Loading video...

Video Failed to Load

Go Home

کل آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا، آج نتائج کا اعلان ہوا ہے جس کے مطابق نو نشستیں ن لیگ اور چار نشستیں پاکستان پیپلز پارٹی کے حصے میں آئی ہیں۔ الیکشن کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ آمنے سامنے ہیں اور الزامات کا سلسلہ...

19,350 views • 1 month ago •via X (Twitter)

0 Comments

No comments available

Comments from the original post will appear here

Related Videos

ڈیرہ غازی خان ضمنی الیکشن کمپین ۔۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا "عمران خان اور پی ٹی آئی فرینڈلی" بیانیہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی عوامی حثیت — ڈیرہ غازی خان کے ضمنی انتخاب میں سامنے آنے والے چند تلخ حقائق ۔۔ ڈیرہ غازی خان کی ضمنی الیکشن کمپین نے ایک بار پھر دکھا دیا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی زمینی حقیقت کیا ہے۔ صورتِ حال یہ ہے کہ پی ٹی آئی تو ہاری ہی نہیں، مگر پھر بھی کچھ لوگ غصے میں ہیں۔ ن لیگی وفاقی وزیر خود پی ٹی آئی والوں کو “ہمارے بھائی” کہہ کر منانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ ووٹ مل سکیں۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی ووٹرز کو یہ کہہ کر قائل کر رہی ہے کہ اگر ن لیگ سے بدلہ لینا ہے تو پی ٹی آئی والے ہمیں ووٹ دیں۔ یعنی دونوں جماعتیں اپنی مہم میں ایک دوسرے کے خلاف کوئی بیانیہ نہیں دے رہیں، بلکہ الٹا پی ٹی آئی اور عمران خان کا نام استعمال کر رہی ہیں۔ صورتحال واضح ہے: دونوں پارٹیوں کے پاس کوئی قابلِ ذکر نعرہ، کوئی کارکردگی، اور نہ ہی اپنے لیڈروں کا کوئی وزن بچا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے امیدواروں کی پوری کمپین میں صرف عمران خان اور پی ٹی آئی کا بیانیہ نظر آتا ہے — نہ اپنا منشور، نہ اپنے رہنما۔ اصل حقیقت یہی ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی اس حد تک کمزور ہو چکی ہیں کہ اگر یہ اپنی پارٹی کے نام یا اپنے لیڈروں کی بنیاد پر ووٹ مانگیں، تو عوام انہیں مسترد کر دے۔ اسی کمزوری کی وجہ سے آج یہ دونوں جماعتیں پی ٹی آئی کے ووٹر کو خوش کرنے اور عمران خان سے بالواسطہ وفاداری دکھانے پر مجبور ہیں۔ یہی ان دونوں پارٹیوں کی زمینی حیثیت اور اصل سیاسی حقیقت ہے۔

Ahsan Wahid

68,343 views • 9 months ago

کشمیر کے عوام کے ووٹ کا احترام کرنا ہوگا۔ منصفانہ انتخابات ہونے دیں، جس کا ووٹ نکلے اسی کی حکومت بننے دیں۔ یہی جمہوریت کا اصول ہے اور یہی کشمیری عوام کا حق ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قومی مفاد کو مقدم رکھا ہے۔ ہم اسلام آباد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ ملک کو درپیش مسائل کا مقابلہ کیا جا سکے اور قومی معاملات کو ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھایا جا سکے۔ ہم آج بھی صبر کر رہے ہیں، کیونکہ ہمارے لیے پاکستان اور عوام کا مفاد سب سے اہم ہے۔ لیکن ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ اگر کوئی ہم سے لڑائی چاہتا ہے تو لڑائی چھیڑ لے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس تمام جمہوری اور آئینی آپشنز موجود ہیں، اور ہم احتجاج کرنا بھی جانتے ہیں۔ 10 اگست کو کشمیر کے عوام صرف پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے، بلکہ اپنے ووٹ کا تحفظ بھی کریں گے۔ کسی کو یہ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالے یا ان کے مینڈیٹ کو پامال کرے۔ اور میں آج واضح کر دینا چاہتا ہوں: اگر کشمیر کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہوئی، اگر ان کے ووٹ کے ساتھ ظلم ہوا، تو میں خود عوام کے ساتھ کھڑا ہوں گا، ان کے ساتھ بیٹھوں گا اور ان کے حق کے لیے احتجاج کروں گا۔ طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہے۔ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کے عوام ہی کریں گے۔

Bilawal Bhutto Zardari

46,505 views • 20 days ago