Video wird geladen...

Video konnte nicht geladen werden

Zur Startseite

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا بنوں اسٹریٹ موومنٹ کے شرکا سے خطاب! وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے بنوں کے عوام، پارٹی کارکنان اور قائدین کا والہانہ استقبال اور بھرپور شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ 27 ستمبر کے لانگ مارچ کے لیے بھرپور تیاری کرنی ہے۔...

26,312 Aufrufe • vor 14 Tagen •via X (Twitter)

0 Kommentare

Keine Kommentare verfügbar

Kommentare vom Original-Post werden hier angezeigt

Ähnliche Videos

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی پولیس لائن ٹانک آمد! وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی پولیس لائن ٹانک پہنچے، جہاں انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے، سلامی پیش کی اور دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے علاقائی مشران اور شہدائے پولیس کے ورثاء سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے علاقائی عمائدین اور شہدائے پولیس کے ورثاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں کے خلاف فرنٹ لائن پر بہادری سے لڑ رہی ہے اور پولیس کے تمام مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موت حق ہے، مگر وطن اور قوم کے عظیم مقصد کے لیے شہادت پانا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، پولیس، سیکیورٹی فورسز اور خیبر پختونخوا کے عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ خیبر پختونخوا کے عوام نے ملک میں امن کے لیے بے مثال قربانیاں دیں اور پوری قوم نے ہر مشکل گھڑی میں لبیک کہا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ یہ جنگ ہماری نہیں تھی، ہمیں زبردستی اس میں دھکیلا گیا۔ بدقسمتی سے گزشتہ بیس برسوں سے خیبر پختونخوا مسلسل قربانیاں دے رہا ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مل کر 80 ہزار سے زائد شہداء پاکستان اور خطے میں امن کے لیے قربان کیے۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ حکومتِ خیبر پختونخوا شہدائے پولیس کے ورثاء کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ حوصلہ نہیں ہارنا چاہیے، وہ وقت قریب ہے جب خیبر پختونخوا میں مکمل امن قائم ہوگا۔

Shafi Jan

19,429 Aufrufe • vor 7 Monaten

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا، قیوم آباد کورنگی میں کارکنان سے خطاب! ہر مقام پر پرتپاک استقبال کرنے پر کارکنان کا شکریہ ادا کرتا ہوں, لوگ کہتے تھے کہ عمران خان ختم ہو چکے ہیں یہ گلیاں اور بازار گواہی دے رہے ہیں کہ عمران خان مقبول ترین لیڈر ہے. اتوار کے روز جناح گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ منعقد کرنے جا رہے ہیں، کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے ، ناحق قیدی نمبر 804 جیل سے چٹکی بجائے گا اور لوگ سڑکوں پر ہوں گے. عمران خان نے جیل سے اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری شروع کرنے کا پیغام دیا ہے، کارکنان کے جنون سے لگتا ہے کہ کراچی پہلے سے اسٹریٹ موومنٹ کے لیے تیار ہے، کراچی عمران خان کا تھا عمران خان کا ہے اور عمران خان کا ہی رہے گا, ہمارے حالات بدلنے کے لیے محمد بن قاسم اور طارق بن زیاد نے نہیں آنا ہمیں خود اپنا کردار ادا کرنا ہے، ہمیں خود میں طارق بن زیاد جیسا جذبہ پیدا کرنا ہے اور کشتیوں کو جلانے کا حوصلہ دکھانا ہے، اسٹریٹ موومنٹ کا مطلب ہے کہ پورے پاکستان میں عوام کو نکلنا ہوگا. پورے پاکستان کو ڈی چوک بنائیں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی

Shafi Jan

11,520 Aufrufe • vor 7 Monaten