Agha Sheikh Sarwar's banner
Agha Sheikh Sarwar's profile picture

Agha Sheikh Sarwar

@Agha_Sarwar804 • 94,796 subscribers

Muslim Pakistani Journalist / Anchor Person / Youtuber / Columnist صحافت کا معنی غیر جانبدار ہونا نہیں مظلوم کا ساتھی اور ظالم کا دشمن بننا ہے

Shorts

ایک طرف امین اللہ ہے جو عمران خان کی رہائی کی تحریک کی کوریج کرنے والوں کو تشدد اور مکے دیکھاتا ہے تو دوسری جانب یہ تحریک انصاف کا کارکن ہے جو اپنے لیڈر کے لیے آواز اٹھانے والوں سے بھی اتنی شدت سے محبت کرتا ہے یہ ورکر پی ٹی آئی کا سرمایہ ہیں جبکہ دوسری جانب سرمایہ دار ہے

64,614 views

اسرائیلی قید میں رہ کر ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے سینیٹر مشتاق احمد کو پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کر دیا گیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ملک نجم خان بھی عدالت میں پیش ہوئے دونوں کا جرم صرف پاکستان میں بیٹھ کر کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانا فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنا اور انسانیت کا پرچم سربلند رکھنا ہے

45,737 views

کل سے لے کر اب تک اور اب جو ساڑھے گیارہ بجے پریس کانفرنس ہونے جا رہی ہے اسے اگر ہم سادہ الفاظ میں سمجھیں تو یہ مختصر سی ویڈیو ہی اس پورے معاملے کو سمجھانے کے لیے کافی ہے اصل میں کل رات سے لے کر اب تک یہی کچھ ہوا ہے

82,458 views

سہیل آفریدی سنٹورنس مال ڈی چوک پہنچ گئے رات ہوتے ہی ہر چوک ڈی چوک بنا دیا گیا

سہیل آفریدی سنٹورنس مال ڈی چوک پہنچ گئے رات ہوتے ہی ہر چوک ڈی چوک بنا دیا گیا

63,836 views

لاہوریوں کی یہ عظیم ترین قربانی ہے کہ شہر لاہور میں ناشتے کے مقامات تک بند ہوچکے ہیں اب اگر آپ یہ کہیں کہ اتوار کے روز ناشتے کے مقامات بند ہوتے ہیں تو پھر میں کچھ عرض نہیں کرسکتا۔۔۔۔

لاہوریوں کی یہ عظیم ترین قربانی ہے کہ شہر لاہور میں ناشتے کے مقامات تک بند ہوچکے ہیں اب اگر آپ یہ کہیں کہ اتوار کے روز ناشتے کے مقامات بند ہوتے ہیں تو پھر میں کچھ عرض نہیں کرسکتا۔۔۔۔

233,687 views

خان کی محبت میں عوام گھروں سے نکل کر شفا انٹرنیشنل کے گرد جمع ہو رہی ہے اور اپنے محبوب قائد عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر رہی ہے

خان کی محبت میں عوام گھروں سے نکل کر شفا انٹرنیشنل کے گرد جمع ہو رہی ہے اور اپنے محبوب قائد عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر رہی ہے

34,424 views

مسلم لیگ ن کے منتخب امیدوار حافظ الرحمن جب پولنگ سٹیشن کا دورہ کر کے اپنے مرکزی دفتر پہنچے تو وہ پریشان اور مضطرب حالت میں دکھائی دیے ان کے ماتھے پر پسینہ تھا اور چہرے سے واضح گھبراہٹ جھلک رہی تھی جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ کتنی برتری حاصل کریں گے تو انہوں نے مختصر جواب میں " ان شاءاللہ " کہا اور مزید گفتگو سے گریز کرتے ہوئے فوری طور پر وہاں سے روانہ ہو گئے

92,397 views

کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت کا اہم اجلاس... باہر اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری تعینات

کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت کا اہم اجلاس... باہر اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری تعینات

