正在加载视频...

视频加载失败

مال مفت دل بے رحم ! مریم نواز کی پیرا فورس کا سرکاری ڈالا ناران کاغان کی وادیوں میں سرکاری بابوؤں اور اُن کے اہل خانہ کو انجواۓ کروانے میں مصروف

100,571 次观看 • 2 个月前 •via X (Twitter)

0 条评论

暂无评论

原始帖子的评论将显示在这里

相关视频

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صاف پانی کی فراہمی کے لئے مسلسل پانچواں اجلاس ،متعلقہ حکام اور ڈپٹی کمشنرز کی ویڈیو لنک پر شرکت چکوال، راولپنڈی، راجن پور، فیصل آباد، مری اور اٹک کے اضلاع میں واٹر سپلائی پائپ لائن پراجیکٹ کا جائزہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی آبادی کے مطابق پانی کی ضرورت کا مستند ڈیٹا مرتب اور تصدیق کرنے کی ہدایت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی راجن پور میں فوری طور پر 21 باؤزر مہیا کرنے کی ہدایت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا مری میں بھی پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے واٹر ٹینک مہیا کرنے کا حکم وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا روجھان میں بیوٹیفکیشن اور دیگر پراجیکٹ لانے کی ہدایت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی مری میں نئے واٹر سورس پر کام کرنے کی ہدایت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے مجوزہ اقدامات کا جائزہ پنجاب صاف پانی اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنرز نے متعلقہ علاقوں سے متعلق بریفنگ دی چکوال میں 32واٹر فلٹریشن پلانٹس موجود، 237 زیر تعمیر اور 15 مثالی گاؤں اور 13 ماڈل ویلج۔ بریفنگ پانی کی قلت کے شکارچکوال کے 8 گاؤں میں ترجیح بنیاد پر واٹر سپلائی پر اتفاق راولپنڈی میں 246 واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود اور 252 واٹر فلٹریشن پلانٹ نئے لگائے جائیں گے۔ بریفنگ اٹک میں 77 واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود، 399 زیر تکمیل اور 9 مثالی گاؤں بنائے جائیں گے۔ بریفنگ راجن پور میں 146 واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود، 191زیر تکمیل، 12 مثالی گاؤں اور ایک ماڈل ویلج بنے گا۔ بریفنگ راجن پور، جام پور، چک شگاری اور داجل میں واٹر سپلائی پائلٹ پراجیکٹ کی تجویز کا جائزہ مری میں پانچ واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود، 90 زیر تکمیل۔ بریفنگ فیصل آباد میں 343 واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود، چارسرفیس واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ، 180 زیر تکمیل۔ بریفنگ چک جھمرہ اور فیصل آباد کے مضافاتی علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے پائلٹ پراجیکٹ پر اتفاق عوام کو پینے کا صاف پانی پہنچانے کا عزم غیر متزلزل ہے۔ مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی گھر گھر پہنچاکر دم لیں گے۔ مریم نواز شریف پنجاب بھر میں جہاں لوگ کندھے پر رکھ کر پانی لانے پر مجبور ہیں، وہی علاقے ترجیحات میں شامل ہیں۔ مریم نواز شریف پورے پنجاب میں پانی کی فراہمی اپنی ذمہ داری سمجھتی ہوں، کیونکہ عوام کی خدمت میرا فرض ہے۔ مریم نواز شریف

