Loading video...

Video Failed to Load

Go Home

وزیراعلی مریم نوازشریف کی زیر قیادت اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ میں ستھرا پنجاب، واسا اور تمام متعلقہ اداروں نے لاہور میں گزشتہ 48 گھنٹوں کی 343 ملی میٹر بارش کے بعد فوری نکاسی آب کو یقینی بنایا اور شہریوں کو بہترین ریلیف فراہم کیا۔ تمام اہم شاہراہوں اور انڈر پاسز...

13,884 views • 2 months ago •via X (Twitter)

0 Comments

No comments available

Comments from the original post will appear here

Related Videos

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کی ملاقات ہوئی. لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیراعظم کو حالیہ مون سون سیزن میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے پیشگی انتظامات پر بریف کیا. وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو ہر ممکن امداد اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں. بارشوں کے دوران رابطہ سڑکوں اور پلوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے اور امدادی سامان کی ترسیل کے حوالے سے متعلقہ محکموں کے ساتھ روابط بڑھائے جائیں. وزیر اعظم نے این ڈی ایم اے کو متعلقہ صوبائی اداروں اور پی ڈی ایم ایز کے ساتھ موثر رابطہ رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی. چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیراعظم کے ہدایت کردہ پیشگی انتظامات کے باعث متعلقہ ادارے اس مون سون سیزن کی موثر اقدامات کے ساتھ بہتر انداز میں نگرانی کر سکے. انہوں نے وزیراعظم کو جاری مون سون سیزن کے متوقع رجحان اور صوبوں اور ادراوں کے باہمی تعاون سے جاری مجموعی انتظامات کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے طول و عرض میں کسی بھی ہنگامی موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے ریسکیو اور ریلیف کے لئے تیار ہیں.

Prime Minister's Office

33,434 views • 13 days ago

اسلام آباد: 6 اپریل, 2026 اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلویز حنیف عباسی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان ریلویز کی مجموعی کارکردگی، جاری اصلاحات اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر ریلویز نے وزیراعظم کو پاکستان ریلویز کے آپریشنل امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خلیج کی صورتحال میں عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں چلنے والی تمام آپریشنل ٹرینوں کے کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں حکومت عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے سے گریز کر رہی ہے اور ریلوے کے نظام کو بہتر بنا کر آمدن میں اضافہ کرنے پر توجہ دی جائے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ہدایت کی کہ پاکستان ریلویز کو ایک جدید، محفوظ اور قابلِ اعتماد سفری نظام میں تبدیل کرنے کے لیے اصلاحاتی اقدامات کو تیز کیا جائے. وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر کاربند ہے اور تمام اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے وزیر ریلویز کو ہدایت کی کہ ریلوے کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو بہتر، محفوظ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Prime Minister's Office

12,798 views • 5 months ago

لاہور میں گزشتہ پانچ دنوں سے جاری کریک ڈاؤن، گھروں پر ریڈز اور گرفتاریوں کے باوجود ہمارے حوصلے نہیں ٹوٹے۔ والدہ کو زخمی کیا گیا، ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی اور میرے بھائی کو مسلسل ہراساں کیا گیا ۔ میرے شوہر میاں اکرم عثمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے باوجود ہم نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ،ان کی کیبینٹ اور تمام وفد کو اپنے گھر ویلکم کیااور ٹھہرایا۔بھرپور میزبانی اور مہمان نوازی کی ۔ پولیس نے گھر کو چاروں طرف سے گھیر لیا، کیٹرنگ ، لائٹوں ،کرسیوں اور کھانا لانے والوں تک کو گرفتار کیا گیااور سارا سامان تک اپنی تحویل میں لے لیا گیا ۔ کیا ایسے ظلم اور بربریت کی مثال کہیں ملتی ہے ؟ میں نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو جرات ،بہادری اور لاہور میں کامیاب ترین موبیلائزیشن پر زبردست خیراج تحسین پیش کیا وزیر اعلیٰ کی لاہور میں سٹریٹ موبیلائزیشن پر عوامی نمائندے اور کارکن اپنے مؤقف پر ڈٹے رہےاور تمام ریکارڈ توڑ دیئے ۔ یہ ہمارے خاندان کی قربانی ضرور ہے، لیکن لاہور کی عوام کی بھرپور ثابت قدمی بھی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کے لاہوریوں نے خوف کے بت توڑ دیئے ۔اور تاریخ رقم کی ۔ ظلم، گرفتاریوں اور دباؤ کے باوجود لاہور پیچھے نہیں ہٹا۔یہ جدوجہد صرف ایک خاندان کی نہیں، عوام کے حق اور جمہوری مینڈیٹ کی جدوجہد ہے۔ عمران خان زندہ باد! پاکستان پائندہ باد ! Sohailafridiofficial salman akram raja