14,654 views

محمود خان اچکزئی سے معصومانہ اختلاف کیا آپ کو محسوس نہیں ہوتا کہ عمران خان بے پناہ اذیتیں سہہ چکے ہیں اور اب آپ کو تھوڑی مزاحمت دکھانی چاہیے ؟ عمران خان اس وقت تکلیف میں ہیں اپ مزاحمت کریں گے؟ عمران خان کی ایک انکھ تک ضائع ہو چکی ہے اب اپ کس کا انتظار کر رہے ہیں؟ محمود خان اچکزئی صاحب کی جانب سے ان سوالات پر مکمل خاموشی ظاہر کی گئی

107,130 views

اسلام آباد پولیس کہتی ہے کہ ہم انہیں ہتھکڑیاں نہیں پہنا سکتے آخر کیوں نہیں پہنا سکتے ہماری ماؤں بہنوں کے دوپٹے کھینچے جا سکتے ہیں خواتین پر تشدد ہو سکتا ہے مگر اس شخص کو ہتھکڑیاں نہیں پہنائی جا سکتیں بہادر اسلام آباد کے طلبہ کا دوٹوک بیان

27,276 views

میری 8 سالہ معصوم بیٹی کو میری اہلیہ کے ہمراہ نورین خان اور ڈاکٹر عزمہ سمیت گرفتار کر کے حراست میں لے لیا گیا ہے جب میں نے ان کا جرم پوچھا تو کچھ بھی نہیں بتایا گیا اور انہیں حراست میں لے کر چلے گئے

میری 8 سالہ معصوم بیٹی کو میری اہلیہ کے ہمراہ نورین خان اور ڈاکٹر عزمہ سمیت گرفتار کر کے حراست میں لے لیا گیا ہے جب میں نے ان کا جرم پوچھا تو کچھ بھی نہیں بتایا گیا اور انہیں حراست میں لے کر چلے گئے

105,177 views

میں ان تمام افراد کا تہِ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرے لیے بھرپور آواز اٹھائی جس کے نتیجے میں میری رہائی ممکن ہوئی ایک ناجائز مقدمے میں 31 دن حراست دو دن اغوا ان 744 گھنٹوں کی تفصیل ان شاء اللہ جلد سامنے آئے گی توہینِ بادشاہ سلامت توہینِ ملکۂ علیہ جاری رہے گی

150,724 views

اغا شیخ سرور کو رات کے رات کے تین بجے 20 سے 30 ناملوم افراد نے 10 ڈالوں کے ساتھ گھر کے اندر چھاپہ مارا اور گھر والوں پر تشدد کیا اور اغا شیخ سرور کو گرفتار کر کے لے گئے.

اغا شیخ سرور کو رات کے رات کے تین بجے 20 سے 30 ناملوم افراد نے 10 ڈالوں کے ساتھ گھر کے اندر چھاپہ مارا اور گھر والوں پر تشدد کیا اور اغا شیخ سرور کو گرفتار کر کے لے گئے.

344,101 views

علیمہ خان کا دباؤ کارگر ثابت ہو گیا القادر ٹرسٹ مقدمے کی فہرستِ سماعت جاری ہوئی تو علیمہ خان نے وکلا کو روانہ کیا کہ جائیں اور اس کی نقل حاصل کریں کیونکہ انہیں یقین نہ آ رہا تھا اسلام آباد ہائی کورٹ نے مقدمہ کل سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہم ایسا شدید دباؤ بڑھائیں گے کہ یا تو یہ منصفین اپنے عہدوں سے سبکدوش ہوں گے یا عدل و انصاف فراہم کریں گے

93,418 views

یا اللہ کشمیریوں کی حفاظت کر

یا اللہ کشمیریوں کی حفاظت کر

36,871 views

مصدقہ اور غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو مبینہ طور پر لاہور جنرل اسپتال کی ہے۔ جہاں پہاڑ نہیں دریا نہیں وہاں پانی کیسے آیا؟ یہ فطری آفت نہیں، انتظامی ناکامی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کو اخلاقی طور پر استعفیٰ دینا چاہیے۔

205,553 views

مصطفیٰ کمال کو لواحقین نے گھیر لیا تم لوگ ناجائز طریقے سے آئے ہوئے لوگ ہو۔۔۔ مصطفیٰ کمال لواحقین کے احتجاج سے بچنے کے لیے ہسپتال کے اندر چلے گئے

مصطفیٰ کمال کو لواحقین نے گھیر لیا تم لوگ ناجائز طریقے سے آئے ہوئے لوگ ہو۔۔۔ مصطفیٰ کمال لواحقین کے احتجاج سے بچنے کے لیے ہسپتال کے اندر چلے گئے

