正在加载视频...

视频加载失败

طالبہ فاطمہ خان کی ایک اور ویڈیو آگئی۔ تمام سیاسی جماعتوں سے لاتعلقی کا اظہار وزیراعلی سہیل آفریدی نے مجھ پر سیاسی جماعت کا الزام لگایا جو بالکل غلط ہے۔ میری کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، میں نے کبھی کسی کو ووٹ تک نہیں دیا کیونکہ میں...

83,270 次观看 • 7 个月前 •via X (Twitter)

0 条评论

暂无评论

原始帖子的评论将显示在这里

相关视频

ہم جس حال میں خیبر پختونخوا میں حکومت کر رہے ہیں، کوئی ہمیں حکومت کرنے کے لیے چھوڑ بھی نہیں رہا . صوبے کے چیف منسٹر کو اپنے لیڈر سے ملاقات نہیں کرنے دیا جا رہا۔ جیل مینوئل کے مطابق کسی بھی قیدی سے ملاقات کو نہیں روکا جا سکتا۔ جیل مینوئل کے مطابق کسی بھی قیدی سے ملاقات کی جا سکتی ہے۔ عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں اور ایک منتخب چیف منسٹر اس سے ملاقات نہیں کر سکتا۔ کیا پاکستان کسی ضابطے اور اصول پر چلتا ہے نہیں، یہ صرف ڈھنڈے سے چلتا ہے۔ ظلم اور ڈھنڈے کا یہ نظام ہمیں کسی صورت منظور نہیں ہے۔ اس ملک میں اگر ہم نے رہنا ہے تو قانون اور آئین کے تحت رہنا ہے۔ یہ جو ظلم ہو رہا ہے، یہ صرف عمران خان کے ساتھ نہیں ہو رہا، عوام کے ساتھ ہو رہا ہے۔ عوام سے ان کے ووٹ کا حق چھینا گیا، یہ فیصلہ عوام نے نہیں کرنا ہے کہ ہم نے کس کو ووٹ دینا ہے۔ ووٹ ڈالنے والے سے ووٹ گننے والا اہم ہے۔ اگر کسی ممبر عوامی نمائندے کو معلوم ہو کہ اس کے ووٹ کی کوئی اہمیت نہیں، تو کیا وہ آپ کی بات مانے گا۔ عوام کے پاس ووٹ کا حق ہے تو آپ کا نمائندہ آپ کی قدر کرتا ہے۔ ابھی جو ہری پور ضمنی انتخابات میں ہوا ہے، ووٹ کسی اور کو پڑا اور رکن کوئی بن گیا۔ فارم 45 کے مطابق سب کچھ ٹھیک ہے، لیکن کمپیوٹر پر بیٹھا آدمی اپنی مرضی کا ڈیٹا فیڈ کر رہا ہے۔ کس قسم کی عدالت، کس قسم کی الیکشن کمیشن، عدالتوں کو انتظامیہ کے ماتحت کیا گیا ۔

Asad Qaiser

16,009 次观看 • 8 个月前

اگر میری وجہ سے پارٹی میں انتشار پھیل رہا ہے اگر میری وجہ سے پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے تو میں پارٹی سے جانے کے لیے بھی تیار ہوں. مجھے کسی سے کوئی اختلاف نہیں میری خواہش ہے کہ عمران خان کی پارٹی اسی طرح قائم و دائم رہے جس طرح عمران خان نے اس کو 20 سال سے زائد عرصہ محنت کی اور بنایا، ایک تحریک چلائی پاکستان کے نوجوانوں کو اٹھایا۔ یہ کسی ایک شخص کی جماعت نہیں ہے ۔ میری خواہش ہے کہ تمام لیڈرشپ سامنے ائے، گراؤنڈ پہ ائے، مینڈیٹ چوری ہوا ہے پاکستان کی عوام نے اٹھ فروری کو تاریخ رقم کی ہے مشکل سے مشکل حالات میں ووٹ دیا لیکن ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے۔ ہمارا مینڈیٹ واپس کرنے کے لیے ہمیں احتجاج کی ضرورت ہے اور ہم احتجاج کریں گے۔ عید کے بعد پوری قوم کو نکلنا چاہیے، پوری پارٹی کی قیادت کو نکلنا چاہیے، پوری لیڈرشپ کو نکلنا چاہیے، اور ہم احتجاج کریں گے۔ ہمارے لیڈر جیل میں ہے ہمارا ٹارگٹ یہی ہے کہ ہم نے اپنے لیڈر کو باہر کیسے لانا ہے اور ہم نے یہ مینڈیٹ چوری کا کس طرح ریکور کرنا ہے جو ہماری قوم نے عمران خان پہ اعتماد کیا اور اسے مافیا نے چوری کر کے چوروں کے ٹولے کو ملک پر مسلط کیا۔