Maryam Kulsoom Akram

49,271 views • 11 days ago

حکومت خیبرپختونخوا نے8.88 ارب روپے کی لاگت سے پاک صاف و شفاف خیبرپختونخوا پروگرام شروع کیا ہے، جس کا مقصد دیہی و شہری علاقوں کے درمیان فرق کم کرنا اور صوبے کی ہر دیہی ویلج کونسل تک باقاعدہ صفائی کی سہولت پہنچانا ہے۔ یہ پروگرام تمام اضلاع، 134 تحصیلوں اور 4,212 مقامی کونسلوں پر محیط ہے، جن میں 3,633 دیہی ویلج کونسلیں اور 579 شہری نیبرہڈ کونسلیں شامل ہیں۔ اس وقت پروگرام کے تحت 3 کروڑ 37 لاکھ 20 ہزار دیہی شہریوں کو خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پروگرام کے تحت 11,388 صفائی کارکن تعینات کیے گئے ہیں جس میں ہر شہری ویلج کونسل میں 4 اور پہاڑی علاقوں کی ہر ویلج کونسل میں 2 کارکن جبکہ 3,633 خصوصی لوڈر رکشے بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ نگرانی کے لیے ایک لائیو ڈیجیٹل گورننس ڈیش بورڈ قائم کیا گیا ہے، جو روزانہ سڑکوں کی صفائی، نالوں کی صفائی اور لوڈر رکشوں کے پھیروں کو ٹریک کرتا ہے۔ ایک سال کے دوران پروگرام کے تحت اوسطاً روزانہ 1,102 ٹن کچرا اٹھایا جا رہا ہے، جبکہ روزانہ 7,500 سے زائد سڑکیں اور 6,500 سے زائد نالے صاف کیے جاتے ہیں۔ ماہانہ 20 سے 30 ہزار ٹن کچرا اٹھایا جاتا ہے اس ضمن میں جون کے مہینے میں 21,801 ٹن، جولائی میں 25,137 ٹن اور 21 اگست تک اگست میں 20,126 ٹن کچرا اٹھایا گیا۔ گزشتہ تین ماہ میں مجموعی طور پر 67,064 ٹن کچرا اٹھایا گیا، جبکہ پروگرام کے آغاز سے اب تک دیہی خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر 3 لاکھ ٹن سے زائد کچرا اٹھایا جا چکا ہے۔ وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا کی ہدایت پر مون سون بارشوں اور گلاف سے بچاو کے لئےتمام متعلقہ اضلاع میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے اور کمیونٹیز کو موسمی صورتحال سے آگاہ رکھا جارہا ہے جبکہ سیاحوں کو بھی حساس علاقوں کے بارے میں معلومات دی جارہی ہیں۔

Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa

15,299 views • 28 days ago

پولیس اطلاع عام تمام تھانوں اور متعلقہ اداروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ملزمان سعد رضوی ولد خادم رضوی اور انس رضوی ولد خادم رضوی اس وقت لاہور اور شیخوپورہ کے نواحی علاقوں میں مفرور ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں ملزمان کے پاس لوٹ کھسوٹ اور نا جائز آمدن اور چندوں سے جمع کئے گئے چالیس تولہ سونا اور تقریباً چار کروڑ روپے کی نقد رقم بھی ہمراہ موجود ہے۔ یہ رقم اور سونا دونوں ملزمان کے پاس مریدکے بلوے کے بعد فرار ہوتے وقت ساتھ تھی یہ رقم اور سونا اس کے علاوہ ہے جو ملزمان کے گھروں سے اس سے پہلے برآمد ہوئی تھی۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ اگر کسی کو مذکورہ ملزمان کے بارے میں کوئی مصدقہ اطلاع ہو تو فوری طور پر قریبی تھانے یا پولیس ہیلپ لائن پر اطلاع دی جائے۔ اطلاع فراہم کرنے والے شہری کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، اور اسے سرکاری کاروائی کی تکمیل کے بعد دس تولا سونابحکم سرکار بطور منظور انعام کے طور پر دینے کی سفارش بھی کی جائے گی۔

