Video yükleniyor...

Video Yüklenemedi

Ana Sayfaya Dön

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا سعودی عرب کا اہم دورہ،، کہا جا رہا ہے کہ یہ دورہ کسی بڑی ڈوویلپمنٹ کا حصہ ہو سکتا ہے، آبنائے ہرمز کھلنے سمیت سرمایہ کاری اور خطے سے متعلق معاملات اہم ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے پشاور میں بڑا جلسہ کیا،،...

31,656 görüntüleme • 13 gün önce •via X (Twitter)

0 Yorum

Yorum bulunmuyor

Orijinal gönderinin yorumları burada görünecek

Benzer Videolar

آئی ایم ایف نے تازہ رپورٹ میں پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، کرنٹ اکاونٹ خسارہ بڑا چیلنج بنے گا۔ ایسے وقت میں جب کسان کمزور ہو چکا، معیشت کمزور ہو چکی پاکستان میں ٹماٹر 500 سے 700 کے بیچ بک رہا ہے۔۔ حکومت کیا کر رہی ہے؟ خیبر پختونخوا میں گندم کی ترسیل کا معاملہ قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہا ہے، وزیراعلی خیبر پختونخوا کے وفاقی حکومت سے ڈائیلاگ بند کرنے کا خمیازہ کیا صوبے کی عوام کو بھگتنا پڑ سکتا ہے؟ سہیل آفریدی نے قبائلی علاقوں میں جلسوں کے پروگرام کا اعلان کیا ہے جو اچھی بات ہے۔۔ جنید اکبر کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے ہم نومبر میں یا نومبر سے پہلے نکلیں۔۔ بیرسٹر گوہر کہتے ہیں عمران خان نے کوئی ایسی کال نہیں دی۔۔ ہو کیا رہا ہے؟ پنجاب میں ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوتے دکھائی دے رہے ہیں،، کیا پنجاب حکومت کو اپنی مقبولیت کا یقین نہیں ہے، کیوں ضیا دور کی طرح غیر جماعتی انتخابات کی طرف بڑھا جا رہا ہے؟ #FaislaAapKa TEAM Hum News

Asma Shirazi

23,633 görüntüleme • 10 ay önce

پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل عاصم منیر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، پاک فوج کا ڈھانچہ بدل گیا، ایئر فورس اور نیوی کے چیفس بھی تقریب میں شانہ بشانہ موجود تھے۔۔ جنرل عاصم منیر نے افغانستان کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ افغانستان اب یا تو ٹی ٹی پی کا ساتھ دے یا پھر پاکستان کا۔ اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔۔ یہ کتنا اہم ہے۔۔ دوسری جانب پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ،، ایک نپا تلا رد عمل ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریفرنس کے بعد دیکھنے کو ملا۔ چند راہنماوں نے سخت زبان استعمال کی جبکہ باقیوں نے بہتر انداز سے موقف سامنے رکھا،، وزیراعلی سہیل آفریدی نے 100 ارب روپے کے پشاور کے لیے ترقیاتی پیکج کے اعلان کے ساتھ خطاب کا آغاز کیا۔۔ طلال چوہدری کہتے ہیں اب اگر پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل پر چڑھائی کی کوشش کی عمران خان کو کسی اور جیل میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔ کیا عمران خان کو مائنس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے؟ #FaislaAapKa TEAM Hum News

Asma Shirazi

18,220 görüntüleme • 8 ay önce

کل پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد پی ٹی آئی نے اہم ترین اعلامیہ جاری کیا کہ اگر کسی حکومتی وزیر کی قیادت میں کمیٹی بنتی ہے جو عمران خان سے متعلق بات کرے تو کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ اس سے پہلے مشعال یوسفزئی نے سینیٹ میں کہا کہ اگر رانا ثناء اللہ کی قیادت میں کمیٹی بنے تو پی ٹی آئی کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا، رانا ثناء اللہ نے جواب دیا کہ اپنی جماعت سے پہلے بات کر لیں تاکہ معاملات آگے بڑھ سکیں۔ عمران خان کے جیل معاملات سے متعلق پی ٹی آئی نے یہ کمیٹی مان لی ہے۔ آج عمران خان کی بہنیں جیل کے باہر دھرنا دیے بیٹھی ہیں ملاقات نہیں ہو سکی۔۔ بیرسٹر گوہر نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان نے تحریری ہدایت دی ہے کہ مزاکرات کا اختیار اب یا محمود خان اچکزئی کے پاس ہے یا راجا ناصر عباس کے پاس۔۔ تو کیا عمران خان اب اپنی جماعت پر اعتماد نہیں کرتے، ڈیڈلاک سے متعلق بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ انہیں مفاہمت کا کوئی امکان دکھائی نہیں دے رہا۔۔ آپشنز کیا ہیں، راستہ کیا ہے؟ کیا پی ٹی آئی سیاسی راستہ اختیار کرے گی؟ کیا کمیٹی معاملات کو آگے بڑھا سکتی ہے؟ #FaislaAapKa TEAM Hum News