Sher Afzal Khan Marwat

220,980 次观看 • 2 年前

ہم نے تمام سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کیا ہے، کیونکہ اس وقت امن و امان ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ خیبر پختونخوا میں وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث بدامنی ہے، جبکہ بلوچستان اور آزاد کشمیر کی صورتِ حال بھی سب کے سامنے ہے۔ عوام محسوس کر رہے ہیں کہ انہیں اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے۔ ایسی صورتِ حال میں ملک کیسے چلے گا۔ موجودہ اسمبلی میں عوام کے لیے ایک بھی قانون نہیں بنایا گیا۔ ہم نے 27 ستمبر کو لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ ملائیں گے۔ اگر عوام آزاد عدلیہ، مضبوط پارلیمنٹ، مہنگائی کا خاتمہ اور خودمختار پاکستان چاہتے ہیں تو انہیں اٹھنا ہوگا۔ پاکستان ہمارا ہے، ہم کسی سے بھیک نہیں مانگتے۔ ہمیں پاکستانی کی حیثیت سے باعزت زندگی گزارنی ہے۔ کسی کو اختیار نہیں کہ وہ ہمیں ڈکٹیشن دے یا ہمارے فیصلے کرے۔ پاکستان کے فیصلے اس ملک کے عوام کریں گے۔ سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ تھا، آپ نے اسے نہیں مانا۔ وہ دن دور نہیں جب عمران خان جیل سے باہر ہوگا۔

Asad Qaiser

22,028 次观看 • 1 个月前

جب تک سب مل کے نہیں بیٹھیں گے اور مسائل کا حل نہیں نکالیں گے ہم دائرے کا سفر کرتے رہیں گے دائرے کا سفر ختم ہونا چاہیے، پاکستان کو آگے جانا چاہیے پاکستانیوں کا مقدر بھوک اور غربت اور ناانصافی نہیں ہے مختلف مواقع پہ انصاف کے نام پہ یا تو دھوکہ دیا گیا ہے یا انصاف دیا ہی نہیں گیا لوگ حکومت میں بغیر تیاری کے آ جاتے ہیں، انہیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ادارے چلانے کا میکنزم کیا ہے آپ بیٹیوں، بچیوں اور بہنوں کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جب بھی فیصلہ کریں جذبات میں آ کر نہ کریں، سوچ سمجھ کے فیصلہ کریں وقت آنا چاہیے کہ ہمیں ائی ایم ایف کے آگے ہاتھ نہ پھیلانے پڑیں جب آپ پیسے مانگنے کے لیے دوسرے ملکوں میں جاتے ہیں تو دل کرتا ہے کہ زمین پھٹ جائے اور ہم اس میں چلے جائیں اپنے سے سو گنا چھوٹے ملکوں کے آگے جا کے ہاتھ پھیلاتے ہیں تو اچھا نہیں لگتا پھر ہم کہتے ہیں کہ گرین پاسپورٹ کی عزت نہیں ہے، جب ہم پیسے مانگیں گے، خیرات مانگیں گے تو کون ہماری عزت کرے گا؟ یہ درسگاہ صرف ٹیکسٹ بک کے لیے نہیں ہے یہ آپ کی گرومنگ اور روحانی نشونما کی درس گاہ ہے آپ کے اساتذہ کے لیے ذمہ داریاں ہیں کہ وہ آپ کو اس طریقے سے تیار کریں کہ آپ جہاں رہیں میرٹ پر کام کریں میں نے بھی زندگی میں بہت قیمت ادا کی ہے لیکن ہر مشکل سے آپ نکل ہی آتے ہیں، اگر مشکل آتی ہے تو اس کے بعد آسانی بھی آ جائے گی ریل حادثہ ہمارے کم وسائل کا شاخسانہ ہے، ہم اس کو انویسٹیگیٹ کر رہے ہیں چائنیز کے ساتھ ایم ایل ون کا ہمارا فیصلہ ہو گیا ہے فیصلہ تو ہم 2018 میں کر گئے تھے مگر پھر سب کچھ بی فریزر میں چلا گیا یہ میں نے ڈنکے کی چوٹ میں سب کو بتایا ہے کہ پی آئی اے کو بدلنا پڑے گا اور ویسے ہی بدلنا پڑے گا جیسے دنیا میں باقی ایئر لائن کو بدلا گیا ہے آج پی آئی اے کی حالت بری ہو گئی ہے کیونکہ اس میں سیاسی بھرتیاں کی گئیں اور میرٹ کی بنیاد پر کام نہیں کیا گیا اسلام آباد کا ایئرپورٹ ہم 15 سال کے لیے آؤٹ سورس کریں گے یہ اسلام آباد کا ایئرپورٹ جوخالی ایئرپورٹ نظر آتا ہے یہ بھرا ہوا ایئرپورٹ ہوگا، دنیا بھر کے برانڈز اس کے اند ر ہونگے اور اس کی کپیسٹی 90 لاکھ سے ایک کروڑ 30 لاکھ پہ چلی جائے گی یہ چند چیزیں جو میری ذمہ داری تھی میں نے سمجھا کہ میں آپ کو بتاؤں کہ ایسا نہیں ہے کہ ہر طرف مایوسی کی بات ہے بہت سے کام ہیں جو ہو رہے ہوتے ہیں لیکن لوگوں کو اس کا پتہ نہیں ہوتا

Khawaja Saad Rafique

40,146 次观看 • 3 年前