Loading video...

Video Failed to Load

Go Home

پوری دنیا کا میڈیا اسلام آباد پہنچ چکا ہے لیکن مذاکرات والی جگہ کے قریب بھی کوئی بندہ نہیں پہنچ سکتا کیونکہ پاکستان کے علاوہ امریکی اور ایرانی سیکیورٹی اہلکار بھی موجود ہیں البتہ اسد طور اور صدیق جان مذاکراتی کمرے کی میز نیچے پہنچ سکتے ہیں لیکن بس...

251,891 views • 4 months ago •via X (Twitter)

0 Comments

No comments available

Comments from the original post will appear here

Related Videos

پاکستان نے اس سے پہلے پوری دنیا میں امن کے حوالے سے جو کردار ادا کیا، وہ قابلِ تعریف تھا۔ پوری دنیا نے اس کی تعریف کی اور ہمیں بھی اس پر بڑا فخر محسوس ہوا۔لیکن ہم پینترا کیسے بدلتے ہیں، یہ ذرا دیکھ لیجیے۔ یہ چھوٹے موٹے، ننھے منے صحافی، جو اسٹیبلشمنٹ کے ماؤتھ پیس سمجھے جاتے ہیں، ان کے بیانیے میں اچانک تبدیلی آ گئی ہے۔اگر آپ اس پورے تنازع کو دیکھیں تو دوبارہ جنگ کی شروعات امریکہ نے کی۔ لیکن ان ماوتھ پیس کا نہ ان کا اپنا کوئی ضمیر ہے، نہ سچ بولنے کی طاقت، اور نہ ہی ظلم کو ظلم کہنے کی ہمت۔ جس نے ظلم کیا، جس نے بربریت کی، اور جس نے امن کے عمل کو سبوتاژ کیا، وہ امریکہ تھا۔ لیکن اسے ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے یہ ماؤتھ پیس دوبارہ IRGC کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔اب انہیں بھی اندازہ ہے کہ آگے کس پلڑے میں بیٹھنا ہے۔ کیونکہ کل رائٹرز کی خبر آئی کہ کویت اور پاکستان بھی دفاعی تعاون کے ایک نئے مرحلے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ یعنی کل پھر یہ بھی کہا جائیگا کہ کویت پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا ۔ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اب ایک نیا بیانیہ تشکیل دیا جا رہا ہے۔ لیکن پاکستان کو بہت سوچ سمجھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔ ایک دشمن ہم پہلے ہی افغانستان کو بنا چکے ہیں، بھارت پہلے سے ایک اعلان شدہ حریف ہے، جبکہ ملک کے اندر حالات بھی مثالی نہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں، یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔اگر ہم ایک اور تنازع میں کودیں گے اور ایران کے ساتھ بھی محاذ آرائی کی طرف جائیں گے تو اس کے نتائج بھی پاکستان کو بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔ جب پورے محلے سے تعلقات خراب ہوں تو اپنا گھر بھی محفوظ نہیں رہتا۔خدارا اپنے ملک کے بارے میں سوچیں، اس پر رحم کریں، اور کم از کم پاکستان کے مفاد کو سامنے رکھ کر بیانیہ تشکیل دیں۔ دنیا کے سامنے ایک خودمختار اور باوقار ریاست کے طور پر ابھریں، نہ کہ دوسروں کے بیانیے کو اپنا کر ان کی زبان بولیں اور دوسروں پر الزامات لگاتے پھریں۔

Harmeet Singh

10,914 views • 1 month ago