Iram (Summan) Dar ♌

80,382 views • 11 months ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت ٹیوٹا کا اہم اجلاس وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں نوجوانوں کی فلاح، اسکل ڈویلپمنٹ اور روزگار کے مواقع سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ حکومت نوجوانوں کی ترقی پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے، لہٰذا اس کے واضح اور عملی نتائج سامنے آنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور انہیں مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ ہنر اور روزگار فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ نے اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ ایمپلائمنٹ پروموشن پروگرام پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رورل اکنامک ٹرانسفارمیشن پراجیکٹ کے تحت 42 ہزار نوجوانوں کو اوسطاً 73 ہزار روپے فی کس اسٹارٹ اپ گرانٹ فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ اب تک 5,445 نوجوانوں میں 39.7 کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ پشاور میں 750 تربیت یافتہ نوجوانوں کو ملازمتوں کے مواقع تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ مجموعی طور پر 25 ہزار نوجوانوں کی انٹرن شپ اور پلیسمنٹ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ احساس ہنر پروگرام کے تحت تین ارب روپے کی لاگت سے نوجوانوں کو پانچ لاکھ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ اب تک 1,211 درخواست گزاروں میں 58.5 کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ ٹیوٹا کے تحت نوجوانوں کی مہارتوں میں اضافے کے لیے خصوصی پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے، جس میں فی ٹرینی 15 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جا رہا ہے۔ اب تک 88 نوجوانوں کو مختلف صنعتی یونٹس میں آن جاب ٹریننگ فراہم کی گئی ہے جبکہ 560 نوجوانوں کی 85 صنعتی یونٹس میں کامیاب پلیسمنٹ ہو چکی ہے۔ ضم اضلاع کے لیے 685 ملین روپے کی لاگت سے تیز رفتار اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 3,000 نوجوانوں کو مالی و تکنیکی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت 800 نوجوانوں کی تربیت مکمل ہو چکی ہے، جبکہ 520 نوجوانوں کی نیشنل لاجسٹکس سیل (این ایل سی) اور 1,400 نوجوانوں کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں پلیسمنٹ یقینی بنائی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام پروگرامز پر ٹھوس حکمت عملی کے تحت عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں۔

PTI

11,269 views • 6 months ago

سوات میں ہر ویلیج کونسل کی سطح پر 27 ستمبر کی تیاری جاری ہے۔ہر ویلیج کونسل میں کمیٹی بنائی گئی ہے جنہوں نے قافلے لانے اور شرکت کرنے سے لے کر نتائج کے حصول تک قیام کو یقینی بنانا ہے۔ اس کے ساتھ متعلقہ ایم پی اے، ایم این اے،تحصیل ناظم، ویلیج کونسل چیرمئین اور عہدیداروں نے پہلے دن سے آخر تک اپنی ہی تحصیل خصوصاً اور ضلع کے قافلوں کے ساتھ رہنا ہے تاکہ نظم و ضبط قائم رہے اور کسی بھی “نامعلوم” کی بروقت نشاندہی ہو اور ساتھ ساتھ کارکنان کے مسائل کو بروقت حل کیا جاسکے۔ ملک بھر میں بہترین سٹریٹ مومنٹ ہوئی اب ضرورت اس امر کی ہے کہ جن تک پیغام گیا ان سب کی مارچ میں شرکت یقینی بنانے کے لیے ہر رکن اسمبلی،تنظیمی عہدیدار، کارکن، نوجوان، طلباء اور ایکٹوسٹ اپنا حصہ ڈالیں اور اپنے ویلیج کونسل، دوستوں، رشتہ داروں سے آغاز کرکے ان کو مارچ میں قافلے کی صورت لانے سے لے کر نتائج حاصل کرنے تک قیام کو یقینی بنائیں۔ #مزاحمت_ہی_خان_کی_رہائی #LongMarchOnSeptember27th

PTI

14,035 views • 12 days ago