Загрузка видео...

Не удалось загрузить видео

На главную

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد سے رحیم یار خان کے لیے روانہ، جہاں چیئرمین عمران خان کی رہائی، آئین و قانون کی بالادستی اور حقیقی آزادی کی جدوجہد کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم اور اسٹریٹ موومنٹ میں شرکت کریں گے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی...

45,144 просмотров • 1 день назад •via X (Twitter)

Комментарии: 0

Нет доступных комментариев

Здесь появятся комментарии из оригинального поста

Похожие видео

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ممبر صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی کی طویل ملاقات وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ممبر صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی کی تفصیلی ملاقات ہوئی، جس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ، صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی اور صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران حلقہ PK-71 سے متعلق تمام تحفظات، شکایات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ممبر صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی نے اپنے حلقے کو درپیش مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور غیر ضروری مداخلت سے متعلق تمام معاملات وزیراعلیٰ کے سامنے رکھے۔ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے تمام شکایات کو بغور سنا اور واضح الفاظ میں یقین دہانی کرائی کہ: “آپ اس حلقے کے منتخب عوامی نمائندے ہیں، اس لیے آپ کے حلقے کے معاملات میں کسی بھی قسم کی مداخلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ آپ کا آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے، جس کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔” وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ حلقہ PK-71 میں تمام سرکاری محکمے اور متعلقہ ادارے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی امور کے حوالے سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی کے ساتھ مکمل رابطہ رکھیں گے اور ان کی مشاورت و رہنمائی کے مطابق کام کریں گے، تاکہ عوامی خدمت کا عمل مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے ممبر صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی سے کہا کہ “گھر کے معاملات گھر کے اندر ہی حل ہونے چاہییں۔ اختلافات یا تحفظات کو باہمی مشاورت سے دور کیا جائے، جبکہ ایسے معاملات کو سوشل میڈیا پر لانے کے بجائے پارٹی اور حکومتی فورمز پر حل کرنا زیادہ مناسب اور مؤثر طریقہ ہے۔” ملاقات خوشگوار اور مثبت ماحول میں ہوئی، جس میں باہمی اعتماد، حلقہ PK-71 کی ترقی، عوامی مسائل کے فوری حل، منتخب عوامی نمائندے کے آئینی اختیارات کے احترام اور حکومتی امور میں مؤثر رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

Abdul Ghani Afridi

40,713 просмотров • 1 месяц назад