Загрузка видео...
Не удалось загрузить видео
مریم نواز صاحبہ چین سے نئی technology لا رہی ہیں جس سے بغیر کیموتھراپی کے، کینسر کا علاج ممکن ہوگا انشاءاللہ۔ کینسر اور اسکی کیموکے نام پر جو کھربوں روپے لُوٹے جاتے ہیں ،اُس سے نجات مل جاۓ گی۔ رضوان رضی Maryam Nawaz Sharif Rizwan Razi™ Dr. Adnan Khan... show more
251,355 просмотров • 1 год назад •via X (Twitter)
Комментарии: 10

پچھلے چودہ سال سے ڈاکٹری کرنے ' دس سال سے امریکا میں ڈاکٹری پڑھنے اور سات سال سے معدے اور آنتوں کا سپیشلسٹ ہونے کی حثیت سے میں اس کلپ میں بیان کی گئی بات کو محض ڈس انفارمیشن ' جھوٹ اور گمراہ کن قرار دیتا ہوں - آنتوں اور معدے کے سینکڑوں کینسر دیکھے ہیں جن کو گیسٹرو انٹرالوجسٹ اور آنکولوجسٹ مل کر ٹریٹ کرتے ہیں - کینسر اور کیمو تھراپی کے بارے میں کچھ بنیادی اصول ہیں جو ہر انسان کا جاننا ضروری ہے تاکہ وہ اس طرح کے سیاسی پروگراموں سے گمراہ نہ ہو - 1. کینسر کا علاج اس کی سٹیج پر منحصر ہوتا ہے - سٹیج اول اکثر سرجری سے ہوجاتا ہے اور کیمو کی ضرورت نہی پڑتی - سٹیج دوم اور سوم جس میں کینسر پھیل کر لیمف نوڈز (LYMPH NODES) میں پہنچ چکا ہوتا ہے اس میں سرجری کے ساتھ کیمو تھراپی لازمی ہوتی ہے - یہ بات کہ کہ کیمو تھراپی کی ضرورت ختم ہوجائیگی ' بے بنیاد اور گمراہ کن ہے - 2. یہ بات کہ کیمو تھراپی کی تین سے زیادہ سائیکلز نہی ہوسکتی ' انتہائی جاہلانہ اور غلط ہے - ہر کینسر کیلئے گائیڈ لائنز بنی ہوئی (@NCCN GUIDELINES ) جن میں کینسر کی قسم ' اس کے سایز' اس کے پھیلاؤ اور مریض کی عمر کے حساب سے سائیکلز کی تعداد الگ الگ متعین ہوتی ہے جو کئی دفعہ دس سے بارہ بھی ہوسکتی ہے - اور سٹیج اول کے علاوہ کسی بھی کینسر کا علاج کیمو کے بغیر ممکن نہیں ہوتا ورنہ وہ کینسر واپس آجاتا ہے - یہ بات کرنا کہ آسٹریلیا کے ایک ڈاکٹر نے کہا تھا کہ تین سائیکلز سے زیادہ نہیں ہوسکتی غلط طریقے سے منسوب کی گئی ہے - بہتر ہوتا کہ ان ڈاکٹر صاحب کو ٹیگ کیا جاتا تاکہ غلط انفارمیشن نہ پھیلتی - 3. یہ کہنا کہ چائنا سے مریم نواز @MaryamNSharif ایسا طریقہ لارہی ہیں جس میں کینسر کو فریزکرکے جسم سے الگ کردیا جائیگا اور کیمو کی ضرورت نہیں رہی گی ' محض جاہلانہ بات اور خوش آمد ہے جو ڈس انفارمیشن کی زمرے میں آتی ہے - بہتر ہوتا کہ اس ٹیکنالوجی کا نام بھی لکھا جاتا ' تاکہ چائنا والوں کو بھی بتایا جاسکتا کہ ان کے ملک میں ایسی کوئی ٹیکنالوجی موجود ہے - جو چیز یہاں امریکا میں اب تک نہیں ایجاد ہوئی ؛ جہاں کینسر ریسرچ کا دنیا کا سب سے بڑا سینٹر " ایم ڈی اینڈرسن کینسر سینٹر " موجود ہے ' اس کا چائنا اور پاکستان میں آنا محض مبالغہ آرائی اور تالیاں بجانے کیلئے ایک من گھڑت بہانہ ہے - 4. پھر اسی کلپ میں دوسرے اینکر صاحب نے کہا کہ شوکت خانم میں تو کئی مریضوں کو آخری سٹیج بتا کر واپس بھیج دیا جاتا ہے ' جبکہ نواز شریف کینسر ہسپتال جب بنیگا تو جو بھی سٹیج ہو ' جو بھی عمر کا مریض ہو ' اس کا علاج ہوگا - یہ انتہائی غیر منطقی اور جاہلانہ بات ہے جس کا میڈیکل سائنس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے - یہاں امریکا جیسے ملک میں بھی بہت سے کینسر جب سٹیج چار پ ہوتے ہیں تو ان کا علاج ممکن نہی ہوتا - اس موقع پر ان کو بھی "علامتی " علاج (palliative treatment or Hospice care) پر ڈال کر واپس ہی بھیجا جاتا ہے - اسی طرح ہر عمر کے مریض کو بھی کینسر کا علاج پر نہیں ڈالا جاسکتا کیوں کہ کئی مریض اتنے ضعیف ہوسکتے ہیں کہ وہ کینسر کی کیموتھراپی برداشت نہیں کرسکتے - یہ کہنا کہ نواز شریف کینسر ہسپتال میں ہر عمر کے مریض کا کینسر کا علاج ہوسکتا ہے ' جھوٹ اور گمراہ کن ہے - چیلنج: اگر کوئی ایک بھی ڈگری یافتہ ڈاکٹر جس کا شعبہ کینسر ہو وہ اس وڈیو میں کی گئی بات کی توثیق کردے اور میری اس تصحیح کی مخالفت کردے تو میں اپنا میڈکل لائسنس اور پریکٹس چھوڑ دونگا اور اگر ایسا نہی ہوسکا تو ان اینکرز رضوان رضی @realrazidada اور امین حفیظ @aminhafeez5 کو جھوٹ پھیلانے پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے - میں نے وقت کیوں ضایع کیا ؟ اب سوال پیدا ہوتا ہے کہ میں نے اتنی سادہ باتیں اتنی تفصیل میں لکھ کر اس غیر مقبول چینل کے ان غیر مقبول اینکرز کے ایسے پروگرام پر جواب دے کر وقت کیوں ضایع کیا ؟ ویسے تو پی ٹی وی کوئی نہیں دیکھتا ' لیکن پھر بھی ہمارا نیشنل چینل ہے جس کو ہمارے دیہاتوں میں آج بھی پرانے لوگ ہونگے جو دیکھتے ہونگے - ان میں سے کچھ مسلم لیگ نون اور مریم نواز شریف کے سپورٹرز ہونگے - یہ لوگ اپنی وابستگی میں ایسی انفارمیشن سن کر اپنے کینسر کے علاج کے بارے میں گمراہی کا شکار ہو کر خود کو یا کسی پیارے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں کیوں کہ جب بھی ڈاکٹر کیمو کی چوتھی سائکل شروع کرنے لگے گا ' یہ اس کو " فراڈیا" اور اس شوکت خانم ہسپتال کو "تجربہ اور فراڈ " کہ کر وہاں سے چلے جائینگے اور اسی طرح کے کسی نیم حکیم کے کسی چائینز طریقے کے پیچھے لگ کر کینسر جیسے موذی مرض سے زندگی کھودیںگے - میری یہ ٹویٹ ان سب لوگوں کی انفارمیشن اور معلومات کیلئے ہے جن سے میرا نظریاتی اختلاف تو ہوسکتا ہے ' لیکن انسانیت اور پاکستانیت کا مظبوط رشتہ برحال موجود ہے -

