正在加载视频...

视频加载失败

"ظلم بھی ہوگا تکلیف بھی ہوگی ریاست جتنا چاہے گی برا کرے گی لیکن اگر ہم لاکھوں کی تعداد میں نکل آئے تو میں حلفاً کہتا ہوں نہ ان کیپسٹی ہے ہمیں گرفتار کرنے کی اور نہ گرفتار کرکے جیلوں میں رکھنے کی۔میری تجویز ہے ملتان لاہور فیصل آباد...

55,220 次观看 • 29 天前 •via X (Twitter)

5 条评论

chatee pti 的头像
chatee pti29 天前

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی حاجی امتیاز کو پشاور جاتے ہوئے راستے سے نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا۔ حاجی امتیاز پارٹی اجلاس میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔. یہ جو نامعلوم ہے اب سب کو معلوم ہے ۔

khan Zahid Khan 的头像
khan Zahid Khan29 天前

بات ٹھیک ہے ۲۷ ستمبر کو پورے پاکستان میں گلی گلی شہر شہر احتجاج ہونا چاہے تاکہ پولیس فورس کو ایک جگہ اکھٹے ہونے کا موقع نہ مل سکے

SDK 的头像
SDK29 天前

اپنا حال اخری جملے میں خود ہی بتا دیا اور کسی کو کہنے کا کچھ بچتا ہے نہیں ویسے...

sajal javed 🇵🇰🇺🇸 的头像
sajal javed 🇵🇰🇺🇸28 天前

Akbar urges massive turnout to overwhelm government response

Shaista Mansoor 的头像
Shaista Mansoor28 天前

پولیس تو انگیج ہو جائے گی آپ رینجرز اور فوج کو کیسے انگیج کریں گے۔میرذ خیال ہے احتجاج ایک گروپ کرے جب وہ پولیس کے گھیرے میں آئے تو دوسرا گروپ اس کو گھیر لے اور جب فوج اور رینجرز بڑھیں تو تیسرا گروپ ان کو انگیج کرے اس طرح آسانی ہو گی جب کہ خاتین کو سٹون پیلٹینگ کے لئے رکھیں😁ویلکم

相关视频

یہاں اسٹیج پر باتیں ہوئیں، پنجاب کے زمیندار کی، پنجاب کے کسان کی، پنجاب کے مزدور کی۔ میں پاکستان کے پنجاب کے کسان کو پیغام دینا چاہتا ہوں، میں پنجاب کے مزدور کو پیغام دینا چاہتا ہوں، آپ بے فکر ہو جائیے، وڈیروں کا، چودھریوں کا، سرداروں کا بھوت اپنے سروں سے اتار لیجیے۔ یہ جنگ جمعیۃ علماء اسلام لڑے گی۔ اگر تیرے گریبان میں کسی طاقتور کا ہاتھ پڑا، جمعیۃ علماء اسلام اس ہاتھ کو توڑ کر رکھ دے گی۔ اگر کسی جابر نے آپ کے گلے میں ہاتھ ڈالا، اس جابر کا ہاتھ توڑ دیا جائے گا۔ اور ہم نے پاکستان میں، ہم نے خیبر پختونخوا میں، ہم نے بلوچستان میں بڑے بڑے خوانین، بڑے بڑے نواب، جو اپنے آپ کو خدا کہا کرتے تھے، ان کی خدائی کو اگر زمین بوس کیا ہے تو پنجاب کے چودھری اور نواب کی خدائی کو بھی ہم ہی زمین بوس کر سکتے ہیں۔ آپ ذرا ارادہ تو بدلیں، پاکستان کا اور پنجاب کا کسان ذرا اپنی رائے تو بدلے، اپنے اندر خودداری تو پیدا کرے۔ یہ لوگ تھانے کی سیاست کرتے ہیں، یہ لوگ پولیس سے مل کر تمہیں گرفتار کراتے ہیں، تھانوں میں پولیس کے ہاتھوں تمہاری تذلیل کراتے ہیں، اور پھر تذلیل کرانے کے بعد تھانے آ جاتے ہیں اور کہتے ہیں: "سائیں، یہ تو ہمارا بندہ ہے، اس کو رہا کرو۔" بظاہر وہ آپ کا خیر خواہ بنتا ہے، لیکن آپ کی تذلیل کے پیچھے بھی اسی کی سازش اور اسی کی خواہش کارفرما ہوتی ہے۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا قصور میں خطاب #مولانا_کی_للکار

Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan

22,838 次观看 • 2 个月前

آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو۔ اسلام آباد دارلخلافہ ہے یہاں ابھی بھی بہت سے اعلیٰ سطحی غیر ملکی وفود آئے ہوئے ہیں۔کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ آپکی اور ہماری جانیں خطرے میں ہوں۔ پانی کا استعمال کسی طرح سے بھی مہلک نہیں ہوتا، مظاہرین میں نا خواتین تھیں نا بچے تھے۔ریڈ زون میں کچھ لوگ تھے جنہوں نے چہرے چھپائے ہوئے تھے اور انکے پاس ڈنڈے تھے۔ ہم نے چھ گھنٹے صبر کا مظاہرہ کیا اور طاقت کے استعمال سے گریز کیا۔لیکن جب پولیس کے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیا تو ہمیں اپنی حفاظت کے لئے یہ سب کرنا پڑا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے جو کیا یہ سب ناخوشگوار تھا۔میں اسلام آباد شہریوں کا شکر گذار ہوں جو کبھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہیں بنے۔اسلام آباد میں باہر کے لوگ آتے ہیں۔ جن ملزمان نے کانسٹیبل اور اسکے بیٹے کو شہید کیا وہ بھی باہر سے تھے۔جو لوگ بھی ریڈ زون جانے کی کوشش کریں گے انکے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو گی۔ ہم نے مظاہرین کوایچ نائن اور ایف نائن پارک میں مظاہرے کی دعوت دی۔مظاہرین کی حفاظت بھی ہماری زمہ داری میں شامل تھی۔مظاہرین کو چاہیے تھا کہ قانون کی پاسداری کریں اور پرامن طریقے سے احتجاج کریں۔ پچھلے سال بھی اسی ماہ ہمارا پولیس اہلکار خود کش بمبار کو روکتے شہید ہوا تھا۔ہم مزید کسی بھی قسم کی شہادتوں کےمتحمل نہیں ہو سکتے۔خواہ وہ احتجاج کرنے والے ہی کیوں نا ہوں انکی بھی ذمہ داری ہے قانون کا احترام کریں۔ #IslamabadPolice #ICCPO #ICTP

Islamabad Police

171,851 次观看 • 2 年前

بلوچ مائیں اور بچیاں جُرأت و استقامت کی علامت ہیں۔ آج اسلام آباد میں احتجاج کو آٹھ دن مکمل ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کی بدسلوکیاں اور جبر بدستور جاری ہے، لیکن وہ نہ ان ماؤں کے حوصلے کو توڑ سکی ہے اور نہ ہی انہیں پسپا کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ یہ مائیں سخت بارش، آندھی، طوفان اور جھلسا دینے والی گرمی میں بھی اپنے پرامن احتجاج کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا مطالبہ مکمل طور پر آئینی اور قانونی ہے: ڈاکٹر ماہ رنگ، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت، اور دیگر جبری طور پر لاپتہ یا گرفتار افراد کی رہائی۔ ریاست کو چاہیے کہ ان کے آئینی مطالبات کو تسلیم کرے، لیکن افسوس کہ اس کے بجائے ریاست ان باہمت ماؤں کو ہراساں کررہی ہے، اسلام آباد سے نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اور انہیں رہائش گاہوں سے زبردستی بےدخل کیا جا رہا ہے۔ لیکن یاد رکھیں: یہ بلوچ مائیں ہیں، ان کے حوصلے کو توڑنا آپ کے بس کی بات نہیں۔ #Releasebycleaderes #StopBalochGenocide

Mahrang Baloch

33,987 次观看 • 1 年前

اسلام آباد میں سرعام بدمعاشی!! ابھی ایک شہری نے ویڈیو بھیجی!! کہہ رہاہے, پاکستان میں واقع ہی جنگل کا قانون ہے جوکہ آج ثابت ہو گیا آج میں اپنے کزنز کے ہمراہ مری سے براستہ ایکسپریس وے اسلام آباد کی طرف اسلام آباد آرہے تھے, تو اسی دوران ایک TOYOTA AXIO گاڑی جسکو ایک شخص شراب میں دھت ہو کر 846-BMC رجسٹرڈ نمبری چلا رہا تھا جس نے پہلے دو تین بار ہماری گاڑی کو ہٹ کرنے کی کوشش کی اور جس سے پہلے تو ہم نے بمشکل خود کو بچایا تو وہ شخص کبھی ہمارے آگے کبھی ہماری سائیڈ پر آکر سائیڈ دبانے کی کوشش کرنے لگا آخر کار ہم نے گاڑی اس سے پیچھے کر لی تو اس نے ہم سے آگے گاڑی بھگا کر آگے لے گیا آگے جا کر ایکسپریس وے کے عین درمیان میں گاڑی کھڑی دی اس میں سے نکل کے ہمیں گالیاں دینی شروع کر دی اور گاڑی سے پسٹل نکال کر ہم پر تان لیا جو کہ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے عین اس وقت ہم نے ہمت کرکے فورا موبائل سے ویڈیو بناتے ہوئے گاڑی پیچھے کو بھگا لی اور اس طرح ہماری بچت ہوئی لیکن 130 پہ موٹروے پولیس اور 15 پر کال کرنے کے باوجود وہ بندہ بھاگ گیا یہ ہے آپ کے پنجاب اور اسلام آباد کی پولیس کی کارکردگی ایک بندہ سرعام ایکسپریس وے کے اوپر شراب پی کر گاڑی چلا رہا ہے اور لوگوں کی گاڑیوں میں ہٹ کر رہا ہے اور سرعام روڈ کے درمیان میں گاڑی کھڑی کرکے لوگوں پر اسلحہ تان رہا ہے اور پولیس کو بار بار کال کرکے اطلاع دینے کے باوجود وہ بھاگ جاتا ہے وہ بھی اتنی آسانی سے کہ جیسے اٹے میں سے بال نکلتا ہے ایک مشہور شاہراہ پر لوگوں کی جان کی یہ اہمیت ہے کہ کوئی بھی کہیں بھی سرعام روڈ کے درمیان کھڑا ہو کر پسٹل تان لیتا ہے باقی, اگر اسلام آباد کا یہ حال ہے تو باقی ملک کا تو اللہ ہی حافظ ہے!!

ZEShan ⚫

33,554 次观看 • 1 个月前