19,746 views

ایک بہن، بھائی سے ملنے آئی۔ ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ تپتی دھوپ سے بچنے کے لیے قریب ہی ایک ہوٹل چلی گئی—لیکن صرف اسی نسبت سے وہ ہوٹل بھی بند کروا دیا گیا۔ اگر میں اسے یزیدیت نہ کہوں تو اور کیا کہوں؟ "یہ ظلم کی انتہا ہے"

219,381 views

پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کی جانب سے افطار منعقد کیا گیا افطار ڈنر پولیس نے زبردستی ختم کروا دیا طلبہ تنظیم نے یہ افطار ایران میں شہید ہونے والی طالبات کی یاد میں اہتمام کیا تھا اور طلبہ نے اس میں پنجاب کے قانون کے مطابق سب سے بڑی جسارت یہ کی کہ اس افطار ڈنر میں مریم نواز کی تصویر آویزاں نہیں کی گئی جو کہ بظاہر اس وقت پنجاب میں ناقابل برداشت جرم سمجھا جا رہا ہے اسی عدم برداشت کے باعث طلبہ پر لاٹھی چارج کروا دیا گیا اور افطار کی یہ بابرکت محفل بزور طاقت منتشر کر دی گئی

96,085 views

Videos

Agha_Sarwar804's profile picture

سب سے پہلے میں تمام احباب کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر ہونے والے تشدد کی مذمت کی اور میرے حق میں آواز بلند کی ہم دھمکیوں اور تشدد سے اپنی ہمت نہیں ہاریں گے اور اسی عزم کے ساتھ میدان میں موجود رہ کر کوریج کا سلسلہ جاری رکھیں گے کوئی بھی شخص ہمیں اپنے مقصد سے پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں کر سکتا سندھ تحریک کی کوریج کا آغاز ہم نے رحیم یار خان سے کیا تھا لاہور سے اپنی مدد آپ کے تحت مقامی سفری ذرائع استعمال کرتے ہوئے سندھ پہنچے اور کبھی کسی سے غیر ضروری سہولت یا مالی معاونت کا مطالبہ نہیں کیا ہمیشہ اپنی استطاعت کے مطابق کام کیا اور ہماری کوشش رہی کہ کارکنوں کی آواز ان کے جذبات اور عوامی ردعمل کو براہ راست سامنے لایا جائے شکارپور میں بھی ہم سہیل آفریدی کے قافلے کی کوریج کر رہے تھے قافلہ آگے بڑھا تو میں نیچے اترا اور پیدل چلنے والے کارکنوں کے انٹرویوز شروع کر دیے بعد ازاں قافلے تک دوبارہ پہنچنے کے لیے ہم نے ایک موٹر سائیکل سوار سے لفٹ طلب کی جس نے ہمیں اپنی موٹر سائیکل پر بٹھا لیا شکارپور کے قریب ایک مقام پر ایک سیاہ رنگ کی ویگو گاڑی نے ہماری موٹر سائیکل کو راستہ کاٹتے ہوئے روکا اور اوورٹیک کرکے سامنے سے گھیر لیا گاڑی سے چند افراد باہر نکلے اور اسی کارکن پر بھی تشدد شروع کر دیا گیا جس نے ہمیں لفٹ دی تھی جبکہ مجھ پر اور میرے چھوٹے بھائی پر بھی تشدد کیا گیا میں مسلسل انہیں بتاتا رہا کہ میں صحافی آغا شیخ سرور ہوں اور تشدد سے باز رہنے کی درخواست کرتا رہا وہاں موجود متعدد کارکن بھی انہیں آگاہ کرتے رہے کہ میں صحافتی کوریج کے لیے موجود ہوں اور واقعے کے عینی شاہد بن گئے کہ کس طرح مجھ پر تشدد کیا جا رہا تھا اسی دوران نادیہ خٹک صاحبہ کے شوہر جناب ہارون صاحب موقع پر پہنچے اور انہوں نے مداخلت کرتے ہوئے ہمیں بچانے کی کوشش کی تاہم ان کے ساتھ بھی تشدد کیا گیا اسی دوران ایک شخص جس کا