Загрузка видео...

Не удалось загрузить видео

На главную

ناکہ بندی کا اطلاق ہر بحری جہاز پر ہوگا چاہے کسی بھی مُلک کا پرچم لہرا رہا ہو “ امریکی فوج کا خلیج عمان اور آبنائے ہرمز کی مشرق جانب بحیرہ عرب میں ناکہ لگانے کا اعلان عجیب پاگل انسان ہے کھلی آبنائے ہرمز کو بند کروا دیا اب...

62,788 просмотров • 5 месяцев назад •via X (Twitter)

Комментарии: 0

Нет доступных комментариев

Здесь появятся комментарии из оригинального поста

Похожие видео

نا ایران کا جوہری پروگرام نا آیت اللہ مجتبی خامنہ حکومت اب صرف ایک تنگ سمندری راستہ یعنی آبنائے ہرمز نے امریکہ ایران امن ڈیل کو یرغمال بنائے ہوئے ہے اسی آبنائے ہر مز کی امریکی ناکہ بندی نے ایران کی معاشی شہہ رگ دبا دی ہے صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ اگلے 36 سے 72 گھنٹوں میں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ شروع ہوسکتا ہے، مگر اصل تنازع اب Strait of Hormuz پر آکر رک گیا ہے۔ امریکا نے ایران کی معاشی شہ رگ پر ہاتھ ڈالتے ہوئے بحری ناکہ بندی کو اپنا سب سے بڑا ہتھیار بنا لیا ہے، جس سے ایران کو روزانہ تقریباً 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ ایران کی 90 فیصد معیشت سمندری تجارت اور 40 فیصد آمدن تیل سے جڑی ہے، جبکہ اس کا بڑا خریدار چین بھی متاثر ہو رہا ہے۔ ایران مذاکرات کو ناکہ بندی ختم کرنے سے مشروط کر رہا ہے، جبکہ ٹرمپ ڈیل سے پہلے اسے ختم کرنے کو تیار نہیں۔ ایرانی قیادت میں بھی شدید اختلافات ہیں، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔ مکمل تجزیہ دیکھنے کیلئے ہمارا OMR یوٹیوب لنک ضرور کلک کریں

Kamran Khan

25,876 просмотров • 5 месяцев назад

امریکہ کے لئے ایک مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے۔ امریکہ بشمول طیارہ بردار ابراہم لنکن کے دس جنگی جہاز ایران پر حملے کے لئے مڈل ایسٹ میں لایا ہے جن پر سینکڑوں جنگی جہاز اور میزائل پیوست ہیں۔ امریکی فوج کو پتہ چلا ہے کہ جنگ کی صورت میں ایرانیوں نے ان میں سے کم از کم ایک جہاز کو ڈوبونے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی نیوی آفیسرز کے خیال میں ایسا ممکن ہے اگر ایران نے کسی ایک جہاز پر ہزار مسلح ڈرونز اور پانچ سو بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ swarm attack کر دیا تو۔ اتنے بڑے حملے سے جہاز کا ائر ڈیفینس سسٹم overwhem ہوجائے گا اور آدھے یا ایک تہائی میزائل اور ڈرونز جہاز سے ٹکرا کر بےپناہ نقصان کر سکتے ہیں جس سے اربوں ڈالرز کا جہاز ڈوب سکتا ہے۔ اس سے امریکی فوج کا وقار رعب اور دبدبہ خاک میں مل جائے گا۔ اور ایرانیوں کا جشن فتح قابل دید ہوگا۔ یہ ہے وہ خطرہ جس کی وجہ سے امریکی فوج ہچکچاہٹ شکار ہو چکی ہے۔ جب تک وہ اس مسئلے کا حل نہيں ڈھونڈنے ایران پر حملہ نہیں کرسکتے۔ لیکن اس مسئلے کا بظاہر کوئی حل موجود دکھائی نہيں دیتا چہ جائیکہ امریکہ ایران کو دوبارہ مذاکرات میں الجھا کر دھوکے سے بہت بڑا حملہ کرے اور میزائل لانچرز تباہ کردے۔ ایران کے پاس اس وقت تقریبا تیس ہزار میزائلوں اور 80 ہزاروں ڈرونز کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔ اس طرح کا arsenal مڈل ایسٹ میں کسی دوسرے ملک کے پاس نہیں ہے۔

Jimmy Virk - Imranian 🇵🇰

113,992 просмотров • 7 месяцев назад

ایران اسرائیل امریکا جنگ تیسرے ہفتے میں داخل، 17 دن ہو گئے،، دونوں اطراف سے حملے جاری ہیں۔۔ ایران نے جدید ترین میزائل سجیل لانچ کر دیا ہے جو ایک منفرد میزائل ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اب تک تو دس سال پرانے میزائل چلا رہے تھے۔۔ اس ساری صورتحال میں سب سے اہم امریکا کی تنہائی ہے۔۔ امریکا نے سات بڑے ممالک سمیت دیگر ملکوں کے مشترکا اتحاد کے زریعے آبنائے ہرمز کھلوانے کا اعلان کیا تھا مگر چین، جاپان، فرانس، اٹلی، آسٹریلیا اور برطانیہ نے صدر ٹرمپ کا انکار کر دیا۔۔ برطانوی وزیراعظم نے دو ٹوک کہہ دیا کہ ہم اس کا حصہ نہیں بن سکتے۔۔ یہ جنگ امریکی صدر ٹرمپ کے لیے عالمی سطح پر شرمندگی کا باعث بن رہی ہے۔۔ صدر ٹرمپ نے کئی بار کہا کہ ایران امریکا سے بات کرنا چاہتا ہے۔۔ آج کہہ دیا ایران بات ہی نہیں کرنا چاہتا۔۔ ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ہماری تو امریکا سے بات کرنے کی کوئی خواہش ہی نہیں۔۔ امریکی صدر نے چین کو دھمکی دی ہے کہ اگر آبنائے ہرمز معاملے پر وہ ساتھ نا ہوا تو وہ اپنا چین کا دورہ منسوخ کر سکتے ہیں۔۔ ایران کی اسٹریٹیجی کیا ہے کہ امریکا کو عالمی سطح پر تنہائی اورحزیمت کا سامنا ہے۔۔ دوسری جانب پاکستان افغانستان میں دہشت گردی کے اڈوں اور اسلحہ ڈپوز کو نشانہ بنا رہا ہے۔۔ کیا کیا اہداف حاصل ہو چکے ہیں اس پر بات ہو گی۔ #FaislaAapKa TEAM | Hum News

Asma Shirazi

35,805 просмотров • 6 месяцев назад