Azma Zahid Bokhari

14,443 次观看 • 1 个月前

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مشرق وسطی میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں ملک بھر میں سادگی و کفایت شعاری مہم کی منظوری دے دی. فیصلہ اسلام آباد میں وزیرِ اعظم کی زیر صدارت منعقدہ کفایت شعاری اور توانائی کے تحفظ کے اقدامات پر اہم اجلاس میں ہوا. اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے دنیا بھر مہنگائی کی لپیٹ میں ہے. سب سے پہلے حکومت اور اشرافیہ سے قربانی کا آغاذ کیا جائے گا. معاشی طور پر کمزور اور متوسط طبقے کیلئے فیول سبسڈی کا آغاذ ہو چکا. موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی گاڑیوں کو 100 روپے فی لیٹر کے تناسب سے سبسڈی فراہم کی جارہی ہے. وزیراعظم نے سرکاری اخراجات میں غیر ضروری کمی اور قومی وسائل کے دانشمندانہ استعمال کو یقینی بنانے اور متعلقہ اداروں کو کفایت شعاری اقدامات پر مؤثر اور فوری عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں حکومتی اخراجات میں کمی، ایندھن کے تحفظ اور سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے اضافی کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا . اجلاس میں سرکاری گاڑیوں کے لیے ایندھن میں تین ماہ کے لیے 50 فیصد کمی کے اقدام پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی۔ ایمبولینسز، فائر بریگیڈ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضروری خدمات کی گاڑیاں اس اقدام سے مستثنیٰ ہوں گی، جبکہ انتظامی یا غیر آپریشنل نوعیت کی گاڑیوں کے لیے استثنا کی اجازت نہیں ہوگی۔ اجلاس میں مالی سال 2026-27 کے نان ای آر ای بجٹ میں 5 فیصد کمی، سرکاری سطح پر ہر قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی اور آئی ٹی سے متعلق خریداری کے علاوہ تمام پائیدار اشیاء کی خریداری پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ تین ماہ کے لیے سرکاری دوروں اور بیرون ملک سفری سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی. ناگزیر بیرون ملک دوروں کی صورت میں وزراء، مشیران، وزرائے مملکت، معاونین خصوصی اور سرکاری افسران اکانومی کلاس میں سفر کریں گے۔ اجلاس میں سرکاری امور کے لیے ویڈیو کانفرنسنگ اور ٹیلی کانفرنسنگ کے زیادہ سے زیادہ استعمال، سرکاری عشائیوں کے انعقاد پر پابندی، سوائے غیر ملکی وفود کے اعزاز میں ضروری عشائیوں اور حکومت کے زیر اہتمام سرکاری سیمینارز، تربیتی پروگراموں اور کانفرنسوں کے انعقاد میں غیر ضروری اخراجات سے گریز کرنے کی بھی منظوری دی گئی. اجلاس میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں سنگل ڈش کے اقدام پر بھی عملدرآمد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، بازار اور دیگر عمومی کاروباری مراکز رات 9 بجے، جبکہ شادی ہالز اور دیگر تقریبات کے مقامات رات 10 بجے تک بند ہوں گے۔ ریستوران، کیفے، کھانے پینے کے مراکز اور اسٹینڈ الون فروٹ و سبزی کی دکانوں کے لیے بندش کا وقت رات 11 بجے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا. جبکہ فارمیسیز، طبی مراکز، ہسپتال، بیکریاں، پیٹرول و سی این جی اسٹیشنز، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز، جم، کھیلوں کی سہولیات، آئی ٹی کمپنیوں اور کال سینٹرز کو اوقات کار کی پابندیوں سے استثنا دے دیا گیا۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ کفایت شعاری اور ایندھن کے تحفظ کے اقدامات کی نگرانی کے لیے قائم کمیٹی وزارتوں، ڈویژنز، محکموں، سرکاری اداروں اور صوبائی حکومتوں سے عملدرآمد رپورٹس حاصل کرے گی، عدم تعمیل اور رکاوٹوں کی نشاندہی کرکے اصلاحی اقدامات تجویز کرے گی اور وزیراعظم کو ہفتہ وار پیش رفت رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی کہ کفایت شعاری کے اقدامات پر بلاامتیاز عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور حکومتی اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ توانائی اور ایندھن کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2026-27 میں پہلے سے نافذ کفایت شعاری اقدامات کو جاری رکھنے کی منظوری بھی دی جا چکی ہے، جبکہ یہ اقدامات وفاقی حکومت کے منسلک محکموں، سرکاری ملکیتی اداروں، قانونی اداروں اور ریگولیٹری اتھارٹیز پر بھی لاگو ہوں گے۔ اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، علی پرویز ملک، عطاء اللہ تارڑ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

Prime Minister's Office

27,814 次观看 • 11 天前