نام وہاں موجود افراد کی جانب سے ایمان اللہ بتایا گیا اپنے ایک گارڈ کو مبینہ طور پر فائرنگ کا حکم دیتا ہے جب وہ شخص وہاں سے جانے لگا تو میں نے اسے روکنے کی کوشش کی اور اس سے سوال کیا کہ اپنے لوگوں سے تشدد کروانے کے بعد وہ کس طرح وہاں سے فرار ہو سکتا ہے شاہد خٹک اور مینا خان آفریدی بھی موقع پر پہنچے جنہیں بھی تشدد کا سامنا کرنا پڑا میرے ساتھی صحافی شاکر محمود اعوان زعیم لغاری اور رائے غلام علی جب واقعے کی ویڈیو بنانے کے لیے آگے بڑھے تو انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہاں موجود افراد کی جانب سے ویڈیو بنانے والے متعدد افراد کے موبائل فون چھین کر توڑے گئے اور زمین پر پھینکے گئے اسی دوران وہ شخص جو پورے واقعے کے احکامات دے رہا تھا مینا خان آفریدی کی جانب گاڑی چلاتے ہوئے وہاں سے روانہ ہوگیا تشدد کے نتیجے میں میری حالت انتہائی خراب ہوگئی جس کے بعد شاکر محمود اعوان اور دیگر صحافی ساتھیوں کے ہمراہ میں علاج کے لیے شکارپور کے ایک سرکاری ہسپتال پہنچا جہاں طبی معائنے کے دوران میرے دائیں ہاتھ کی انگلی میں شدید چوٹ کی نشاندہی ہوئی جبکہ شاکر محمود اعوان کے بازو پر بھی چوٹ آئی جس کا طبی معائنہ اور علاج کروایا گیا واقعے کے دوران ہماری صحافتی کوریج کا سامان بھی متاثر ہوا ہمارے مائیکروفونز اور موبائل فون توڑ دیے گئے میرا موبائل فون توڑا گیا جبکہ میرے بھائی کا موبائل فون بھی چھین کر توڑ دیا گیا شاکر محمود اعوان کا موبائل فون بھی پکڑ کر ان کے سامنے توڑا گیا زعیم لغاری صاحب کا گزشتہ روز موبائل فون چوری ہوگیا تھا اور انہوں نے آج کوریج کے لیے نیا موبائل خریدا تھا وہ موبائل بھی توڑ دیا گیا رائے غلام علی کا موبائل فون بھی توڑ دیا گیا جبکہ وہاں موجود دیگر کارکنوں کے موبائل فون بھی تشدد کے دوران توڑے گئے جو لوگ واقعے کی ویڈیو بنا رہے تھے ان کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا گیا میں نے ہمیشہ پی ٹی آئی کو اس وقت بھی کوریج دی ہے جب بیشتر لوگ کوریج سے گریز کر رہے تھے ہم نے اپنی استطاعت کے مطابق ہمیشہ میدان میں رہ کر کارکنوں کی آواز عوام تک پہنچانے کی کوشش کی ہے اور آج بھی ہمارا مقصد یہی ہے کہ جو کچھ میدان میں ہو رہا ہے اسے عوام کے سامنے حقیقت کے ساتھ پیش کیا جائے پی ٹی ائی کی قیادت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے تمام پہلوؤں کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار عناصر کا احتساب کیا جائے اگر کسی مقام پر ہماری کوئی غلطی ثابت ہوتی ہے تو ہم اس کے جواب دہ ہونے کے لیے تیار ہیں اگر ہمارے خلاف کوئی شکایت ہے تو اس کے ثبوت سامنے لائے جائیں ہم قانون اور دلیل کے دائرے میں ہر سوال کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں ہم نے کل بھی میدان نہیں چھوڑا تھا آج بھی نہیں چھوڑیں گے اور آئندہ بھی اپنی صحافتی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے میدان میں موجود رہیں گے