Asma Shirazi

10,945 görüntüleme • 8 ay önce

ہم جس حال میں خیبر پختونخوا میں حکومت کر رہے ہیں، کوئی ہمیں حکومت کرنے کے لیے چھوڑ بھی نہیں رہا . صوبے کے چیف منسٹر کو اپنے لیڈر سے ملاقات نہیں کرنے دیا جا رہا۔ جیل مینوئل کے مطابق کسی بھی قیدی سے ملاقات کو نہیں روکا جا سکتا۔ جیل مینوئل کے مطابق کسی بھی قیدی سے ملاقات کی جا سکتی ہے۔ عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں اور ایک منتخب چیف منسٹر اس سے ملاقات نہیں کر سکتا۔ کیا پاکستان کسی ضابطے اور اصول پر چلتا ہے نہیں، یہ صرف ڈھنڈے سے چلتا ہے۔ ظلم اور ڈھنڈے کا یہ نظام ہمیں کسی صورت منظور نہیں ہے۔ اس ملک میں اگر ہم نے رہنا ہے تو قانون اور آئین کے تحت رہنا ہے۔ یہ جو ظلم ہو رہا ہے، یہ صرف عمران خان کے ساتھ نہیں ہو رہا، عوام کے ساتھ ہو رہا ہے۔ عوام سے ان کے ووٹ کا حق چھینا گیا، یہ فیصلہ عوام نے نہیں کرنا ہے کہ ہم نے کس کو ووٹ دینا ہے۔ ووٹ ڈالنے والے سے ووٹ گننے والا اہم ہے۔ اگر کسی ممبر عوامی نمائندے کو معلوم ہو کہ اس کے ووٹ کی کوئی اہمیت نہیں، تو کیا وہ آپ کی بات مانے گا۔ عوام کے پاس ووٹ کا حق ہے تو آپ کا نمائندہ آپ کی قدر کرتا ہے۔ ابھی جو ہری پور ضمنی انتخابات میں ہوا ہے، ووٹ کسی اور کو پڑا اور رکن کوئی بن گیا۔ فارم 45 کے مطابق سب کچھ ٹھیک ہے، لیکن کمپیوٹر پر بیٹھا آدمی اپنی مرضی کا ڈیٹا فیڈ کر رہا ہے۔ کس قسم کی عدالت، کس قسم کی الیکشن کمیشن، عدالتوں کو انتظامیہ کے ماتحت کیا گیا ۔

Asad Qaiser

16,009 görüntüleme • 7 ay önce

اس وقت ساری نظریں واشنگٹن پر جہاں غزہ امن بورڈ کا اہم اور پہلا اجلاس جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس میں شریک ہیں،، امریکی صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریف، پاکستان کی جانب سے گرائے گئے بھارتی طیاروں کی تعداد گیارہ بتائی۔۔ دوسری جانب آج علیمہ خان نے میڈیا سے اہم گفتگو کی اور کہا کہ ہم ڈیل آفر کرتے ہیں، اگر آپ عمران خان کو اسپتال لے جائیں تو ہم فیلڈ مارشل کا نام نہیں لیں گے۔۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اب تک دو بار ڈیل کی بات ہوئی مگر عمران خان ڈیل کو تیار نہیں اور نا ہی ان کی شرائط موجودہ حکومت مان سکتی ہے۔ عطا تارڑ اور فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ڈیل کا کوئی معاملہ ہے ہی نہیں۔ پی ٹی آئی نے عمران خان رہائی فورس بنانے کا اعلان کیا ہے جو دراصل 1996 میں بے نظیر بھٹو نے زرداری رہائی فورس بنائی جسے بعد میں زرداری رہائی کمیٹی کا نام دیا گیا۔۔ مگر پی ٹی آئی کی رہائی فورس کے مقاصد اور مینڈیٹ کیا ہو گا؟ #FaislaAapKa TEAM | Hum News

Asma Shirazi

12,812 görüntüleme • 6 ay önce

پشاور ہائی کورٹ نے سہیل آفریدی سے بطور وزیراعلی حلف لینے کا حکم دے دیا،، بلاول بھٹو نے بھی اپنے گورنر کو کہہ دیا کہ آپ پشاور جائیں اور اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں۔ اصل سوال یہ ہے کہ سہیل آفریدی وزیراعلی بن گئے، مقبولیت ان کے پاس ہے، اکثریت ان کے پاس ہے مگر کیا قبولیت ملے گی جس کی راہ میں ان کے بیانات رکاوٹ دکھائی دیتے ہیں۔ سہیل آفریدی کی ترجیحات کیا ہوں گی،، آیا وہ ریاست کو چیلنج کرتے رہیں گے یا صوبے کی عوام کے حالات کی بہتری بھی ترجیج ہو گی۔ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جتھ سازی کو اب طاقت سے روکا جائے گا۔۔ ایک اور اہم سوال یہ کہ کیا پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان قربت بڑھ سکتی ہے کیونکہ 18 تاریخ کو پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہونے جا رہا ہے، کیا سرپرائز بھی آ سکتا ہے؟ دوسری جانب بین الاقوامی سطح پر بڑی خبریں ہیں، غزہ امن معاہدہ طے پا گیا،، صدر ٹرمپ نے دستخط کروائے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی تعریفیں کیں۔۔ وزیراعظم شہباز شریف کو خطاب کا موقع دیا اور وزیراعظم نے جو تعریفیں کیں اس پر سوشل میڈیا پر بحث کا انبار لگا ہے۔۔ #FaislaAapKa TEAM Hum News

Asma Shirazi

82,825 görüntüleme • 10 ay önce