This is absurd. Such anchors and shows must be banned as they are spreading disinformation regarding medical issues and serious ailments like cancer. Chemotherapy is indicated when cancers are invoving lymph nodes, and there is no such technology available in which resection can cure node disease without chemo. Pathetic and misleading.

@MaryamNSharif @realrazidada @Dr_Khan @AsimNaseer81 کینسر کے علاج میں سرجری کیمو یا ریڈی ایشن، کم از کم کسی ایک طریقے یا بعض صورتوں میں تینوں ہی کا استعمال ضروری ہے ان سب کے بغیر کینسر کے علاج کا دعوی ایسا ہی ہے جیسے پانی سے کار چلانا وغیرہ

@MaryamNSharif @realrazidada @Dr_Khan @AsimNaseer81 ان سے کہیں کوئی ایسی ٹیکنالوجی لائیں جس سے یوتھیاپے کا علاج ممکن ہو جائے

@MaryamNSharif @realrazidada @Dr_Khan @AsimNaseer81 😂😅😂🤣

@MaryamNSharif @realrazidada @Dr_Khan @AsimNaseer81 او بھائی ایسے دم درود والے بابے یہاں کافی ہیں چین سے لانے کی کیا ضرورت ہے. خان نے سہی کہا تھا... ایک تو پڑھے لکھے نہیں اور نہ ہی.....

@MaryamNSharif @realrazidada @Dr_Khan @AsimNaseer81 ایسی جاہلانہ باتیں صرف پاکستان میں ہی سننے کو ملتی ہیں اور لوگ بھی ایسے جاہل کہ یقین کرلیتے ہیں۔ جس قوم میں پڑھنے لکھنے کی صلاحیت موجود نہ ہو، وہاں ایسے ہی اندھے اعتماد والے لوگ پائے جاتے ہیں۔ ذرا بتائیں وہاں کس ہسپتال میں کینسر بغیر کیمو کے ٹھیک ہوتا ہے ؟

@MaryamNSharif @realrazidada @Dr_Khan @AsimNaseer81 ایک تو یہ لوگ زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہیں۔ اور علم حاصل کرنے کیلئے کوشش بھی نہیں کرتے۔

@MaryamNSharif @realrazidada @Dr_Khan @AsimNaseer81 یقین نہیں آرہا ہے ۔۔ یہ شخص ویسے ہی ہانک رہا ہے

@MaryamNSharif @realrazidada @Dr_Khan @AsimNaseer81 نہیں جناب یہ بالکل صحیح بات بتا رہے ہیں۔
