پوچھے ہیں ان میں سے ایک کا بھی جواب نہیں دیا گیا۔ پہلا سوال آپ نے خود ایک انٹرویو میں کہا کہ جب آپ چھٹی جماعت میں تھے تو آپ کے والد نے دوسری شادی کی اور پھر جرمنی چلے گئے۔ آپ نے کہا کہ آپ کو نہیں معلوم وہ کہاں رہتے ہیں کیا کرتے ہیں یا انہوں نے کتنی شادیاں کی ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا صرف دوسری شادی کی وجہ سے کوئی ملک چھوڑ کر جرمنی میں پناہ لیتا ہے؟ ملک چھوڑنے کی اصل وجہ کیا تھی وہ آپ نے آج تک نہیں بتائی۔ دوسرا سوال آپ کے والد اسماعیل شاہ پر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کی شان میں گستاخی کے الزامات ہیں اور اس کی ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں۔ آپ کے والد پر 295C کی دفعات بھی درج ہیں۔ اگر یہ سب جھوٹے الزامات تھے تو آپ کے والد نے عدالت کا دروازہ کیوں نہیں کھٹکھٹایا اور پاکستان چھوڑ کر بھاگنے کو ترجیح کیوں دی؟ تیسرا سوال آپ کی کمپنی Perfectum Pakistan کا واحد بیرون ملک دفتر جرمنی کے فرینکفرٹ میں ہے جہاں آپ کے والد مقیم ہیں۔ یہ محض اتفاق ہے یا آپ کے اور آپ کے والد کے درمیان کاروباری تعلق بھی ہے؟ اگر آپ کو اپنے والد کے بارے میں کچھ معلوم نہیں تو پھر جرمنی میں دفتر کیوں؟ چوتھا سوال آپ نے خود ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ آپ نے اہم معاملات پر والد سے رابطہ کیا اور ان سے مشورہ لیا۔ جب آپ انہیں نہیں جانتے اور ان سے کوئی تعلق نہیں تو پھر مشورہ کس بات پر لیا گیا؟ یہ تضاد کیسے؟ پانچواں سوال آپ کہتے ہیں آپ کو فخر ہے مگر برسوں میں ایک بار بھی والد سے ملاقات کا کوئی ویڈیو ثبوت سامنے نہیں آیا۔ جس باپ پر فخر ہو اس کے ساتھ ایک تصویر ایک مشترکہ ویڈیو بھی نہیں؟ یہ کیسا فخر ہے جو چھپ کر ہو؟ چھٹا سوال آپ کے والد کا تعلق اہل تشیع مکتب فکر سے ہے اور وہ ایک مذہبی مقرر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ اگر آپ واقعی ان کی سوچ اور عقائد سے الگ ہیں تو آپ نے کبھی عوامی سطح پر اپنے والد کے ان مبینہ بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کیوں نہیں کیا؟ ساتواں سوال آپ نے پاسپورٹ شناختی کارڈ اور اسناد دکھا کر والد کا نام ثابت کیا مگر کسی نے آپ کی والدیت پر سوال نہیں اٹھایا۔ عوام آپ کے والد کے مبینہ کارناموں کے بارے میں حقائق جاننا چاہتی ہے جو زبان زد عام ہیں منقول

Aamir Gujjar

29,026 просмотров • 3 месяцев назад

اس منافقت کا کوئی جواب ہے پی ٹی آئی والوں کے پاس ؟ یاد رکھیں اگر آپ یہ کہتے رہیں گے کہ آپ تو دودھ پیتے بچے تھے اور آپ کو کچھ پتہ ہی نہیں تھا تو اس کا مطلب ہے آپ جان بوجھ کر کی گئی اپنی غلطیاں تسلیم نہیں کر رہے اور غلطی تسلیم نہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ غلطی کی اصلاح بھی نہیں کریں گے۔ مانیے کہ آپ جنرل باجوہ اور ثاقب نثار کے ساتھ اُس وقت کی منتخب حکومت کے خلاف سازش میں شریک تھے، تسلیم کیجئے کہ 2018 میں فوج نے آپ کے لیے الیکشن میں دھاندلی کروائی اور بعد میں بھی جیتنے والوں کو پی ٹی آئی میں شامل کروایا۔ مانئیے کہ آپ اپنا اقتدار بچانے اور بڑھانے کے لیے فوج کے سب سے بڑے ٹاؤٹ اور بوٹ پالشئیے رہے۔ کہئے کہ اسٹیبلشمنٹ کے سارے مظالم، کرپشن اور کاروبار جانتے ہوئے بھی آپ مصلحتاً خاموش رہے بلکہ ظالم کا ساتھ دیا۔ اعتراف کیجئے کہ آپ نے اپنی حکومت کے جائز ناجائز کاموں کے لئے ایجینسیوں کا استعمال کیا۔ جب تک آپ کھلے دل سے اپنی غلطیاں تسلیم نہیں کرتے آپ پر آئیندہ کے لیے بھی اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔

Iqrar ul Hassan Syed

135,073 просмотров • 1 год назад