Agha Sheikh Sarwar

132,237 views • 20 days ago

Agha_Sarwar804's profile picture

میرا بھتیجا پمز میں پیدا ہوا تو میں وہیں موجود تھی ایک عورت بھاگتی ہوئی آئی اور اس نے بتایا کہ اوپر آگ لگ گئی ہے میں فوراً اوپر کی جانب بھاگی اور اپنے بھتیجے کو اٹھا کر وہاں سے نکالا وہاں پمز کا کوئی عملہ موجود نہیں تھا میں جلدی سے اپنے بھتیجے کو لے کر نیچے آئی تو دیکھا کہ پمز کے عملے نے ہمیں ہی ایک کمرے میں بند کر دیا تھا میں نے ان سے کہا کہ اوپر آگ لگی ہوئی ہے مگر انہوں نے جواب دیا کہ آپ باہر نہیں جا سکتیں کیونکہ بات پھیل جائے گی اس وقت بھی ان بے حس لوگوں کو اپنی بدنامی کی فکر تھی انہیں یہ خوف لاحق تھا کہ کہیں یہ خبر باہر نہ پہنچ جائے شرم آنی چاہیے ایسے بے حس لوگوں کو بچی کہتی ہے کہ میں نے عملے سے کہا کہ اوپر جائیں اور بچوں کو بچائیں مگر پمز کا کوئی اہلکار اوپر نہیں گیا وہ ان معصوم بچوں کو آگ میں جلتا ہوا دیکھتے رہے اور کسی نے انہیں بچانے کی کوشش نہیں کی اس پورے واقعے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں اور غفلت کے مرتکب تمام ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے

Agha Sheikh Sarwar

178,336 views • 29 days ago

Agha_Sarwar804's profile picture

جناب مشال یوسف زئی صاحبہ اس معاملے پر میں نے بھی آپ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن آپ نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا آپ اس معاملے سے متعلق تمام تر باتیں غلط بیانی کے ساتھ پھیلا رہی ہیں ایسا کوئی خط کوٹ لکھپت جیل سے نہیں آیا البتہ یہ ضرور کہا گیا کہ ہمارے لیے جو بھی آواز اٹھائے گا ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں یہ سارا معاملہ آپ کے چند ایسے نام نہاد صحافیوں کی وجہ سے پھیلایا اور گھڑا جا رہا ہے جنہوں نے چند ٹکوں کے عوض اپنی آبرو اور صحافتی دیانت فروخت کر دی ہے یہ لوگ جیل میں مقید اسیران کی تمام تر جدوجہد اور قربانیوں کو خاک میں ملانے پر تلے ہوئے ہیں سب سے پہلے آپ ایک بیان دیتی ہیں اور اس بیان میں کہتی ہیں کہ مجھے جیل کے اسیران خصوصاً خواتین کے حق میں آواز اٹھانے سے روکا جا رہا ہے پھر جب یہ بات کوٹ لکھپت جیل میں ڈاکٹر یاسمین راشد عالیہ حمزہ صنم جاوید اور فلک جاوید تک پہنچتی ہے تو وہ واضح طور پر کہتی ہیں کہ آپ کو کوئی کیوں روک رہا ہے آپ کھل کر ہمارے لیے آواز اٹھائیں جب یہ بات آپ تک پہنچتی ہے تو آپ اسی معاملے کو مسخ کرکے لوگوں کو گمراہ کرتی ہیں اور یہ تاثر دیتی ہیں کہ آپ کو جیل سے کوئی خط موصول ہوا ہے اگر واقعی ایسا کوئی خط یا تحریری پیغام آپ کو موصول ہوا ہے تو اسے منظر عام پر لے آئیں تاکہ حقیقت سب کے سامنے آشکار ہو سکے صنم جاوید خان صاحبہ کے اہل خانہ نے آپ کی تمام تر باتوں اور ان صحافیوں کے دعووں کو مسترد کر دیا ہے جو چند ٹکوں کے عوض جیل میں مقید اسیران کی قربانیوں کو مٹی میں ملانے پر تلے ہوئے ہیں کبھی بھی جیل کے اسیران کی جانب سے کسی سیاسی کمیٹی کی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی کبھی یہ کہا گیا کہ آپ کو کسی کمیٹی میں شامل کیا جائے یہ صنم جاوید خان صاحبہ کے والد کا بیان ہے اگر آپ کہیں تو باقی اسیران کے اہل خانہ کے بیانات بھی میں آپ کو بھیج دیتا ہوں تاکہ حقیقت پوری طرح واضح ہو جائے

Agha Sheikh Sarwar

41,790 views • 27 days ago