正在加载视频...

视频加载失败

ڈیڑھ سال قبل علی وزیر کی گاڑی کا اسلام آباد میں ایک معمولی ایکسیڈنٹ ھوا، زخمی کو ھسپتال لے جاکر پٹی کروائی اور زخمی گھر چلا گیا لیکن علی وزیر کو گرفتار کرلیا،اسکے بعد زندہ بھٹو نے بلوچستان اور سندھ میں جھوٹے مقدمات میں جیل رکھا، آج ہائیکورٹ کے...

24,416 次观看 • 6 个月前 •via X (Twitter)

0 条评论

暂无评论

原始帖子的评论将显示在这里

相关视频

لاہور میں گزشتہ پانچ دنوں سے جاری کریک ڈاؤن، گھروں پر ریڈز اور گرفتاریوں کے باوجود ہمارے حوصلے نہیں ٹوٹے۔ والدہ کو زخمی کیا گیا، ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی اور میرے بھائی کو مسلسل ہراساں کیا گیا ۔ میرے شوہر میاں اکرم عثمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے باوجود ہم نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ،ان کی کیبینٹ اور تمام وفد کو اپنے گھر ویلکم کیااور ٹھہرایا۔بھرپور میزبانی اور مہمان نوازی کی ۔ پولیس نے گھر کو چاروں طرف سے گھیر لیا، کیٹرنگ ، لائٹوں ،کرسیوں اور کھانا لانے والوں تک کو گرفتار کیا گیااور سارا سامان تک اپنی تحویل میں لے لیا گیا ۔ کیا ایسے ظلم اور بربریت کی مثال کہیں ملتی ہے ؟ میں نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو جرات ،بہادری اور لاہور میں کامیاب ترین موبیلائزیشن پر زبردست خیراج تحسین پیش کیا وزیر اعلیٰ کی لاہور میں سٹریٹ موبیلائزیشن پر عوامی نمائندے اور کارکن اپنے مؤقف پر ڈٹے رہےاور تمام ریکارڈ توڑ دیئے ۔ یہ ہمارے خاندان کی قربانی ضرور ہے، لیکن لاہور کی عوام کی بھرپور ثابت قدمی بھی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کے لاہوریوں نے خوف کے بت توڑ دیئے ۔اور تاریخ رقم کی ۔ ظلم، گرفتاریوں اور دباؤ کے باوجود لاہور پیچھے نہیں ہٹا۔یہ جدوجہد صرف ایک خاندان کی نہیں، عوام کے حق اور جمہوری مینڈیٹ کی جدوجہد ہے۔ عمران خان زندہ باد! پاکستان پائندہ باد ! Sohailafridiofficial salman akram raja

Maryam Kulsoom Akram

49,271 次观看 • 9 天前

اسلام آباد: 6 اپریل, 2026 اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلویز حنیف عباسی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان ریلویز کی مجموعی کارکردگی، جاری اصلاحات اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیر ریلویز نے وزیراعظم کو پاکستان ریلویز کے آپریشنل امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خلیج کی صورتحال میں عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں چلنے والی تمام آپریشنل ٹرینوں کے کرایوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں حکومت عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے سے گریز کر رہی ہے اور ریلوے کے نظام کو بہتر بنا کر آمدن میں اضافہ کرنے پر توجہ دی جائے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ہدایت کی کہ پاکستان ریلویز کو ایک جدید، محفوظ اور قابلِ اعتماد سفری نظام میں تبدیل کرنے کے لیے اصلاحاتی اقدامات کو تیز کیا جائے. وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر کاربند ہے اور تمام اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے وزیر ریلویز کو ہدایت کی کہ ریلوے کے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو بہتر، محفوظ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

Prime Minister's Office

12,798 次观看 • 5 个月前

آج وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ملاقات ہوئی، جس میں عمران خان کی رہائی، انصاف کی فراہمی، آئین و قانون کی بالادستی، امن و امان اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس طلب کرنے اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔ جمہوریت، آئین کی بالادستی اور پارلیمانی نظام کے استحکام کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور مشترکہ جدوجہد کو مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی پنجاب، سندھ، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے، جہاں سیاسی قیادت سے ملاقاتوں کے ساتھ عوامی رابطہ مہم بھی چلائی جائے گی۔ مختلف صوبوں میں پارٹی تنظیموں سے مشاورت کے بعد اجلاسوں اور ملاقاتوں کا شیڈول طے کیا جائے گا اور تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ عمران خان، بشریٰ بی بی اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی، انصاف کی فراہمی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ وکلاء، طلبہ، کسانوں، مزدوروں اور دیگر طبقات کے جرگے بھی منعقد کیے جائیں گے۔

Asad Qaiser

37,421 次观看 • 1 个月前